Tag: مائیکروسافٹ

  • مائیکروسافٹ کاپاس ورڈ سےنجات کے لیےنیا فیچرپیش

    مائیکروسافٹ کاپاس ورڈ سےنجات کے لیےنیا فیچرپیش

    کراچی: (ویب ڈیسک) مائیکروسافٹ ونڈوز ٹین میں پاس ورڈ سے نجات کے لیے ہیلو نامی فیچر پیش کرے گا۔

    ونڈوز ٹین کےصارفین کو پیچیدہ پاس ورڈ یاد رکھنے کے بجائے یا تو اسمارٹ فون یا کمپیوٹر کے سامنے بس مسکرانا ہوگا یا فنگر پرنٹ ریڈر کا استعمال کرنا ہوگا۔

    ونڈوز ہیلونامی یہ بائیو میٹرک فیچر ونڈوز ٹین میں متعارف کرایا جارہا ہے۔جو آپ کے چہرے ،آنکھ کی پتلی یا فنگر پرنٹس کی مدد سے آپ کی ڈیوائس کو ان لاک کرے گا۔

    مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ ٹیکنالوجی روایتی پاس ورڈ کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے۔

    اس جدید فیچر کے باعث اکاؤنٹ ہیک ہونے کا خطرہ بھی ختم ہوجائے گا۔

  • پورٹیبل کی بورڈ جو تہہ ہوجاتا ہے

    پورٹیبل کی بورڈ جو تہہ ہوجاتا ہے

    نیویارک : پورٹیبل کی بورڈ جو تہہ ہوجاتا ہے اور ایک وقت میں دوڈیوائسسز کے ساتھ کنیکٹ ہونے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

    مائیکروسافٹ نے ایک ایسا کی بورڈ متعارف کرا دیا ہے جو تہہ ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے اور کمپیوٹرز کیساتھ ساتھ اسمارٹ فونز اور ٹیبلٹ پی سی کے ساتھ بھی باآسانی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    یہ کی بورڈ پورٹ ایبل ہے اور ایک ہی وقت میں دوڈیوائسز کے ساتھ کنیکٹ ہونے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    اس کی بورڈ پر دو بٹن بھی فراہم کئے گئے ہیں جن کو استعمال کرتے ہوئے کنیکٹڈ ڈیوائسز کے درمیان سوئچ کیا جا سکتا ہے۔

  • مائیکروسافٹ کی جانب سے نیا ویب براؤزر پیش

    مائیکروسافٹ کی جانب سے نیا ویب براؤزر پیش

    امریکہ : مائیکروسافٹ کی جانب سے نیا ویب براﺅزر متعارف کرایا جارہا ہے۔

    انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنی مائیکرو سافٹ نے بیس سال میں پہلی مرتبہ روائتی انٹرنیٹ ایکسپلورر سے ہٹ کر نیا ویب براﺅزر پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ فائرفاکس اور گوگل کروم کی بالادستی کو ختم کیا جاسکے۔

    اسپارٹن کو ڈیسک ٹاپ، ایپل کے آئی او ایس اور آینڈرائیڈ سسٹمز میں استعمال کیا جاسکے گا جبکہ یہ کورٹنا نامی وائس اسسٹنس بھی فراہم کرے گا، جو گوگل اور ایپل کی جانب سے بھی فراہم کی جارہی ہے۔

    اس میں کسی ویب سائٹ کا ڈیسک ٹاپ اور موبائل ورژن ایک ہی اسکرین پر دیکھنے کا نیا فیچر بھی موجود ہے تاہم کچھ اور فیچرز بھی ہیں جن کا اعلان مائیکروسافٹ کی جانب سے تقریب میں کیے جانے کا امکان ہے۔

    کہا جارہا ہے کہ مائیکروسافٹ کا یہ نیا براﺅزر انٹرنیٹ ایکسپلورر 12 کی جگہ لے گا۔

  • ارفع کریم کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے

    ارفع کریم کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے

    نو سال کی عمر میں پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کرنے والی ارفع کریم کو ہم سے بچھڑے دو برس بیت گئے۔ ذہانت اور قابلیت سے پوری دنیا کو حیرت میں ڈالنے والی پاکستان کی پہچان ارفع کریم کی دوسری برسی کے موقع پر اسی کا ریکارڈتوڑنے والے کم عمر آئی ٹی پروفیشنلز کی جانب سے شمعیں روشن کر کے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

    ارفع نے اپنی کمال مہارت سے صرف نو برس کی عمر میں دنیا کی کم عمر ترین مائکروسافٹ سرٹیفائڈ اسپیشلسٹ کا اعزاز جیت لیا تھا، مگر زندگی کے ہاتھوں کئی روز لڑنے کے بعد بھی شکست کھا گئی،اپنی زندگی میں کچھ ایسے شعر بھی لکھے جو شائد اسی کے لئے تھے۔ 

    شوخ چنچل اور اپنی زندگی کھل کر جینے والی ارفع آج ہم میں نہیں ہے مگر ارفع کی طرح یہ کم عمر مائیکروسافٹ پروفیشنلز اس کا مشن جاری رکھنے کے لئے پر عزم ہیں، ارفع کریم رندھاوا ایک پھول تھا جو مرجھا گیا،مگر اس کی خوشبو آج بھی دل و دماغ پر مہک رہی ہے،خدا سے دعا ہے کہ ایسی ذہین بیٹیوں سے اس زمین کو نوازتا رہے۔