Tag: مارکیٹ

  • صومالیہ میں دھماکہ‘34افراد ہلاک

    صومالیہ میں دھماکہ‘34افراد ہلاک

    موغادیشو: صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ہونے والے کار بم دھماکے میں 34افراد ہلاک اور 50 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشوکےمعروف کاروباری مرکزمیں دھماکہ اس وقت کیاگیا جب بڑی تعداد میں لوگ مارکیٹ میں موجود تھے۔کار بم دھماکے میں کم ازکم 34افراد ہلاک جبکہ 50افراد زخمی ہیں۔

    دھماکے میں زخمی ہونے والےایک شخص کےمطابق کوئی اپنی گاڑی کپڑوں کے دکان کے سامنے کھڑی کرکےگیا تھا جس کے تھوڑے ہی دیر بعد دھماکا ہوگیا۔

    خیال رہے کہ رواں ماہ 8 فروری کو محمد عبداللہ محمدصومالیہ کے صدر منتخب ہوئے تھے اور ان کے منتخب ہونے کے بعد صومالیہ میں ہونے والا یہ پہلا بڑادھماکہ ہے۔

    موغادیشو کے کاروباری مرکز میں یہ دھماکہ دہشت گرد تنظیم الشباب کی جانب سے نئے صدر کی حکومت کےخلاف جنگ جاری رکھنے کئ اعلان کےبعد ہوا۔

    مزید پڑھیں:صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب دھماکہ، 20افراد ہلاک

    یاد رہےکہ گزشتہ سال اگست میں صومالیہ میں صدارتی محل کے قریب دھماکے میں بیس افراد ہلاک ہوگئےتھے، شدت پسند تنظیم الشباب نے حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

    واضح رہےکہ صومالیہ کی 22 ہزار سے زائد فورسز الشباب کے خلاف آپریشن کررہی ہےتاہم دہشت گرد تنظیم کی جانب سے کی جانے والی کارروائیوں کو روکنےمیں ناکام رہی ہے

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس میں 449 پوائنٹس کی کمی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، 100 انڈیکس میں 449 پوائنٹس کی کمی

    کراچی: سیاسی ہلچل اسٹاک مارکیٹ میں بھی اثر انداز ہوگئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مندی کی لہر برقرار ہے۔

    ملک میں بڑھتے سیاسی درجہ حرارت سے اسٹاک مارکیٹ بھی نہ بچ سکی اور مندی کے گرداب میں پھنس کر رہ گئی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 40 ہزار پوائنٹس کی مضبوط نفسیاتی حد بھی برقرار نہ رہ سکی۔ ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے اربوں ڈالر نکل گئے۔

    بیس اکتوبر سے اب تک سرمایہ کاروں کی مسلسل فروخت کے باعث 1900 سے زائد پوائنٹس کی کمی واقع ہوچکی ہے۔

    ذرائع کے مطابق بازار سے 300 ارب سے زائد سرمایہ بھی نکل چکا ہے۔

  • سندھ حکومت کا شام 7 بجے شاپنگ سینٹرز بند کروانے کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا شام 7 بجے شاپنگ سینٹرز بند کروانے کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں شام 7 بجے شاپنگ سینٹرز اور رات 10 بجے شادی ہال بند کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ فیصلہ پر یکم نومبر سے سختی سے عملدر آمد کروایا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں حکومتی فیصلوں کی سختی سے عملداری پر غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام فیصلوں سمیت شام 7 بجے شاپنگ سینٹرز اور رات 10 بجے شادی ہال بند کرنے پر یکم نومبر سے سختی سے عملدر آمد کروایا جائے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں شادیوں میں کھانے کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے ڈشوں کی تعداد کم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے جس کے بعد اب شادیوں میں 3 سے زیادہ ڈشیں نہیں رکھی جاسکیں گی۔

    سندھ کیبنٹ نے دکانوں اور شاپنگ سینٹرز کو جلد بند کروانے کے فیصلے کی تائید کی تاہم انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ اس پر عملدر آمد کرنے سے قبل تاجروں اور مارکیٹ انتظامیہ کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

    اس سے قبل موسم گرما میں توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے وزیر اعظم نے بھی اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں شادی ہالز ،بازار اور ہوٹل جلدی بند کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

    وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق اسلام آباد میں رات 10 بجے شادی ہالز، رات 8 بجے شاپنگ سینٹرز اور مارکیٹس، اور رات 11 بجے ہوٹلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔