Tag: مائیکرو ویو

  • مائیکرو ویو کے پاس کھڑے ہونا کیوں نقصان دہ ہے؟ اہم انکشاف

    مائیکرو ویو کے پاس کھڑے ہونا کیوں نقصان دہ ہے؟ اہم انکشاف

    بجلی سے چلنے والی چھوٹی سی مشین مائیکرو ویو اوون آج ہر گھر کی ضرورت بن گئی ہے، ایک طرف اس کی افادیت سے انکار ممکن نہیں تو دوسری جانب یہ ہماری صحت کیلئے خطرے کا باعث بھی ہے۔

    یہ مشین کسی بھی کھانے کو بہت ہی کم وقت میں گرم یا تیار کر دیتی ہے تاہم کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ کھانا گرم کرتے وقت مائیکروویو کے سامنے کھڑا ہونا نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

    کیا مائیکرو ویو سے تابکاری خارج ہوتی ہے؟

    مائیکروویو کو لوگوں کی اکثریت محفوظ تصور نہیں کرتی کیونکہ یہ کھانے پکانے یا گرم کرنے کے روایتی طریقوں جیسے چولہے یا تندور کے برعکس، بجلی سے چلتا ہے اور ایک منفرد انداز میں کھانا گرم کرتا ہے۔

    مائیکروویو کوئی جادو نہیں ہیں بلکہ اس میں صرف سائنس استعمال کی گئی ہے۔ مائیکرو ویو اوون برقی مقناطیسی لہروں کو خارج کر کے کام کرتا ہے، جو کھانے میں موجود پانی کے مالیکیولز کے ساتھ تعامل کرتا ہے۔یہ لہریں پانی کے مالیکیولز کو تیزی سے ہلاتی ہیں اور سالماتی رگڑ کے ذریعے گرمی پیدا کرتی ہیں۔

    تکنیکی طور پر، مائیکرو ویوز ’’برقی مقناطیسی تابکاری‘‘ خارج کرتی ہیں، لیکن سٹی آف ہوپ نیشنل میڈیکل سینٹر میں ایسوسی ایٹ پروفیسر اور تھوراسک ریڈیو تھراپی کے چیف ڈاکٹر آریہ امینی کے مطابق، یہ تابکاری ’’مائیکرو ویو تک محدود رہتی ہے۔‘‘تمام مائیکرو ویوز ان لہروں کو باہر خارج نہیں ہونے دیتے اور جب دروازہ کھولا جاتا ہے تو یہ خود بخود بند ہو جاتی ہیں۔

    جبکہ آئنائزڈ تابکاری کے برعکس جو کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں برقی مقناطیسی لہریں غیر آئنائزنگ ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ کھانے میں یا لہروں کا سامنے آنے پر لوگ محفوظ رہتے ہیں اور ان میں تابکاری پیدا نہیں ہوتی۔

    کیا مائیکرو ویو کبھی خطرہ ہیں؟

    امینی کے مطابق، مائیکروویو اگر خراب ہو جائے تو اسے استعمال کرنے گریز کریں اسے ٹھیک کروائیں یا نیا خرید لیں کیونکہ اس طرح یہ آپ کے لیے نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔

  • خاتون کو مائیکرو ویو میں انڈے اُبالنا مہنگا پڑ گیا

    خاتون کو مائیکرو ویو میں انڈے اُبالنا مہنگا پڑ گیا

    ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو کو فالو کرتے ہوئے خاتون کو مائیکروویو  اوون میں انڈے اُبالنا بہت مہنگا پڑ گیا۔

    رپورٹس کے مطابق 37 سالہ خاتون نے ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والی انڈے کو نئے انداز میں ابالنے کی ویڈیو کو دیکھتے ہوئے اسے کرنے کوشش کی جو خاتون کے گلے پڑ گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون نے ایک برتن میں ابلتے ہوئے پانی میں انڈوں کو ڈالا اور  پھر اسے کچھ وقت کے لیے مائیکرو ویو میں رکھ دیا تاہم چند منٹ بعد خاتون نے مائیکرو ویو سے برتن نکالا اور ٹھنڈا چمچ انڈوں پر لگایا۔

    خاتون نے چمچ انڈوں پر لگایا ہی تھا کہ انڈے پھٹ گئے، گرم پانی اور انڈے خاتون کے چہرے پر گرے جس کی وجہ سے ان کا چہرہ کچھ جگہوں سے جھلس گیا۔

    واقعے کے بعد خاتون نےگزارش کی کہ ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والے ٹرینڈ کو کبھی فالو نہ کریں اس سے آپ خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔