Tag: مارننگ شو

  • ترکی کے مزے دار کباب بنانے کی آسان ترکیب

    ترکی کے مزے دار کباب بنانے کی آسان ترکیب

    ترکی اور لبنان کے کھانے اپنے منفرد ذائقوں کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں، یہاں پائی جانے والی جڑی بوٹیاں اور پودے جنہیں مصالحوں کے طور پر کھانوں میں استعمال کیا جاتا ہے، کھانے کو ایک منفرد ذائقہ دیتی ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو میں شیف وردہ نے مزیدار لبنانی کباب بنانے کی ترکیب بتائی جو نہایت آسان ہے۔

    اس کے لیے آپ کو درج ذیل اجزا کی ضرورت ہوگی۔

    اجزا

    چکن کا قیمہ، باریک پسا ہوا: 1 کلو

    دہی: 1 پیالی

    نمک: 1 ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

    ہری مرچ، پسی ہوئی: 1 ایک چائے کا چمچ

    لہسن ادرک کا پیسٹ: 1 چائے کا چمچ

    کالی مرچ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    سفید مرچ پسی ہوئی: 1 چائے کا چمچ

    اوریگانو کے پتے، خشک کیے ہوئے: 1 چائے کا چمچ

    سمک پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    گھی: حسب ضرورت

    ترکیب

    چکن کے قیمے میں تمام مصالحے شامل کریں اور انہیں اچھی طرح میری نیٹ کرلیں۔

    میری نیٹ کرنے کے بعد سیخوں میں لگا کر اچھی طرح پکا لیں۔

    سرخ ہونے کے بعد مختلف چٹنیوں اور سلاد کے ساتھ گرما گرم مزیدار لبنانی کباب پیش کریں۔

  • سیکھیں بیس لگانے کا صحیح طریقہ

    سیکھیں بیس لگانے کا صحیح طریقہ

    ایک اچھے میک اپ کی بنیاد اس بات پر ہوتی ہے کہ چہرے پر بیس کس طرح اور کیسے لگایا گیا ہے، نفاست سے لگایا گیا بیس میک اپ کی خوبصورتی میں اضافہ کردیتا ہے۔

    معروف بیوٹیشن بینش پرویز اور نادیہ حسین نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں بیس لگانے کے طریقے بتائے۔

    بینش نے بیس سے قبل موسم کے لحاظ سے ایک نم پرائمر لگایا، اس کے بعد بیس لگانے کے بعد انہوں نے ہائی لائٹر بھی لگایا جس سے چہرے کے خدو خال واضح ہوگئے۔

    نادیہ حسین نے ایک شمر دکھایا جو بیس کے ساتھ مکس ہو کر نہ صرف چہرے پر مدھم سی چمک دیتا ہے بلکہ دیر تک قائم رہتا ہے۔

    نادیہ کا کہنا تھا کہ ہائی لائٹر کی وجہ سے بعض اوقات آنکھوں کے حلقے نمایاں ہونے لگتے ہیں لہٰذا ان پر کنسیلر لگانا ضروری ہے۔

  • میک اپ کرتے ہوئے آئی برو کو کیسے خوبصورت بنایا جائے؟

    میک اپ کرتے ہوئے آئی برو کو کیسے خوبصورت بنایا جائے؟

    میک اپ کرتے ہوئے چہرے کی جلد، آئی برو اور بالوں کی رنگت کے ساتھ امتزاج بنانا نہایت ضروری ہوتا ہے ورنہ میک اپ بھدا لگنے لگتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں بیوٹی ایکسپرٹ بینش پرویز نے اس حوالے سے نہایت کارآمد ٹپس بتائیں۔

    انہوں نے بتایا کہ آئی برو کو گہرا سیاہ رنگ نہیں دینا چاہیئے، یہ ہر عمر کے چہرے پر بہت عجیب لگتا ہے۔ علاوہ ازیں بہت پتلی اور بہت لمبی آئی بروز بھی بری لگتی ہیں۔

    بینش نے بتایا کہ آئی برو کی شروعات ناک کے نتھنوں کی سیدھ میں ہونی چاہیئے، سیدھا دیکھتے ہوئے آئی بال کی سیدھ میں اس کا وسط ہو جبکہ آنکھ کے کونے پر اس کا اختتام ہونا چاہیئے۔

    انہوں نے کہا کہ آئی برو کو ہلکے یا گہرے براؤن رنگ کی آئی پینسل سے بلینڈ کریں۔

    بینش کا کہنا تھا کہ بعض افراد کے چہرے کی جلد نارنجی ٹون کی ہوتی ہے، ایسی رنگت پر آئی برو کو پرپل یا برگنڈی رنگ کی آئی پینسل سے بلینڈ کیا جائے تو چہرے کے نقوش ابھر کر آتے ہیں اور خوبصورت لگتے ہیں۔

  • مزیدار ڈریگن چکن بنانے کی ترکیب

    مزیدار ڈریگن چکن بنانے کی ترکیب

    آج کل بچوں کی اسکولوں کی چھٹیاں ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کے باعث ہوٹلنگ کا لطف بھی نہیں اٹھایا جاسکتا، ایسے میں گھر میں ہی ریستوران جیسا مزیدار سا کھانا بنا کر بچوں کو خوش کیا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں مزیدار ڈریگن چکن بنانے کی ترکیب بتائی گئی۔ ڈریگن چکن بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اشیا کی ضرورت ہوگی۔

    اجزا

    چکن: آدھا کلو، اسٹرپس میں کٹی ہوئی

    کارن فلور: ایک چوتھائی کپ

    انڈے کی سفیدی: 1 عدد

    سویا سوس: 2 چائے کے چمچ

    پسی کالی مرچ: چوتھائی چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    تیل: تلنے کے لیے

    سوس بنانے کے لیے

    تیل: 2 کھانے کے چمچ

    پسی لال مرچ: 1 سے ڈیڑھ چائے کا چمچ

    پسا لہسن: 2 چائے کے چمچ

    پسا ادرک: 1 چائے کا چمچ

    ٹوماٹو کیچپ: چوتھائی کپ

    یخنی: چوتھائی کپ

    ٹماٹر کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

    ریڈ چلی سوس: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    کٹی ہوئی ہری پیاز: 2 سے 3 کھانے کے چمچ

    ترکیب

    ایک پیالے میں چکن لے کر اس میں کارن فلور، انڈے کی سفیدی، سویا سوس، کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور 30 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

    فرائی پین میں تیل گرم کریں اور میری نیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر ہلکا سنہری ہونے تک فرائی کرلیں۔

    سوس کے لیے

    کڑاہی میں تیل گرم کریں، سرخ مرچ پاؤڈر، لہسن اور ادرک ڈال کر سنہری ہونے دیں۔

    ٹوماٹو کیچپ، یخنی، ٹماٹر پیسٹ، ریڈ چلی ساس، نمک اور سویا ساس ڈالیں اور گاڑھا ہونے تک پکائیں۔

    بعد میں اس میں چکن اور ہری پیاز ڈال کر مکس کریں اور اوپر سے تل ڈال کر فرائیڈ رائس کے ساتھ گرما گرم سرو کریں۔

  • موسم سرما کی شادیوں کے لیے آنکھوں کے خوبصورت میک اپ کا طریقہ

    موسم سرما کی شادیوں کے لیے آنکھوں کے خوبصورت میک اپ کا طریقہ

    موسم سرما کے ساتھ شادیوں کے سیزن کا بھی آغاز ہوجاتا ہے، ایسے میں رات کے فنکشن کے لیے گہرا میک اپ اچھا لگتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں میک اپ آرٹسٹ وقار حسین نے آنکھوں کا سیاہ گہرا میک اپ کرنے کا طریقہ بتایا جسے اسموکی آئی میک اپ کہا جاتا ہے۔

    وقار نے پہلے آنکھوں پر سنہری رنگ کا شیڈ لگایا، اس کے بعد اس پر سیاہ شیڈ سے بلینڈنگ کی۔

    آنکھ کے اوپری حصے کو مرون رنگ سے بلینڈ کیا گیا جبکہ اس کے اوپر اورنج رنگ کا شیڈ دیا گیا۔

    مزید رہنمائی کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔

  • بالوں کو گھر میں بلو ڈرائی کرنا نہایت آسان

    بالوں کو گھر میں بلو ڈرائی کرنا نہایت آسان

    بال شخصیت کا ایک شاندار پہلو ہوتے ہیں اور خوبصورتی سے سیٹ کیے بال شخصیت میں چار چاند لگا دیتے ہیں، بالوں کو بلو ڈرائی کرنا انہیں سیٹ کرنے کا ایسا طریقہ ہے جس سے بال بہت کم وقت میں بہترین طریقے سے سیٹ ہوجاتے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں میک اپ آرٹسٹ وقار حسین نے گھر پر بلو ڈرائی کرنے کا نہایت آسان طریقہ بتایا۔

    بلو ڈرائی ڈرائر سے بالوں کو اس طرح خشک کرنے کو کہا جاتا ہے جس سے وہ چہرے کو ایک خوبصورت لک دے دیتے ہیں اور بالوں پر مزید وقت لگانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

    وقار نے بتایا کہ گھر پر خود سے بلو ڈرائی کرنے کے لیے ڈرائر کو 90 ڈگری زاویے پر پکڑا جائے اور بالوں کو سلجھاتے جائیں۔

    اگر بالوں میں لہر دار لک پیدا کرنا ہے تو سر جھکا کر بال سامنے کی طرف لائیں اور ڈرائر کو پیچھے کی طرف سے استعمال کریں۔

    اس کے بعد بالوں کی معمولی سی بیک کومبنگ کی جائے، اس سے سر کی ایک شیپ بن جاتی ہے اور خوبصورت لک آتا ہے۔

    وقار نے بتایا کہ عام طور پر سمجھا جاتا ہے کہ ڈرائر کی گرم ہوا سے بال خشکی کا شکار ہوجائیں گے اور جھڑنے لگیں گے، ڈرائر میں 3 آپشنز ہوتے ہیں میڈیم، ہیٹ اور کولڈ۔ ڈرائر لگاتے ہوئے اس کا کولڈ آپشن استعمال کریں۔

    وقار کا کہنا تھا کہ گھنگھریالے بالوں کے لیے بازار میں ایسی پروڈکٹس ملتی ہیں جنہیں نہانے کے بعد گیلے بالوں میں استعمال کیا جائے تو وہ بالوں کو نم رکھتی ہیں جبکہ اس سے کرل بھی سمٹے ہوئے اور ترتیب میں رہتے ہیں۔

    مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیں۔

  • سلمان سعید اور علینہ کی شادی کیسے ہوئی؟

    سلمان سعید اور علینہ کی شادی کیسے ہوئی؟

    کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی سلمان سعید نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو میں اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ باتیں شیئر کیں۔

    معروف اداکار ہمایوں سعید کے چھوٹے بھائی سلمان سعید اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں شریک ہوئے اور اپنی نئی شادی شدہ زندگی کے بارے میں بہت کچھ بتایا۔

    سلمان سعید نے، جو خود بھی اداکار ہیں اور متعدد ڈراموں میں مختصر کردار ادا کرچکے ہیں، ندا یاسر کے دلچسپ سوالوں کے جوابات دیے۔ ان کے ساتھ ان کی اہلیہ علینہ فاطمہ بھی موجود تھیں۔

    ندا نے علینہ سے پوچھا کہ کیا ان کے گھر والوں کو شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیت سے رشتہ جوڑنے پر اعتراض تو نہیں تھا؟ جس پر علینہ نے بتایا کہ وہ اور سلمان بہت اچھے دوست تھے اور اسی وجہ سے ان کے گھر والوں نے بھی اس رشتے کو قبول کرلیا۔

    علینہ نے بتایا کہ سلمان ان کا بہت خیال رکھتے ہیں اور انہیں سمجھتے ہیں اسی وجہ سے انہیں اندازہ ہوا کہ یہی ان کی زندگی کے بہترین ساتھی ثابت ہوسکتے ہیں۔

    ندا کے پوچھنے پر سلمان نے اہلیہ کی تعریفوں کے پل باندھ دیے، انہوں نے کہا کہ علینہ بہت سادہ، سچ بولنے والی، محبت کرنے والی اور سب کا خیال رکھنے والی شخصیت ہیں۔

    پروگرام کے دوران نوبیاہتا جوڑے نے ندا یاسر کے دیگر سوالات کے بھی دلچسپ جوابات دیے۔

    خیال رہے کہ سلمان سعید کی شادی کی تصاویر کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔ ان کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد شخصیات نے شرکت کی تھی۔

  • 14 سالہ طالبہ نے کتاب لکھ کر بڑے بڑوں کو حیران کردیا

    14 سالہ طالبہ نے کتاب لکھ کر بڑے بڑوں کو حیران کردیا

    کراچی: بچپن، بچپنے اور شرارتوں سے آراستہ ہے تاہم کبھی کبھار بچوں کی عقل و ذہانت اور سنجیدگی بڑوں کو بھی مات کرجاتی ہے، ایسے ہی 14 سال کی بچی دعا نے کم عمری میں کتاب لکھ کر بڑے بڑوں کو حیران کردیا۔

    دعا صدیقی نے 13 سال کی عمر میں انگریزی میں نظمیں لکھنا شروع کیں اور صرف ایک سال کے اندر 100 نظمیں لکھ ڈالیں جو اب کتاب کی صوت میں موجود ہیں۔ ان کی کتاب کا نام آئی ہیڈ آ ڈریم ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے دعا نے بتایا کہ وہ ہر چیز کا مشاہدہ کرتی ہیں اور بعد ازاں اس پر اپنے خیالات کا اظہار کرنا چاہتی ہیں جو انہوں نے نظموں کی صورت میں کیا۔

    وہ کہتی ہیں کہ انہیں بچپن سے مشہور رائٹر بننے کا شوق تھا۔ وہ اب تک ماحولیاتی مسائل، خواتین کی خود مختاری اور ڈپریشن جیسے موضوعات کو اپنی نظموں کا حصہ بنا چکی ہوں۔

    دعا کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں ہر شخص کو اپنی عمر سے آگے کی چیز سوچنی چاہیئے اور وہ خدا کی شکر گزار ہیں کہ اس نے انہیں اس صلاحیت سے نوازا۔

    دعا کی کتاب امیزون پر دستیاب ہے جبکہ اسے آن لائن بھی پڑھا جاسکتا ہے۔

  • میاں صاحب کی بیماری کا علاج ملک میں موجود ہے: یاسمین راشد

    میاں صاحب کی بیماری کا علاج ملک میں موجود ہے: یاسمین راشد

    لاہور: وزیرصحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ میاں صاحب سے کل ملاقات ہوئی تھی، نوازشریف ڈاکٹرز کے طریقہ علاج سے مطمئن ہیں، انہیں کوامیونوگلوبلین کے انجکشنز لگائے جارہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو ’باخبرسویرا‘ میں گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی بیماری سے متعلق پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجہ تشخیص کرلی گئی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پلیٹ لیٹس بن رہے ہیں مگر جلدی ختم بھی ہورہے ہیں، مسئلےکے حل کیلئے دوا دینا شروع کردی ہے، امید ہے ان کی صحت کی بحالی جلد شروع ہوجائے گی۔

    وزیرصحت پنجاب کا کہنا تھا کہ نوازشریف صاحب نے مجھے کہا علاج سے مطمئن ہیں، ماہر ڈاکٹر طاہرشمسی سے میاں صاحب کی بات ہوئی ہے، میاں صاحب کی بیماری کا علاج ملک میں موجود ہے۔

    نواز شریف ملک میں علاج سے مطمئن ہیں، یاسمین راشد

    یاد رہے کہ گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر شمسی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ 2 سے 3 دن میں نواز شریف کی صحت میں بہتری آنا شروع ہوگی، میاں صاحب کے ٹیسٹ ٹھیک آئے ہیں، صرف پلیٹ لیٹس میں کمی ہورہی تھی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ آج صبح سے نواز شریف کی طبیعت بہتر ہے، صبح سے ان کے پلیٹ لیٹس بہتر ہیں کم نہیں ہوئے، ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ نواز شریف کا بون میرو بالکل ٹھیک کام کررہا ہے۔

  • یہ تاثر غلط ہے کہ کوئی کسی کی مدد کرے تو پولیس پیچھے پڑ جاتی ہے: کراچی پولیس چیف

    یہ تاثر غلط ہے کہ کوئی کسی کی مدد کرے تو پولیس پیچھے پڑ جاتی ہے: کراچی پولیس چیف

    کراچی: کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ آئی جی صاحب نے بہادر شہری کا پروگرام شروع کیا ہے، کوئی شہری مدد کرتا ہے تو اسے انعامات اور شیلڈ دیتے ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ کوئی کسی کی مدد کرے تو پولیس پیچھے پڑ جاتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ کوئی کسی کی مدد کرے تو پولیس پیچھے پڑ جاتی ہے، پولیس ہمیشہ مدد کرنے والے کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    پولیس چیف نے کہا کہ آئی جی صاحب نے بہادر شہری کا پروگرام بھی شروع کیا ہے، کوئی شہری مدد کرتا ہے تو ہم اسے انعامات اور شیلڈ دیتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کوئی پولیس اہلکار ذاتی طورپر کسی کو ہراساں کرے۔

    انہوں نے کہا کہ کسی شہری کو ہراساں کرنے میں ادارے کا تعلق نہیں ہوتا، کسی اہلکار کا اقدام کرائم کے زمرے میں آتا ہے تو کیس، جیل بھیجتے ہیں۔ محکمہ پولیس کے کام کو سراہنے کی ضرورت ہے۔

    پولیس چیف کا کہنا تھا کہ اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں مگر ادارہ بدنام نہیں ہوناچاہیئے، کسی کے ذاتی فعل کو ادارے سے جوڑنا درست نہیں۔

    اس سے قبل کراچی پولیس چیف نے پولیس کی کالی بھیڑوں کی فہرست تیار کرنے کاحکم دیا تھا اور ہدایت کی تھی تمام متعلقہ افسران فوری طور پر فہرست بنا کر ارسال کریں۔

    کراچی پولیس چیف کی جانب سے ایسٹ، ویسٹ اور ساؤتھ زون کے ڈی آئی جیز کو بھی خط لکھا گیا تھا جبکہ ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی محافظ فورس کو بھی خط ارسال کیا گیا۔