Tag: مارچ کا اعلان

  • جماعت اسلامی کا اسرائیل کیخلاف پورے پاکستان میں مارچ کا اعلان

    جماعت اسلامی کا اسرائیل کیخلاف پورے پاکستان میں مارچ کا اعلان

    جماعت اسلامی نے اسرائیل کی مظلوم فلسطینیوں پر بربریت اور قتل عام کیخلاف 11 اپریل کو پورے پاکستان میں مارچ کا اعلان کیا ہے۔

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسرائیل کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی اس معاملے پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام پٹیشن دائر کرنے کا بھی اعلان کیا۔

    حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عید پر بھی اسرائیل نے فلسطینی بچوں پر بمباری کی۔ غزہ کو پہلے ہی 90، 80 فیصد تباہ کر دیا گیا تھا۔ کھانا، پانی بند اب کہا جا رہا ہے کہ غزہ خالی کرو۔ اس صورتحال میں مغرب کے چہرے سے نقاب اتر چکا۔

    حماس کے ہاتھوں 4 بچے بھی مر جاتے تو دنیا میں کہرام ہوتا، لیکن غزہ کی صورتحال پر کوئی بولنے کو تیار نہیں۔ چند ممالک کو چھوڑ کر پوری دنیا بےحسی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ افسوس مسلم ممالک بھی اس ظلم اور بربریت پر خاموش ہیں۔

    دنیا میں ایک ارب 90 کروڑ مسلمان بستے ہیں۔اب وہ وقت آگیا ہے کہ پوری امت کو بیدار کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کی پوری قوم کو متحد کرنے والی چیز صرف اسلام ہے۔ پوری دنیا کے باضمیر لوگ غزہ کیلیے آواز اٹھا رہے ہیں۔ اس ظلم کے خلاف کل امریکا اور یورپ میں بھی احتجاج ہوا۔

    امیر جماعت اسلامی نے غزہ معاملے پر اپنی تمام معمول کی سرگرمیاں معطل کرنے اور ملک گیر عوامی مہم شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے 11 اپریل کو پاکستان بھر میں مارچ کرنے اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نام پٹیشن دائر کرنے کے اعلانات بھی کیے۔

    حافظ نعیم نے کہا کہ 11 اپریل کو پورے پاکستان میں مارچ ہوگا۔ 13 اپریل کو کراچی میں شارع فیصل، 20 اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کرینگے۔

    انہوں نے 20 اپریل کے مارچ کے لیے پنجاب سمیت پورے خیبر پختونخوا کے عوام کو دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اس دن امت کا سیلاب پوری دنیا کو پیغام دے گا۔

    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اسرائیل جانیوالے وفد سے متعلق وزارت خارجہ کی وضاحت قابل قبول نہیں۔ جو لوگ اسرائیل گئے، ان کو گرفتار کرنا چاہیے۔

  • سراج الحق کا کرپشن کے خلاف پیدل مارچ کا اعلان

    سراج الحق کا کرپشن کے خلاف پیدل مارچ کا اعلان

    لاہور: جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کو خارج از امکان قرار دیتے ہوئے 24 جولائی کو راولپنڈی میں پیدل مارچ کا اعلان کر دیا۔

    عمرہ کی ادائیگی کے بعد لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی ایسے احتساب کی حامی نہیں جو صرف نواز شریف کا ہو بلکہ ایسا نظام چاہتی ہے جس میں پرویز مشرف، آصف علی زرداری اور پاناما لیکس میں جن جن لوگوں کے نام آئے ہین ان کا احتساب ہو۔

    جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ فی الوقت ان کا کسی بھی سیاسی جماعت کے ساتھ اتحاد کا کوئی امکان نہیں اور وہ کرپشن فری پاکستان کےلیے راولپنڈی سے پیدل مارچ شروع کر رہے ہیں۔

    سراج الحق کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے، جس سے نکلنے کے لیے تمام قائدین کو مشترکہ حکمت عملی اختیار کرنا ہو گی۔