Tag: مائیکروسافٹ

  • اسرائیل کیخلاف احتجاج، مائیکروسافٹ کے ملازمین گرفتار

    اسرائیل کیخلاف احتجاج، مائیکروسافٹ کے ملازمین گرفتار

    واشنگٹن: اسرائیل کمپنی کی ٹیکنالوجی کے مبینہ استعمال پر احتجاج کرنے والے مائیکروسافٹ کے متعدد ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کے ملازمین نے گزشتہ روز امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے ریڈمنڈ میں واقع ہیڈکوارٹر میں احتجاجی کیمپ لگایا تھا جس میں کمپنی سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اسرائیل سے کاروبار بند کرے۔

    رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ملازمین کو پلازہ چھوڑنے کی وارننگ جاری کی تھی تاہم ملازمین نے اپنا احتجاج ختم کرنے سے انکار کیا اور احتجاج کے مقاصد کے حوالے سے ایک اعلامیہ بھی جاری کیا۔

    پولیس نے آج احتجاجی مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مائیکروسافٹ کے 18 ملازمین حراست میں لے لیا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل بھی مائیکروسافٹ کے ملازمین اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے خلاف کمپنی کے اعلیٰ حکام کے خلاف احتجاج کرچکے ہیں۔

    اسرائیل کا غزہ پر مکمل قبضے کیلیے فوجی آپریشن شروع :

    اسرائیل نے غزہ پر قبضے کیلیے فوجی آپریشن کے پہلے مرحلے کا آغاز کر دیا جبکہ نیتن یاہو حکومت تقریباً 2 سال سے جاری جنگ روکنے کیلیے جنگ بندی کی نئی تجویز پر غور کر رہی ہے۔

    خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرین نے بتایا کہ ہم نے غزہ پر حملے کے ابتدائی مرحلے کا آغاز کر دیا ہے اور اب شہر کے مضافات پر اسرائیلی دفاعی فورسز (آئی ڈی ایف) کا قبضہ ہے۔

    گزشتہ روز صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ایک فوجی اہلکار نے کہا تھا کہ ریزرو فوجی ستمبر 2025 تک فرائض انجام نہیں دیں گے تاکہ ثالثوں کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی شرائط پر خلیج کو ختم کرنے کیلیے کچھ وقت ملے۔

    حماس نے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر دیا؛ ہلاکتیں

    لیکن فلسطینی انکلیو میں حماس کے مزاحمت کاروں کے ساتھ اسرائیلی فوجیوں کی جھڑپ کے بعد وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حماس کے مضبوط علاقوں پر کنٹرول حاصل کرنے اور مزاحمتی تنظیم کو شکست دینے کیلیے ٹائم لائن کو تیز کر دیا گیا ہے۔

    اسرائیلی بیانات سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ بین الاقوامی تنقید کے باوجود اسرائیل غزہ کے سب سے بڑے شہری مرکز پر قبضہ کرنے کے اپنے منصوبے پر کام کر رہا ہے۔

  • اینویڈیا نے ایپل اور مائیکروسافٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

    اینویڈیا نے ایپل اور مائیکروسافٹ کو پیچھے چھوڑ دیا

    نیویارک: امریکی چپ ساز کمپنی اینویڈیا نے بدھ کے روز تاریخ رقم کرتے ہوئے 4 ٹریلین ڈالرز کی مارکیٹ ویلیو حاصل کر لی اور ایپل، مائیکروسافٹ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    رائٹرز کے مطابق اینویڈیا کے شیئرز بدھ کی صبح 2.5 فیصد اضافے کے ساتھ ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچے، جس سے اس کی مارکیٹ ویلیو 4 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گئی، کسی بھی عوامی طور پر ٹریڈ ہونے والی کمپنی کے لیے یہ پہلا سنگ میل ہے، اس سال اینویڈیا کے شیئرز میں تقریباً 20 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    اینویڈیا کے شیئرز میں یہ اضافہ مصنوعی ذہانت (اے) میں ہونے والی پیشرفت میں اس کی کلیدی کردار کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

    ایپل اور مائیکروسافٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اینویڈیا نے یہ سنگ میل حاصل کیا، ایپل نے اس سال کے آغاز میں 3.9 ٹریلین ڈالرز کی ویلیو کے ساتھ دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کا درجہ حاصل کیا تھا لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسیوں کی وجہ سے اس کی ویلیو میں کمی آئی۔

    مائیکروسافٹ کا ہزاروں ملازمین کو برطرف کا اعلان

    اینویڈیا کے چپس مائیکروسافٹ، ایمیزون اور گوگل جیسی کمپنیوں کے ڈیٹا سینٹرز کو طاقت فراہم کرتے ہیں، جو اے آئی ماڈلز اور کلاؤڈ سروسز کے لیے ضروری ہیں۔

    عالمی سطح پر اے آئی انفرااسٹرکچر پر ہونے والے اخراجات 2028 تک 200 بلین ڈالرز سے تجاوز کر جائیں گے، جیسا کہ انٹرنیشنل ڈیٹا کارپوریشن نے پیش گوئی کی ہے۔

    یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اینویڈیا نے اپریل میں ختم ہونے والے سہ ماہی میں 44.1 بلین ڈالرز کی آمدنی حاصل کی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 69 فیصد زیادہ ہے۔

    وال اسٹریٹ کے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ اینویڈیا کی ترقی اسی طرح جاری رہے گی، لوپ کیپیٹل کی جون میں شائع رپورٹ میں اندازہ لگایا گیا کہ کمپنی 2028 تک 6 ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ ویلیو تک پہنچ سکتی ہے۔

    تجزیہ کاروں امریکی چپ ساز کمپنی کے حوالے سے مزید کہنا ہے کہ اینویڈیا اے آئی سیکٹر میں "عملاً ایک اجارہ داری” رکھتی ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/apple-pay-rs-790-crores-record-users-conversations/

  • مائیکروسافٹ کا ہزاروں ملازمین کو برطرف کا اعلان

    مائیکروسافٹ کا ہزاروں ملازمین کو برطرف کا اعلان

    معروف ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے دنیا بھر سے تقریباً 6 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کیا ہے جو کمپنی کے کُل ملازمین کا تقریباً 3 فیصد ہے۔

    اس حوالے سے کمپنی ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد کمپنی آپریشنز کو زیادہ مؤثر اور منیجمنٹ اسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے، کمپنی کے تمام شعبوں سے کی جانے والی ان چھانٹیوں کے فیصلے کا اطلاق دنیا بھر کے ممالک میں ہوگا۔

    رپورٹ کے مطابق دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کمپنی نے حال ہی میں اپنی مالی کارکردگی کے بہتر نتائج ظاہر کیے ہیں۔ مائیکروسافٹ نے گزشتہ سہ ماہی میں 25.8 ارب ڈالر کا خالص منافع حاصل کیا جبکہ اپریل کے آخر میں کمپنی نے مثبت مالی پیشگوئی بھی کی تھی۔

    جون کے آخر تک مائیکروسافٹ کے دنیا بھر میں 2 لاکھ 28ہزار ملازمین تھے۔ یہ مائیکروسافٹ کی 2023 کے بعد سب سے بڑی چھانٹی ہے، جب 10ہزار ملازمتیں ختم کی گئی تھیں۔

    جنوری 2025 میں بھی کچھ ملازمین کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر برطرف کیا گیا تھا، لیکن یہ کارروائی ملازمین کی کارکردگی کی وجہ سے نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ کمپنی نے گزشتہ چند ماہ کے دوران زائد منافع کے حصول کیلیے ایکس باکس کنسولز کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا جبکہ سب سے کم قیمت سرفیس لیپ ٹاپس کی تیاری ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • اسکائپ آج سے ہمیشہ کے لیے بند، صارفین کیا کریں؟

    اسکائپ آج سے ہمیشہ کے لیے بند، صارفین کیا کریں؟

    اسکائپ 22 سال کی طویل سروس کے بعد آج سے ہمیشہ کے لیے بند کر دیا گیا۔

    اسکائپ کی مالک کمپنی مائیکروسافٹ نے مشہور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم Skype کو بائیس سال کی طویل سروس کے بعد آج سے بند کر دیا ہے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم __ مائکروسافٹ ٹیمز __ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے۔

    ٹیمز میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں، مائیکرو سافٹ ٹیمز کے ذریعے انفرادی اور گروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔


    خبردار! اپنا جی میل اکاؤنٹ فوراً اپگریڈ کر لیں ورنہ۔۔۔


    مائیکرو سافٹ کے مطابق گزشتہ 2 سالوں میں ٹیم استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد میں 4 گنا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی اب اپنی توجہ ’’مائیکروسافٹ ٹیمز‘‘ پر مرکوز کر رہی ہے اور صارفین کو اس پلیٹ فارم پر منتقل ہونے کی ترغیب دے رہی ہے، واضح رہے کہ Skype کی مفت خدمات بند کر دی گئی ہیں تاہم Skype for Business فیچر موجود رہے گا۔


    مائیکروسافٹ نے اسکائپ کی سروس بند کرنے کا اعلان کر دیا


    صارفین سے کہا گیا تھا کہ وہ اسکائپ کے شٹ ڈاؤن کی تاریخ سے پہلے اپنا ڈیٹا (چیٹ، رابطے وغیرہ) ایکسپورٹ کر سکتے ہیں۔

  • مائیکروسافٹ کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ملازمین کا فلسطین کے حق میں احتجاج

    مائیکروسافٹ کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر ملازمین کا فلسطین کے حق میں احتجاج

    مائیکروسافٹ کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر مائیکروسافٹ کی انجینئر إبتال ابو سعد نے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مائیکروسافٹ کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر مائیکروسافٹ کی انجینئر إبتال ابو سعد نے کمپنی پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیلی فوج کو اے آئی ٹیکنالوجی فراہم کر رہے ہیں تاکہ اسے غزہ پر جارحیت میں استعمال کیا جا سکے۔

    تقریب کے دوران معاملات اُس وقت کشیدہ ہوئے جب مائیکروسافٹ اے آئی کے سربراہ مصطفیٰ سلیمان کمپنی کے نئے AI اسسٹنٹ ’Copilot‘ کی اپڈیٹس اور مستقبل کے منصوبوں پر روشنی ڈال رہے تھے۔

    اسی دوران مائیکروسوفٹ کی ایک خاتون ملازم ابتال ابوسعید نے اپنا احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ مصطفیٰ تمہیں شرم آنی چاہیے، تم اے آئی کو  بہتری کے لیے استعمال کرنے کی بات کرتے ہو، جبکہ مائیکروسافٹ اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی مہیا کر رہا ہے۔

    اس احتجاج پر مصطفیٰ سلیمان نے مختصر ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے احتجاج کا شکریہ میں نے آپ کی بات سن لی ہے مگر ابتال نے جواب میں کہا کہ آپ کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، پورا مائیکروسافٹ خون آلود ہے۔

    ذرائع کے مطابق جس وقت یہ احتجاج کیا گیا اس وقت  مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس اور سابق سی ای او اسٹیو بالمر بھی موجود تھے، جنہوں نے یہ سب منظر اپنی آنکھوں سے دیکھا۔

  • غزہ کے ہزاروں طلبہ کی موت میں مائیکروسافٹ اور اوپن اے آئی کے آلات نے کیا کردار ادا کیا؟

    غزہ کے ہزاروں طلبہ کی موت میں مائیکروسافٹ اور اوپن اے آئی کے آلات نے کیا کردار ادا کیا؟

    مائیکروسافٹ اور اوپن اے آئی کے مصنوعی ذہانت والے آلات نے کس طرح غزہ کے طلبہ کو جنگجو بتا کر موت کے حوالے کیا؟ امریکی نیوز ایجنسی نے ایک دل دہلا دینے والی رپورٹ اس کی تفصیل دے دی ہے۔

    خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیک کمپنیوں نے اسرائیلی فوج کو ایسی AI اور کمپیوٹنگ سروسز فراہم کیں، جس کی مدد سے اسرائیل نے غزہ اور لبنان میں مبینہ جنگجوؤں کا سراغ لگانے اور ان کو مارنے میں بڑی تیزی دکھائی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے اے آئی آلات نے غزہ کے طلبہ کو جنگجو کے طور پر غلط شناخت کیا، اور شہریوں کی ہلاکتوں کی بڑی تعداد نے خدشہ پیدا کر دیا ہے کہ یہ آلات معصوم لوگوں کی ہلاکتوں میں معاون ثابت ہوئے ہیں۔

    اے پی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج مشتبہ گفتگو یا رویے کا پتا لگانے اور دشمنوں کی نقل و حرکت کو جاننے کے لیے انٹیلیجنس کے وسیع ذخیرے، پکڑے گئے پیغامات اور سرویلنس کو چھاننے کے لیے AI کا استعمال کرتی ہے۔ اور 7 اکتوبر کے حملوں کے بعد تو اسرائیلی فوج کی جانب سے مائیکروسافٹ اور اوپن اے آئی کے مصنوعاتی ذہانت کے ٹولز کا استعمال میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے۔

    مذکورہ اے آئی ٹولز میں Microsoft Azure اور Open AI’s Whisper شامل ہیں، تاہم اے پی کی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ جس طرح سے یہ AI سسٹم اہداف کو منتخب کرتا ہے، وہ غلط بھی ہو سکتا ہے، اور ناقص ڈیٹا یا غلط الگورتھم کی وجہ سے بھی ایسا ہو سکتا ہے۔

    اسرائیلی یرغمالیوں کی ذلت آمیز پریڈ پر اقوام متحدہ کے ماہرین کی شدید تنقید

    ایک کیس میں ایک اسرائیلی انٹیلیجنس افسر نے انکشاف کیا کہ فوج کے اہداف کے نظام نے ہائی اسکول کے طلبہ کی فہرست کو ممکنہ جنگجو کے طور پر غلط شناخت کیا۔ انھوں نے کہا کہ عربی میں ’’حتمی‘‘ (فائنل) کے عنوان سے متعدد لوگوں کے پروفائلز سے منسلک ایک ایکسل اسپریڈشیٹ میں غزہ کے ایک علاقے کے کم از کم 1,000 طلبہ کے نام بھی دیے گئے تھے جو دراصل امتحانی فہرست میں شامل تھے۔

    انٹیلیجنس افسر نے کہا کہ اگر اس نے غلطی نہ پکڑی ہوتی تو ان فلسطینیوں کو غلط طریقے سے نشان زد کر دیا جاتا اور انھیں نشانہ بنا دیا جاتا، افسر نے اے پی کو بتایا کہ وہ اس بات سے پریشان ہیں کہ دیگر افسران پر، جن میں سے کچھ ابھی محض 20 سال سے کم ہیں، AI کی مدد سے تیزی سے اہداف تلاش کرنے کا دباؤ ہوتا ہے، جس کی وجہ سے وہ تباہ کن فیصلہ کر لیتے ہیں۔

  • صارفین کا ڈیٹا خطرے میں، مائیکروسافٹ کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں سیکورٹی نقص کا انکشاف

    صارفین کا ڈیٹا خطرے میں، مائیکروسافٹ کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں سیکورٹی نقص کا انکشاف

    اسلام آباد: صارفین کا ڈیٹا خطرے میں پڑ گیا ہے، مائیکروسافٹ کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں سیکورٹی نقص کا انکشاف ہوا ہے۔

    نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری جاری کی ہے کہ مائیکروسافٹ کے ونڈوز آپریٹنگ سسٹم میں سیکیورٹی نقص آیا ہے، جس سے صارفین اور اداروں کے سسٹم ہیک ہونے اور ذاتی معلومات چوری ہونے کا خدشہ ہے۔

    ایڈوائزری کے مطابق آپریٹنگ سسٹم کے سیکیورٹی نقص سے یوزر نیم، ڈومین نیم اور پاسورڈ چرائے جا سکتے ہیں، سیکیورٹی نقص سے فائل کھولے بغیر ہی اہم معلومات تک رسائی ہو سکتی ہے۔

    سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کے مطابق سیکیورٹی نقص سے مائیکروسافٹ کے ونڈو 7 سے 11 تک کے ورژن متاثر ہو سکتے ہیں، اس لیے سائبر ایمرجنسی نے سیکیورٹی اسٹریٹجی کے قیام کی سفارش کی ہے۔

    ایکس پر ’ہیش ٹیگ‘ استعمال کریں یا نہیں؟ ایلون مسک نے بتا دیا

    شیئرڈ ڈرائیوز اور شیئر فولڈرز اور ای میلز اٹیچمنٹ سے محتاط رہنے کی سفارش کی گئی ہے، اور ہدایت کی گئی ہے کہ صارفین پاسورڈز پیچیدہ رکھیں اور مختصر عرصے بعد اسے تبدیل کرتے رہیں، صارفین کو مختلف ایپلی کیشنز کا ایک ہی پاسپورڈ نہ رکھنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

    ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے سے ڈیٹا چوری اور سسٹم ہیک ہو سکتا ہے۔

  • سالوں سے مائیکروسافٹ کا حصہ رہنے والے اہم فیچر کو ختم کرنے کا اعلان

    سالوں سے مائیکروسافٹ کا حصہ رہنے والے اہم فیچر کو ختم کرنے کا اعلان

    مشہور زمانہ کمپنی مائیکروسافٹ نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے ’ورڈ پیڈ‘ کو ونڈوز سے نکالنے کا اعلان کیا ہے، اب صارفین کو نئے ورژن میں یہ سہولت حاصل نہیں ہوگی۔

    ونڈوز میں 30 سالوں سے شامل رہنے والے پرگرام ورڈ پیڈ کو کو کمپنی مزید اپڈیٹ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی، اسے ونڈوز سے مستقل طور پر ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    مائیکرو سوفٹ ورڈ پیڈ بنیادی طور ٹیکسٹ ایڈیٹنگ پروگرام ہے جو اب تک لازمی طور پر مائیکروسافٹ ونڈز میں شامل رہا ہے، ورڈ پروگرام لوگں کو کو ٹیکسٹ ٹائپ اور فارمیٹ کرنے، فونٹ تبدیل کرنے، ٹیکسٹ الائنمنٹ کو ایڈجسٹ کرنے اور ٹیکسٹ کو بولڈ کرنے سمیت دیگر بنیادی چیزیں انجام دینے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

    مائیکروسافٹ نے اپنے سپورٹ نوٹ میں کہا کہ ورڈ پیڈ کو مزید اپ ڈیٹ نہیں کیا جا رہا ہے اور اسے ونڈوز سے نکال دیا جائے گا، ورڈ پیڈ مستقبل میں ونڈوز کے نئے ورژن کا حصہ نہیں بنے گا۔

    کمپنی کی جانب سے مشورہ دیا گیا کہ ورڈ پیڈ کے بجائے مائیکروسافٹ ورڈ کا استعمال زیادہ بہتر ہے، مائیکروسافٹ ورڈ اپنی وسیع فیچرز کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

    آئندہ مائیکروسافٹ ونڈوز ورژن کب لانچ کیا جائے گا اور ورڈ پیڈ کو کب سے نکالا جارہا ہے اس بابت کمپنی نے ابھی کچھ نہیں بتایا۔ مائیکروسافٹ ورڈ کو ونڈوز 95 سے شامل کیا گیا تھا جب کہ 2018 میں مائیکروسافٹ نے پہلی بار ونڈوز نوٹ پیڈ ایپ کو اپ ڈیٹ کیا تھا۔

    امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مائیکروسافٹ کی جانب سے 2024 میں ونڈوز 12 لانچ کیا جائے گا، جس میں مصنوعی ذہانت کے تحت مختلف فیچرز شامل کیے جائیں گے۔

  • مائیکروسافٹ جون میں کیا کرنے جارہا ہے؟

    مائیکروسافٹ جون میں کیا کرنے جارہا ہے؟

    واشنگٹن: مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کے لئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل اسسٹنٹ متعارف کرانے کا اعلان کردیا ہے صارفین کو یہ سہولت کب میسر ہوگی؟

    واشنگٹن پوسٹ کے مطابق مائیکروسافٹ نے ونڈوز 11 کے لیے آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی ڈیجیٹل اسسٹنٹ متعارف کرایا ہے، جسے ’کو پائلٹ اے آئی اسسٹنٹ‘ کا نام دیا گیا ہے جو کہ ٹاسک بار کی تمام ایپلی کیشن اور پروگرامز میں استعمال ہوسکے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: کیا ایمازون اور گوگل سرچ کا خاتمہ ہونے والا ہے؟ بل گیٹس نے خبردار کردیا

    کمپنی کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹ کی طرح ‘کو پائلٹ’ پیچیدہ سوالات کے آسان الفاظ میں جواب دے گا، چونکہ یہ ونڈوز کے ساتھ منسلک ہے، اسلیے اے آئی اسسٹنٹ مختلف تکینیکی سیٹنگ کو تبدیل کرنے میں مدد کرسکتا ہے اور ڈیجیٹل اسسٹنٹ ایپس میں نظر آنے والے مواد کی سمری تیار کرسکے گا۔

    کمپنی نے اعلان کیا کہ جب کوئی صارف ونڈوز کو پائلٹ سائیڈ بار کو اوپن کرے گا تو وہ بار ایپس، پروگرامز اور ونڈوز میں نظر آئے گی اور یہ پرسنل اسسٹنٹ کا کام کرے گی۔اس تبدیلی سے ہر صارف کے لیے ونڈوز سیٹنگز کو بہتر کرنا یا بغیر کسی رکاوٹ کے اپنے پسندیدہ ایپس سے کنکٹ ہونا آسان ہو جائے گا۔

    رپورٹ کے مطاب مائیکروسافٹ ونڈوز ‘کوپائلٹ ‘ صرف ٹیکسٹ ٹول ہے، تاہم کمپنی اسے وائس اسسٹنٹ بنانے کا بھی ارادہ رکھتی ہے۔ اس ڈیجیٹل اسسٹنٹ کی آزمائش جون سے شروع ہوگی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل سان فرانسسکو میں منعقدہ ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بل گیٹس نے خیال ظاہر کیا تھا کہ اگر آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا ارتقا موجودہ رفتار سے جاری رہا تو مستقبل قریب میں گوگل سرچ اور ایمازون جیسی سروسز ماضی کا قصہ بن جائیں گی۔

  • مائیکروسافٹ نے دو نئے لیپ ٹاپ متعارف کرا دیے

    مائیکروسافٹ نے دو نئے لیپ ٹاپ متعارف کرا دیے

    امریکی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے دو نئے لیپ ٹاپ متعارف کرا دیے۔

    مائیکروسافٹ نے اپنے صارفین کے لیے منگل کو دو نئے سرفیس پروڈکٹس یعنی سرفیس لیپ ٹاپ 5 اور سرفیس پرو 9 متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔

    سرفیس لیپ ٹاپ 5 کی قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 999 روپے، جب کہ سرفیس پرو 9 کی قیمت 1 لاکھ 5 ہزار 999 روپے ہے۔

    مائیکروسافٹ کمپنی کے مطابق یہ ڈیوائس 12 ویں جنریشن کے انٹیل کور پروسیسرز کے ساتھ بنائے گئے ہیں، جو ناقابل یقین طاقت اور کارکردگی فراہم کرتے ہیں۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ نیا لیپ ٹاپ سرفیس پرو 8 کے مقابلے میں 50 فی صد زیادہ کارکردگی کے ساتھ مکمل ڈیسک ٹاپ پروڈکٹیوٹی فراہم کرتا ہے۔ دوسری طرف سرفیس لیپ ٹاپ 5 جدید ترین Intel Evo پلیٹ فارم سے آراستہ ہے، جو اسے 50 فی صد زیادہ طاقت ور بناتا ہے۔

    واضح رہے کہ مائیکروسافٹ نے اکتوبر میں اپنا نیا سرفیس پرو 9 ٹیبلیٹ اور سرفیس لیپ ٹاپ 5 عالمی سطح پر متعارف کرایا تھا، اب انھیں بھارت میں صارفین کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔