Tag: مارکیٹیں جلدی بند

  • مارکیٹیں جلدی بند کرنے کا  فیصلہ، کراچی کے تاجروں نے حکومت کو خبردار کردیا

    مارکیٹیں جلدی بند کرنے کا فیصلہ، کراچی کے تاجروں نے حکومت کو خبردار کردیا

    کراچی : چیئرمین آل پاکستان انجم تاجران نعیم میر نے مارکیٹیں جلدی بند کرنے کے فیصلے پر حکومت کو خبردار کیا ہے کہ ایسانہ ہو کہ ہم دوبارہ احتجاج کریں اور پولیس سے سامنا ہو۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین آل پاکستان انجم تاجران نعیم میر نے مارکیٹیں جلدی بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر کہا کہ کئی علاقے ایسے ہیں جہاں 10،10گھنٹےلائٹ نہیں ہوتی، شام میں جب بزنس کا وقت ہوگا تو پولیس دکانیں بند کرا دے گی۔

    چیئرمین آل پاکستان انجم تاجران کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس کاروبار کیلئےوقت ہی نہیں بچےگا،ہم نے پاکستان کے وسیع ترمفاد میں آپ کا ساتھ دیا ہے۔

    نعیم میر نے حکومت کو خبردار کیا ایسا راستہ اختیار نہ کریں ،ملک کو ابھی فتنہ ،فسادکی سیاست سےنکلاہے، ایسانہ ہو کہ ہم دوبارہ احتجاج کریں اور پولیس سے سامنا ہو۔

    تاجررہنما کا کہنا تھا کہ 50 فیصد شاپنگ شام 7 بجے سے رات 12 بجے تک ہوتی ہے، پہلے بھی یہ فارمولہ اپلائی کیا گیا کسی نے بتایا کہ کیا فائدہ ہوا ، ہمارے ساتھ بیٹھیں ہم بتائیں گے کہاں فائدہ اورکہاں نقصان ہوگا۔

    دوسری جانب راولپنڈی میں آل پاکستان ریسٹورنٹس، ہوٹل اینڈبیکرزایسوسی ایشن نے 8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ مسترد کردیا اور مطالبہ کیا کہ حکومت 8 بجے دکانیں بند کرنے کا فیصلہ فی الفور واپس لے۔

    صدر ہوٹل ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن فاروق چوہدری نے کہا کہ موسم گرما میں گاہک رات 8 بجے کے بعد ہی گھروں سے نکلتے ہیں،دنیا بھر میں بازار جلدی بند ہوتے ہیں تو ریسٹورنٹس کو رات تک اجازت ہوتی ہے۔