Tag: مائیکل وان

  • رضوان کے مضحکہ خیز انداز میں بولڈ ہونے پر مائیکل وان کا طنز!

    رضوان کے مضحکہ خیز انداز میں بولڈ ہونے پر مائیکل وان کا طنز!

    انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان کو پاکستانی بیٹر محمد رضوان کے آؤٹ ہونے کا انداز پسند نہیں آیا، مضحکہ خیز انداز میں بولڈ ہونے پر وکٹ کیپر کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

    آئی سی سی ورلڈ میں انگلینڈ کے خلاف آخری میچ میں پاکستان ٹیم کو شرمناک شکست سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ ہدف کے تعاقب کے دوران رضوان نے معین علی کی بال کو عجیب سے انداز میں آگے نکل کر کھیلنے کی کوشش کی اور بولڈ ہوگئے تھے۔

    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مائیکل وان نے ایک طنزیہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے رضوان کو آئینہ دکھایا ہے۔ انھوں نےا یک لڑکے کی تصویر شیئر کی ہے جو محمد رضوان کی طرح کریز سے آگے نکل کر شاٹ کھیل رہا ہے۔

    اپنی پوسٹ میں مائیکل وان نے لکھا کہ صبح بخیر، اس لڑکے کو دیکھیں، یہ محمد رضوان کی طرح کھیل رہا ہے۔ ساتھی ہی وان نے یہ بھی لکھا کہ پہلے دیکھیں کہ گیند کہاں آ رہی ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ کے 44 ویں میچ میں پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں 93 رنز سے ہار کو منہ دیکھنا پڑا تھا جب کہ پاکستانی بیٹر ہدف کے تعاقب میں بری طرح ناکام رہے تھے۔ 338 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 244 رنز بنا کر پویلین سدھار گئی تھی۔

    محمد رضوان نے 51 بالز پر 36 رنز بنائے تھے، اس دوران معین علی بولنگ کرنے آئے، وکٹ کیپر بیٹر نے انھیں کریز سے نکل کر چھکا مارنے کی کوشش کی اور بولڈ ہونے کے بعد روایتی انداز میں زمین میں بیٹھ گئے اور ایسا ظاہر کیا جیسے انھیں کریمپس پڑگئے ہیں۔

  • ویرات کوہلی کا موازنہ سپراسٹار فٹبالر میسی سے کیا جانے لگا!

    ویرات کوہلی کا موازنہ سپراسٹار فٹبالر میسی سے کیا جانے لگا!

    انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ویرات کوہلی میگا ایونٹ میں سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیں گے۔

    مائیکل وان نے ماسٹر بیٹر کا موازنہ ارجنٹائن کے لیجنڈ فٹبالر لیونل میسی سے بھی کیا، جنھوں نے 2022 میں ارجنٹائن کو فیفا ورلڈ کپ جتوایا تھا اور پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار پائے تھے۔ انھوں نے کہا کہ شاید کوہلی کی قسمت میں بھی ایسا ہی کچھ لکھا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ ویرات ہدف کے تعاقب میں اپنا ثانی نہیں رکھتے، اگر وہ فائنل سے پہلے 49 ویں اور فائنل میں 50 ویں سچنری اسکور کرتے ہیں تو مجھے حیرت نہیں ہوگی شاید ان کی قسمت میں ایسا ہی لکھا ہے جسے میں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیا ہے۔

    وان نے کہا کہ عظیم کھلاڑی ہمیشہ ورلڈ کپ میں کاکردگی دکھاتے ہیں۔ فٹبالرز کو ہی دیکھ لیں، لیونل میسی کو ارجنٹائن کے لیے ورلڈ کپ جیتنا تھا، اور انھوں نے یہ کر دکھایا۔

    ویرات کوہلی پہلے ہی ورلڈ کپ جیت چکے ہیں لیکن اس بار بھی ایسا لگتا ہے کہ وہ بھاتی ٹیم کو ہر طرح سے آگے بڑھانے میں اپنا حصہ ڈالیں گے۔

    واضح رہے کہ کوہلی اب تک 48 ون ڈے سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔ دھرم شالہ میں نیوزی لینڈ کے خلاف وہ پانچ رنز کی کمی سے سنچری اسکور نہیں کرپائے ورنہ وہ اس فارمیٹ میں ٹنڈولکر کے 49 سنچریوں کے عالمی ریکارڈ کو برابر کردیتے۔

  • ورلڈکپ:انگلینڈ ون ڈے کرکٹ کو نظرانداز کرنے کے نتائج بھگت رہا ہے!

    ورلڈکپ:انگلینڈ ون ڈے کرکٹ کو نظرانداز کرنے کے نتائج بھگت رہا ہے!

    سابق کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ ای سی بی نے 2019 کے ورلڈ کپ میں فتح کے بعد ایک روزہ کرکٹ کو نظر انداز کیا جس کا نتیجہ ہمیں بھگتنا پڑ رہا ہے۔

    بھارت میں منعقدہ موجودہ ایڈیشن میں انگلینڈ کی ٹیم بری طرح سے جدوجہد کا شکار ہے، مائیکل وان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ کے اہم کھلاڑیوں نے 2019 کے بعد شاید ہی ایک ساتھ ون ڈے کرکٹ کھیلی ہے، جس سے ان کا کمبینیشن نہیں بن پارہا۔

    انگلش اخبار کے لیے اپنے کالم میں انھوں نے لکھا کہ جوز بٹلر اینڈ کمپنی کو بڑی شکست ہوئی ہے، اب اس جگہ سے سیمی فائنل تک پہنچنا تقریباً ناممکن ہے۔

    وان نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں شکست کے بعد، انگلینڈ شاید اس ورلڈ کپ سے باضابطہ طور پر باہر نہ ہو، لیکن اب سیمی فائنل میں جانا تقریباً ناممکن ہوگیا ہے۔

    48 سالہ سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ انگلینڈ نے پچھلے 2019 کے ورلڈکپ سے قبل کئی ون ڈے میچز کھیلے تھے اور یہی وجہ تھی کہ ٹیم کی کارکردگی بہترین رہی۔

    انھوں نے کہا کہ 2015 سے 2019 تک، انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ پر توجہ مرکوز کی، انھوں نے ان ورلڈ کپس کے درمیان 88 میچ کھیلے 54 جیتے اور 23 میں شکست کھائی۔ ا

    اس دوران 34 کھلاڑیوں نے انگلینڈ کی نمائندگی کی جن میں سے چھ پلیئرز نے 70 سے زائد میچز کھیلے جبکہ سات پلیئرز نے 40 سے زائد میچز کھیلے تھے۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 229 رنز کی بدترین شکست کے بعد انگلینڈ کے ورلڈ کپ سے جلد باہر ہونے کے آثار دکھائی دے رہے ہیں۔

    مذکورہ میچ میں پروٹیز بیٹرز نے انگلش بولرز کو دھوتے ہوئے 50 اوورز میں 399 رنز بنائے تھے جبکہ ہینرک کلاسن نے 61 گیندوں پر شاندار سنچری اسکور کی تھی۔ بعد ازاں ہدف کے تعاقب میں دفاعی چیمپئن صرف 170 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔

  • کن دو ٹیموں کو سیمی فائنل میں شکست دینا مشکل ترین ہوگا؟ وان نے بتا دیا

    کن دو ٹیموں کو سیمی فائنل میں شکست دینا مشکل ترین ہوگا؟ وان نے بتا دیا

    سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے بتادیا کہ اگر دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور میزبان بھارت کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچتی ہیں تو پھر کیا ہوگا۔

    بطور کمنٹیٹر خدمات انجام دینے والے مائیکل وان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ اور انڈیا آئی سی سی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پہنچے تو پھر انھیں شکست دینا مشکل ہوگا۔ وہ سمجھتے ہیں کہ بھارت اپنی پرفارمنس کے ذریعے میزبان ملک کی جانب سے ورلڈکپ جیتنے کی روایت کو برقرار رکھے گا۔

    انھوں نے کہا کہ بھارت اور انگلینڈ یہ دو ٹیمیں ہیں جن کا سیمی فائنل میں کوئی بھی سامنا نہیں کرنا چاہے گا۔ میزبان سائیڈ کے پاس ہر وہ چیز موجود ہے جو ورلڈکپ جیتنے کے لیے ضروری ہے۔

    انگلینڈ کے سابق کپتان نے کہا کہ مجھے جو چیز کم لگتی ہے وہ ان کی ٹیم میں بائیں ہاتھ کے بیٹرز کی کمی ہے۔ پہلے سات بیٹر میں لیفٹ ہینڈر کے طور پر صرف روینڈر جڈیجا ہی موجود ہیں۔ رشبھ پنٹ کا ٹیم میں نہ ہونا بھارت کے لیے نقصاندہ ثابت ہوسکتا ہے۔

    انھوں نے کہا بطور میزبان 2011 میں بھارت، 2015 میں آسٹریلیا اور 2019 میں انگلینڈ شوپیس ایونٹ کی ٹرافی اپنے نام کرچکے ہیں اس لیے اس بار بھی امکان ہے کہ میزبان سائیڈ ہی ٹرافی اٹھانے میں کامیاب رہے گی۔

    واضح رہے کہ بھارت اپنے ملک میں منعقد ہونے والے ورلڈکپ میں بطور ہاٹ فیورٹ شرکت کررہا ہے۔ حال ہی میں ایشیا کپ کے فائنل میں بھی بلیو شرٹس نے سری لنکن ٹیم کو 10 وکٹوں کی عبرتناک شکست سے دوچار کیا تھا جب کہ باہمی سیریز میں آسٹریلیا کو بھی مات دی تھی۔

  • مائیکل وان کا نسل پرستانہ تبصرہ، ایک اور کھلاڑی نے تصدیق کردی

    مائیکل وان کا نسل پرستانہ تبصرہ، ایک اور کھلاڑی نے تصدیق کردی

    انگلینڈ کے لیگ اسپنر عادل راشد نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے مائیکل وان کو سنہ 2009 میں ایک واقعہ کے دوران یارکشائر کی طرف سے ایشیائی کھلاڑیوں کی تعداد پر سوال کرتے ہوئے سنا تھا۔

    راشد نے نہ صرف عظیم رفیق کے ساتھ اس واقعے کی یادوں کی تصدیق کی، بلکہ ایسی کسی بھی سرکاری تحقیقات میں حصہ لینے کا وعدہ کیا، جس کا مقصد نسل پرستی کے کینسر کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔

    یارکشائر اور انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان نے اس ماہ کے شروع میں انکشاف کیا تھا کہ ان کا نام یارکشائر کی رپورٹ میں رفیق کے کلب پر نسل پرستی کے الزامات میں سامنے آیا تھا۔

    وان نے اعتراف کیا کہ رفیق نے ان پر الزام لگایا ہے، جس میں انہوں نے ٹرینٹ برج میں کھیلنے والے یارکشائر کی طرف سے ایشیا کے 4 کھلاڑیوں کو شامل کرنے پر توجہ دی اور جواب دیا، کہ آپ بہت سارے ہیں، ہمیں اس کے بارے میں کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

    تاہم، وان نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

    راشد یارکشائر ٹیم کے تیسرے رکن ہیں جنہوں نے وان کا تبصرہ سنا ہے۔

    پاکستان کے سابق بولر رانا نوید الحسن پہلے ہی رفیق کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کی حمایت کر چکے ہیں لیکن انگلینڈ ٹیم کے سینئر رکن راشد کی تصدیق کے بعد صورتحال مزید گمبھر ہوگیا ہے۔

    راشد نے اپنے مکمل بیان میں کہا ہے کہ نسل پرستی زندگی کے تمام شعبوں میں ایک کینسر ہے اور بدقسمتی سے پیشہ ور کھیلوں میں بھی، اور یہ ایک ایسی چیز ہے جسے یقینی طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں ٹیم کے نقصان سے بچنے کے لیے اپنے کرکٹ پر جتنا ممکن ہو اتنی توجہ مرکوز کرنا چاہتا تھا، لیکن میں عظیم رفیق کی بات کی تصدیق کرسکتا ہوں، مائیکل وان نے ایشیائی کھلاڑیوں پر تبصرہ کیا تھا۔

  • ’ٹیمیں دعا کریں گی پاکستان فائنل میں نہ پہنچے‘

    ’ٹیمیں دعا کریں گی پاکستان فائنل میں نہ پہنچے‘

    نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی شاندار فتح پر سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے دوسری ٹیموں کو خبردار کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق انگلش کپتان مائیکل وان کا کہنا ہے کہ پاکستان سیمی فائنل تک پہنچ جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی غیرمعمولی نظر آرہی ہے۔

    مائیکل وان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ دوسری ٹیمیں سیمی فائنل میں پاکستان سے بچنے اور پاکستان کے فائنل میں نہ پہنچنے کی دعا کریں گی۔

    مائیکل وان نے کہا کہ پاکسان ٹیم کو کھیلتا دیکھ کر بہت مزہ آرہا ہے۔

    واضح رہے کہ قومی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، گزشتہ روز گرین شرٹس نے کیوی ٹیم کو دھول چٹاتے ہوئے 5 وکٹوں سے شکست دی۔

    اس سے قبل روایتی حریف بھارت کو بھی پاکستان نے 10 وکٹوں سے عبرتناک شکست دی تھی۔

    یاد رہے کہ قومی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا تیسرا میچ 29 اکتوبر بروز جمعے کو افغانستان کے خلاف کھیلے گی۔

  • سابق انگلش کپتان فاسٹ باؤلر محمد عباس سے خوفزدہ

    سابق انگلش کپتان فاسٹ باؤلر محمد عباس سے خوفزدہ

    ساؤتھمپٹن: سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ ساؤتھمپٹن پچ پر فاسٹ باؤلر محمد عباس کا سامنا کرنے کا سوچ کر ہی مجھے نیند نہیں آتی۔

    تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ساؤتھمپٹن کی بچ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عباس کے لیے انتہائی سازگار ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے اب بھی یہ پچ دونوں ٹیموں کے لیے موثر ثابت ہوسکتی ہے، یہ کلاسیک انگلش ٹیسٹ میچ اسٹائل وکٹ ہے، پچ ہری ہے اور اس پر سیم کی وجہ سے بیٹسمینوں کو مشکلات ہوسکتی ہے۔

    مائیکل وان کا کہنا تھا کہ جب آپ کے پاس نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس ہوں گے تو اس پچ پر انہیں کھیلنا آسان نہیں ہوگا اور اس پچ پر ہر جگہ محمد عباس لکھا ہوا ہے، یہ پچ اس کے لیے شاندار ثابت ہوگی۔

    سابق انگلش کپتان نے انٹرویو کے دوران کہا کہ ساؤتھمپٹن پچ پر فاسٹ باؤلر محمد عباس کا سامنا کرنے کا سوچ کر ہی مجھے نیند نہیں آتی۔