Tag: مارگلہ ہلز نیشنل پارک

  • مارگلہ ہلز نیشنل پارک  میں فائرنگ سے تیندوے کی ہلاکت، 11 گولیاں ماری  گئیں

    مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں فائرنگ سے تیندوے کی ہلاکت، 11 گولیاں ماری گئیں

    اسلام آباد: مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی وادی شاہدرہ میں مردہ تیندوے پائے گئے ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق تیندوے کو11گولیاں ماری گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں فائرنگ سے تیندوے کی ہلاکت کے واقعے پر اسلام آباد وائلڈ لائف نے اپنے بیان میں کہا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی وادی شاہدرہ میں مردہ تیندوےپائےگئے، تیندوےکی ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ تیندوے کی ویڈیو بنانےوالےشخص سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہیں، تیندوے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق تیندوے کو11گولیاں ماری گئیں،

    وائلڈ لائف نے مزید بتایا کہ مزید تحقیقات کے لیے مقامی پولیس کو سفارشات پیش کریں گے۔

  • مارگلہ ہلز میں چیتے کی موجودگی کی تصویر جاری، جنگل جانے سے گریز کی ہدایت

    مارگلہ ہلز میں چیتے کی موجودگی کی تصویر جاری، جنگل جانے سے گریز کی ہدایت

    اسلام آباد: وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں چیتے کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ مارگلہ ہلز آنے والے اندھیرا ہونے پر جنگل جانے سے گریز کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں 5 چیتوں کی موجودگی کی تصدیق کی ہے، چیتے کی موجودگی کی 31 جنوری کو کھینچی گئی تصویر بھی جاری کر دی گئی۔

    وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ شہزادی نامی مادہ چیتا کی مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں مستقل رہائش پائی گئی ہے، اس چیتے کی رہائش مارگلہ ہلز ٹریلز 4 اور 6 کے درمیان ہے۔

    مادہ چیتے کی تصاویر وائلڈ لائف بورڈ کے لگائے گئے کیمروں نے بنائی ہیں، بورڈ کا کہنا ہے کہ چیتے کی موجودگی کی تصاویر 31 جنوری کو کھینچی گئی تھیں، مارگلہ ہلز میں 5 چیتے موجود ہیں۔

    چیئر پرسن وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ رانا سعید خان نے بتایا کہ چیتے دن کے اوقات میں ہائیکنگ ٹریکس پر آنے سےگریز کرتے ہیں، اور چیتے کے زیادہ تر حملے اپنے دفاع کے لیے ہوتے ہیں، جانتے بوجھتے چیتے کا حملہ بہت کم ہوتا ہے۔

    رانا سعید کا کہنا تھا مارگلہ ہلز میں چیتے کی موجودگی کی جگہوں پر وارننگ سائنز آویزاں کر دیے گئے ہیں، مارگلہ ہلز آنے والے اندھیرا ہونے پر جنگل میں جانے سے گریز کریں، اور یہاں گروپس کی صورت میں ہائیکنگ کی جائے، ہائیکنگ کے لیے مارگلہ ہلز جانے والے سورج غروب ہونے سے آدھاگھنٹہ پہلے واپس آ جائیں۔

    انھوں نے تنبیہ کی ہے کہ اندھیرا چھانے کے بعد چیتے ٹریک پر آ سکتے ہیں۔

    وزیر اعظم کے مشیر ماحولیات ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں چیتے کی موجودگی ایکو سسٹم کی بہتری کی علامت ہے، اسلام آباد کے شہری اس بات پر فخر محسوس کر سکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا خطرے سے دوچار جانوروں نے مارگلہ میں مستقل رہائش اختیار کی ہے، چیتے کا شکار کرنا یا انھیں نقصان پہنچانا غیر قانونی ہے۔

  • اسلام آباد: تیندوا سڑک پر نکل آیا (ویڈیو دیکھیں)

    اسلام آباد: تیندوا سڑک پر نکل آیا (ویڈیو دیکھیں)

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں دامن کوہ کے قریب مارگلہ کے جنگل سے تیندوا سڑک پر آ نکلا، شہری نے سڑک پر تیندوے کے مٹرگشت کی ویڈیو بھی بنا لی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق دامن کوہ سے اسلام آباد جانے والے شہریوں نے تیندوے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی، ویڈیو میں تیندوے کو سڑک پر کھیلتے اور مٹر گشت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

    ویڈیو سے معلوم ہوتا ہے کہ تیندوا سڑک پر ’آوارہ گردی‘ سے خوب لطف اندوز ہو رہا ہے، کبھی جنگل میں جاتا ہے اور پھر واپس سڑک پر آتا نظر آتا ہے۔

    ادھر وائلڈ لائف حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ رات کو اس علاقے سے گزرتے ہوئے احتیاط کی جائے۔

    اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والا تیندوا مارگلہ ہلز نیشنل پارک کا ہے، تیندوا رات کے وقت نکلتا ہے اور سڑک پر بھی آ جاتا ہے۔

    وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ دامن کوہ اور اور پیرسوہاوہ جانے والے رات کے وقت احتیاط کیا کریں۔