Tag: مائیک پومپیو

  • شمالی کوریا میزائل تنصیبات معائنہ کاروں کے لیے کھولنے پر تیار ہے، مائیک پومپیو

    شمالی کوریا میزائل تنصیبات معائنہ کاروں کے لیے کھولنے پر تیار ہے، مائیک پومپیو

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان بین الاقوامی معائنہ کاروں کو شمالی کوریا کی جوہری اور میزائل تنصیبات میں داخلے کی اجازت دینے پر تیار ہیں۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے مختصر دورے کے دوران کم جونگ سے ملاقات کی تھی، انہوں نے بتایا کہ معائنہ کاروں کی ٹیم میزائلوں کے انجن ٹیسٹ کرنے کی تنصیب اور جوہری تجربات کے مقام کا دورہ کرے گی، یہ دورہ فریقین کے بیچ لوجسٹک امور پر اتفاق رائے ہونے کے فوری بعد کیا جائے گا۔

    امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کم جونگ کی طرف سے گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کی گئی دوسری سربراہ ملاقات کی تجویز پر عمل کے سلسلے میں دونوں ممالک اتفاق رائے کے بہت قریب پہنچ گئے ہیں۔

    شمالی کوریا میڈیا کے مطابق کم جونگ ان نے گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ملاقات کو فائدے مند اور شاندار قرار دیا ہے۔

    دوسری جانب جنوبی کوریا کے سرکاری ادارے کے مطابق کم جونگ اور پومپیو جلد ازجلد ممکنہ وقت میں شمالی کوریا کے سربراہ اور امریکی صدر کے درمیان ملاقات کے انتظامات پر متفق ہوگئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق کم جونگ نے مائیک پومپیو کے ساتھ مثبت انداز سے جزیرہ نما کوریا میں بدلتی صورتحال کا جائزہ لیا، اس دوران جوہری ہتھیاروں کی تلفی کا معاملہ حل کرنے اور دو طرفہ اہمیت کے امور کے حوالے سے تجاویز تفصیلی طور پر زیر بحث آئیں۔

  • شاہ محمود قریشی آج امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے

    شاہ محمود قریشی آج امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے

    واشنگٹن: پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی واشنگٹن پہنچ گئے، جہاں وہ اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی  آج امریکی وزہر خارجہ مائیک پومپیو سے ملاقات کریں گے.

    اس ملاقات میں خطے کی صورت حال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ہو گا. وزیر خارجہ امریکی کانگریس کے مختلف ارکان سے بھی ملاقاتیں کریں گے.

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی امریکی ادارہ برائے امن میں بھی خطاب کریں گے.

    واضح رہے کہ گذشتہ دنوں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں قومی زبان میں‌ خطاب کیا تھا.

    شاہ محمود قریشی نے اپنے خطاب میں بھارت کو آرمی پبلک اسکول اور سانحہ مستونگ سمیت پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کی پشت پناہی کا ذمے دار قرار دیا تھا.

    مزید پڑھیں: پی پی 217، شاہ محمود قریشی کو شکست دینے والا نوجوان نااہل قرار

    وزیر خارجہ نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے متنازع خاکوں کو مسئلہ اٹھایا اور اس سے متعلق حساسیت کا ذکر کیا.

    واضح رہے کہ جنرل اسمبلی کے اجلاس سے قبل وزیر خارجہ کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ایک مختصر ملاقات ہوئی تھی.

  • پاکستانی وزیرخارجہ کی امریکی صدرسے غیررسمی ملاقات، تعلقات کی ازسرنو بحالی پر اتفاق

    پاکستانی وزیرخارجہ کی امریکی صدرسے غیررسمی ملاقات، تعلقات کی ازسرنو بحالی پر اتفاق

    نیویارک: پاکستانی وزیرخارجہ کی امریکی صدر  سے غیرسمی ملاقات ہوئی ہے، جس میں تعلقات کی ازسرنو بحالی پر اتفاق کیا گیا۔ 

    تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی ڈونلڈ ٹرمپ سے گذشتہ رات جنرل اسمبلی اجلاس کے استقبالیے میں مختصر ملاقات ہوئی.

    شاہ محمود قریشی کے مطابق ملاقات میں‌ صدر ٹرمپ سے پاک امریکا تعلقات پربات چیت کاموقع ملا.

    وزیرخارجہ نے صدرٹرمپ کو یہ پیغام پہنچایا کہ پاکستان دیرینہ تعلقات کا ازسرنوآغاز چاہتا ہے، صدر ٹرمپ نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات بحال کرنے پر اتفاق کیا۔

    شاہ محمودقریشی کے مطابق ان  کی فرسٹ لیڈی میلانیا ٹرمپ اورامریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو سے بھی ملاقات ہوئی.


    مزید پڑھیں: امریکا کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں، شاہ محمود قریشی


    شاہ محمود قریشی کے مطابق امریکی صدرٹرمپ کارویہ انتہائی مثبت تھا، امریکی صدرنےعمران خان کے لئے نیک خواہشات کا ظہار کیا.

    یاد رہے کہ آج یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ تمام ممالک ایران کو اس کے جارحانہ رویے پر تنہا کریں، ایران پڑوسی ممالک کی خود مختاری کا احترام نہیں کرتا ہے۔

  • مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ: امریکا نے "ڈومور” کا روایتی مطالبہ دہرا دیا

    مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ: امریکا نے "ڈومور” کا روایتی مطالبہ دہرا دیا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ نے مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کردیا، جس کے مطابق امریکا نے پاکستان سے پھر ڈومور کا مطالبہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا نے پاکستان سے ڈومور کا روایتی مطالبہ دہرا دیا،  امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان پر افغانستان میں امن کے لیے کردار ادا کرنے اور دہشت گردوں، شدت پسندوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے پر زور دیا ہے.

    اعلامیے کے مطابق امریکا نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ خطے کی سلامتی کے لئے دہشت گردوں، شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کرے.

    وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف اور وزیرخارجہ سے ملاقاتوں میں پاکستان کی نئی حکومت سے متعلق گفتگو ہوئی. اعلامیے میں کہا گیا کہ مائیک پومپیو اورجنرل باجوہ کی ملاقات خوش آئند رہی، مائیک پومپیونےدونوں ممالک کےتعلقات کی اہمیت پرزور دیا.

    مزید پڑھیں: امریکی وفد نے ڈو مور کا کوئی مطالبہ نہیں کیا، وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی

    ملاقات میں انسداددہشت گردی پرتعاون بڑھانے پرگفتگو ہوئی. مائیک پومپیو نے کہا کہ شہری حکومت کو ہموار طریقے سے اقتدارکی منتقلی بہترعمل ہے.

    امریکی وزیرخارجہ نے عمران خان کووزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنےپرمبارک باد دی. شاہ محمود سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے مشترکہ کام کرنے اور عوام میں رابطے، ثقافتی سطح پر تعلقات بہتربنانے پر بھی زور دیا گیا.


    امریکا پاکستان کی قربانی پھر بھول گیا

    امریکی محکمہ خارجہ اعلامیہ میں پاکستان کی قربانی کو یاد کرنا پھر بھول گیا. پومپیونےدہشت گردی کی جنگ میں سب سے بڑے پارٹنرکی قربانیاں نظراندازکر دیں.

    دورے میں‌ مائیک پومپیو پاکستان کی 60 ہزار سے زائد شہادتوں کا ذکر زبان پر نہ لائے، مائیک پومپیونےدہشت گردی کے خلاف پاکستان کے 80 ارب ڈالر سےزائدکےنقصان کا ذکر بھی نہیں کیا.

  • امریکا سےعزت واحترام پرمبنی تعلقات چاہتے ہیں: وزیراعظم عمران خان

    امریکا سےعزت واحترام پرمبنی تعلقات چاہتے ہیں: وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے امریکی وزیرخارجہ نے ملاقات کی، جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق آج وزیر اعظم آفس میں عمران خان اور مائیک پومپیو کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں کاباہمی اعتماد اور تعلقات بہتر کرنے پر اتفاق ہوا۔ 

    امریکی وزیرخارجہ کی عمران خان کووزارت عظمیٰ کامنصب سنبھالنے پرمبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان سے اچھے اور مستحکم تعلقات کےخواہاں ہیں۔ 

    اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان امریکاسے مل کر قیام امن کے لئےکردارادا کرتا رہےگا، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دیں۔ امریکا سےعزت واحترام پرمبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ عالمی برادری پاکستان کی قربانیاں تسلیم کرے، افغانستان میں قیام امن کے لئے پاکستان کردار ادا کرتا رہے گا۔

    https://www.facebook.com/PTIOfficial/videos/679485972421232/

    اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کی قیادت میں امریکی وفد دفتر خارجہ پہنچا تھا جہاں شاہ محمود قریشی نے ان کا استقبال کیا۔

    دونوں ممالک کے وفود کے درمیان مذاکرات 40 منٹ تک جاری رہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے امریکی وفد پر واضح کیا کہ دونوں ممالک کے تعلقات ایک بار پھر بھروسے اور احترام کی بنیادوں پر استوار کرنے کی ضرورت ہے۔

    دونوں وفود کے درمیان ہونے والے ان مذاکرات میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات پر بھی گفتگو ہوئی اور طرفین کی جانب سے پاک امریکا دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    خیال رہے کہ امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج ایک روزہ دورے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان پہنچے ہیں۔ وزیر خارجہ کے ساتھ امریکا کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفرڈ بھی ہیں۔

    وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا طیارہ نور خان ایئر بیس پر اترا تو ان کا استقبال وزیر خارجہ کے بجائے دفتر خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری شجاع عالم نے کیا۔

    پومپیو دورہ مکمل کر کے آج ہی نئی دہلی روانہ ہوں گے۔

    امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دورہ پاکستان سے قبل واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاک امریکا تعلقات میں نئی پیش رفت کا آغاز کریں گے۔

    امریکی وزیر خارجہ نے میڈیا نمائندگان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں ثالثی کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون کرے۔

  • امریکی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    امریکی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

    اسلام آباد : امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ ایک روزہ دورے کے دوران مائیک پومپیو کی وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج ایک روزہ دورے پر اسلامی جمہوریہ پاکستان پہنچے۔ وزیر خارجہ کے ساتھ امریکا کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفرڈ بھی ہیں۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ملک کی اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ملاقات کے بعد دفتر خارجہ میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔

    پاکستانی سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات متوقع ہے، مائیک پومپیو دورہ مکمل کرکے آج ہی نئی دہلی روانہ ہوں گے۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دورہ پاکستان سے قبل واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے پاک امریکا تعلقات میں نئی پیشرفت کا آغاز کریں گے۔

    امریکی وزیر خارجہ نے میڈیا نمائندگان نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان میں ثالثی کے لیے امریکا کے ساتھ تعاون کرے۔

    خیال رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے گزشتہ روز اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی وزیرخارجہ کے سامنے اپنا مؤقف رکھیں گے۔

    مزید پڑھیں: پاک امریکا تعلقات کو ابھی خوشگوار نہیں کہہ سکتے، شاہ محمود قریشی

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں سرد مہری سب کے سامنے ہے، پاک امریکا تعلقات کو ابھی خوش گوار نہیں کہہ سکتے۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ مائیک پومپیو نے وزیر اعظم عمران خان کو فون کرتے ہوئے وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دی تھی اور نئی حکومت سے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم بعد میں فون کی گفتگو متنازعہ رخ اختیار کر گئی تھی۔

    امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ فون پر پاکستانی وزیر اعظم کے ساتھ پاکستان میں سرگرم دہشت گردوں کے خاتمے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی، تاہم وزارت خارجہ نے اس دعوے کی تردید کی تھی کہ ایسی کوئی بات نہیں ہوئی۔

  • امریکی وزیرخارجہ کا وزیراعظم کو فون،  کامیابی پرمبارک باد، مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

    امریکی وزیرخارجہ کا وزیراعظم کو فون، کامیابی پرمبارک باد، مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار

    اسلام آباد: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے.

    تفصیلات کے مطابق اس ٹیلی فونک رابطے میں امریکی وزیرخارجہ کی جانب سے دو طرفہ تعمیری تعلقات کے لئے نئی حکومت سےمل کر کام کرنےکی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

    اس موقع پر مائیک پومپیو نے وزیراعظم عمران خان کو الیکشن میں کامیابی پرمبارک باد دی. دونوں رہنماؤں کی گفتگو میں افغان امن عمل میں پاکستان کے کلیدی کردارپر بات کی گئی.

    اس موقع پر مائیک پومپیو نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل کے فروغ کے لئےکردارادا کرے، نئی پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنےکےمنتظر ہیں. امریکی وزیرخارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا.

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات باہمی اعتماد کی بنیاد پرمضبوط بنانا ہوں گے، خطےمیں امن اوراستحکام بہت اہم ہے.

    مزید پڑھیں: افغان امن کے لیے وزیراعظم عمران خان کے بیانات حوصلہ افزا ہیں: ایلس ویلز

    اس گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے افغانستان میں امن کو دونوں ممالک کے لئے اہم اور کلیدی قرار دیا.

    یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی نائب وزیرخارجہ برائے جنوبی ایشیا ایلس ویلز نے اپنے ایک بیان میں‌ کہا تھا کہ افغان امن کے لیے وزیر اعظم عمران خان کے بیانات حوصلہ افزا ہیں، تعلقات میں بہتری آئی ہے۔

    اطلاعات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

  • ایران پر پابندیاں‌عائد کرکے رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ

    ایران پر پابندیاں‌عائد کرکے رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ

    واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے خلاف پابندیوں کا اطلاق ہر صورت کرکے رہیں گے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سنگاپور میں میں ایک سیکورٹی فورم میں شرکت کے بعد واشنگٹن واپسی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پومپیو نے کہا کہ وائٹ ہاوس کے اجلاس میں تہران پر بعض پابندیوں کے دوبارہ عائد کے جانے کی تفصیلات کا ذکر ہوگا۔

    پومپیو کے مطابق ایرانی حکومت کسی بھی قسم کے امریکی بینک نوٹ نہیں خرید سکے گی، علاوہ ازیں ایرانی صنعت پر وسیع پابندیوں کا نفاذ عمل میں آئے گا جس میں اس کی قالین کی صنعت بھی شامل ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ تہران پر دباؤ بڑھانے کا مقصد ایران کی ضرر رساں سرگرمیوں کو روکنا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اس بات پر ناخوش ہیں کہ ان کی قیادت وہ اقتصادی وعدے پورے کرنے میں ناکام رہی جن کا ان سے وعدہ کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: ایران کو کسی صورت میں جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے: مائیک پومپیو

    واضح رہے مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ ایران یورینیم افزودگی کی مقدار بڑھائے جارہا ہے، امریکا ایران کو من مانی نہیں کرنے دے گا، امریکا یورینیم افزودگی کی ایرانی رپورٹس کا جائزہ لے رہا ہے۔

    واضح رہے کہ ایرانی وزیرِ خارجہ بہرام قاسمی نے کہا تھا کہ امریکا ایران کو دھمکیوں کے ذریعے مذاکرات کے لیے مجبور نہیں کرسکتا۔

     

  • امریکی صدر کی ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی راہ ہموار ہوسکتی ہے: مائیک پومپیو

    امریکی صدر کی ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کی راہ ہموار ہوسکتی ہے: مائیک پومپیو

    واشنگٹن: امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پامپیو نے کہا ہے کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن جلد روس کا دورہ کریں گے جس سے صدر ٹرمپ اور روسی صدر کی ملاقات کے لیے راہیں ہموار ہوں گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ قومی سلامتی کے امریکی مشیر جان بولٹن کا دورہ ماسکو امریکی اور روسی صدور کی ملاقات کی راہ ہم وار کر دے گا جس سے دونوں رہنماؤں میں قربتیں بڑھیں گی۔

    پوچھے گئے ایک سوال پر پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکی صدر روس کا دورہ کریں گے یا نہیں اس کا مجھے علم نہیں التبہ میں جلد امریکی صدر اور روسی ہم منصب کے درمیان ملاقات دیکھ رہا ہوں۔


    ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی صدر سے ملاقات کے لیے نئی حکمت عملی تیار


    قبل ازیں روسی میڈیا نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادی میرپیوٹن کے درمیان برسلز میں نیٹو سربراہی اجلاس سے قبل ملاقات کا کوئی امکان نہیں ہے۔

    عالمی ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال کے پیش نظر یہی لگتا ہے کہ امریکی صدر اگلے ماہ یورپ میں ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کریں گے جس کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

    وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ روسی صدر سے ملاقات کے امکانات ہیں جبکہ ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، ہوسکتا ہے جولائی میں ملاقات کریں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔