Tag: مارک چیپمین

  • پہلے ون ڈے میں سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی دوسرے ون ڈے سے باہر

    پہلے ون ڈے میں سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی دوسرے ون ڈے سے باہر

    ہیملٹن: پہلے ون ڈے میں سنچری بنانے والے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارک چیپمین دوسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی ٹیم کو ایک بڑا دھچکا پہنچا ہے، نیوزی لینڈ کے کھلاڑی مارک چیپمین ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

    نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق مارک چیپمین کی جگہ ٹم سائفرٹ کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے کل بدھ کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا، نیوزی لینڈ کو 3 میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔


    پاکستانی بیٹنگ لائن کو ایک اور دھچکا


    دریں اثنا، پاکستان کرکٹ ٹیم نے ہیملٹن میں عید الفطر کی نماز ادا کی، عید کے موقع پر کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو مبارک باد دی، شائقین نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

    آج قومی ون ڈے اسکواڈ نے پارک گراؤنڈ میں پریکٹس بھی کی، پاکستانی بیٹرز اور بولرز نے نیٹ پریکٹس میں حصہ لیا، کھلاڑیوں نے کوچز کی زیر نگرانی فیلڈنگ پریکٹس بھی کی۔

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے قبل پاکستانی بیٹنگ لائن کو بھی دھچکا لگا ہے، پاکستان کے نوجوان بلے باز عثمان خان ہیمسٹرنگ انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف 2 اپریل کو ہونے والے دوسرے ون ڈے سے باہر ہو گئے ہیں۔

    29 سالہ نوجوان جمعہ کو نیپئر کے میک لین پارک میں نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے دوران فیلڈنگ کے دوران زخمی ہو گئے تھے، ایم آر آئی اسکین کی رپورٹ کے بعد وہ میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوئے۔ ون ڈے کے افتتاحی میچ میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • قومی اسٹار فخر زمان نے ایک اور اہم اعزاز پالیا

    قومی اسٹار فخر زمان نے ایک اور اہم اعزاز پالیا

    قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بیٹر فخر زمان کو اپریل کا آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا ہے۔

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے گزشتہ ہفتے  پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزدگیوں کا اعلان کیا تھا جس میں فخر زمان سمیت  سری لنکا کے پرابتھ جے سوریا اور نیوزی لینڈ کے مارک چیپمین شامل تھے۔

    فخر زمان نے پاکستان ٹیم کا بڑا مسئلہ حل ہونے کی نوید سنا دی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے حال ہی میں ون ڈے میں لگاتار تین سنچریاں جڑی ہیں ان کی اس بے مثال کارکردگی نے قومی ٹیم کو نیوزی لینڈ کے خلاف 12 سال بعد ون ڈے سیریز میں فتح یاب بھی کرایا ہے۔

    فخر زمان کی اس لاجواب کارکردگی کا صلہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے انہیں آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ دے کرکیا ہے۔

    فخر زمان آئی سی سی کا یہ ایوارڈ پلیئر آف کی منتھ کا اعزاز پہلی بار اپنے نام کیا ہے۔

    واضح رہے کہ فخر زمان لگاتار تین ون ڈے میچز میں سنچریاں بنانے والے چوتھے پاکستانی بلے باز ہیں۔ ان سے قبل کپتان بابر اعظم، سعید انور اور ظہیر عباس بھی ون ڈے میچز میں سنچریوں کی ہیٹ ٹرک کر چکے ہیں۔