Tag: ماحولیاتی نمونوں

  • پاکستان کے چاروں صوبوں کی ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    پاکستان کے چاروں صوبوں کی ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    پاکستان کے چاروں صوبوں کی سیوریج لائنوں میں ایک بار پھر پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو ٹائپ ون پایا گیا ہے۔

    قومی صحت کے ادارے (این آئی ایچ) کے مطابق ریجنل ریفرنس لیب کی 14اضلاع کے سیمپلز میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے، ماحولیاتی نمونوں میں وائلڈ پولیو ٹائپ ون پایا گیا ہے، پولیو ٹیسٹ کیلئے ماحولیاتی نمونے 10 تا 18 فروری لئے گئے تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ سندھ کے 2، بلوچستان 7 اضلاع کے سیوریج سیمپلز پولیو پازیٹو نکلے ہیں، خیبرپختونخوا کے 3، پنجاب کے 2 اضلاع کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے، کوئٹہ، گوادر، خضدار، نصیر آباد کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔

    دریں اثنا اوستہ محمد، قلعہ سیف اللہ، کیچ کے ماحولیاتی نمونے پولیو پازیٹو ہیں، ایبٹ آباد، بنوں، ٹانک کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا ہے، کراچی ایسٹ، ساوتھ کی سیوریج لائنیں پولیو وائرس سے آلودہ ہیں۔

    لاہور، سرگودھا کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، تیس اضلاع کے ماحولیاتی نمونے پولیو سے پاک نکلے ہیں، رواں سال ملک میں چھ پولیو وائرس کیس رپورٹ ہو چکے ہیں رواں سال سندھ سے 4، کے پی ایک، پنجاب ایک پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/khyber-pakhtunkhwa-another-polio-case-confirmed/

  • ملک کے تین صوبوں کی سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ملک کے تین صوبوں کی سیوریج لائنوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: ملک کے تین صوبوں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی نااہلی کے باعث پولیو وائرس نے ملک پر پھر سے پنجے گاڑھ دیے ہیں، پولیو پازیٹو سیوریج سیمپلز کی ٹیکنیکل رپورٹ وزارت صحت کو موصول ہو گئی جس میں ملک 3 صوبوں کے 12 اضلاع کی سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ملک کے 12 اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پایا گیا ہے، جس میں حب، اوستہ محمد، ڈیرہ بگٹی کی سیوریج لائنز میں پولیو پازیٹیو نکلی ہیں۔

    ملک سے پولیو وائرس ختم نہ ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں

    اس کے علاوہ کوئٹہ، نصیر آباد کی سیوریج لائنیں پولیو پازیٹیو ہیں، ڈی آئی خان، ٹانک، بنوں کی سیوریج میں پولیو وائر سپایا گیا ہے، اٹک، جھنگ، ملتان، خانیوال کی سیوریج پولیو پازیٹو ہے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ خانیوال کی سیوریج لائنوں میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے، پولیو ٹیسٹ کیلئے سیوریج لائنز سے سیمپلز نومبر، دسمبر میں لئےگئے تھے۔

  • ملک کے تین شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ملک کے تین شہروں کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ملک کے  شہر پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا سے حاصل کیے گئے تین ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) میں پاکستان کی نیشنل پولیو لیبارٹری کے ذرائع کے مطابق حب، لاہور اور پشاور سے جمع کیے گئے سیوریج کے نمونوں میں ٹائپ ون ایچ وائلڈ پولیو وائرس (ڈبلیو پی وی ون) کی موجودگی کا پتا چلا۔

    ذرائع کے مطابق پشاور کے علاقہ شاہین مسلم ٹاون کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،  شاہین مسلم ٹاون سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپل 20 ستمبر کو لئے گئے تھے۔

     ذرائع نے بتایا کہ رواں سال پشاور کے سیوریج میں 14 ویں بار پولیو وائرس پایا گیا ہے، شاہین مسلم ٹاون پشاور کے پولیو وائرس کا جنیاتی تعلق لاہور سے ہے۔

    لاہور کے علاقہ ملتان روڈ سٹیشن کے سیوریج میں پولیو وائرس موجود ہے، ملتان روڈ لاہور سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپل 22 اگست کو لیا گیا تھا، رواں سال لاہور کے سیوریج میں پانچویں بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

     ذرائع کا کہنا ہے کہ  رواں برس پنجاب سے ساتواں سیوریج سیمپل پولیو پازیٹو ہوا ہے، اس پولیو وائرس کا جنیاتی تعلق نرے خوڑ  پشاور سے ہے۔

    اس کے علاوہ ضلع حب کے علاقہ جمعہ بازار  پل کے سیوریج میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،  حب کے سیوریج سے پولیو ٹیسٹ کیلئے سیمپل 20 ستمبر کو لیا گیا تھا، ضلع حب کے سیوریج میں پہلی بار پولیو وائرس پایا گیا ہے۔

    ذرائع وزارت صحت نے مزید بتایا کہ رواں سال بلوچستان کے سیوریج میں تیسری بار پولیو پایا گیا ہے، حب کے سیوریج کے پولیو وائرس کا جینیاتی سہراب گوٹھ کراچی ایسٹ سے ہے۔

  • ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

    پاکستان کے تین اضلاع سے لئے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ، وائرس حب اور پشاور سے لئے گئے نمونوں میں پایا گیا۔

    اس حوالے سے ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ وائرس جینیاتی طور پر افغانستان میں وائرس سے منسلک ہے، لاہور کے نمونے میں پائے جانے والے وائرس کی جینیاتی جانچ ابھی جاری ہے۔

    وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی مسلسل تصدیق تشویش کی بات ہے،پاکستان رواں سال متعدد پولیو مہمات کا انعقاد کر چکا ہے، مزید مہمات کی منصوبہ بندی کر رہا ہے تاکہ بچوں کو وائرس کے خطرے سے محفوظ رکھا جائے۔

    ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہم سب کا قومی فریضہ ہے،حکومت پولیو کے خاتمے کیلئے مربوط اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے،والدین سے اپیل ہے پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔