Tag: ماریہ فرنینڈا

  • ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر سے ملاقات

    ملیحہ لودھی کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر سے ملاقات

    نیویارک: پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر تاریخی کردار کی ذمہ داری نبھائے،عالمی برادری کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے کردار ادا کرے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا سے ملاقات کی اور انہیں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے آگاہ کیا۔

    ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی تمام آزادی سلب کررکھی ہے، بھارت کے غاصبانہ تسلط نے کشمیریوں کو اندھیرے میں دھکیل دیا۔

    پاکستانی سفیر نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر پر تاریخی کردار کی ذمہ داری نبھائے،عالمی برادری کشمیریوں کی حق خودارادیت کے لیے کردار ادا کرے۔

    جب بھی کرفیو اٹھا کشمیری عوام بھارت کونکل جانے کا ہی کہیں گے، ملیحہ لودھی

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا تھا کہ مودی سرکار طاقت سے کشمیری عوام کو زیرتسلط نہیں رکھ سکے گی۔

    پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ پوری ریاست میں کرفیو لگانا ثبوت ہے بھارتی اقدام غیرقانونی ہے، جب بھی کرفیو اٹھا کشمیری عوام بھارت کونکل جانے کا ہی کہیں گے۔

  • اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا کا  156 شہید پاکستانیوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش

    اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا کا 156 شہید پاکستانیوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش

    راولپنڈی : اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا نے 156شہید پاکستانیوں کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا عالمی امن اور سیکیورٹی پرپاکستان کی قربانیاں قابل فخر ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا نے سی آئی پی ایس کا دورہ کیا ، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل(ر)نویدزمان اور یواین میں پاکستانی مندوب ڈاکٹرملیحہ لودھی بھی موجود تھے۔

    [bs-quote quote=”عالمی امن اورسیکیورٹی پرپاکستان کی قربانیاں قابل فخر ہیں” style=”style-7″ align=”left” author_name=” ماریہ فرنینڈا "][/bs-quote]

    ماریہ فرنینڈا نے کہا عالمی امن اورسیکیورٹی پرپاکستان کی قربانیاں قابل فخر ہیں، یواین کے تحت پاکستانی پیس کیپرز نے قیمتی جانیں بچائیں۔

    آئی ایس پی آر ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان 1960 سے امن مشنز میں خدمات سرانجام دے رہا ہے، پاکستانی امن دستوں نے 44 مشنز میں حصہ لیا۔

    اقوام متحدہ کے وفد نے 156شہیدپاکستانیوں کی خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا۔

    یاد رہے 18 جنوری کو   اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزا نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی، ملاقات میں وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق خلاف ورزیوں کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل کشمیر میں انسانی حقوق پامال کررہا ہے، یواین کمشنر انسانی حقوق بھارتی مظالم پر رپورٹ بھی شائع کرچکے ہیں اور  اقوام متحدہ قرارداد پر تحقیقاتی کمیشن کے فوری قیام کا مطالبہ کیا تھا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر سے ملاقات

    اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے گستاخانہ خاکوں کامعاملہ بھی اجاگر کیا جبکہ  ماریہ فرنینڈا کی محروم طبقے کو بااختیار کرنے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ محروم افراد کو بااختیار بنانا ہماری حکومت کے ایجنڈے کا بھی حصہ ہے۔

    جنرل اسمبلی صدر ماریہ فرنینڈا اسپینوزا نے حکومت کے عوامی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات، اور افغان امن عمل میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی لاکھوں مہاجرین کی مہمان نوازی قابل تعریف ہے۔