Tag: مارک ووڈ

  • انگلینڈ کے اہم بولر پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

    انگلینڈ کے اہم بولر پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر

    انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کہنی میں انجری کے باعث پاکستان کیخلاف سیریز سے باہر ہوگئے۔

    انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فاسٹ بولر مارک ووڈ اس سال مزید کرکٹ نہیں کھیلیں گے۔

    انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر دورہ پاکستان اور نیوزی لینڈ میں شامل نہیں ہوں گے، وہ اگلے سال پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی سے قبل واپسی کیلیے پُر امید ہیں۔

    یاد رہے کہ انگلینڈ کے فاسٹ بولر کو اس سال ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں کہنی میں تکلیف کی شکایت ہوئی تھی۔

    فاسٹ بولر نے تکلیف مینج کرتے ہوئے سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ بھی کھیلا تاہم ٹیسٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ فاسٹ بولر کی دائیں کہنی ”اسٹریس انجری“ کا شکار ہے۔

    دوسری جانب پاک انگلینڈ سیریز کا ایک ٹیسٹ یو اے ای منتقل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کا اسٹیڈیم تعمیراتی کام کی وجہ سے میزبانی نہیں کر سکتا صرف ملتان اور راولپنڈی کے اسٹیڈیم سیریز کیلئے دستیاب ہیں۔

    پریکٹس کے دوران 2 کرکٹرز زخمی ہو گئے

    اسلام آباد میں شنگھائی رابطہ کانفرنس کی وجہ سے پنڈی میں 2 ٹیسٹ کا انعقاد مشکل ہے۔ انگلینڈکی ٹیم کو آئندہ ماہ 3 ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان آنا ہے۔

  • جانتا ہوں روہت شارٹ بال بہتر کھیلتے ہیں مگر… مارک ووڈ نے خبردار کردیا!

    جانتا ہوں روہت شارٹ بال بہتر کھیلتے ہیں مگر… مارک ووڈ نے خبردار کردیا!

    انگلش فاسٹ بولر مارک ووڈ نے ٹیسٹ سیریرز کے آغاز سے قبل روہت شرما کے شارٹ بالز کو اچھا کھیلنے کی تعریف کی ہے مگر انھیں خبردار بھی کیا ہے۔

    مارک ووڈ نے کہا کہ میں جانتا ہوں کہ بھارتی کپتان روہت شرما شارٹ گیندوں کو کتنی اچھی طرح سے کھیلتے ہیں، تاہم اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ میں انھیں باؤنسر نہیں کراؤں گا۔ اس کا مطلب صرف یہ ہے کہ مجھے انھیں کافی درست انداز میں اور صحیح وقت میں باؤنسر کرنا ہوگا۔

    انگلینڈ کے اٹیک بولر کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھارت میں چیلنجز سے واقف ہیں لیکن دسمبر 2022 میں پاکستان کو اس کی سرزمین پر 0-3 سے شکست دینے والی ٹیم بھرپور کارکردگی دکھائے گی۔

    انھوں نے کہا کہ ہمیں یہاں کے چیلنجز کا علم ہے۔ بھارتی ٹیم اپنے ملک میں بہت کم ہی ہارتی ہے۔ میرے خیال میں یہ موقع ایک فری ہٹ کی طرح ہے جہاں ہم کچھ مختلف کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

    مارک ووڈ نے کہا کہ ہم نے حال ہی میں پاکستان میں سیریز کے ہر ٹیسٹ میچ میں فتح حاصل کرکے تاریخ رقم کی ہے، کوشش کریں گے بھارت کو بھی شکست دیں۔

    قابل ذکر بات یہ ہے کہ روہت شرما 2021 میں لارڈز ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران مارک ووڈ کے خلاف شارٹ گیند پر آؤٹ ہو گئے تھے۔

    بھارتی بیٹر کا انگلینڈ کے خلاف ریکارڈ شاندار ہے، انھوں نے 17 اننگز میں 49.80 کی اوسط سے دو سنچریوں اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 747 رنز جوڑ رکھے ہیں۔

    اوپننگ بلے باز اپنے ملک میں بھی کافی بہتر ریکارڈ کے حامل ہیں انھوں نے بھارت میں بیٹنگ کرتے ہوئے 36 اننگز میں 66.73 کی اوسط سے 2002 رنز بنائے ہیں۔

  • انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی، لیونگ اسٹون کی جگہ مارک ووڈ ٹیم میں شامل

    انگلینڈ کی پلیئنگ الیون میں تبدیلی، لیونگ اسٹون کی جگہ مارک ووڈ ٹیم میں شامل

    ملتان: انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے کہا ہے کہ لیونگ اسٹون کی جگہ مارک ووڈ کوٹیم میں شامل کیا ہے۔

     انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےت کہا کہ ملتان کی کنڈیشن کو دیکھتے ہوئے پلئینگ الیون میں تبدیلی کی ہے، ٹیم میں لیونگ اسٹون کی جگہ مارک ووڈ کو شامل کیا ہے۔

    بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ ملتان ٹیسٹ میں ووڈکی بالنگ اسپیڈکو استعمال کریں گے، پچ خشک ہے اس پر ریورس سوئنگ ہوگی۔

    اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے  ایک بیان میں کہا تھا کہ ملتان میں میچ تاخیر سے شروع اور جلد ختم ہونے کا امکان ہے۔

    انکا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں ممکن ہے کہ ٹیسٹ میں 300 سے 350 اوورز کا کھیل ہو، اگر ایسا ہوتا ہے تو ہمیں مزید خطرے مول لینے والا بننا پڑے گا، اب دیکھتے ہیں کہ ملتان ٹیسٹ میں کیا ہوتا ہے۔

  • عمران خان پر قاتلانہ حملہ، انگلش بولر مارک ووڈ کا اہم بیان

    عمران خان پر قاتلانہ حملہ، انگلش بولر مارک ووڈ کا اہم بیان

    لندن: عمران خان پر قاتلانہ حملے کے تناظر میں انگلش بولر مارک ووڈ نے اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دوبارہ پاکستان کا سوچ کر پریشان ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق انگلش بولر مارک ووڈ نے ایک برطانوی اخبار سے گفتگو میں کہا ہے کہ ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان جانے کا تجربہ بہت اچھا رہا، پاکستان میں سیکیورٹی شان دار تھی، اور ہمارا اچھا خیال رکھا گیا۔

    دی گارڈین کے مطابق مارک ووڈ نے جمعرات کو پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان پر قاتلانہ حملے کی کوشش سے ہونے والی تشویش کا اعتراف کیا ، لیکن کہا کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کا اپنا آئندہ ٹیسٹ دورہ ترک کرنے کا کوئی فوری منصوبہ نہیں ہے۔

    انھوں نے کہا تشویش کے باوجود سیریز ملتوی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، بورڈ سیکیورٹی معاملات دیکھ رہا ہے، اگر انگلش سیکیورٹی حکام نے کہا تو پاکستان ضرور جائیں گے۔

    یاد رہے کہ برطانوی ٹیم کا آئندہ ماہ ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ شیڈول ہے۔

    واضح رہے کہ مارک ووڈ اس ماہ کے آخر میں پاکستان پہنچنے والے اسکواڈ کے رکن ہیں، وہ وائٹ بال اسکواڈ میں بھی شامل تھے، جس نے اکتوبر میں 7 ٹی 20 انٹرنیشنل کھیلنے کے لیے پاکستان کا سفر کیا تھا، 17 سال بعد انگلش ٹیم نے پاکستان میں کرکٹ کھیلی، اس موقع پر کھلاڑیوں کو سیکیورٹی اہل کاروں کے گھیرے میں رکھا گیا تھا، اور یہ دورہ بغیر کسی سانحے کے مکمل ہوا جسے بڑی کامیابی سمجھا گیا۔