Tag: مائیک ٹائسن

  • 44 باکسرز کو رنگ میں ناک آوٹ کرنے والے مائیک ٹائسن شکست کھا گئے

    44 باکسرز کو رنگ میں ناک آوٹ کرنے والے مائیک ٹائسن شکست کھا گئے

    44 باکسرز کو رنگ میں ناک آوٹ کرنے والے مائیک ٹائسن کو ہیوی ویٹ باکسنگ مقابلے میں جیک پاؤل نے شکست دے دی۔

    ٹیکساس کے باکسنگ ارینا میں ہونے والے فائٹ میں معروف یوٹیوبر جیک پاؤل کو تینوں ججز نے متفقہ فیصلے کے ذریعے فاتح قرار دیا، فائٹ کا فیصلہ پوائنٹس کی بنیاد پر ہوا اور ایک جج نے 72-80 اسکور دیا جبکہ دیگر دو ججز نے 73-79 اسکور دیا۔

    8 راؤنڈ کے مقابلوں میں تینوں ججز نے جیک پال کو فاتح قرار دیا، ہر راؤنڈ دو دو منٹ پر مشتمل تھا، ٹائسن نے 8 راؤنڈز تک مقابلہ کیا لیکن 58 سالہ فائٹر میچ نہ جیت سکے۔

    58 سالہ مائیک ٹائسن کا مقابلہ اپنی عمر سے 31 برس چھوٹے باکسر جیک پال سے تھا۔

  • مائیک ٹائسن کی 15 سال بعد رنگ میں واپسی، فائٹ کا نتیجہ کیا رہا؟

    مائیک ٹائسن کی 15 سال بعد رنگ میں واپسی، فائٹ کا نتیجہ کیا رہا؟

    لاس اینجلس: سابق ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن مائیک ٹائسن کی پندرہ سال رنگ میں واپسی ہوئی تاہم روئے جونز سے ان کا مقابلہ برابر ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر لاس اینجلس میں منعقدہ فائٹ میں مائیک ٹائسن اور روئے جونز مدمقابل آئے، ٹائسن اور جونز نے ایک دوسرے پر جم کر مکے برسائے، آٹھ راؤنڈ پر مشتمل فائٹ 76، 76 پوائنٹس کے ساتھ برابر ہوگئی۔

    ٹائسن نے ابتدائی دو راؤنڈز میں 9-10 پوائنٹس سے برتری حاصل کی لیکن تیسرا راؤنڈ جونز نے 9-10 سے اپنے نام کیا۔

    چوتھے اور پانچویں راؤنڈز میں ٹائسن پھر چھائے گئے اور دونوں راؤنڈز 9-10 سے ٹائسن کے حق میں رہے لیکن چھٹے راؤنڈ سے روئے جونز کا پلڑا بھاری رہا اور مسلسل تین راؤنڈز میں 9-10 پوائنٹس سے برتری لی اور یوں فائٹ ڈرا ہو گئی۔

    آٹھ راؤنڈ پر مشتمل فائٹ 76، 76 پوائنٹس کے ساتھ ڈرا ہوئی۔

    فائٹ کے بعد ٹائسن کا کہنا تھا کہ ڈرا بھی اچھا نتیجہ ہے جبکہ جونز جونئیر نے کہا کبھی بھی ڈرا سے مطمئن نہیں ہوتا لیکن ٹائسن مضبوط ہیں اور ان کے ہر مکے سے تکلیف ہوئی۔