شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ اریج محی الدین کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ اریج محی الدین نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں انگریزی گانے پر لپسنگ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
View this post on Instagram
اریج محی الدین مشہور گانے ’مائی اسٹوپڈ ہارٹ‘ پر لپسنگ کرتے ہوئے پرفارم بھی کررہی ہیں، انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مختلف ایموجیز بھی بنائیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ نے گزشتہ روز یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔
اریج محی الدین سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اریج محی الدین اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈراموں ’بندش ٹو‘ اور ’میرے ہی رہنا‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔