Tag: مار

  • رنبیر کپور نے بہت مار کھائی، لیکن کس سے؟

    رنبیر کپور نے بہت مار کھائی، لیکن کس سے؟

    معروف بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ انہوں نے بچپن میں اپنی والدہ سے بہت مار کھائی ہے، والدہ نے انہیں سگریٹ پیتے ہوئے پکڑ لیا تھا اور وہ سمجھیں کہ رنبیر نشہ کر رہا ہے۔

    اپنی نئی فلم کی پروموشن کے لیے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں رنبیر نے بتایا کہ پہلا سگریٹ پیتے ہی ان کی والدہ نیتو کپور نے انہیں پکڑ لیا تھا، وہ ان کی زندگی کا بہت مشکل وقت تھا۔

    رنبیر کا کہنا تھا کہ والدہ سمجھیں کہ میں ہیروئن پی رہا ہوں، وہ بہت پریشان ہوگئی تھیں، میں نے ان سے اس وقت معافیاں مانگیں اور میں خود بھی بہت پریشان تھا۔

    اداکار نے بتایا کہ وہ بچپن میں بہت شرارتی تھے، اس وجہ سے انہوں نے اپنی والدہ سے بہت ماریں کھائیں ہیں، ’لیکن اب میں بہت بدل گیا ہوں‘۔

    خیال رہے کہ رنبیر کپور کی نئی فلم تو جھوٹی میں مکار ایک روز قبل ہی ریلیز ہوئی ہے جسے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے، فلم میں شردھا کپور نے ان کے مقابل ہیروئن کا کردار ادا کیا ہے۔

  • عرب اتحادی فورسز نے حوثیوں کے دو ڈرون مار گرائے

    عرب اتحادی فورسز نے حوثیوں کے دو ڈرون مار گرائے

    صنعاء : عرب اتحادی فورسز نے سعودی عرب بم برسانے کے لیے اڑائے گئے حوثیوں کے 2 ڈرون فضاءمیں ہی تبا ہ کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق یمن میں سرگرم عرب اتحادی فوج نے بر وقت کارروائی کر کے حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب پر حملے کےلئے اڑائے گئے دو ڈرون طیاروں مار گرائے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کو تباہی سے بچا لیا گیا، عرب اتحادی فوج نے دونوں ڈرون یمن کی فضاءمیں ہی تباہ کر دیئے۔

    غیر ملکی میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے یمن میں آئینی حکومت کی رٹ کی بحالی کےلئے قائم عرب عسکری اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ ایران نواز حوثی شدت پسندوں نے جمعہ اور ہفتہ کی رات دو مسلح ڈرون طیارے سعودی عرب کی طرف اڑائے، عرب اتحادی فوج نے ان طیاروں کی نشاندہی کے بعد انہیں صنعاءکے قریب یمن کی فضائی حدود کے اندر تباہ کر دیا۔

    کرنل المالکی نے کہا کہ حوثی ملیشیا کے ڈرون طیاروں کے خلاف کارروائی بین الاقوامی قوانین کے تحت عمل میں لائی گئی تاکہ حوثی ملیشیا کو بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی اور پڑوسی ملکوں کی سلامتی کو نقصان پہنچانے سے روکا جا سکے۔

  • امریکا سے درمیانے فاصلے تک مار کی صلاحیت والے میزائل خرید رہے ہیں، ہنگری

    امریکا سے درمیانے فاصلے تک مار کی صلاحیت والے میزائل خرید رہے ہیں، ہنگری

    بڈاپسٹ : ہنگری امریکا سے درمیانے فاصلے پر مار کرنے والے فضائی دفاعی میزائلوں کی خریداری کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہنگری کے وزیراعظم وکٹور اوربان نے تصدیق کی ہے کہ ان کا ملک امریکا سے درمیانے فاصلے تک مار کی صلاحیت کے حامل فضائی دفاعی میزائل خرید رہا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہنگری کی وزیر اعظم وکٹوریہ اوربان فضائی دفاعی میزائلوں کی خریداری سے متعلق تفصیلات جلد بتائیں گے۔

    وائٹ ہاؤس کے دورے پر متعدد دیگر علاقائی اور عالمی امور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کی، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرکاری ریڈیو پر اپنے بیان میں اوربان نے بتایا کہ ان کی حکومت جدید فوج کے تیاری کا عمل جاری رکھے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ فضائی دفاعی میزائلوں کی خریداری سے متعلق تفصیلات وہ جلد بتائیں گے، اوربان نے اپنے بیان میں کہا کہ وائٹ ہاؤس کے دورے پر انہوں نے متعدد دیگر علاقائی اور عالمی امور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کی۔

    ہنگری کی وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’ہم چین اور روسیوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں اور ساتھ ساتھ امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ امریکا سے بہتر تعلقات کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ امریکا ہمارا فوجی اتحادی ہے جو امریکا اور ہنگری کے مضبوط تعلقات کا باعث ہے۔

  • نصیحت کیوں کی؟ امریکی لڑکی نے بوڑھے شخص بس سے دھکادے کر قتل کردیا

    نصیحت کیوں کی؟ امریکی لڑکی نے بوڑھے شخص بس سے دھکادے کر قتل کردیا

    واشنگٹن : امریکی عدالت نے 25 سالہ لڑکی کیڈیشا بشپ کو عمر رسیدہ شخص کے قتل کے الزام میں قصور  وار قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا کے شہر لاس ویگاس میں ایک 25 سالہ لڑکی کیڈیشا بشپ کو ایک عمر رسیدہ شخص کے قتل کے الزام میں قصور وار ٹھہرادیا، کیڈیشا نے 74 سالہ شخص سیرگ فورنے کو ایک بس کے اندر سے دھکا دے دیا تھا کیوں کہ اس نے کیڈیشا سے گزارش کی تھی کہ وہ مہذب انداز سے بات کرے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دھکا دیے جانے کے نتیجے میں فورنے کی موت واقع ہو گئی۔برطانوی اخبار کے مطابق بس میں سیکورٹی کیمرے کے کلپ سے واقعے کی تصدیق ہو گئی۔

    پولیس نے واقعے کے عینی شاہد بس میں سوار دیگر مسافروں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اپنے پاس موجود معلومات فراہم کریں۔

    عینی شاہدین کے مطابق کیڈیشا بس میں سوار دیگر مسافروں پر چلا رہی تھی اور انہیں بے ہودہ الفاظ سے نواز رہی تھی۔ اس پر سیرگ فورنے نے مداخلت کرتے ہوئے کیڈیشا سے گزارش کی کہ وہ گفتگو میں زیادہ تمیز و تہذیب کا مظاہرہ کرے۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اس پر کیڈیشا کا پارہ چڑھ گیا اور اس نے بس سے اترنے والے بوڑھے فورنے کو پیچھے سے زور دار دھکا دے دیا، اس پر فورنے بس سے نیچے فٹ پاتھ پر جا گرا، کیڈیشا نے بوڑھے امریکی کی مدد کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی۔