Tag: مارٹر گولہ

  • لکی مروت: مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی

    لکی مروت: مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی

    لکی مروت(2 اگست 2025): خیبر پختونخوا کے شہر مروت میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق اور مرد و خواتین سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں تھانہ صدر کی حدود سوربند لنگر خیل میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں، ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ بچوں کو باہر ویرانے سے مارٹر گولہ ملا، جسے وہ گھر لے آئے، کھیل کے دوران گولہ پھٹ گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 4 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہیں، دھماکے سے گھر میں موجود مرد و خواتین سمیت 13 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • اورکزئی: کباڑ میں گھر لایا گیا مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

    اورکزئی: کباڑ میں گھر لایا گیا مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق

    اورکزئی: خیبر پختون خوا کے ضلع اورکزئی میں کباڑ میں گھر لایا گیا ایک مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ ڈویژن کے علاقے اپر اورکزئی میں اغل میں مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص اور زخمی دونوں بھائی ہیں، جو اغل کے پہاڑوں سے کباڑ جمع کر کے گھر لے کر آئے تھے۔

    پولیس حکام کے مطابق گھر لائے گئے کباڑ میں ایک مارٹر گولہ بھی تھا جو غلط طور پر ہینڈل کیے جانے کی وجہ سے اچانک پھٹ کر افسوس ناک حادثے کا سبب بن گیا۔

    زخمی کو علاج کے لیے ڈبوری اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • کھیت میں مارٹر گولہ پھٹنے سے کسان جاں بحق

    کھیت میں مارٹر گولہ پھٹنے سے کسان جاں بحق

    بہاولپور: پنجاب کے شہر بہاولپور کے علاقے مروٹ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے ایک کسان جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولپور کے شہر مروٹ میں ایک کھیت میں کام کے دوران اچانک مارٹر گولہ پھٹ گیا، جس سے کسان مبشر جاں بحق جب کہ اللہ دتہ زخمی ہو گیا۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ کسان مبشر اور اللہ دتہ فصل کے لیے زمین تیار کر رہے تھے، مارٹر گولہ زمین میں دفن تھا، چوٹ لگنے سے پھٹ گیا۔

    پولیس نے کہا کہ اس بات کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ مارٹر گولہ کس نے کھیت میں دبایا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  بہاولپور گورنمنٹ اسکول کا استاد جلاد بن گیا، تشدد کے خوف سے طالب علم جاں بحق

    موصولہ اطلاعات کے مطابق کسان کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا ہے جب کہ زخمی کا علاج جاری ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں خیبر پختون خوا کے ضلع بنوں میں بھی ایک مارٹر شیل پھٹنے سے ایک خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، ضلعی پولیس کا کہنا تھا کہ مارٹر گولہ گھر کے ایک کمرے میں رکھا ہوا تھا۔ جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور چار بچے شامل تھے۔

    رواں برس اپریل میں بھی پشاور کے ایک علاقے لنڈی سڑک کے ایک گودام میں مارٹر گولہ پھٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے تھے، زخمیوں میں گودام کا مالک اور اس کا دس سالہ بیٹا شامل تھے۔

  • نارووال میں مارٹر گولہ پھٹنے سے3بچے جاں بحق، ایک بچہ شدید زخمی

    نارووال میں مارٹر گولہ پھٹنے سے3بچے جاں بحق، ایک بچہ شدید زخمی

    نارووال : سرحدی علاقے شکر گڑھ میں مارٹر گولہ پھٹنے سے تین بچے جاں بحق ہوگئے، وزیر اعظم نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    رینجرز ذرائع کے مطابق شکرگڑھ کے گاؤں تغلپورہ میں بھارتی حدود سے فائر کیا گیا مارٹرگولہ گراتھا، جس کو بچےکھیت سے اٹھاکرگھرلےآئےجو پھٹ گیا،جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت ہنزلہ ، سارہ اورحفیظ کے ناموں سے ہوئی ہے، وزیر اعظم نواز شریف نے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے اور پنجاب حکومت اور وزارت داخلہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

  • باڑہ اکاخیل میں مکان پر گولہ گرنے سے ایک خاتون سمیت 2بچے جاں بحق

    باڑہ اکاخیل میں مکان پر گولہ گرنے سے ایک خاتون سمیت 2بچے جاں بحق

    خیبر ایجنسی: خیر ایجنسی کی تحصیل باڑہ اکاخیل میں مکان پر مارٹر گولہ گرنے سےایک خاتون سمیت دو بچے جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کی تحصیل باڑہ میں درو اڈہ کے مقام پر، ایک مکان پر مارٹر گولہ آگرا جس سے گھر میں موجود ایک خاتون اور دو بچے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین خواتین اور تین بچے زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اور زخمی ہو نے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔