Tag: مائیک پنس

  • مائیک پنس ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف گواہ بن گئے، سابق صدر کی مشکلات میں‌ اضافہ

    مائیک پنس ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف گواہ بن گئے، سابق صدر کی مشکلات میں‌ اضافہ

    واشنگٹن: امریکا کے سابق نائب صدر مائیک پنس ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف گواہ بن گئے ہیں، جس سے سابق صدر کی مشکلات میں‌ اضافہ ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق نائب صدر مائیک پینس جو کبھی ٹرمپ کے انتہائی وفادار ساتھی تھے، اب وہ ان کے خلاف 2020 کے الیکشن کو الٹانے کی سازش کے کیس میں استغاثہ کے اہم گواہ بن گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ مائیک پنس آئندہ الیکشن کے لیے خود بھی ری پبلکنز صدارتی نامزدگی کی دوڑ میں شامل ہیں۔ انھوں نے کہا آئین سے ماورا شخص کو صدر بننے کا حق نہیں ہے، الیکشن نتائج کے روز سے اب تک ٹرمپ نے جو کہا جھوٹ کہا۔

    سابق نائب صدر کا کہنا تھا کہ الیکشن نتائج الٹنے کی کوشش پر ڈونلڈ ٹرمپ کو نا اہل قرار دیا جانا چاہیے۔ یاد رہے کہ مائیک پنس نے امریکی صدارتی الیکشن نتائج مسترد کرنے سے انکار کیا تھا، انھوں نے الزام لگایا کہ ان پر بھی ٹرمپ کی طرف سے نتائج الٹانے میں مدد کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔

    دوسری طرف میکارتھی نے صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر کے کاروباری معاملات کی تحقیقات سے توجہ ہٹانے کی سیاسی کوشش کے طور پر فرد جرم عائد کی ہوئی ہے۔

  • سابق نائب صدر مائیک پنس بھی ٹرمپ کے خلاف میدان میں آ گئے

    سابق نائب صدر مائیک پنس بھی ٹرمپ کے خلاف میدان میں آ گئے

    واشنگٹن: امریکی الیکشن میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کے لیے ان کے سابق نائب صدر مائیک پنس بھی میدان میں کود گئے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق مائیک پنس اپنے سابق باس کے خلاف کھڑے ہو گئے ہیں، وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نائب صدر رہے ہیں، اور 6 جنوری کے فسادیوں کے ہاتھوں نقصان سے بال بال بچ گئے تھے، انھوں نے اگلے سال ریپبلکن صدارتی نامزدگی کے لیے اپنی امیدواری کا اعلان کر دیا ہے۔

    پنس نے اگرچہ فیڈرل الیکشن کمیشن میں کاغذات جمع کرا دیے ہیں تاہم وہ بدھ کو اپنی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر آئیووا میں ایک تقریب میں باقاعدہ اس کا آغاز کریں گے۔

    دی گارڈین کے مطابق پنس کے اس قدم کی طویل عرصے سے توقع کی جا رہی تھی لیکن وہ کبھی پولنگ میں نمایاں نہیں رہے، وہ جنوبی کیرولائنا کی سابق گورنر نکی ہیلی کے بعد مقابلے میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

    دیگر امیدواروں میں ساؤتھ کیرولائنا کے سینیٹر ٹم سکاٹ، آرکنساس کے سابق گورنر آسا ہچنسن اور بائیوٹیک انٹرپرینیور وویک رامسوامی شامل ہیں۔ ٹرمپ، نکی ہیلی، ران ڈیسانٹس بھی ریپبلکنز نامزدگی حاصل کرنے کے لیے متحرک ہیں۔

    رائے عامہ کے جائزوں میں ٹرمپ صدارتی امیدوار کی نامزدگی میں بدستور سرفہرست ہیں، واضح رہے کہ ریپبلکنز نامزدگی حاصل کرنے والا امیدوار آئندہ سال صدر جو بائیڈن کے خلاف الیکشن لڑے گا۔

  • امریکا کے ساتھ معاہدہ: ترکی نے شام میں 120 گھنٹے کے لیے جنگ بند کر دی

    امریکا کے ساتھ معاہدہ: ترکی نے شام میں 120 گھنٹے کے لیے جنگ بند کر دی

    انقرہ: شمالی شام میں جنگ بندی کے لیے ترکی کے ساتھ امریکی معاہدے کے بعد ترکی نے شام میں 120 گھنٹے کے لیے جنگ بند کر دی، ترک وزیر خارجہ نے بھی شام میں فوجی آپریشن روکنے کی تصدیق کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ کرد فورسز 120 گھنٹے میں علاقہ چھوڑ دیں، آپریشن ختم نہیں کر رہے ہیں، عارضی طور پر روک رہے ہیں۔

    امریکی نائب صدر مائیک پنس نے کہا ہے کہ امریکا اور ترکی کے درمیان شمالی شام میں عارضی جنگ بندی کا معاہد ہوا ہے، معاہدے کے تحت ترکی وائے پی جی کو انخلا کی اجازت دے گا، ترکی پر مزید پابندیاں عائد نہیں کریں گے، مستقل جنگ بندی پر حالیہ پابندیاں بھی اٹھالی جائیں گی۔

    نائب امریکی صدر نے مزید کہا کہ ترکی اور امریکا شمالی شام سے داعش کے مکمل خاتمے پر متفق ہیں۔

    ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے شمالی شام میں ترک آپریشن روکنے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترکی سے اچھی خبریں آ ر ہی ہیں، صدر اردوان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، لاکھوں جانیں بچ جائیں گی۔

    یہ بھی پڑھیں:  طیب اردوان نے ٹرمپ کا دھمکی آمیز خط ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا

    واضح رہے کہ آج غیر ملکی خبر رساں ادارے نے کہا تھا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی صدر دونلڈ ٹرمپ کا دھمکی آمیز خط ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا تھا، ترک صحافی کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا خط ملنے کے دن ہی طیب اردوان نے آپریشن شروع کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

    امریکی صدر نے خط میں غیر سفارتی زبان استعمال کرتے ہوئے ترک صدر کے لیے احمق کے ساتھ ساتھ اکھڑ جیسا لفظ بھی استعمال کیا۔ امریکی صدر نے شام میں کارروائی سے روکنے کے لیے لکھا کہ اگر تم نے غلطی کی تو تاریخ تمھیں ایک شیطان کے طور پر دیکھے گی، احمق اور اکھڑ مت بنو۔

  • افغانستان کی بد امنی کا نقصان پاکستان کوہورہا ہے‘ اعزازچوہدری

    افغانستان کی بد امنی کا نقصان پاکستان کوہورہا ہے‘ اعزازچوہدری

    واشنگٹن : امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے جو کام کیا دنیا کے سامنے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے نائب امریکی صدر مائیک پنس کے پاکستان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن کے لیے ہمیشہ مثبت کردارادا کیا۔

    اعزازچوہدری نے اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان نے جو کام کیا دنیا کے سامنے ہے، دہشت گرد پاکستان سے بھاگ رہے ہیں۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ افغانستان کی بد امنی کا نقصان پاکستان کوہورہا ہے، افغانستان کی سلامتی پربہت کام ہونا باقی ہے۔

    اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ پاکستان کے بہتر تعلقات ہونا ضروری ہیں، دہشت گردی کو شکست دینے کے لیے امریکہ پاکستان کا ساتھ دے۔


    دہشت گردوں کو پناہ دینےسےپاکستان کوبہت کچھ کھونا پڑے گا‘ مائیک پنس


    خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی نائب صدرمائیک پنس کا کہنا تھا کہ امریکہ کی شراکت داری سے پاکستان کو بہت کچھ حاصل ہوگا جبکہ دہشت گردوں کو پناہ دینے سے پاکستان کو بہت کچھ کھونا پڑے گا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز نائب امریکی صدر کے بیان پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بہت کرلیا، اب افغان جنگ امریکی اور اتحادی فوج کو لڑنی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فلسطینی صدرنےامریکی نائب صدرسےملاقات منسوخ کردی

    فلسطینی صدرنےامریکی نائب صدرسےملاقات منسوخ کردی

    یروشلم : فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے بعد امریکی نائب صدر سے ملاقات کو منسوخ کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی صدر کے سیاسی مشیر ماجدی الخالدی کا کہنا ہے کہ فلسطین میں امریکی نائب صدر مائیک پنس سے کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔

    دوسری جانب فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے قاہرہ میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی صدر کی امریکی نائب صدر سے ملاقات نہیں ہوگی۔


    امریکہ کی فلسطین کو دھمکی


    خیال رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے فلسطین میں مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 2 فلسطینیوں کو شہید کردیا تھا جبکہ خواتین اور بچوں سمیت درجنوں افراد زخمی ہو گئے تھے۔


    یروشلم تنازع : سلامتی کونسل نے ٹرمپ کا فیصلہ مسترد کردیا


    اس سے قبل گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ کی یروشلم پالیسی پر15 میں سے 14 ارکان نے امریکہ کی مخالفت کرتے ہوئے اسے یکطرفہ فیصلہ قرار دیا۔


    امریکا نے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرلیا


    یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے رواں ہفتے ہی مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • صدر ٹرمپ کے بے تکے مصافحے

    صدر ٹرمپ کے بے تکے مصافحے

    اب جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر کی حیثیت سے حلف اٹھا چکے ہیں تو اپنی مختلف حرکات و سکنات کے باعث مسلسل میڈیا کے طنز و تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں۔ حال ہی میں ٹرمپ کے مختلف رہنماؤں سے کیے جانے والے عجیب وغریب مصافحے بھی مذاق کا نشانہ بن گئے۔

    اس تمام سلسلے کا آغاز اس وقت ہوا جب صدارتی انتخاب جیتنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلی تقریر کی۔ تقریر کے بعد انہوں نے نائب صدر مائیک پنس سے مصافحہ کیا۔

    یہ مصافحہ نہایت عجیب و غریب تھا جس میں ٹرمپ نے ہاتھ ملاتے ہوئے پنس کا ہاتھ فرط جذبات اور گرم جوشی سے اپنی طرف کھینچنا شروع کردیا۔

    نائب صدر مائیک پنس اس صورتحال سے خاصے جزبز نظر آئے۔

    اس کے بعد کچھ اسی قسم کا مصافحہ اس وقت دیکھنے میں آیا جب ٹرمپ نے نیل گورسچ کو امریکی وفاقی ایپلیٹ عدالت کا جج مقرر کیا۔ نامزدگی کی تقریب میں تقریر کے بعد جب نیل نے ٹرمپ سے مصافحہ کیا تو ٹرمپ نے ایک بار پھر ان کے ہاتھ کو کئی دفعہ اپنی طرف کھینچنا شروع کردیا۔

    trump-3

    اس بار تو یوں لگا کہ دھان پان سے نیل گورسچ ٹرمپ کی کھینچا تانی سے گر پڑیں گے۔

    کچھ دن قبل جب جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے ٹرمپ سے ملنے پہنچے تو ٹرمپ اس بار بھی اپنے نامعقول مصافحے سے باز نہ آئے۔ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے موقع پر شنزو ایبے بھی ٹرمپ کی اس کھینچا تانی کا نشانہ بن گئے۔

    trump-2

    تاہم ہر وقت ہونٹوں پر مسکراہٹ سجائے رکھنے والے ایبے ایسے وقت میں بھی اپنی مسکراہٹ نہ بھولے، البتہ وہ الجھن کا شکار ضرور نظر آئے۔

    اور ہاں، برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے، جو ٹرمپ سے بطور امریکی صدر ملاقات کرنے والی پہلی عالمی رہنما تھیں، جب ٹرمپ سے ملاقات کے لیے پہنچیں تو ٹرمپ نے مستقل ان کا ہاتھ تھامے رکھا، کہ کہیں وہ اپنی اونچی ہیل کے باعث گر نہ پڑیں۔

    برطانوی میڈیا کو ٹرمپ کی یہ حرکت سخت ناگوار گزری اور اس نے ناک بھوں چڑھاتے ہوئے کہا کہ اس قدر خوش اخلاقی کا مظاہرہ تو ٹرمپ نے کبھی اپنی اہلیہ کے ساتھ بھی نہیں کیا۔

    اب ٹرمپ اپنی عادت سے مجبور ہوں، یا عالمی رہنماؤں سے ملتے ہوئے ٹرمپ خوشی سے بے قابو ہو کر ایسے مصافحے کرتے ہوں، امریکی میڈیا کا تو یہی مشورہ ہے، کہ جس کو اپنی جان اور عزت عزیز ہو، وہ ٹرمپ سے مصافحہ کرنے سے گریز کرے۔

  • ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیرحل کرسکتےہیں،مائیک پنس

    ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیرحل کرسکتےہیں،مائیک پنس

    واشنگٹن : نومنتخب امریکی نائب صدر مائیک پنس نے دعویٰ کیا ہےکہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےنو منتخب نائب امریکی صدرمائیک پنس کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو خارجہ امور پر خاصی مہارت حاصل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیرایک ایسی جگہ ہےجہاں نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی مہارت سےپاک بھارت کشیدگی میں کمی لاسکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیرکےحل کےبغیرخطےمیں امن ممکن نہیں،طارق فاطمی

    نومنتخب نائب امریکی صدرمائیک پنس نے کہا کہ ٹرمپ کشمیرسمیت دنیاکےتمام مسائل حل کرنےکی اہلیت رکھتےہیں،وہ پاکستان اوربھارت دونوں سےرابطےہیں اور ٹرمپ پاک بھارت کشیدگی میں درمیانہ راستہ نکال سکتےہیں۔

    مزید پڑھیں:مسئلہ کشمیر پر امریکہ کی ثالثی کا خیر مقدم کرینگے،سرتاج عزیز

    واضح رہےکہ گزشتہ ماہ مشیرامور خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھاکہ ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں بھارت اور پاکستان کے درمیان مصالحت کرانا چاہتا ہوں،ہم کشمیر پر بھارت اور پاکستان کے درمیان امریکہ کی ثالثی کاخیر مقدم کرینگے۔

  • ٹرمپ کےساتھ کھڑاہونافخرکی بات ہے،مائیک پنس

    ٹرمپ کےساتھ کھڑاہونافخرکی بات ہے،مائیک پنس

    کیرولائنا: امریکہ میں ریپبلکن جماعت کےنائب صدارتی امیدوارمائیک پنس نےڈونلڈٹرمپ کی حمایت جاری رکھنےکااعلان کردیا.

    تفصیلات کےمطابق امریکی ریاست شمالی کیرولائنا میں انتخابی مہم کے دوران خطاب میں مائیک پنس نے ریپبلکن صدارتی امیدوارڈونلڈٹرمپ کی حمایت جاری رکھنےکااعلان کرتے ہوئےکہاکہ ٹرمپ نےدوسرےصدارتی مباحثےمیں عاجزی کامظاہرہ کیا۔

    ریپبلکن پارٹی کے نائب صدارتی امیدوارمائیک پنس کاکہناتھاکہ ڈونلڈٹرمپ کےساتھ کھڑے ہونے پرانہیں فخرہے۔

    خیال رہےکہ گزشتہ ہفتےڈونلڈٹرمپ کی خواتین سےمتعلق اخلاق سےگری ہوئی گفتگوکی ویڈیومنظرعام پرآنےکےبعدٹرمپ کومشکلات کاسامناہے۔ٹرمپ کی اپنی جماعت کےمتعددرہنماؤں نےٹرمپ کی حمایت سے دستبرداری کااعلان کردیاہے۔

    مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا انتخابی مہم میں سب سے پہلے امریکہ کا نعرہ

    یاد رہے کہ گزشتہ روزامریکی ریاست فلوریڈا میں انتخابی مہم سے خطاب میں ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کے نہیں امریکہ کےصدربننےکےلیےانتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

    مزیدپڑھیں:ریپبلکن پارٹی کے اہم رہنماکا ٹرمپ کا دفاع کرنے سے انکار

    خیال رہےکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی خواتین سے متعلق آڈیو ٹیپ آنے کے بعد رواں ہفتے ریپلکن پارٹی کے رہنمااورایوانِ نمائندگان کے اسپیکرپال رائن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی جماعت کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کا دفاع نہیں کرسکتے۔

    واضح رہے کہ پال رائن نے ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی پر بھی اعتراض اٹھائے تھے تاہم ریپبلکن پارٹی نے ان کے اور ٹرمپ کے درمیان اختلافات ختم کرا دیے تھے۔