Tag: مائیکل وان

  • مائیکل وان نے کس پاکستانی کرکٹر کو بابر اعظم سے بہتر قرار دے دیا؟

    مائیکل وان نے کس پاکستانی کرکٹر کو بابر اعظم سے بہتر قرار دے دیا؟

    بابر اعظم موجودہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سب سے باصلاحیت کھلاڑی ہیں جو کئی عالمی ریکارڈ رکھتے ہیں لیکن سابق انگلش کپتان ایسا نہیں سمجھتے۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سپر اسٹار بابر اعظم کی صلاحیتوں کی دنیائے کرکٹ معترف اور کئی موجودہ اور سابق کرکٹر ان کے مداح ہیں۔ انہوں نے کئی آئی سی سی ایوارڈ حاصل کرنے کے ساتھ عالمی ریکارڈ اپنے نام کر رکھے ہیں اور کئی سال تک بلاشرکت غیرے آئی سی سی رینکنگ میں نمبر ون کھلاڑی رہے ہیں۔

    تاہم ہر کھلاڑی کی طرح بابر اعظم بھی ان دنوں برے دور سے گزر رہے ہیں اور ان کی یہ خراب فارم ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کے ٹاپ اسکورر کھلاڑی کو اس فارمیٹ سے باہر کر چکی ہے۔

    تاہم سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بابر اعظم سے بہتر شاہین شاہ آفریدی کو بہتر کھلاڑی قرار دیا ہے۔

    مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاندار بولر قرار دیا اور کہا کہ وہ اس فارمیٹ میں پاکستان کے لیے میچ ونر کھلاڑی ہیں۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے بابر اعظم کی بیٹنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ بلاشبہ ایک اچھے بیٹر ہیں لیکن وہ ٹی 20 فارمیٹ میں فٹ نہیں بیٹھتے۔

    سابق انگلش کپتان نے تو یہ بھی دعویٰ کیا کہ بابر اعظم کو اگر انگلینڈ، آسٹریلیا یا ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں میں دیکھا جائے تو وہاں ان کی ٹی 20 ٹیم میں جگہ بننا مشکل ہے۔

    مائیکل وان نے عماد وسیم، محمد عامر اور فخر زمان کو بھی پاکستان کے ٹی 20 اسکواڈ کے اہم اور موثر کھلاڑی قرار دیا۔ تاہم دلچسپ امر یہ ہے کہ عماد وسیم اور محمد عامر نے گزشتہ سال ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔

    دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی نے اپنی قیادت میں لاہور قلندرز پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن میں تیسری بار چیمپئن بنوایا ہے۔

  • آئی پی ایل فرنچائز پر پیٹ کمنز اور محمد شامی کو تباہ کرنے کا الزام

    آئی پی ایل فرنچائز پر پیٹ کمنز اور محمد شامی کو تباہ کرنے کا الزام

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے آئی پی ایل فرنچائز پر پیٹ کمنز اور محمد شامی جیسے بولرز کو تباہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

    سن رائزر حیدرآباد اور لکھنؤ جائنٹس کے درمیان ہونے والے میچ کے بعد مائیکل وان کا یہ بیان سامنے آیا ہے، اس میچ میں سن رائزز حیدرآباد نے 190 رنز کا ہدف دیا تھا جسے لکھنؤ کی ٹیم نے ہنستے کھیلتے 17 ویں اوور میں ہی 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا تھا۔

    اس شکست کے بعد اظہارخیال کرتے ہوئے انگلینڈ کے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ہم حیدرآباد کی بیٹنگ کے بارے میں بات کرتے ہیں کہ وہ بڑے اسکورز بناتے ہیں لیکن انھیں بیٹنگ کے علاوہ بولرز کا خیال رکھنا ہوگا کہ ان کے بولرز اپنا اعتماد نہ کھو دیں۔

    وان نے کہا کہ ان کے بولرز اس روڈ پر بولنگ کررہے ہیں، آپ ان کے بولرز کے اعداد و شمار دیکھیں، پیٹ کمنز اور محمد شامی جیسے بولرز کو اتنی مار پڑرہی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ایڈم زامپا کو بھی بیٹرز نے بری طرح دھویا، اس لیے آپ کو اپنے بولنگ اٹیک کے حوالے سے کافی محتاط رہنا ہوگا۔

    مائیکل وان نے کہا کہ اس بات کا خیال رکھیں کہ آپ کے بولرز ہوم وینیو پڑ صرف کسی سڑک پر بولنگ نہ کریں، ٹیم چاہے گی کہ وہ پرفارمنس دکھائیں مگر وہ ڈیلیور نہیں کرسکیں گے کیوں کہ ان میں اعتماد کی کمی ہوگی۔

    https://urdu.arynews.tv/saliva-ban-revoked-ipl-2025/

  • کیا پاکستان بھارت کو ٹیسٹ ہرادے گا؟ وسیم اکرم اور مائیکل وان نے کیا کہا؟

    کیا پاکستان بھارت کو ٹیسٹ ہرادے گا؟ وسیم اکرم اور مائیکل وان نے کیا کہا؟

    انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان اور پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نیوز لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔

    میلبرن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ سے مقابلہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کرکٹ کے مداحوں نے دونوں ٹیموں کے درمیان تقریباً 17 سال سے پانچ روزہ مقابلہ نہیں دیکھا، اب پاکستان کی ٹیم اسپن ٹریک پر بھارت کو شکست دے سکتی ہے۔

    اس دوران کمنٹری باکس میں وسیم اکرم بھی موجود تھے، سابق پاکستانی کپتان نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین موقع ہے کہ اسپن فرینڈلی ٹریک پر بھارت کو ٹیسٹ میچ ہرا دے۔

    وسیم اکرم نے کہا کہ اگر اس وقت بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا جاتا ہے تو گرین شرٹس اسپن وکٹ پر بھارت کو شکست دے سکتے ہیں، یہ ایک بہت بڑا میچ ہوگا اور یہ کرکٹ کے لیے بھی اچھا ہوگا۔

    سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ بھارت نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ہوم گراؤنڈ پر 3-0 کی ہزیمت سے دوچار ہوا ہے اور اسپن ٹریک پر میچ ہو تو پاکستان کے پاچ چانس ہوگا کہ وہ بھارت کو ٹیسٹ میچ میں شکست سے دوچار کردے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت دونوں ہی اپنے ہوم گراؤںڈ پر ٹیسٹ سیریز میں برسرپیکار تھے، ٹیسٹ میں گرین شرٹس نے انگلینڈ کو 2-1 کے مارجن سے شکست دی جبکہ بھارت تاریخ میں پہلی بار اپنی سرزمین پر وائٹ واش سے دوچار ہوا۔

  • جو روٹ کس طرح ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں؟ وان نے بتادیا

    جو روٹ کس طرح ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں؟ وان نے بتادیا

    انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ جو روٹ بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

    جو روٹ اس وقت 33 سال کے ہیں اور ٹیسٹ کرکٹ میں ان کے رنز بنانے کی رفتار سست ہونے کے کوئی آثار نہیں دکھائی دے رہے، وہ ٹیسٹ کرکٹ میں ہم وطن الیسٹر کک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انگلینڈ کے سب سے کامیاب بلے باز بن گئے ہیں۔

    ان کے 146 ٹیسٹ میچز میں رنز کی تعداد ساڑھے 12 ہزار سے زائد ہوگئی ہے جو روٹ کی ملتان میں بنائی گئی سنچری ان کے ٹیسٹ کیریئر کی 35 ویں سنچری تھی، وہ زیادہ ٹیسٹ سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں بھی دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

    ایشز فاتح کپتان مائیکل وان کے مطابق جو روٹ اپنی عمر کی چالیس کی دہائی میں بھی انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کی طرح اچھا کھیل سکتے ہیں۔

    وان نے کہا کہ اگر وہ مزید طویل عرصے تک کھیلتے ہیں تو مجھے یقین ہے وہ سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑ دیں گے اور سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ صرف ایک عظیم کھلاڑی ہونے کے علاوہ روٹ اپنے چہرے پر مسکراہٹ کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں اور کھیل میں نئے آنے والے نوجوانوں کو ان کی پیروی کرنی چاہیے۔

    مائیکل وان کا مزید کہنا تھا کہ روٹ کرکٹ کی رائلٹی ہیں اور اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ پہلے ہی انگلینڈ کے عظیم ترین بلے باز بن چکے ہیں، اس کھیل کے مختلف فارمیٹ میں ان سے بہتر کسی نے کھیل پیش نہیں کیا۔

  • بھارت پر تنقید، روی شاستری نے مائیکل وان کو ورلڈکپ نہ جیتنے کا طعنہ دیدیا

    بھارت پر تنقید، روی شاستری نے مائیکل وان کو ورلڈکپ نہ جیتنے کا طعنہ دیدیا

    بھارت کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کو بھارت کی مخالفت کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

    ایشیز فاتح کپتان وان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 میں بھارتی ٹیم کو فیور دینے کا الزام عائد کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کا شیڈول ایسا رکھا گیا جس سے صرف بھارت کو فائدہ پہنچے، اب موجودہ بھارتی کمنٹیٹر روی شاستری نے ان کی بات کو جواب دیتے ہوئے سخت لہجہ اختیار کیا ہے۔

    روی شاستری نے کہا کہ وہ اپنی توجہ انگلینڈ کی ٹیم اور T20 ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی پر مرکوز رکھیں جہاں ان کی ٹیم کو سیمی فائنل سے باہر ہونا پڑا، مائیکل جو چاہے کہہ سکتا ہے بھارت میں کسی کو اس کی پرواہ نہیں ہے۔

    بھارت کے سابق آل راؤنڈر شاستری کا کہنا تھا کہ انگلینڈ دو بار ورلڈکپ جیتا ہے لیکن ہندوستان چار بار جیتا ہے، اور میرا نہیں خیال کہ مائیکل وان نے کبھی ورلڈکپ کپ اٹھایا ہے تو انھیں بولنے سے پہلے دو بار سوچنا چاہیے، وہ میرے ساتھی ہیں لیکن ان کے لیے میرا یہی جواب ہے۔

    خیال رہے کہ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں سیمی فائنل کے شیڈول پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا، وان نے ٹرینیڈاڈ میں افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا سیمی فائنل کرانے کے فیصلے پر تنقید کی تھی۔

    ایکس پر اپنی پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ افغانستان نے پیر کی رات سینٹ ونسنٹ میں ورلڈ کپ سیمی جیتنے کے لیے کوالیفائی کیا اور منگل کو ٹرینیڈاڈ جانے والی پرواز میں 4 گھنٹے کی تاخیر ہوئی، اس لیے وہ پریکٹس نہ کر سکے اور اس مقام سے ہم آہنگ نہ ہو سکے۔

    وان نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ٹورنامنٹ کا شیڈول ہندوستان کے حق میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یقینی طور پر افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیمی فائنل گیانا میں ہونا چاہیے تھا لیکن چونکہ پورا ایونٹ ہندوستان کی طرف ہے یہ دوسروں کے ساتھ بہت غیر منصفانہ ہے۔

  • پاکستان کو یقین ہی نہیں تھا وہ بھارتی ٹیم کیخلاف جیت سکتے ہیں، مائیکل وان

    پاکستان کو یقین ہی نہیں تھا وہ بھارتی ٹیم کیخلاف جیت سکتے ہیں، مائیکل وان

    انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کو یقین ہی نہیں تھا وہ بھارتی سائیڈ کیخلاف جیت سکتے ہیں۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان منیچ کو کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ کہا جارہا تھا، تاہم گرین شرٹس کی جانب سے اس میں اتنی ہی چھوٹی اور پھسپھسی پرفارمنس پیش کی گئی کہ ملکی شائقین تو کیا سابق غیرملکی کرکٹرز کے لیے بھی اسے ہضم کرنا مشکل ہورہا ہے۔

    ایشیز فاتح کپتان مائیکل وان نے میچ کے بعد اپنے ردعمل کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کا سہارا لیا، انھوں نے لکھا کہ ’بعض دفعہ نہایت خراب پچ بھی ایک بہترین میچ کا سبب بنتی ہیں اور یہ میچ بھی انہی میں سے ایک تھا۔‘

    وان کا مزید کہنا تھا کہ ’سادہ سی بات یہی ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو یقین ہی نہیں تھا کہ وہ یہ میچ جیت بھی سکتے ہیں۔‘

    خیال رہے کہ بھارتی ٹیم نے کم ٹوٹل کے باوجو پاکستان کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے اہم میچ میں 6 رنز سے شکست دی تھی۔

    بلیو شرٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 119 رنز بنائے تھے اور ان کی پوری ٹیم پاکستانی کی شاندار بولنگ کے آگے آل آؤٹ ہوگئی تھی، تاہم پاکستانی کے بیٹرز اتنے کم ہدف کو بھی حاصل کرنے میں بری طرح ناکام رہے تھے۔

  • بھارت میں کیسی کرکٹ کھیل رہے ہو؟ وان نے روٹ کو نشانے پر رکھ لیا

    بھارت میں کیسی کرکٹ کھیل رہے ہو؟ وان نے روٹ کو نشانے پر رکھ لیا

    انگلینڈ کے سابق ایشیز فاتح کپتان مائیکل وان نے بھارت میں کارکردگی نہ دکھانے پر ٹاپ بیٹر جو روٹ کو نشانے پر رکھ لیا۔

    مائیکل وان نے بھارت کے خلاف حالیہ سیریز میں غیر روایتی ’باز بال کرکٹ‘ کو اپنانے پر انگش بیٹر پر تنقید کی ہے۔ وان نے روٹ کے اپنے روایتی انداز سے ہٹنے پر سوالات اٹھاتے ہوئے ان پر زور دیا ہے کہ وہ اسی انداز میں کھیلیں جس طرح کھیل کر انھوں نے 10 ٹیسٹ رنز اسکور کیے ہیں۔

    اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر کچھ پلیئرز باز بال کھیلتے ہیں تواس پر کوئی اعتراض نہیں ہے کیونکہ وہ اس کے لیے بہتر ہیں۔

    تاہم جو روٹ کو اس طرز کو بھول جانا چاہیے۔ جو روٹ نے جس طرح کھیلتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 ہزار رنز بنائے ہیں انھیں اسی طرح کھیلنا چاہیے، انھیں ہرگز ’بازبالر‘ بننے کی ضرورت نہیں ہے۔

    سابق انگلش کپتان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ انتظامیہ جو سے بات کرے اور انھیں کہے کہ ‘برائے مہربانی اسی طرح کھیلیں جیسا کہ آپ کھیلتے آئے ہیں۔

    اخبار کے لیے انھوں نے اپنے کالم میں لکھا کہ گراہم گوچ کے بعد روٹ انگلینڈ کے اب تک کے اسپن کے بہترین کھلاڑی ہیں، جس طرح انھوں نے دوسری اننگز میں بلے بازی کی وہ قطعی ان کا اسٹائل نہیں تھا اور انگلینڈ اس طرح بھارت میں نہیں جیت سکتا۔

  • کیا انگلینڈ کے جیک لیش، جڈیجا سے بہتر اسپنر ہیں؟ مائیکل وان نے بتادیا

    کیا انگلینڈ کے جیک لیش، جڈیجا سے بہتر اسپنر ہیں؟ مائیکل وان نے بتادیا

    سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے بھارت کو برطانوی اسپنر جیک لیش سے خبردار کرتے ہوئے ان کا موازنہ رویندر جڈیجا سے کیا ہے۔

    انگلینڈ کی قیادت کرنے والے سابق کپتان نے کہا کہ اگر سیریز میں پہلی گیند سے ہی پچز بہت زیادہ اسپن کرتی ہیں تو یہ کافی خطرناک ہوسکتا ہے۔ اس طرح کی گھومنے والی پچوں پر جیک لیش اور انگلینڈ کے نوجوان اسپنرز کافی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    وان نے کہا کہ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا لیش بھارتی اسپنر جڈیجہ سے بہتر ہیں؟ ایسا نہیں ہے لیکن اگر آپ اسے ٹرننگ پچ فراہم کریں گے اور انگلینڈ پہلے بیٹنگ کرے گا تو وہ کافی خطرناک ہونگے۔

    انھوں نے کہا کہ اسی طرح جب گیند زیادہ ٹرن ہوگی تو مجھے لگتا ہے کہ بھارت کی بیٹنگ کمزور ہو سکتی ہے اور انگلینڈ انھیں آؤٹ کر دے گا۔

    وان کا کہنا تھا کہ اگر پچیں فلیٹ ہوں گی، تو بھارت بہت بڑا اسکور بنا لے گا لیکن ان کے بولرز کو انگلینڈ کو آؤٹ کرنے کے لیے بھی کافی محنت کرنا ہوگی۔

    سابق انگلش کپتان نے بھارتی ٹیم کو ہنگامی منصوبہ تیار رکھنے کا مشورہ بھی دیا کیونکہ انگلینڈ کے ’باز بال‘ کرکٹ ٹیموں کے لیے صورتحال تبدیل کردی ہے۔

    انھوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ہوشیار رہنا چاہیے انگلینڈ کے نئے انداز نے تقریباً ہر ٹیم کو پہلے دن سے سخت نقصان پہنچایا ہے۔ نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور خاص طور پر پاکستان کو دیکھیں جن کے خلاف انگلینڈ نے جارحانہ کھیل پیش کیا۔

    مائیکل نے کہا کہ اگر بھارت یہ سوچ کر میدان میں آیا کہ یہ پہلی والی انگلش ٹیموں کی طرح ہوگی تو پھر اسے ایک بڑا جھٹکا بھی لگ سکتا ہے۔

  • بریڈ مین کے بعد آسٹریلیا کا کونسا کرکٹر عظیم ترین بنے گا؟ وان نے بتا دیا

    بریڈ مین کے بعد آسٹریلیا کا کونسا کرکٹر عظیم ترین بنے گا؟ وان نے بتا دیا

    ڈان بریڈ مین کے بعد آسٹریلیا کا سب سے عظیم کھلاڑی کون سا کرکٹر بننے جارہا ہے اس بارے میں سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے بتادیا۔

    انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ کرکٹ کی تاریخ کے عظیم ترین کھلاڑی سر ڈونلڈ بریڈ مین کے بعد موجودہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کو آسٹریلیا کے دوسرے عظیم کرکٹر کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

    آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں کمنٹری کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا میدان میں جو کارنامے پیٹ کمنز انجام دیں گے وہ آنجہانی شین وارن کو بھی پیچھے چھوڑ دیں گے۔

    شین وارن کو ڈان بریڈ مین کے بعد آسٹریلیا کے دوسرے سب سے بہترین کرکٹر کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ انھوں نے 708 ٹیسٹ وکٹیں لینے کا اعزاز حاصل کررکھا ہے اور وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کے بہترین لیگ اسپنر کے طور پر جانے جات ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ جب پیٹ کمنز اپنے کیرئیر کا اختتام کریں گے تو سر ڈان بریڈ مین کے بعد آسٹریلیا کے دوسرے عظیم ترین کرکٹر ہونگے۔

    میرے خیال میں وہ اس حد تک بہترین کپتان اور بولر ہیں کہ وہ یہ اعزاز حاصل کرسکتے ہیں اور سب سے بڑھ کر کرکٹ میں ان کے اعداد و شمار بھی بہترین ہیں۔

    سابق انگلش کپاتان مائیکل وان کا مزید کہنا تھا کہ وہ مزید پانچ سے سات سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔

  • پاکستان ٹیم 2024 ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی فاتح ہوگی، مائیکل وان کی پیشگوئی

    پاکستان ٹیم 2024 ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی فاتح ہوگی، مائیکل وان کی پیشگوئی

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے گرین شرٹس کے حوالے سے بڑی پشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 2024 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فاتح ہونگے۔

    سوشل میڈیا پر وان نے کلب پریری فائر نامی اکاؤنٹ کے ایک ویڈیو ٹاک میں شرکت کی جہاں ان کے ساتھ سابق آسٹریلوی وکٹ کیپر ایڈم گلکرسٹ بھی موجود تھے، دنوں سابق کرکٹر کو کوئز کے دوران پاکستان کرکٹ کے تنازعات اور گلین میکس ویل کے حوالے سے جواب دینے کا کہا گیا تھا۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کلب پریری فائر کے اکاؤنٹ سے جو ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے اس میں وان اور گلکرسٹ پاکستان کرکٹ کے حوالے سے کافی کچھ کہتے سنائی دیے۔

    اس ویڈیو کو کلب پریری فائر نے پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان کرکٹ افرا تفری کا شکار ہے۔ 2024 کے ورلڈکپ میں اس ٹیم پر سب کی خصوصی نظر ہوگی۔

    اس پوسٹ پر جواب دیتے ہوئے سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے پیش گوئی کہ وہ (پاکستان) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیت جائیں گے، ساتھ ہی انھوں نے کلب پریری فائر کو ٹیگ بھی کیا۔

    یہ بات قابل ذکر ہے کہ ورلڈکپ میں بری کارکردگی پر مائیکل وان نے پاکستانی ٹیم کو کافی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ تاہم پاکستان ٹیم میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد انھوں نے حیران کن طو پر ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ورلڈکپ کے لیے پاکستان کو فاتح قرار دیا ہے۔