Tag: ماروی میمن

  • تھرمیں اموات کی تعداد پچھترہوگئی، وفاقی حکومت متحرک

    تھرمیں اموات کی تعداد پچھترہوگئی، وفاقی حکومت متحرک

    مٹھی: تھر میں موت کا رقص جاری،پچھتربچوں کی اموات کے بعد وفاقی حکومت نیند سے بیدار ہوگئی،ماروی میمن نے تھرکی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار سندھ حکومت کو قراردیدیا۔

    تھرمیں قحط سالی معصوم زندگیوں کے چراغ گل کرنے کے درپے ہے جہاں اتوار کو مزید نو بچے قحط سالی کا شکار ہوکر دم توڑ گئے، جس کے بعد تھر میں مرنے والے بچوں کی تعداد پچھہتر ہوگئی ہے، وزیراعظم نوازشریف کی ہدایت پر رکن قومی اسمبلی ماروی میمن تھرپارکرپہنچ گئیں لیکن پوائنٹ اسکورنگ سے باز نہ رہیں۔

    تھرکی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار سندھ حکومت کو ٹھہراتے ہوئے ماروی میمن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت دعوؤں اور وعدوں کے سوا تھرکے رہائشیوں کیلئے کچھ نہیں کررہی۔

    انہوں نے کہا کہ وزیراعظم تھرکے عوام کے لئے بے حد فکرمند ہیں اور تھر میں غذائی قلت کو پوراکرنے کیلئے جلد اسپیشل پیکج کااعلان کریں گےان کہنا تھا کہ وہ تھر کی صورتحال کا مکمل جائزہ لے کر رپورٹ وزیراعظم کو پیش کریں گی۔۔

  • آئی ڈی پیزکی گرفتاری کیخلاف ماروی میمن کا جیل کے باہردھرنا

    آئی ڈی پیزکی گرفتاری کیخلاف ماروی میمن کا جیل کے باہردھرنا

    بنوں :متاثرین شمالی وزیرستان کی گرفتاری کے خلاف ماروی میمن دھرنا دے کر بیٹھ گئیں۔تفصیلات کے مطابق متاثرین شمالی وزیرستان کی گرفتاری کے خلاف ن لیگ کی رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے دھرنادیا۔

    آئی جی خیبرپختونخوا نےواقعے کا نوٹس لے لیا اورمتاثرین کےخلاف مقدمہ خارج کرنےکا حکم دے دیا۔بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کی گرفتاری کےخلاف مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن اور رکن قومی اسمبلی محمد نذیر خان نے سینٹرل جیل کے سامنے دھرنا دیا۔

    ماروی میمن کا کہناتھا کہ جب تک گرفتار متاثرین کو رہا نہیں کیا جائےگا ان کا دھر نا جاری رہے گا،۔دوسری جانب آئی جی خیبر پختونخوا ناصرخان نے متاثرین ریلیف کیمپ میں ہنگامہ آرائی کا نوٹس لےلیا اور اس کے بعد درج کی گئی ایف آئی آر ختم کرنےکا حکم دیاہے۔

  • مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پروائٹ پیپرجاری کردیا

    مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پروائٹ پیپرجاری کردیا

    اسلام آباد : پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پرویزرشید کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت بغیر وزیراعلی کے چل رہی ہے، وزیراعلی اور خیبرپختونخوا کے وزرا اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے بجائے دھرنوں میں شریک ہیں۔

    وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید  نے کہا کہ حکومت دھرنے والوں کے خلاف طاقت کا استعمال نہیں کرنا چاہتی۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ماڈل ٹاوٴن میں عوامی تحریک کے کارکنوں نے پہلے تشدد کا راستہ اختیار کیا۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما ماروی میمن کا اس موقع پر کہا کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے نام پر عوام سے دھوکا کیا گیا، تحریک انصاف کی حکومت صوبے میں تعلیمی پرو گرام شروع کرنے میں ناکام رہی، اس کے علاوہ ایک سال سے زائد گزرنے کے باوجود صوبے میں غیرملکی سرمایہ کاری بھی نظر نہیں آئی، تحریک انصاف کے رہنما کنٹینر پر بیٹھ کر لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں۔