Tag: مائیکل جیکسن

  • آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی جیکٹ کب نیلام ہوگی؟

    آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی جیکٹ کب نیلام ہوگی؟

    لاس اینجلس: پاپ میوزک کی دنیا کے نامور آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کے زیر استعمال جیکٹ 10 نومبر کو نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق میوزک کی دنیا میں پاپ موسیقی کو تخلیق دینے والے امریکی گلوکار مائیکل جیکسن اپنے ہر پروگرام میں سیاہ رنگ کی جیکٹ پہن کر پرفارم کرتے تھے جسے اب نیلامی کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

    خاندانی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آنجہانی گلوکار کی جیکٹ 10 نومبر کو نیلامی کے لیے پیش کی جائے گی اور بولی کی رقم ایک لاکھ ڈالر سے شروع ہوگی۔

    جولین آکشن ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مائیکل جیکسن کی جیکٹ کے پشت پر سلور مارکر سے گلوکار کے دستخط موجود ہیں۔

    مزید پڑھیں: میرے والد کو قتل کیا گیا ، مائیکل جیکسن کی بیٹی کا انکشاف

    پاپ گلوکار کے گزر جانے کے بعد ٹیکساس کے تاجر اور مائیکل جیکسن کے مداح نے اُن کے زیر استعمال دو جیکٹوں کو بطور نشانی بھاری رقم کے عوض خرید لیا تھا۔

    اب تاجر اس جیکٹ کو فروخت کر کے حاصل ہونے والی رقم فلاحی کاموں کے لیے عطیہ کرنا چاہتے ہیں جس کے لیے نیلامی کی تقریب 10 نومبر کو ٹائمز اسکوائر نیویارک کے کیفے ہارڈراک میں منعقد کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ کنگ آف پاپ امریکی تاریخ کے کامیاب ترین موسیقار  تھے جس کا فن چالیس سالوں تک مرکز نگاہ رہا اور اُن کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں ایک نہیں کئی حوالوں سے درج ہوا۔

    مائیکل جوزف جیکسن 29 اگست 1958 کو امریکی ریاست انڈیانا میں پیدا ہوئے، 6 سال کی عمر میں انہوں نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر ایسا لوہا منوایا کہ جو گانا گایا کمال ہی کردیا۔

    یہ بھی پڑھیں: مائیکل جیکسن کا قدیم مصری مجسمہ

    ما ئیکل جیکسن اپنے منفرد انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں، اپنے پہلے البم آئی وانٹ یو بیک سے ہی مائیکل جیکسن دنیا بھر میں مشہور ہوگئے۔

    انیس سوبیاسی میں مائیکل جیکسن کا البم تھرلر ریلیز ہوا اور دنیائے میوزک میں تہلکہ مچا دیا تھا،اس البم کو آج بھی دنیا میں سب سے زیادہ بکنے والی میوزک البم کا اعزاز حاصل ہوا۔

    تھرلر کی صرف امریکا میں ہی تیس کروڑ کیسٹس فروخت ہوئیں جبکہ پوری دنیا میں اس کی سوکروڑ سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئیں، مائیکل جیکسن کے البم ’تھریلر‘ کو آٹھ گریمی ایوارڈ ملے ہیں جو کہ ایک بڑا ریکارڈ ہے۔

    مائیکل جیکسن نے تھرلر البم کے گیت ‘بلی جین’ پر رقص میں ایک نئی حرکت متعارف کروائی جسے دیکھ کر لوگ ششدر رہ گئے۔ اس حرکت کو بعد ازاں ‘مون واک’ کا نام دیا گیا۔

    تھرلر‘ کے بعد مائیکل جیکسن کا البم ’بیڈ‘ سامنے آیا، جس کی بیس لاکھ کاپیاں فروخت ہوئیں، ‘بیڈ‘ کے بعد جیکسن کا البم ’ڈینجرس‘ بھی سپر ہٹ ہوا۔

    اسے بھی پڑھیں: مائیکل جیکسن اورمیڈونا کیا واقعی دجال کے پیروکار ہیں؟

    مائیکل نے 1994 میں آنجہانی امریکی گلوکار ایلوس پریسلے کی بیٹی لیزا میری پریسلے سے شادی کر لی، جو صرف انیس ماہ چل سکی۔

    انیس سو ستانوے میں مائیکل جیکسن کو راک اینڈ رول ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا اور انہوں نے غیر متوقع طور پر ایک نرس ڈیبی رو سے شادی کر لی، جس سے ان کا بیٹا پرنس مائیکل پیدا ہوا، 1998 میں ان دونوں کی ایک بیٹی پیرس مائیکل کیتھرین پیدا ہوئی جبکہ سنہ 1999 میں مائیکل اور ڈیبی میں طلاق ہوگئی جبکہ بچے مائیکل کے پاس ہی رہے۔

    موسیقی کی دنیا میں نئے رجحانات متعارف کرانے والے مائیکل جیکسن 25 جون 2009 ء کو گولیوں کی زائد مقدار لینے کی وجہ سے دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

    اسے بھی پڑھیں: مائیکل جیکسن کے انوکھے ڈانس اسٹیپ کا راز

    مرنے کے بعد بھی مائیکل جیکسن کا نام سب سے زیادہ آمدنی حاصل کرنے والے گلوکاروں میں سرفہرست رہا، ان کی موت کے بعد ادھورا گانا دس ازاٹ ریلیز ہوا، جس نے اتنا بزنس کیا جتنا مائیکل جیکسن اپنے دور عروج میں حاصل کرتے رہے۔

  • مائیکل جیکسن کے والد چل بسے

    مائیکل جیکسن کے والد چل بسے

    لاس اینجلس: آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کے والد جو جیکسن 89 سال کی عمر میں وفات پاگئے۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

    مائیکل جیکسن کی بہن لاٹویا جیکسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے والد کے انتقال کی خبر شیئر کی۔

    لاٹویا کے علاوہ جیکسن خاندان کے دیگر افراد نے بھی مداحوں کو اس افسوس ناک خبر کی اطلاع دی تاہم ان کی جانب سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

    ہالی ووڈ ویب سائٹس کے مطابق جو جیکسن ٹرمینل پینکریاٹک کینسر میں مبتلا تھے۔

    اس سے قبل صرف 2 دن پہلے جو جیکسن نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کیا تھا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں اپنی موت کا علم ہوگیا تھا۔

    اپنے آخری ٹویٹ میں جو جیکسن نے لکھا تھا، ’جب سورج کے طلوع ہونے کا وقت ہوتا ہے تو وہ طلوع ہوجاتا ہے، اور چاہے آپ پسند کریں نہ یا نہ کریں، اپنے غروب ہونے کےوقت پر سورج بھی غروب ہوجاتا ہے‘۔

    جو جیکسن ایک سخت گیر والد تھے۔ ان کے آنجہانی بیٹے مائیکل جیکسن نے کئی بار انٹرویوز میں بتایا تھا کہ بچپن میں ان کے والد انہیں بیلٹ سے تشدد کا نشانہ بنایا کرتے تھے۔

    والد کی سخت گیر طبیعت اور تشدد نے مائیکل کو ذہنی عارضوں اور نفسیاتی پیچیدگیوں کا شکار بنا دیا تھا جس میں وہ تاعمر مبتلا رہے۔

    جو جیکسن کی 11 اولادیں ہیں جو تقریباً سب ہی گلوکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ شہرت مائیکل جیکسن کو حاصل ہوئی جو اپنی موت کے بعد بھی دنیا کے مقبول ترین گلوکاروں میں سے ایک ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مائیکل جیکسن کے انوکھے ڈانس اسٹیپ کا راز

    مائیکل جیکسن کے انوکھے ڈانس اسٹیپ کا راز

    معروف پاپ گلوکار مائیکل جیکسن کو کون نہ جانتا ہوگا۔ ہم سب ان کے گانے، بامقصد ویڈیوز اور ڈانس سے لطف اندوز ہوچکے ہیں۔

    مائیکل جیکسن اپنے ایک گانے سموتھ کرمنل میں ایک نہایت ہی انوکھا ڈانس اسٹیپ کرتے دکھائی دیتے ہیں جس میں وہ بغیر لڑکھڑائے اور گرے خاصا نیچے جھک جاتے ہیں۔

    تاہم اب اس انوکھے ڈانس اسٹیپ کا راز سامنے آگیا ہے۔

    گانے میں تو اس ڈانس کو مختلف تکنیکوں سے انجام دیا گیا تاہم اس کے مقبول ہونے کے بعد مائیکل نے اسے لائیو کنسرٹس میں بھی پیش کرنے کا سوچا اور یہیں سے اصل کام کا آغاز ہوا۔

    اس ڈانس اسٹیپ کو کرنے کے لیے مائیکل جیکسن نے اپنے مخصوص جوتے بنوائے تھے۔

    پرفارمنس سے قبل اسٹیج پر بھی کچھ مخصوص مقامات پر تاریں نصب کی جاتیں جو مخصوص وقت پر اسٹیج سے اوپر آ کر مائیکل کے جوتوں کو جکڑ لیتی تھیں جن کے باعث وہ گرنے سے محفوظ رہتے تھے۔

    تاہم بعض اوقات یہ تاریں ٹوٹ جاتیں یا ڈھیلی پڑ جاتیں جن کے باعث مائیکل جیکسن گرتے گرتے بھی بچے، لیکن وہ اس لڑکھڑاہٹ کو بھی مہارت سے ڈانس کا ہی حصہ بنا دیتے اور دیکھنے والے بدستور ان کے سحر میں جکڑے رہتے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مائیکل جیکسن اورمیڈونا کیا واقعی دجال کے پیروکار ہیں؟

    مائیکل جیکسن اورمیڈونا کیا واقعی دجال کے پیروکار ہیں؟

    کیا آپ جانتے ہیں کہ گلوکاروں کی بھی اقسام ہوتی ہیں اور ان کی کتنی قسمیں پائی جاتی ہیِں؟ اگر ان گلوکاروں پر تحقیقی کی جائے تو معلوم ہوگا کہ دنیا میں دو اقسام کے گلوکار پائے جاتے ہیں اوّل وہ جو لوگوں کو محض اپنی موسیقی اور اپنی مسحور کن آواز سے لطف اندوز کر کے انہیں تسکین فراہم کرتے ہیں اور دوئم وہ جو اس موسیقی کے منفی نتائج چاہتے ہیں۔

    یہ لوگ نہیں چاہتے کہ موسیقی کے ذریعے اچھا پیغام پھیلے، ان کی کوشش ہوتی ہے کہ رکاوٹ بننے والے فنکاروں کی جگہ ان کے پسندیدہ گلوکار آگے لائے جائیں۔

    دنیا بھر میں شیطانی تنظیم کے نام سے شہرت رکھنے والی فری میسن سوسائٹی کی شناختی علامت کو اگر غور سے دیکھا جائے تو اس میں بنی ایک آنکھ واضح طورپر پہچان میں آجائے گی۔

    اس کے علاوہ جب کچھ مخصوص موسیقاروں کے البمز اور تصاویر پر بنے نشانات پر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ یہ لوگ بھی اسی شیطانی گروپ سے تعلق رکھتے ہیں۔

    مائیکل جیکسن اورمیڈونا‘ شیطان کے پیروکار کیسے بنے؟

    تحقیق سے یہ بات سامنے آئی کہ پاپ موسیقی کی ملکہ میڈونا کا تعلق ایک یہودی فرقے قبالہ سے ہے۔ یہ فرقہ فری میسن کی بنیاد سمجھا جاتا ہے، میڈونا المناٹی گروپ کی مضبوط نمائندہ بن کر موسیقی کی دنیا میں سامنے آئی ہے۔

    اس کے علاوہ شہرہ آفاق گلوکار مائیکل جیکسن بھی اسی گروپ کے زیر اثر تھا، تمام گلوکاروں کواس تنظیم کا ممبر نہیں کہا جا سکتا مگر گلوکاروں کی ایک بہت بڑی تعداد المناٹی اور دجال کی پیرو کار بن چکی ہے۔

    گلوکاروں کی اکثریت اس گروپ کے مقاصد اور کارروائیوں سے آگاہ نہیں ہے لیکن بیشتر گلوکاروں کو حقیقت معلوم ہو چکی ہے۔،

    شیطانی گروہ اپنا پیغام نوجوان نسل کو پہنچا رہا ہے

    تحقیق کے مطابق میوزک انڈسٹری کے کرتا دھرتا انٹرٹینمنٹ کو برین واشنگ کے لئے استعمال کررہے ہیں، اس کا مظاہرہ پاپ میوزک میں صاف نظر آسکتا ہے، جہاں مقبول ترین گانوں کی موسیقی و شاعری ترتیب دینے والے اسی گروپ کے زیر اثر ہیں۔

    در اصل یہ لوگ کٹھ پتلی ہیں، یہ وہی کرتے ہیں جو ان کو کہا جاتا ہے، میوزک انڈسٹری کو المناٹی گروپ لیڈ کرتا ہے اور دنیا بھر میں سنے جانے والے سپر ہٹ گانے اسی گروپ کی مرہون منت ہیں۔


    مزید پڑھیں : شیطانی تنظیمیں کس طرح آپ کو کنٹرول کررہی ہیں ؟ جانیئے


    یہ گروپ ان ہی مشہور گلوکاروں کے ذریعے ہی یہ گروپ اپنا پیغام پھیلا رہا ہے اور لوگوں بالخصوص نوجوان نسل کے ذہنوں کو متاثر کرتا ہے۔

  • مائیکل جیکسن کا قدیم مصری مجسمہ

    مائیکل جیکسن کا قدیم مصری مجسمہ

    معروف اداکاروں کے ہم شکل ہونا تو عام بات ہے، لیکن اگر ان سے مشابہت رکھنے والے افراد کی موجودگی کئی صدیاں پہلے پائی گئی ہو، اور وہ کسی قدیم کتاب، مجسمے یا کسی یادگار میں مل جائے تو یقیناً یہ ایک حیرت انگیز بات ہے۔

    ایسا ہی ایک حیرت انگیز دعویٰ کرنے والی ویڈیو یوٹیوب پر دیکھی جارہی ہے جس میں ویڈیو بنانے والے نے شخص نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ دور کے کئی معروف فنکار صدیوں قبل بھی موجود تھے۔

    اس صارف کے مطابق شکاگو کے فیلڈ میوزیم میں نصب ایک قدیم مصری مجسمے کی شکل آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن سے مماثل ہے۔

    گویا کئی صدیوں پہلے قدیم مصر میں اس شکل کا کوئی شخص موجودہ مائیکل جیکسن ہی کی طرح اس قدر مقبول تھا کہ اس کا مجسمہ تراش دیا گیا۔

    مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا 700 سال قدیم مجسمہ

    ویڈیو میں معروف ہالی ووڈ اداکار نکولس کیج کا ہم شکل بھی دکھایا گیا جو کم از کم 2 صدیاں قبل اس دنیا میں موجود تھا۔

    نکولس کیج سے حیرت انگیز مشابہت رکھنے والے اس شخص کی تصویر سنہ 2011 میں سامنے آئی۔ یہ تصویر سنہ 1870 کی ہے۔

    جس شخص کے پاس یہ نایاب تصویر موجود تھی اس کا کہنا تھا کہ تصویر میں موجود شخص نکولس کیج ہی ہے، اور نکولس دراصل کوئی مافوق الفطرت مخلوق ہے جو 2 صدیوں سے تاحال زندہ ہے۔

    اب اس شخص کا دعویٰ صحیح ہے یا غلط، تاہم ان صدیوں پرانے افراد کی موجودہ دور کے افراد سے مماثلت یقیناً باعث حیرت ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آنجہانی مائیکل جیکسن کی بیٹی بڑے پردے پر جلوہ گر

    آنجہانی مائیکل جیکسن کی بیٹی بڑے پردے پر جلوہ گر

    پاپ میوزک کے بادشاہ آنجہانی مائیکل جیکسن کی بیٹی پیرس جیکسن نے ہالی ووڈ میں انٹری دے دی ہے اور بہت جلد وہ ایک فلم میں جلوہ گر ہونے جارہی ہیں۔

    آسٹریلوی ہدایت کار نیش ایڈ گرٹن کی نئی آنے والی مزاح اور تھرل سے بھر پور فلم میں 20 سالہ پیرس جیکسن اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

    فلم میں پیرس جیکسن کے ساتھ نمایاں کردار نبھانے والوں میں برطانوی اداکار ڈیوڈ اوئے لو اور چارلیز تھیرون شامل ہیں۔

    ایمیزون فلم اسٹوڈیو کے بینرز تلے بننے والی اس فلم کا نام ابھی زیر غور ہے۔ فلم کی عکس بندی کا آغاز آئندہ 2 سے 3 ماہ میں شروع کیے جانے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں: میرے والد کو قتل کیا گیا، پیرس جیکسن

    پیرس جیکسن اپنے والد کی موت کے بعد سے اسی شعبہ میں قسمت آزمائی کر رہی تھیں۔

    وہ اس سے پہلے فاکس ٹی وی کے ڈرامے ’اسٹار‘ میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکی ہیں اور ماڈلنگ بھی کر رہی ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • مائیکل جیکسن کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 6برس ہوگئے

    مائیکل جیکسن کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 6برس ہوگئے

    پاپ میوزک کے بے تاج شہنشاہ مائیکل جیکسن کو میوزک کے دیوانوں سے بچھڑے چھ برس بیت گئے۔

    پاپ میوزک کے بے تا ج با دشا ہ ما ئیکل جیکسن کو مد احوں سے بچھڑے چھ برس بیت گئے مائیکل جیکسن انیس سواٹھاون کو امریکہ میں پیدا ہوئے ما ئیکل جیکسن اپنے منفرد انداز کی وجہ سے دنیا بھر میں مقبول ہیں۔

    اپنے پہلے البم آئی وانٹ یو بیک سے ہی مائیکل جیکسن دنیا بھر میںمشہور ہو گئے،انیس سوبیاسی میں مائیکل جیکسن کے البم تھر لرنے دنیا ئے میوزک میں تہلکہ مچا دیا تھا ۔

    پاپ موسیقی پر اپنے نا قابل فر ا موش کام کی بدولت مائیکل جیکسن مداحوں کے دلوں پر ہمیشہ راج کر ینگے۔