Tag: مارک ٹونر

  • دہشت گردی کےخلاف امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑاہے‘مارک ٹونر

    دہشت گردی کےخلاف امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑاہے‘مارک ٹونر

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے لاہود دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کا شکار ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کےترجمان مارک ٹونر نے گزشتہ روز لاہور میں ہونےوالے خودکش حملے کی مذمت کی ہے جس میں دہشت گردوں نے مظاہرین اور پولیس کو نشانہ بنایا۔

    مارک ٹونر نےخودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سےاظہار افسوس کیا ہےاور کہا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑاہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہناہےکہ خطےکی سیکیورٹی کےلیےپرعزم ہیں،جبکہ دہشت گردی کےخلاف پاکستان کےساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

    مزید پڑھیں:لاہور دھماکا: ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی سمیت 13 شہید،70 زخمی

    واضح رہےکہ گزشتہ روزپنجاب اسمبلی کے سامنے دھماکے کے سبب ڈی آئی جی ٹریفک اور ایس ایس پی سمیت 13 افراد شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوگئےتھے،متعدد زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

  • امریکہ کاپاکستان میں طیارےکےحادثےپراظہارافسوس

    امریکہ کاپاکستان میں طیارےکےحادثےپراظہارافسوس

    واشنگٹن : امریکہ نے پاکستان میں فضائی حادثے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ہمدردیاں جہاز حادثے کےمتاثرین کے ساتھ ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کےنائب ترجمان مارک ٹورنے نے پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکی حکومت اور عوام کو پاکستان میں فضائی حادثے میں اموات پر افسوس ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے امریکی حکومت کی طرف سے امدادی کام اور تحقیقات میں مدد کی پیشکش بھی کی اور کہا کہ ان کی ہمدردیاں افسوس ناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے متاثرین کے ساتھ ہیں۔

    دوسری جانب مارک ٹونر نے بتایا کہ طارق فاطمی اور نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن کی ملاقات میں خطے کو درپیش خطرات اورانسداد دہشت گردی پر تفصیلی بات ہوئی۔

    مزید پڑھیں:ہارٹ ایشیاء کانفرنس، افغان صدرکی پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان صدر اشرف غنی کے پاکستان کے حوالے سے بیانات کی معلومات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ انسداددہشت گردی کی کاروائیوں کےلیے پاکستان اورافغانستان کو تعاون کرنا ہوگا۔

    مزید پڑھیں:مقبوضہ کشمیرکےحل کےبغیرخطےمیں امن ممکن نہیں،طارق فاطمی

    یاد رہےکہ دوروز قبل وزیر اعظم کےمعاون خصوصی طارق فاطمی نےواشنگٹن میں امریکی نائب وزیر خارجہ ٹونی بلنکن سے ملاقات کی تھی جس میں مسئلہ کشمیر سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی تھی۔

    وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نےٹونی بلنکن کوکشمیرکی صورت حال سےآگاہ کیا اور کہا تھاکہ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیرخطےمیں امن ممکن نہیں ہے۔

    مزید پڑھیں:پی آئی اے طیارے کو حادثہ، 48 افراد شہید

    واضح رہے کہ گزشتہ روزقومی ایئر لائن کا چترال سے اسلام آباد آنے والا طیارہ حویلیاں اور ایبٹ آباد کے نزدیک گر کر تباہ ہوگیاتھا،جس میں موجود جنید جمشید و اہلیہ سمیت تمام 48 افراد شہید ہوگئے تھے۔

  • امریکہ کی جنرل قمر باجوہ کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد

    امریکہ کی جنرل قمر باجوہ کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد

    واشنگٹن : امریکہ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کو آرمی چیف بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنےپریس بریفنگ کے دوران جنرل قمرجاوید باجوہ کوآرمی چیف بننے پرمبارکباد دی۔

    بھارتی صحافی کے سوال کےجواب میں مارک ٹونر کا کہنا تھاکہ جنرل قمرجاوید باجوہ نےابھی عہدہ سنبھالا ہے انہیں کام کرنے کا موقع تو دیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنےبھارتی صحافی کوکہاکہ آپ کے سوال میں موجود مفروضوں کا جواب نہیں دےسکتا۔

    مارک ٹونر کاکہناتھاکہ پاکستان پردہشتگردوں کی تربیت کےالزامات کی تصدیق نہیں ہوسکی،پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی پرتعاون جاری ہے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نےاعتراف کیاکہ پاکستان نےدہشت گردی کےخلاف جنگ کی قیمت ادا کی ہے۔

    مزید پڑھیں: پاکستان اوربھارت کشیدگی کم کرنےکی کوشش کریں،جان کربی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہناتھا کہ امریکہ پاکستان اور بھارت سے مسلسل رابطے میں ہےاوردونوں ملکوں کےدرمیان تعلقات بہتر ہونا دیکھنا چاہتا ہے۔

  • کوئٹہ حملہ:امریکہ کا پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کا عزم

    کوئٹہ حملہ:امریکہ کا پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کا عزم

    واشنگٹن : امریکا نےکوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملےکی تحقیقات میں پاکستان کےساتھ تعاون جاری رکھنےکےعزم کااظہارکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کےنائب ترجمان مارک ٹونر نےپریس بریفنگ کےدوران کہاکہ کوئٹہ حملے پرشدید رنج اورافسوس ہے،کوئٹہ حملے کی تحقیقات ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ۔

    مارک ٹونر کا کہناتھاکہ حملے کی تحقیقات پاکستان نے کرنی ہے تاہم ابھی یقین سے نہیں کہاجاسکتاکہ حملےکےپیچھے کون تھا۔

    مزید پڑھیں:عراقی شہر موصل میں آپریشن،داعش کے 800سےزائد دہشتگرد ہلاک

    امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا پریس کانفرنس کے دوران سوال کے جواب میں کہناتھاکہ پاکستان میں امریکی سفیر کی سیکریٹری خارجہ کی ملاقات کی کوتفصیل معلوم نہیں ہے۔

    مارک ٹونرکاکہناتھاکہ داعش کانام افغانستان میں دیکھاجارہاہےجو کوئی حیرانی کی بات نہیں ہے۔ان کاکہناتھاکہ داعش مختلف خطوں میں اپنی شاخیں بنارہی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ داعش کی سینئر لیڈر شپ کو دنیا بھر میں نشانہ بنانے کے لیے جاری رہیں گی۔

    مزید پڑھیں:کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پرحملہ بزدلانہ اقدام ہے

    واضح رہے کہ تین روز قبل امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہناتھا کہ کوئٹہ میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ بزدلانہ اقدام ہے۔

  • پاکستان کوشدت پسندوں سےبہت نقصان پہنچاہے،مارک ٹونر

    پاکستان کوشدت پسندوں سےبہت نقصان پہنچاہے،مارک ٹونر

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر نےکہا ہے کہ پاکستان کوشدت پسندوں سےبہت نقصان پہنچاہے۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کےخطرےسےنمٹنےکےلیےپاکستان کی مددکرناچاہتےہیں۔

    نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر کا پریس بریفنگ کے دوران متحدہ کے قائد کے سوال پر کہناتھا کہ اس حوالے سے برطانوی حکام ہی جواب دے سکتے ہیں۔

    مزیدپڑھیں:امریکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے، مارک ٹونر

    یادرہے کہ گزشتہ روز نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ مارک ٹونر نے کہا تھا کہ کشمیرسے متعلق شواہد کا جائزہ لے رہے ہیں،امریکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتا ہے۔

    نائب ترجمان دفتر خا رجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں کئی متنازع امور ہیں، خطے کے مفاد میں پاکستان اوربھارت کے درمیان مصالحت کی کوششوں کی حمایت کرتے رہیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ہ مارک ٹونر کا کہناتھا کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کے خلاف موثرکردار ادا کررہا ہے،پاکستان اپنی سرحد پر دہشت گردوں کی رسائی روکے،دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ مل کرکام کرتے رہیں گے۔

  • پاک بھارت تناؤ کا بغور جائزہ لے رہے ہیں،امریکہ

    پاک بھارت تناؤ کا بغور جائزہ لے رہے ہیں،امریکہ

    واشنگٹن: امریکہ نے لائن آف کنٹرول پائی جانے والی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت تناؤ کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ امریکہ پاک بھارت کشیدہ صورت حال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور بھارتی افواج آپس میں رابطے میں ہیں،ان کے درمیان بات چیت سے کشیدگی میں کمی آئے گی۔

    مارک ٹونر نے بھارت کے مبینہ سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے پر تبصرے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک کی تصدیق انہیں نہیں کرنی بلکہ پاکستان اور بھارت کو بتانا ہے کہ اس میں ان کا کیا کردار تھا۔

    بھارتی جارحیت پر پاکستان کے ممکنہ رد عمل کے حوالے سے سوال پر مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ ایٹمی ممالک کی ذمہ داری ہے کہ وہ میزائل صلاحیتوں اور ایٹمی ہتھیاروں کے بارے میں محتاط رہیں۔

    مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کاخاتمہ خطے کےمفاد میں ہے،مارک ٹونر

    واضح رہے کہ دو روز قبل امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ خطے کےمفاد میں ہے،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

  • پاک بھارت کشیدگی کاخاتمہ خطے کےمفاد میں ہے،مارک ٹونر

    پاک بھارت کشیدگی کاخاتمہ خطے کےمفاد میں ہے،مارک ٹونر

    واشنگٹن :امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کا خاتمہ خطے کےمفاد میں ہے،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات معمول پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور بھارت کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند ہونی چاہیے،تناؤ کا خاتمہ دونوں ملکوں اور خطے کےمفاد میں ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان ان گروہوں کےخلاف بھی کارروائی کرے جوخطے کےدیگرملکوں میں حملوں کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں کشیدگی کےخاتمےکاعملی مظاہرہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

    مارک ٹونر نے مزید کہا کہ پاکستان ملک کے اندر کارروائیاں کرنے والے بعض گروہوں کےخلاف کارروائی میں پیش رفت کر رہا ہے تاہم انہوں نے ایسے گروہوں کےخلاف کارروائی کے لیے پاکستان پر دباؤ ڈالا ہے جنہوں نےملک میں محفوظ پناہ گاہیں بنارکھی ہیں۔

    مزید پڑھیں: امریکہ نےدہشتگردی کےخلاف پاکستان کی کاررائیوں کوتسلیم کرلیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کاکہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ کارروائیاں کررہاہےاور اس کے خاتمے میں کامیابیاں بھی حاصل کررہا ہے۔

  • امریکہ نےدہشتگردی کےخلاف پاکستان کی کاررائیوں کوتسلیم کرلیا

    امریکہ نےدہشتگردی کےخلاف پاکستان کی کاررائیوں کوتسلیم کرلیا

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خا رجہ کےترجمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ پاکستان د ہشت گردی کے خلاف سنجیدہ اور موثر کارروائیاں کررہاہے۔

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ پاکستان
    دہشت گردی کے خلاف سنجیدہ کارروائیاں کررہاہےاور اس کے خاتمے میں کامیابیاں بھی حاصل کررہا ہے۔

    مارک ٹونر نے کہا کہ امریکہ کی توجہ انسدادِدہشت گردی کےلیے پاکستان کی صلاحیتیں بڑھانے پرمرکوزہے تاہم پاکستان کو تمام دہشت گرد گروہوں کےخلاف بلاتفریق کارروائی کرناہوگی ۔

    پاک بھارت سوال سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ امریکہ دونوں ملکوں کی ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے بخوبی آگاہ ہے اور تعلقات معمول پر لانے کےلیے دونوں ملکوں کو مذاکرات کی میز پر ہی آنا ہوگا۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے مزیدکہا کہ پاک روس یا امریکہ بھارت فوجی مشقیں جوابی کارروائی یاکسی گریٹ گیم کاحصہ نہیں ہیں۔

    واضح رہے کہ ایک بار پھر امریکہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ان گروپوں کے خلاف بھی کارروائی کرے جو اس کےپڑوسی ممالک کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

  • امریکہ، پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا حامی ہے، مارک ٹونر

    امریکہ، پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کا حامی ہے، مارک ٹونر

    واشنگٹن : امریکہ نے کہا ہے کہ وہ انسداد دہشت گردی کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان وسیع تر مذاکرات کا حامی ہے۔

    یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرکی جانب سے جاری بیان میں کہی گئی اُن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان انسداد دہشت گردی کے لیے وسیع تر مذاکرات کے حامی ہیں اورہر سطح پر اس کی حوصلہ افزائی اور حمایت کرتے رہیں گے۔

    اپنے بیان میں ترجمان امریکی محمکہ خارجہ نے مزید کہا کہ پاک بھارت مذاکرات صرف پاکستان اور بھارت ہی نہیں بلکہ پورے خطے کے مفاد میں ہیں اور امریکہ امن کے لیے کئے گئے ہر اقدام کی حمایت کرے گا۔

    مارک ٹونر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے لیے یہ اہم ہے کہ دہشت گردوں کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ خطے کے دیگر ممالک میں بھی کارروائیوں سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھائے۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں دیرپا امن کے لیے پاکستان اور بھارت کے مابین تعاون اور مربوط رابطے کی ضرورت پر ذور دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ وسیع تعاون اور رابطوں کی بحالی کے لیے امریکہ ، بھارت اور پاکستان کی ہرقسم کی مدد کرنے کو تیار ہے۔

  • پاکستان اور بھارت سیکورٹی محاذ پرتعاون کریں،امریکا

    پاکستان اور بھارت سیکورٹی محاذ پرتعاون کریں،امریکا

    واشنگٹن : امریکا نے پاکستان اوربھارت سے کہا ہے کہ سیکورٹی محاذ پرایک دوسرے سے تعاون کریں،یہ تعاون سب کے لیے فائدہ مند ہوگا.

    تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونرنے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے سیکورٹی تعاون سے امریکا اورافغانستان سمیت پوری دنیا کوفائدہ ہوگا،دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہیے.

    امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا افغانستان میں اس وقت بھی دہشت گردی کے خطرات ہیں،سب کومل کردہشت گردی کے خلاف کام کرنا ہوگا،امریکا اسے سلسلے میں کوششیں کررہا ہے.

    یاد رہے گذشتہ روز امریکی جنرل جان نکولسن نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی،ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی رچرڈ اولسن اور پیٹر لیوئے بھی موجود تھے.

    *امریکی کارروائی سے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو ٹھیس پہنچی، آرمی چیف

    آرمی چیف نے مطالبہ کیاتھاکہ امریکا ملا فضل اللہ اور دیگر مطلوب دہشت گردوں کو نشانہ بنائے.

    *مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے امریکی وفد کی ملاقات

    اس سے قبل گذشتہ روز امریکا کے پانچ رکنی وفد نے مشیر خارجہ سرتاج عزیزسے ملاقات کی تھی، سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ امریکا افغان امن مذاکرات سے متعلق اپنی پالیسی واضح کرے.