Tag: مائیکل کوہن

  • امریکی صدر ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو 3 سال قید کی سزا

    امریکی صدر ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو 3 سال قید کی سزا

    واشنگٓٹن: امریکی صدر کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو عدالت نے 3 سال قید کی سزا سنادی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر کے سابق وکیل مائیکل کوہن کو امریکی عدالت نے تین سال قید کی سزا سنادی ہے، مائیکل کوہن پر ٹیکس فراڈ، مالیاتی اداروں، کانگریس سے غلط بیانی کے الزامات ہیں۔

    مائیکل کوہن نے اپنی سزا کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ میری ڈیوٹی تھی کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غلط کاموں کو چھپاؤں۔

    امریکا کے ڈسٹرکٹ جج ولیم ایچ نے کہا کہ مائیکل کوہن وکیل ہیں اور فیصلے کو مجھ سے زیادہ اچھی طرح سمجھ سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ مائیکل کوہن کا کہنا تھا کہ انہوں نے کمپین فنانس قوانین یعنی انتخابی مہم کے مالیاتی امور کے حوالے سے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

    51 سالہ مائیکل کوہن نے استغاثہ کے ساتھ ایک معاہدے میں ٹیکس اور بینک فراڈ سمیت آٹھ جرائم کا اعتراف کیا تھا۔

    مزید پڑھیں: اسٹورمی ڈینئیلزکو ٹرمپ سے تعلقات خفیہ رکھنے پرخطیررقم ادا کی، مائیکل کوہن کا انکشاف

    مائیکل کوہن کے جرائم کی سزا 65 سال قید ہے تاہم ان کی جانب سے خود اعتراف کے عوض استغاثہ نے ان کے ساتھ جو معاہدہ کیا ہے اس میں انہیں پانچ سال قید تین ماہ کی سزا سنائی جانی تھی۔

    خیال رہے کہ امریکی اداکارہ اسٹورمی ڈینئلز کا کہنا تھا کہ انہیں ایک لاکھ تیس ہزار ڈالر مائیکل کوہن نے 2016 کے صدارتی انتخاب سے صرف چند روز پہلے ادا کیے تھے تاکہ وہ صدر ٹرمپ اور ان کے درمیان افیئر کی تفصیلات ظاہر نہ کریں۔

    یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے کانگریس کے سامنے جھوٹ بولنے پر اپنے سابق وکیل کو طویل عرصے تک قید میں رکھنے کا مطالبہ کیا تھا۔

  • صدر ٹرمپ کے سابق وکیل نے کانگریس سے غلط بیانی کا جرم تسلیم کر لیا

    صدر ٹرمپ کے سابق وکیل نے کانگریس سے غلط بیانی کا جرم تسلیم کر لیا

    مین ہٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق نجی وکیل مائیکل کوہن نے عدالت کے سامنے کانگریس سے غلط بیانی کا جرم تسلیم کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے تسلیم کر لیا ہے کہ انھوں نے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات میں روسی کردار کے حوالے سے کانگریس کو غلط معلومات فراہم کی تھیں۔

    [bs-quote quote=”میرا سابقہ وکیل ایک کمزور ارادے والا شخص ہے اور وہ ذہین بھی نہیں۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”ڈونلڈ ٹرمپ” author_job=”امریکی صدر”][/bs-quote]

    مائیکل کوہن پر اس حوالے سے مقدمہ مین ہیٹن کی ایک وفاقی عدالت میں زیرِ سماعت ہے، کوہن نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے ٹرمپ آرگنائزیشن کی ماسکو میں جائیدادوں سے متعلق جھوٹا تحریری بیان دیا تھا۔

    کوہن کو اس سے قبل اگست میں بینک فراڈ، مالیاتی بے ضابطگیوں اور ٹیکس چھپانے جیسے جرائم کا مجرم بھی قرار دیا گیا تھا۔

    امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کا سابقہ وکیل ایک کمزور ارادے والا شخص ہے اور وہ ذہین بھی نہیں، وہ محض اپنی سزا کم کرنے کے لیے جھوٹ بول رہا تھا۔


    یہ بھی پڑھیں:  روس یوکرائن کشیدگی، ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات یکم دسمبر کو ہوگی


    ڈونلڈ ٹرمپ کا ماسکو رئیل اسٹیٹ پروجیکٹ سے متعلق کہنا تھا کہ اس پروجیکٹ کے بارے میں سبھی کو معلوم ہے کہ یہ عمل میں نہیں آ سکا تھا، اور صدر ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ مجھے اب کاروبار کی اجازت نہیں۔

    واضح رہے کہ آج ماسکو حکومت نے تصدیق کی ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنے روسی ہم منصب ولادی میر پیوٹن کے ساتھ ملاقات یکم دسمبر کو جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران بیونس آئرس میں طے ہے۔

  • ٹرمپ کے وکیل کے دفتر پر چھاپا، اہم آڈیو ٹیپ تفتیش کاروں کے حوالے

    ٹرمپ کے وکیل کے دفتر پر چھاپا، اہم آڈیو ٹیپ تفتیش کاروں کے حوالے

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن کے دفتر پر چھاپے میں برآمد ہونے والی اہم آڈیو ٹیپ تفتیشی اداروں کے حوالے کر دی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق مائیکل کوہن کے دفتر سے ضبط کی جانے والی دستاویزات میں بارہ آڈیوٹیپ بھی شامل ہیں، جن میں اہم گفتگو ریکارڈ کی گئی ہے۔

    [bs-quote quote=” ان ٹیپس میں ٹرمپ اور کوہن کے مابین پورن اسٹار سٹورمی ڈینیلز سے متعلق ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ بھی شامل ہے” style=”style-2″ align=”left”][/bs-quote]

    موصولہ اطلاعات کے مطابق ان ٹیپس میں ٹرمپ اور کوہن کے مابین پورن اسٹار سٹورمی ڈینیلز سے متعلق ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ بھی شامل ہے۔

    فون کال صدر کے وکیل نے ریکارڈ کی تھی۔ اس میں ادائیگی کے طریقہ کار اور حتمی معاہدے پر بات کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے صدر ٹرمپ کے ذاتی وکیل مائیکل کوہن کے دفتر پر چھاپا ما ر کر کئی اہم دستاویزات قبضہ میں لے لی تھیں۔

    ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کو شرمناک اور اپنی حکومت پر حملہ قرار دیا تھا۔

    یہ چھاپا گزشتہ صدارتی انتخابات میں صدر ٹرمپ کی ٹیم اور روس کی ملی بھگت کی تفتیش کرنے والے خصوصی کونسل رابرٹ ملر کی ہدایت پر ایف بی آئی کی ٹیم نے مارا تھا۔

    چھاپے کے وقت یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان دستاویزات میں ٹرمپ کی انتخابی مہم کی جانب سے ناجائز طور پر اکھٹی کی جانے والی رقم کی تفصیلات بھی موجود ہیں۔

    عدالتی عہدے دار باربرا ایس جونس کی جانب سے بھی ان بارہ آڈیو ٹیپس کی تصدیق کی گئی۔البتہ یہ واضح نہیں کہ تفتیشی اداروں کو سونپی جانے والے ریکارڈز میں ڈونلڈ ٹرمپ کی گفتگو شامل ہے یا نہیں۔


    ایف بی آئی کا صدر ٹرمپ کے ذاتی وکیل کے دفتر پر چھاپہ، اہم دستاویزات قبضہ میں لے لی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اسٹورمی ڈینئیلزکو ٹرمپ سے تعلقات خفیہ رکھنے پرخطیررقم ادا کی، مائیکل کوہن کا انکشاف

    اسٹورمی ڈینئیلزکو ٹرمپ سے تعلقات خفیہ رکھنے پرخطیررقم ادا کی، مائیکل کوہن کا انکشاف

    واشنگٹن : مائیکل کوہن کی جانب سے اسٹورمی ڈینئیلز کو دی گئی رقم کو سیکیورٹی ایجنسیوں نے انتخابی مہم میں شمار کیا، تو ٹرمپ کو حکومتی سطح پر مقدمے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف صدرارتی انتخابات کے دوران روس سے تعلقات کے حوالے سے تفتیش پہلے سے جاری تھی، مزید ان کے وکیل کے مائیکل کوہن کو شامل تفتیش کرنا ٹرمپ اور ان کے قریبی رفقا کے لیے مشکلات کاسبب بن سکتا ہے۔

    مائیکل کوہن ٹرمپ کے وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ ٹرمپ آرگنائزیشن کے بیرون ملک کاروباری معاملات طے کرنے والی مرکزی شخصیت بھی تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکل کوہن کا سن 2011 میں ایک اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ’میں ان کا دایاں بازو اور وفادار ملازم ہوں‘۔

    اگر مائیکل کوہن تفتیس کے دائرے میں آگئے تو ان کی مدد سے صدر ٹرمپ کے کاروبار کی ساری تفصیلات کھل کر سامنے آجائے گی، کیوں کہ ٹرمپ کے روس میں پراپرٹی کے معاملات پر پراسیکیوٹر رابرٹ میولر اور ان کی ٹیم نے دقیق نگاہ رکھی ہوئی تھی اور مائیکل کوہن اس معاملے میں ٹرمپ کے شریک تھے۔

    واضح رہے کہ برطانوی جاسوس کرسٹوفر اسٹیل نے اپنی دستاویزات میں ٹرمپ اور مائیکل کوہن کا کافی ذکر کیا تھا۔


    ایف بی آئی کا صدر ٹرمپ کے ذاتی وکیل کے دفتر پر چھاپہ، اہم دستاویزات قبضہ میں لے لی


    میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل کے خلاف کارروائی کا آغاز رابرٹ میولر کی ٹیم کو موصول ہونے والی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا تھا، البتہ ان کے دفتر پر چھاپہ مارنے کے لیے امریکا کے اٹارنی جنرل نے نیویارک کے جنوبی ڈسٹرکٹ کو حکم دیا تھا۔

    امریکا کے سرکاری افسران اپنی تحقیقات کے دوران مائیکل کوہن سے متعلق تفصیلات جمع کررہے ہیں، جس میں ان کے ٹیکس ریکارڈ، کاروباری سرگرمیاں اور صدر ٹرمپ سے تعلقات رکھنے والی اسٹورمی ڈینئیلز نامی خاتون کو 1 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم شامل ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مائیکل کوہن کا کہنا تھا کہ اسٹورمی ڈینئیلز کو اکتوبر 2016 میں ٹرمپ اور ان کے درمیان تعلقات کو خفیہ رکھنے کےلیے اپنی جیب سے 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی رقم ادا کی تھی۔

    خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ اگر امریکا کی سیکیورٹی ایجنسیوں نے اس رقم کو انتخابی مہم کی فنڈنگ میں شمار کرلیا، تو ڈونلڈ ٹرمپ کو حکومتی سطح پر مکمل مالی تفصیلات پیش نہ کرنے پر مقدمے کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔