Tag: ماریہ شراپوا

  • نئی دہلی: ماریہ شراپوا کیخلاف غبن اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج

    نئی دہلی: ماریہ شراپوا کیخلاف غبن اور فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج

    نئی دہلی: معروف روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا کیخلاف بھارتی عدالت نے غبن اور فراڈ کے الزامات پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پانچ مرتبہ گرینڈ سلام جیتنے والی روس کی معروف ٹینس کی کھلاڑی ماریہ شراپوا کیخلاف بھارت کی عدالت نے رئیل اسٹیٹ بزنس میں سرمایہ کاری کرنے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

    حکم پر عمل درآمد کرتے ہوئے نئی دہلی پولیس نے ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

    ماریہ شراپوا پر الزام ہے کہ انہوں نے رہائشی پراجیکٹ بلٹ بائے شراپوا کی تشہیری مہم میں حصہ لیا تھا جبکہ چار سال گزرنے کے باوجود اس پراجیکٹ پر کبھی کام ہی شروع نہیں ہوا، عدالت نے مقدمے کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کردی۔


    مزید پڑھیں: روسی ٹینس اسٹارماریہ شراپوا پر 2 سال کی پابندی عائد


    یاد رہے کہ ماریہ شراپوا اس سے قبل بھی منفی خبروں کی زد میں رہی ہیں، انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سابق نمبر ون روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا کو ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر دو سال کی پابندی عائد کی تھی۔

    ماریہ شراپوا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیاتھا، شراپوا گزشتہ گیارہ سال کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون ایتھلیٹ ہیں۔

  • روسی ٹینس اسٹارماریہ شراپوا پر 2 سال کی پابندی عائد

    روسی ٹینس اسٹارماریہ شراپوا پر 2 سال کی پابندی عائد

    لندن : روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا پر 2سال کی پابندی عائد کردی گئی، آئی ٹی ایف نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر سزا سنا دی۔ جنوری میں ماریہ شراپوا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیاتھا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سابق نمبر ون روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا پر دو سال کی پابندی عائد کردی ہے۔


    Maria Sharapova: Rags to riches to doping shame by arynews

    ماریہ شراپوا کا ڈوپ ٹیسٹ رواں سال جنوری میں آسٹریلین اوپن کے دوران لیا گیا۔ مارچ میں ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر ماریہ شراپوا کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا تھا۔

    ماریہ شراپوا نے امریکی شہر لاس ایجنلس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران خود تصدیق کی تھی کہ وہ آسٹریلین اوپن کے دوران لیے گئے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہو گئی ہیں۔ اب انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پانچ بار کی گرینڈ سلم ونر ماریہ شراپوا پر ٹینس کورٹ کے دروازے دو سال کیلئے بند کردئیے۔

    پریس کانفرنس کے دوران ماریہ شراپوا نے کہا تھا کہ ان سے ایک بڑی غلطی سرزد ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں اور شائقین کا دل توڑ دیا ہے۔

    ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی سے وہ ٹینس کھیل کی شاندار روایت کے خلاف کام کرنے کی مرتکب ہوئی ہیں۔ شراپوا گزشتہ گیارہ سال کے دوران سب سے زیادہ کمائی کرنے والی خاتون ایتھلیٹ ہیں۔

     

  • آسٹریلین اوپن ٹینس:ٹائٹل سرینا ولیم کے نام، شراپوا ناکام

    آسٹریلین اوپن ٹینس:ٹائٹل سرینا ولیم کے نام، شراپوا ناکام

    میلبورن : امریکہ کی سرینا ولیمز نے ماریہ شراپوا کو شکست دے کر آسٹریلین اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔ مینز فائنل آج نواک جوکووچ اور اینڈی مرے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    میلبورن کے او ٹو ایرنا میں کھیلے آسٹریلین اوپن ویمنز کے فائنل میں امریکہ کی سرینا ولیمز اور روس کی ماریہ شاراپووا کے درمیان سنسنی خیز مقابلہ ہوا۔

    سرینا ولیمز نے روایتی کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلا سیٹ باآسانی چھ تین سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔

    ماریہ شاراپووا نے کم بیک کرنے کی بھرپور کوشش کی، لیکن سرینا کے تیز شاٹس اور جارحانہ کھیل کا شاراپووا کے پاس کوئی جواب نہ تھا۔

    سرینا نے دوسرا سیٹ ٹائی بریکر پر سات چھ کے اسکور سے جیت کر چھٹی بار آسٹریلین اوپن اور انیسویں بار گرینڈ سلیم ٹائٹل اپنے نام کیا۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: فیڈرر، نڈال ،شراپوا کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    آسٹریلین اوپن ٹینس: فیڈرر، نڈال ،شراپوا کی تیسرے راؤنڈ تک رسائی

    میلبرن: عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور روس کی ماریہ شراپوا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    میلبرن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں سیکنڈ سیڈ سوئٹرزلینڈ کے راجر فیڈرر نے اٹلی کے سائمن بولیلی کے خلاف ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود کامیابی حاصل کی،سوئس کھلاڑی کی فتح کا اسکور تین چھ، چھ تین، چھ دو اور چھ دو رہا۔

    ایک اور میچ میں اسپین کے رافیل نڈال کو امریکی کوالیفائر کے خلاف سخت مزاحمت کا سامنا رہا۔ نڈال نے پانچ سیٹ کے مقابلے کے بعد فتح حاصل کرکے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

     گولڈن گرل روس کی ماریہ شراپوا بھی تیسرے راؤنڈ کیلئ کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہیں۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: رافیل نڈال اورماریہ شراپوا کی کامیابی

    آسٹریلین اوپن ٹینس: رافیل نڈال اورماریہ شراپوا کی کامیابی

    میلبورن : عالمی نمبر دو سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر، رافیل نڈال اور ماریہ شراپوا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا فاتحانہ آغاز کردیا۔

    میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلم ایونٹ کا آغاز اسپین کے رافیل نڈال نے روس کے میخائل یوزہنی کے خلاف جیت سے کیا۔

    انجری سے نجات حاصل کرنے کے بعد کورٹ میں واپس آنے والے نڈال نے حریف کھلاڑی کو دو گھنٹے سے بھی کم وقت میں زیر کیا۔

    نڈال کی فتح کا اسکور چھ تین، چھ دو اور چھ دو رہا۔ برطانیہ کے اینڈی مرے نے بھی باآسانی دوسرے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    ریکارڈ گرینڈ سلم ونر سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر نے تائیوان کے لو ین سن کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ چار، چھ دو اور سات پانچ سے آؤٹ کلاس کیا۔

    ویمنز میں گولڈن گرل روس کی ماریہ شراپوا نے بھی دوسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرلی۔

  • یو ایس اوپن ٹینس:ماریہ شراپوا اوراسٹینلاس واورینکا تیسرے راؤنڈ میں

    یو ایس اوپن ٹینس:ماریہ شراپوا اوراسٹینلاس واورینکا تیسرے راؤنڈ میں

    نیو یارک :روس کی ماریہ شراپوا اور سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈکے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پولینڈ کی رڈوانسکا کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    نیو یارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلم ایونٹ کے دوسرے راؤنڈ کے میچ میں تھرڈ سیڈ سوئٹزرلینڈ کے اسٹینلاس واورینکا نے برازیل کے تھوماس بیلوچی کو شکست دے دی۔ ایک اور میچ میں جمہوریہ چیک کے ٹوماس برڈچ نے آسٹریلیا کے لیٹن ہیوٹ کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے دی۔

    ویمنز سنگلز میں روس کی ماریہ شراپوا نے رومانیہ کی کھلاڑی کے خلاف ایک سیٹ کے خسارے میں جانے کے باوجود کامیابی حاصل کی۔ شراپوا کی فتح کا اسکور چار چھ، چھ تین اور چھ دو رہا۔ ایک اور میچ میں چین کی شوائے پینگ نے پولینڈ کی اگنیسکا رڈوانسکا کو اپ سیٹ کردیا۔