Tag: مارک زکربرگ

  • میٹا اے آئی استعمال کرنے والوں کی تعداد کتنی ہے؟ حیران کُن انکشاف

    میٹا اے آئی استعمال کرنے والوں کی تعداد کتنی ہے؟ حیران کُن انکشاف

    معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اپنی کمپنی کی پہلی خود مختار میٹا اے آئی اسسٹنٹ ایپ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد کے حوالے سے لب کشائی کی ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کمپنی کی سالانہ شیئر ہولڈر میٹنگ میں مارک زکربرگ نے بتایا کہ میٹا اے آئی اسسٹنٹ ایپ کے ماہانہ فعال صارفین کی تعداد ایک ارب تک پہنچ گئی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ اس سال کمپنی کی توجہ میٹا کے اے آئی ایپ کے تجربے کو صارفین کے لیے مزید بہتر بنانا ہے۔ مستقبل میں میٹا اے آئی کو زیادہ استعمال کرنے کے لیے بامعاوضہ سبسکرپشن سروس بھی پیش کی جا سکتی ہے۔ میٹا نے رواں سال اپریل میں اپنی نئی اے آئی اسسٹنٹ ایپ متعارف کروائی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ یورپی یونین کی جانب سے امریکی ٹیک کمپنی میٹا اور ایپل پر 800 ملین ڈالر جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

    میٹا اور ایپل پر جرمانہ ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ کی خلاف ورزی پر کیا گیا تھا۔ بگ ٹیک فرموں کی طاقت پر لگام ڈالنے کیلئے نئے ضابطے کے تحت پہلی بار جرمانہ کیا گیا تھا۔

    یورپی یونین نے ایپل اور میٹا کو مغربی بلاک کے تاریخی ڈیجیٹل مارکیٹس ایکٹ (DMA) کی خلاف ورزی کرنے پر مشترکہ 700 ملین یورو (تقریباً 800 ملین ڈالر) کا جرمانہ کیا گیا۔

    آئی فون صارفین کیلئے خوشی کی خبر سامنے آگئی

    ایپل کو اس بات پر پابندی لگانے کے لیے 500 ملین یورو ($570m) جرمانے کا سامنا کرنا پڑا جس سے ایپ ڈویلپرز متبادل فروخت اور پیشکشوں کے بارے میں صارفین کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں۔

  • مارک زکربرگ اور جان سینا میں لڑائی کی ویڈیو وائرل

    مارک زکربرگ اور جان سینا میں لڑائی کی ویڈیو وائرل

    کیلیفورنیا: مارک زکربرگ اور جان سینا کے درمیان لڑائی کی ایک زبردست ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔

    سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی یہ دل چسپ ویڈیو دراصل ایک اشتہار کے پس منظر پر مبنی ہے، جس میں میٹا کے سربراہ مارک زکربرگ اور 16 مرتبہ ورلڈ چیمپئن رہنے والے بے مثال ریسلر اور امریکی اداکار جان سینا کے درمیان لڑائی کی شوٹنگ دیکھی جا سکتی ہے۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی اس ویڈیو میں زکربرگ کو جان سینا، گلوکار بینسن بون، اور فلم ساز میتھیو وان کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔

    دراصل ریبن گلاسز کی کمپنی نے میٹا کے ساتھ پارٹنرشپ کر لی ہے، جس کے بعد مارک زکربرگ نے اپنے مداحوں کے لیے آنے والے کمرشل میں زبردست دل چسپی کا سامان مہیا کر دیا ہے۔

    حیران کن طور پر زکر برگ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے سپر اسٹار جان سینا اور دیگر کے ساتھ مل کر ایک ہائی انرجی ایکشن والا اشتہار فلمایا، اور یہی نہیں بلکہ ’بیہائنڈ دا سین‘ مناظر کی ایک ویڈیو بھی جاری کر دی۔

    اس کلپ میں دکھایا گیا ہے کہ زکربرگ کو جان سینا نے ایک طاقت ور پنچ مارا اور وہ ہوا میں بہت بلندی پر اڑ گئے، اس کے بعد انھیں بینسن بون کے ساتھ تلوار بازی کرتے بھی دکھایا گیا۔

    اس ویڈیو کی دل چسپ اور منفرد بات یہ بتائی جا رہی ہے کہ ان پرجوش لمحات کو اسمارٹ ریبن گلاسز کا استعمال کرتے ہوئے فلمایا گیا ہے۔

  • مارک زکربرگ کا اہلیہ سے انوکھے انداز میں محبت کا اظہار

    مارک زکربرگ کا اہلیہ سے انوکھے انداز میں محبت کا اظہار

    فیس بک کی سرپرست کمپنی ’میٹا‘ کے بانی مارک زکربرگ نے اپنی اہلیہ سے انوکھے انداز میں محبت کا اظہار کیا ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فیس بک کی سرپرست کمپنی ’میٹا‘ کے بانی نے اہلیہ کی محبت میں اپنے گھر کے بیک یارڈ میں اہلیہ پرسکیلا چن کا ایک خوبصورت مجسمہ تعمیر کروا دیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mark Zuckerberg (@zuck)

    انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے مارک زکربرگ نے کیپشن لکھا ”اپنی بیوی کا مجسمہ بناتے ہوئے قدیم رومن روایات“ کو زندہ کر رہا ہوں۔۔“

    فیس بک پیج کن خلاف ورزیوں پر بند ہوسکتا ہے؟

    مجسمے کے سامنے فیس بک کی سرپرست کمپنی ’میٹا‘ کے بانی کی اہلیہ کو چائے سے لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے انہیں اپنی اہلیہ کو خوبصورت انداز میں خراج تحسین پیش کرنے پر بہت سراہا۔

  • مارک زکربرگ کی سونے کی چین کا کیا راز ہے؟

    مارک زکربرگ کی سونے کی چین کا کیا راز ہے؟

    میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ گلے میں سونے کی چین کیوں پہنتے ہیں اس کی اصل حقیقت انہوں نے خود بیان کردی۔

    گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے سونے کی چین پہننے کا مقصد کوئی دکھاوا یا نمائش نہیں بلکہ یہ ان کے اور ان کے اہل خانہ کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔

    اس چین کی خصوصیت بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس میں ایک دعا لکھی ہوئی ہے جسے میں روز رات کو اپنی بیٹیوں کو سلانے سے قبل گا کر سناتا ہوں۔

    Mark Zuckerberg

    ان کا کہنا تھا کہ اس چین کے لیے میں نے ایک ڈیزائنر کے ساتھ مل کر کام کیا تاکہ وہ دعا اس پر تحریر ہو سکے۔

    میٹا کے چیف ایگزیکٹو کے مطابق یہ ایک یہودی دعا ہے جو بنیادی طور پر اچھی صحت اور ہمت کے لیے کی جاتی ہے۔

  • سوشل میڈیا کی بندش سے مارک زکربرگ کو کتنا نقصان ہوا؟

    سوشل میڈیا کی بندش سے مارک زکربرگ کو کتنا نقصان ہوا؟

    گزشتہ روز ایک گھنٹے کی سوشل میڈیا کی بندش سے صارفین کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا، فیس بک صارفین کے اکاؤنٹس خود ہی سائن آؤٹ ہوگئے تھے۔

    تاہم کچھ دیر بعد سوشل میڈیا صارفین کو اس تکلیف سے چھٹکارا مل گیا اور ان کے فیس بک اکاؤنٹ خود ہی لاگ ان ہوگئے تھے۔

    منگل کو ہونے والی ایک گھنٹے کی سوشل میڈیا بندش سے دنیا کے چوتھے امیر ترین فرد مارک زکربرگ کو 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہائی ٹیک فرم میٹا کے فلیگ شپ پلیٹ فارمز فیس بک، انسٹا گرام اور تھریڈز کے شیئرز میں 1.6 فیصد کی کمی ہوئی۔

    گراوٹ کی وجہ سے وال اسٹریٹ مارکیٹ میں میٹا کا ایک شیئر 490.22 ڈالر کا ہوگیا مارک زکر برگ 179 ارب کے اثاثوں کے ساتھ اب بھی دنیا کے چوتھے امیر ترین فرد ہیں۔

    فیس بک، میسنجر، اور انسٹاگرام بند

    تاہم ابھی تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمX کو دنیا بھر میں جزوی بندش یا رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

  • ایلون مسک اور مارک زکربرگ کے درمیان ’کیج فائٹ‘ میں ٹوئسٹ آ گیا

    ایلون مسک اور مارک زکربرگ کے درمیان ’کیج فائٹ‘ میں ٹوئسٹ آ گیا

    ایلون مسک اور مارک زکربرگ کے درمیان ’کیج فائٹ‘ میں ٹوئسٹ آ گیا ہے، مارک زکربرگ تو فائٹ کے لیے تیار ہیں لیکن ایلون مسک نے فائٹ سے پہلے گردن اور کمر کا معائنہ کروانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے مالک ایلون مسک اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو مارک زکربرگ کے درمیان ہونے والی کیج فائٹ میں ٹوئسٹ آ گیا، ایلون مسک کا کہنا ہے کہ وہ فائٹ کے لیے تیار ہیں مگر اُس سے پہلے اپنی گردن اور کمر کا معائنہ کرانا چاہتے ہیں۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ایلون مسک نے کہا کہ ’فائٹ کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، کل میں اپنی گردن اور بالائی کمر کا ایم آر آئی کروا رہا ہوں اور شاید فائٹ سے قبل سرجری کی بھی ضرورت ہو۔‘

    ایلون مسک اور مارک زکربرگ میں ’کیج فائٹ‘ ٹوئٹر پر براہ راست نشر ہوگی!

    واضح رہے کہ مارک زکربرگ کیج فائٹ کے لیے 26 اگست کی تاریخ تجویز کر چکے ہیں لیکن ایلون مسک نے اس کی تصدیق نہیں کی تھی۔

  • ایلون مسک اور مارک زکربرگ میں ’کیج فائٹ‘ ٹوئٹر پر براہ راست نشر ہوگی!

    ایلون مسک اور مارک زکربرگ میں ’کیج فائٹ‘ ٹوئٹر پر براہ راست نشر ہوگی!

    نیویارک: ایلون مسک اور مارک زکربرگ کے درمیان ’کیج فائٹ‘ ہونے جا رہی ہے، جسے ایکس (ٹوئٹر) پر نشر کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایلون مسک نے کہا ہے کہ مارک زکربرگ کے ساتھ ان کی ممکنہ کیج فائٹ ان کی سوشل میڈیا سائٹ X یعنی ٹوئٹر پر نشر کی جائے گی۔

    ٹیکنالوجی کے ان دو ارب پتیوں نے بظاہر جون کے آخر میں ’کیج میچ‘ فائٹ پر اتفاق کر لیا ہے، خیال رہے کہ فیس بک کی پیرنٹ کمپنی میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ مکسڈ مارشل آرٹس میں تربیت یافتہ ہیں، انھوں نے اس سال کی ابتدا میں اپنے پہلے جوجتسو ٹورنامنٹ میں بھی حصہ لیا تھا۔

    ایلون مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اتوار کو ایک پوسٹ میں لکھا ’’زک بمقابلہ مسک فائٹ ایکس پر براہ راست نشر کی جائے گی، اور تمام آمدنی سابق فوجیوں کے لیے خیراتی ادارے میں جائے گی۔‘‘

    مسک نے ایک ٹوئٹ میں یہ بھی بتایا تھا کہ وہ وزن اٹھا کر فائٹ کے لیے ٹریننگ کر رہے ہیں، انھوں نے اس کی وجہ بتائی کہ ان کے پاس زیادہ وقت نہیں ہے اس لیے وہ ایسا کر رہے ہیں۔

    مسک اور زکربرگ واقعی لاس ویگاس میں رِنگ کے اندر اترتے ہیں یا نہیں یہ دیکھا جانا ابھی باقی ہے، کیوں کہ اس بات کا بھی امکان ہے کہ دونوں کے درمیان یہ رضامندی محض مذاق ہو۔

  • مارک زکربرگ مارشل آرٹ فائٹر بن گئے

    مارک زکربرگ مارشل آرٹ فائٹر بن گئے

    فیس بک کے بانی اور میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ مارشل آرٹ فائٹر بن گئے۔

    میٹا کے چیف ایگزیکٹیو مارک زکربرگ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام  پر اپنی تصاویر شئر کی ہے، 38 سالہ مارک نے اپنی مارشل آرٹ صلاحیتوں سے کئی شائقین کو کافی حیران کردیا۔

     انھوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فخریہ انداز میں اس ٹورنامنٹ کی تصاویر بھی شیئر کیں ، انہوں نے جیو جٹسو ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mark Zuckerberg (@zuck)

    مارک زکربرگ نے لکھا کہ میں نے اپنے پہلے جیو جٹسو ٹورنامنٹ میں حصہ لیا اور گوریلا جیو جٹسو ٹیم سے کچھ میڈلز بھی حاصل کیے، انھوں نے ٹریننگ دینے والے ماہرین کا شکریہ ادا کیا۔

    یاد رہے کہ مارک نے 2022 میں کہا تھا کہ کوویڈ کے دوران انھیں مکسڈ مارشل آرٹ کا کافی شوق پیدا ہوا اور اس کے بعد سے انھوں نے ٹریننگ لینا شروع کردی۔

  • فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

    فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش

    فیس بک کے شریک بانی اور میٹا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک زکربرگ کے ہاں تیسری بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    مارک زکربرگ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر پریسلا چان نے انسٹاگرام پر  اپنی تیسری بیٹی اوریلیا چن زکربرگ کی پیدائش کےحوالے سے لوگوں کو بتایا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mark Zuckerberg (@zuck)

    مارک زکربرگ نے بیٹی اور اہلیہ کی تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کی ہے ساتھ ہی انہوں نے  بیٹی کو چھوٹی سی رحمت قرار دیا۔

    مارک زکر برگ اور ڈاکٹر پریسلا چان کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، ان کی دیگر بیٹیوں کی عمر 5 اور 7 سال ہے۔

  • ‘فیس بک’ سے غلطی ہوئی: مارک زکربرگ کا اعتراف

    ‘فیس بک’ سے غلطی ہوئی: مارک زکربرگ کا اعتراف

    سان فرانسسکو: فیس بک کے بانی مارک زکربرگ نے تشدد آمیز پوسٹ کو تاخیر سے ہٹانے کی غلطی کا اعتراف کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی پولیس کی جانب سے جیکب بلیک کو گولی مارنے کے بعد ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے ایک ہفتے بعد فیس بک کے سی ای او نے ملیشیا گروپ کے صفحے کو تاخیر سے ہٹانے کی غلطی قبول کر لی۔

    مارک زکر برگ نے کہا کہ جیکب بلیک کو گولی مارنے کے بعد پرتشدد مظاہروں کا آغاز ہوا جس کے بعد ملیشیا گروپ کے ایک پیج کے ذریعے لوگوں کو ورغلایا گیا۔

    انہوں نے اس غلطی پر معذرت نہیں کی اور کہا کہ ابھی تک فیس بک کو کوئی ثبوت نہیں ملا ہے کہ کینوشا گارڈ کے صفحے یا اس مسلح ملیشیا کے اراکین کی جانب سے عوام کو تشدد کے لیے بھڑکایا گیا۔

    مارک زکر برگ نے فیس بک پر شیر کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ کیونوشا گارڈ کے صفحے نے فیس بک کی پالیسیوں کی خلاف ورزی کی تھی اور اسے بہت سے لوگوں نے لائک کیا تھا۔

    خیال رہے کہ فیس بک نے حالیہ ہفتوں میں ان گروپوں کی پوسٹوں کو ہٹانے یا اس پر پابندی لگانے کے لیے نئے رہنما خطوط اختیار کیے ہیں جن سے عوام میں تشویش بڑھ گئی ہے۔

    سوشل میڈیا کے بڑے ادارے نے اعتراف کیا ہے کہ رواں سال نومبر میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران بھی فیس بک کا غلط استعمال ہوسکتا ہے جس کے لیے احتیاط برتنے کی تیاری ضروری ہے۔