Tag: ماحولیاتی آلودگی کیس

  • ماحولیاتی آلودگی کیس: سپریم کورٹ نے سیکرٹری ماحولیات کو طلب کرلیا

    ماحولیاتی آلودگی کیس: سپریم کورٹ نے سیکرٹری ماحولیات کو طلب کرلیا

    اسلام آباد: ماحولیاتی آلودگی کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ماحولیاتی آلودگی انتہائی اہم مسئلہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی آلودی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پربرہمی کا اظہار کیا۔

    عدالت عظمیٰ نے ریمارکس دیے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں ماحولیاتی کمیشن سے تعاون نہیں کر رہیں، جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ ماحولیاتی آلودگی انتہائی اہم مسئلہ ہے۔

    جسٹس عمرعطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ فیکٹریوں کی چمنیوں سے زہر پھیل رہا ہے، زہریلا پانی ٹھکانے لگانے کا کوئی بندوبست نہیں۔

    انہوں نے ریمارکس دیے کہ کیا حکومت سو رہی ہے ؟، عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں ہو رہی۔ سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کیس کی سماعت کے دوران سیکرٹری ماحولیات کو طلب کرلیا۔

    یاد رہے کہ 14 ستمبر 2018 کو سپریم کورٹ نے اسلام آباد میں صنعتی اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے تھے کہ یونٹس نے ابھی تک آلودگی روکنے کے لیے اقدامات نہیں کیے۔

    سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے تھے کہ رپورٹ دیں، ہمیں مفصل اورجامع رپورٹ دی جائے تاکہ صورتحال واضح ہوسکے۔

  • ایسا ملک دے کر نہیں جائیں گے، جہاں سانس لینا بھی مشکل ہو، چیف جسٹس

    ایسا ملک دے کر نہیں جائیں گے، جہاں سانس لینا بھی مشکل ہو، چیف جسٹس

    اسلام آباد : ماحولیاتی آلودگی  کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ایسا ملک دے کر نہیں جائیں گےجہاں سانس لینابھی مشکل ہو، ہم انشااللہ چیزوں کو بہتر کرکے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، سماعت میں چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کےخلاف کیس کراچی رجسٹری میں سنیں گے، حکومت کے ماحولیاتی آلودگی کی روک تھام کے اقدامات ناقص ہیں۔

    درخواست گزار نے استدعا کی کہ ہر فیکٹری کوکلاؤڈ ٹیکنالوجی کے لیے نگرانی کی ضرورت ہے، جسٹس ثاقب نثار نے ہدایت کی کہ جسٹس منیب اختر کے ساتھ کراچی میں میٹنگ کریں، کراچی میں کئی کچی آبادیاں ہیں، پینے کا پانی بھی میسر نہیں ہے۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ ہم انشااللہ چیزوں کو بہتر کرکے جائیں گے، چاہے بنیادی بہتری ہی لانا پڑے لائیں گے، ایسا ملک دے کر نہیں جائیں گے، جہاں سانس لینا بھی مشکل ہو، 6 سال کی بچی کو ماحولیاتی آلودگی سے پھیپھڑوں کا کینسر ہوگیا۔

    بعد ازاں کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کردی ، آئندہ سماعت سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوگی۔

    یادرہے کہ اس سے قبل ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمے میں سپریم کورٹ نے حکم دیا  تھاکہ سموگ کمیشن رپورٹ مرتب کرکے نو جون کوپیش کی جائے ، چیف جسٹس نے متنبہ کیا صحت معاملہ ہے،اس پرتاخیربرداشت نہیں کی جائےگی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔