Tag: ماریہ شراپووا

  • ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا کی شاندار واپسی، میچ چھ چار سے جیت لیا

    ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا کی شاندار واپسی، میچ چھ چار سے جیت لیا

    اسٹٹ گارٹ : روسی ٹینس کوئن ماریہ شراپوا نے معطلی کے پندرہ ماہ بعد ٹینس کورٹ میں شاندار جیت کے ساتھ واپسی کی انہوں نے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد 15ماہ کی معطلی کی سزا کاٹنے والی روس کی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا نے واپس آتے ہی اپنے مداحوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دیں۔

    اسٹٹ گارٹ میں گولڈن گرل ماریہ شراپووا نے فاتحانہ آغاز کردیا۔ شراپوا کا پہلے راؤنڈ میں اٹلی کی روبرٹا ونسی سے مقابلہ تھا۔ دونوں کھلاڑیوں نے عمدہ کھیل پیش کیا۔ پہلا سیٹ ماریہ شراپووا کے نام رہا۔

    روسی اسٹار نے سخت مقابلے کے بعد سات پانچ سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرے سیٹ میں ماریہ شراپووا نے چھ چار سے فتح سمیٹ کر میچ جیت لیا۔

    اس طرح سابق عالمی نمبر ایک نے اٹالین کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دیتے ہوئے دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

    مزید پڑھیں : پابندی ختم : ٹینس اسٹارماریہ شراپووا کی ٹینس کورٹ میں واپسی

    دوسری جانب کلے کورٹ کنگ اسپین کے رافیل نڈال کی بارسلونا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں پیش قدمی جاری ہے۔ نڈال نے برازیلین کھلاڑی روزینو سلوا کو شکست دیتے ہوئے تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

  • پابندی ختم : ٹینس اسٹارماریہ شراپووا کی ٹینس کورٹ میں واپسی

    پابندی ختم : ٹینس اسٹارماریہ شراپووا کی ٹینس کورٹ میں واپسی

    لندن : روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا پر پندرہ ماہ کی مدت مکمل ہونے کے بعد ٹینس کھیلنے کی پابندی ختم ہوگئی ہے،ٹینس اسٹار کو آئی ٹی ایف نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے پر سزا سنا ئی تھی۔ جنوری 2016میں ماریہ شراپوا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیاتھا۔

    تفصیلات کے مطابق روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپووا پرٹینس کھیلنے کی پابندی ختم ہوگئی ہے۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سابق نمبر ون روسی ٹینس اسٹار ماریہ شراپوا کو ممنوعہ ادویات کے استعمال پر 15 ماہ پابندی کی مدت مکمل ہونے کے بعد ٹینس کورٹ میں واپسی کی اجازت دے دی۔

    وہ کل جرمنی میں ہونے والے ٹینس ٹورنامنٹ میں وائلڈ کارڈ انٹری کے تحت شرکت کریں گی۔

    یاد رہے کہ ماریہ شراپووانے مارچ 2016 ء میں ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا جس کے بعد ان پر دو سال کی پابندی عائد کردی گئی تھی جبکہ اپیل کے بعد اس پابندی کو 15 ماہ پر محیط کردیاگیا تھا۔

    ماریہ شراپوا نے امریکی شہر لاس ایجنلس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران خود تصدیق کی تھی کہ وہ آسٹریلین اوپن کے دوران لیے گئے ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہو گئی ہیں۔

    مزید پڑھیں : روسی ٹینس اسٹارماریہ شراپوا پر 2 سال کی پابندی عائد

    جس پرایکشن لیتے ہوئے انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے پانچ بار کی گرینڈ سلم ونر ماریہ شراپوا پر ٹینس کورٹ کے دروازے دو سال کیلئے بند کردئیے تھے۔

  • آسٹریلین اوپن ٹینس: نڈال ،شراپووا چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے

    آسٹریلین اوپن ٹینس: نڈال ،شراپووا چوتھے راؤنڈ میں پہنچ گئے

    میلبورن : تھرڈ سیڈ اسپین کے رافیل نڈال اور روس کی ماریہ شراپووا نے آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔

    میلبورن میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں رافیل نڈال نے اسرائیل کے ڈوڈی سیلا کو باآسانی اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کر چوتھے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔

    نڈال نے چھ ایک، چھ صفر اور سات پانچ سے حریف کھلاڑی کو قابو کیا۔ چوتھے راؤنڈ کے میچ میں نڈال کا مقابلہ فورٹینتھ سیڈ جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے ہوگا۔

    ویمنز سنگلز کے میچ میں روس کی ماریہ شراپووا نے قازقستان کی زرینا دیاس کے خلاف فتح سمیٹی۔ رومانیہ کی سائمونا ہیلپ اور کینیڈا کی یوگین بوچارڈ نے بھی اپنے اپنے میچز جیت لئے۔