Tag: مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس

  • وزیراعظم اور بل گیٹس کا رابطہ ،  ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عزم کی تعریف

    وزیراعظم اور بل گیٹس کا رابطہ ، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عزم کی تعریف

    اسلام آباد : مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان  سے رابطے میں ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا عالمی رہنما موافقت کیلئے زرعی تحقیق میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں کورونا سے بچاؤ ،انسدادپولیو اورماحولیاتی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعظم نے انسداد کورونا اور غربت کے خاتمے کیلئے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے بل گیٹس کو ماحولیات کے تحفظ کیلئے اہم منصوبوں سےآگاہ کیا۔

    بل گیٹس نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئےپاکستان کے عزم کی تعریف کرتے ہوئے کہا دنیا کو اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے اکٹھا ہونا چاہئیے، ماحولیاتی تبدیلی کےباعث دنیا کا خوراک کا نظام خطرےسےدوچار ہے، عالمی رہنما موافقت کیلئے زرعی تحقیق میں سرمایہ کاری کوترجیح دیں۔

    وزیراعظم اورمسٹرگیٹس نے مشترکہ مقاصدپرملکرکام جاری رکھنے پر اتفاق کیا ، اس دوران وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے ، کورونا کی تیسری لہر اور چیلنجز کے باوجودانسدادپولیو مہم جاری ہے۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیو سے پاک پاکستان کیلئے پرعزم ہیں ، بل گیٹس فاؤنڈیشن کا احساس پروگرام میں تعاون کمزور طبقےکی مدد کرتا ہے۔

    ٹیلی فونک رابطے میں وزیراعظم اوربل گیٹس میں مشترکہ مقاصد پر تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

  • وزیر اعظم عمران خان  آج مہاتیر محمد اور  بل گیٹس سے ملاقات کریں گے

    وزیر اعظم عمران خان آج مہاتیر محمد اور بل گیٹس سے ملاقات کریں گے

    نیویارک : وزیر اعظم عمران خان آج ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد اور مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ملاقات کریں گے اور پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کے درمیان سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی آج اقوام متحدہ میں مصروفیات کا شیڈول جاری کردیا گیا ، شیڈول کے مطابق وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے اور نفرت انگیز مواد کی روک تھام سے متعلق کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

    نیو یارک ٹائمز کے ایڈیٹوریل بورڈ سے ملاقات بھی وزیراعظم کے شیڈول میں شامل ہیں ، عمران خان پاکستان، ترکی اور ملائیشیا کے درمیان سہ فریقی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور ملائیشیا کے ہم منصب مہاتیر محمد سے بھی ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم کی آج سب سے اہم ملاقات مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سے ہوگی جبکہ ناروے کے ہم منصب اور پاکستانی ٹیکنالوجی گروپ کے وفد سے ملاقات  بھی وزیراعظم کے شیڈول کا حصہ ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے ایرانی صدر حسن روحانی ،  ترک صدر رجب طیب اردوان اور  نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جاسنڈا آرڈن سے ملاقاتیں کیں تھیں ۔

    مزید پڑھیں :  وزیر اعظم عمران خان سے طیب اردوان اور حسن روحانی کی ملاقات

    ترک صدر اردوان اور عمران خان ملاقات میں تزویراتی معاشی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیر اعظم نے ترک صدر کو مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورت حال سے  آگاہ کیا جبکہ  ایرانی صدر حسن روحانی سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

    عمران خان اور جاسنڈا آرڈن کے مطابق اسلاموفوبیا اور مسلمان مخالف جذبات سےمتعلق چیلنجز پر تبادلہ خیال ہوا تھا ، اس موقع پر وزیراعظم نےمقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی سےبھی آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیرسےکرفیو اٹھنے کے بعد شدید بحران جنم لے گا۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے  اور 27 ستمبر کوہی نیویارک میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔