Tag: ماریہ قتل کیس

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ، ماریہ قتل کیس کا فیصلہ آ گیا، عدالت نے قاتل بھائی اور باپ کو سزا سنا دی

    ٹوبہ ٹیک سنگھ، ماریہ قتل کیس کا فیصلہ آ گیا، عدالت نے قاتل بھائی اور باپ کو سزا سنا دی

    ٹوبہ ٹیک سنگھ: ایڈیشنل سیشن جج نے ماریہ قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا، عدالت نے مقتولہ کے والد عبدالستار اور بھائی محمد فیصل کو سزائے موت کا حکم دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گزشتہ برس رونما ہونے والے ایک بھیانک جرم کے خلاف انصاف کا فیصلہ آ گیا، ایڈیشنل سیشن جج نے ماریہ کے قتل کے جرم میں اس کے والد اور بھائی پر جرم ثابت ہونے پر انھیں سزائے موت دے دی ہے۔

    عدالت نے اس کیس میں قتل کی ویڈیو بنانے والے بھائی محمد شہباز کو بری کر دیا، مقتولہ کی بھابھی سمیرا بھی عدالت سے بری ہو گئی، جب کہ قاتلوں پر عدالت نے فی کس 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا ہے۔

    ٹوبہ ٹیک سنگھ ماریہ قتل کیس

    یاد رہے کہ ماریہ کو 30 مارچ 2024 کو غیرت کے نام پر اس کے باپ اور بھائی نے نہایت بے دردی سے قتل کیا تھا، اور دوسرے بھائی نے قتل کی اس بھیانک واردات کی ویڈیو بنا لی تھی، جو بعد ازاں پورے ملک میں وائرل ہو گئی تھی۔

    اس واقعے میں سگے بھائی محمد فیصل نے گھر والوں کے سامنے اپنی 22 سالہ بہن ماریہ کو باندھ کر اور منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا، قتل کے وقت کمرے میں باپ اور بھابھی سمیت دیگر افراد موجود تھے، لیکن کسی نے سفاک قاتل کو نہ روکا۔ قاتل فیصل نے 3 منٹ تک ماریہ کا منہ تکیے سے دبائے رکھا اور مرنے کی تصدیق کرنے کے بعد رُکا، پولیس حکام کا کہنا تھا کہ 17 اور 18 مارچ کی درمیانی رات ماریہ کو قتل کر کے خاموشی سے تدفین کر دی گئی تھی۔

    مقتولہ کے بھائی شہباز اور بھابھی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں انکشاف کیا تھا کہ ماریہ نے انھیں اپنے ساتھ زیادتی کا بتایا تھا۔ بھائی شہباز کا کہنا تھا کہ افطاری کے بعد جب بہن نے مجھ سے شکایت کی تو میں نے اپنے والد اور بھائی سے بات کی، لیکن جب میں باہر آیا تو والد اور بھائی نے میرے آنکھوں کے سامنے بہن کو قتل کر دیا۔ واضح رہے کہ قاتل جوڑی نے بعد ازاں شہباز پر الزام ڈالنے کی بھی کوشش کی تھی۔

  • ماریہ قتل کیس :بیٹا اور باپ قتل میں برابر کے ذمہ دار قرار

    ماریہ قتل کیس :بیٹا اور باپ قتل میں برابر کے ذمہ دار قرار

    ٹوبہ ٹیک سنگھ: پولیس نے ماریہ قتل کیس میں بیٹے اور باپ کو قتل میں برابر کا ذمہ دار ٹھہرادیا اور کہا ڈی این اے ٹیسٹ کی فرانزک رپورٹ آنے پر مکمل چالان مرتب کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی عدالت نے ماریہ قتل کیس کے مرکزی ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈپر جیل منتقل کردیا۔

    ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس نے تفتیش میں بیٹے اور باپ دونوں کو قتل میں برابر کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا ڈی این اے ٹیسٹ کی فرانزک رپورٹ آنے پر مکمل چالان مرتب کریں گے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ مقتولہ کا دوسرا بھائی اور بھابھی بھی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔

    دوسری جانب ملزم کے اعترافی بیان ریکارڈ کرنے پر صحافی اورکیمرہ مین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، صحافی راناخالدمحمود اور کیمرہ مین علی احمد کرد پر مقدمہ درج کیا گیا۔

    ملزم کا بیان ریکارڈ کرانے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دے دیا ہے، ڈی پی اوعبادت نثار کا کہنا ہے کہ ملزم کا بغیر اجازت انٹرویوریکارڈ کیاگیا، زیر حراست ملزم کابیان ریکارڈکرنےپردفعہ 155کےتحت مقدمہ درج کیاگیا۔

    صحافی نےپولیس وین میں مرکزی ملزم فیصل اورعبد الستارکابیان ریکارڈ کیا تھا۔

  • ماریہ قتل کیس: ویڈیو بنانے والا بھائی شہباز بھی قتل میں ملوث نکلا

    ماریہ قتل کیس: ویڈیو بنانے والا بھائی شہباز بھی قتل میں ملوث نکلا

    ٹوبہ ٹیک سنگھ ماریہ قتل کیس میں مقتولہ کے ویڈیو بنانے والا بھائی شہباز بھی اپنی بہن کے قتل میں ملوث پایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماریہ قتل کیس سے متعلق ڈی پی او عبادت نثار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ویڈیو بنانے والا بھائی شہباز بھی قتل میں ملوث پایا گیا ہے۔

    22 سالہ ماریہ کے قتل کی ویڈیو بنانے والے بڑے بھائی، بھابھی کا ہولناک انکشاف

    ڈی پی او عبادت نثار نے کہا کہ شہباز نے لاش کو اسپتال لے جانے کا ڈرامہ کر کے تدفین کی، 4 ملزمان شامل تفتیش ہیں اور ان سب کے ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے بھجوا دیے۔

    https://www.youtube.com/watch?v=a3M40PEV_XQ

    واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں مبینہ طور پر بھائی نے اپنے والد، بڑے بھائی شہباز اور بھابھی کی موجودگی میں بہن کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔

    یہ واقعہ 17 اور 18 مارچ کی رات پیش آیا تھا اور اہل خانہ نے ماریہ کو گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا تھا، قتل کے دوسرے دن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی شروع کی تھی۔

  • ماریہ قتل کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کردیا گیا

    ماریہ قتل کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کردیا گیا

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : ماریہ قتل کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کردیا گیا، جس کے بعد پولیس مقتولہ کے باپ اور 2بھائیوں کوڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لے کر لاہور روانہ ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماریہ قتل کیس کا تفتیشی افسر تبدیل کردیا گیا، سب انسپکٹر احمد رضا کی بجائے انسپکٹر علی رضا کو تفتیش دے دی گئی۔

    مقتولہ کے باپ اور 2بھائیوں کو پولیس ٹیم ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لے کر لاہور روانہ ہوگئی ہے ، ڈی این اے رپورٹ کے بعد صورتحال مزید واضح ہوگی، ملزمان کا پولی گراف ٹیسٹ بھی کرایا جائے گا۔

    اس سے قبل ماریہ قتل کیس میں مقتولہ کے بھائی شہبازاوراس کی اہلیہ کو بھی مقدمےمیں نامزد کیا گیا تھا۔

    پولیس نے بتایا تھا کہ ماریہ قتل کیس میں چاروں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں اور چاروں ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے تاہم ڈی این اے رپورٹ کے بعد مزید دفعات لگائیں گے۔

    دوسری جانب نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس کے کوآرڈینیٹرمحمد خالد نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور اوراہل علاقہ کے بیانات قلمبند کیے۔

    یاد رہے پولیس نے مقتولہ ماریہ کے دوسرے بھائی شہبازاور بھابی سمیرا کو بھی گرفتار کیا تھا اور دونوں کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر کے انہیں شامل تفتیش کیا گیا۔

  • ماریہ قتل کیس میں‌ بڑی پیش رفت

    ماریہ قتل کیس میں‌ بڑی پیش رفت

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : ماریہ قتل کیس میں مقتولہ کے بھائی شہبازاوراس کی اہلیہ کو بھی مقدمےمیں نامزد کردیا گیا، ڈی این اے رپورٹ کے بعد کیس میں مزید دفعات لگائی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماریہ قتل کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ، مقتولہ کے بھائی شہبازاوراس کی اہلیہ کو بھی مقدمےمیں نامزد کردیا گیا.

    پولیس نے بتایا کہ ماریہ قتل کیس میں چاروں ملزمان جسمانی ریمانڈ پر ہیں اور چاروں ملزمان سے تفتیش کا عمل جاری ہے تاہم ڈی این اے رپورٹ کے بعد مزید دفعات لگائیں گے۔

    دوسری جانب نیشنل کمیشن آف ہیومن رائٹس کے کوآرڈینیٹرمحمد خالد نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور اوراہل علاقہ کے بیانات قلمبند کیے۔

    یاد رہے پولیس نے مقتولہ ماریہ کے دوسرے بھائی شہبازاور بھابی سمیرا کو بھی گرفتار کیا تھا اور دونوں کے ڈی این اے کے نمونے حاصل کر کے انہیں شامل تفتیش کیا گیا۔

    عدالت نے شہبازاوراس کی اہلیہ سمیرا کو چار دن کے جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کیا تھا جبکہ مرکزی ملزم فیصل اوراس کے والد عبد الستار بھی چار دن کے جسمانی ریمانڈ پر ہیں۔

  • ایسےدرندوں کی  وکالت نہیں کرسکتا، ماریہ قتل کیس کے گواہ کے وکیل کا وکلات نامہ واپس لینے کا اعلان

    ایسےدرندوں کی وکالت نہیں کرسکتا، ماریہ قتل کیس کے گواہ کے وکیل کا وکلات نامہ واپس لینے کا اعلان

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : ماریہ قتل کیس کے گواہ شہباز کے وکیل نے وکلات نامہ واپس لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایسےدرندوں کی کسی صورت وکالت نہیں کرسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بائیس سالہ ماریہ کے قتل کیس کی مقامی عدالت میں سماعت ہوئی، مرکزی ملزم فیصل اوراس کے والد کوعدالت میں پیش کیا گیا۔

    پولیس نےملزمان کا مزید بارہ روزکاریمانڈ مانگا، جس پر مجسٹریٹ نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

    مقدمے کے گواہ اور ماریہ کے بڑے بھائی کے سینئر وکیل کامران ظفر نے وکالت نامہ واپس لینے کا اعلان کردیا ، وکیل کامران ظفر نے کہا کہ شہباز اور اس کی اہلیہ گمراہ کررہے تھے، ایسے درندوں کی کسی صورت وکالت نہیں کرسکتا۔

    مقتولہ کےاہل خانہ سمیت لوگوں نے چیمبر کےآگےدھرنادیا اور کہا وکیل نے 4 لاکھ روپے لیکر پولیس کا ساتھ دیا۔

    یاد رہے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں غیرت کے نام پر باپ اور بھائی کے ہاتھوں 22سالہ ماریہ کے قتل کے معاملے میں پولیس نے مقتولہ کے دوسرے بھائی شہباز اور اس کی بیوی سمیرا کو بھی گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق ویڈیو بنانے والے بھائی شہباز اور اسکی بیوی کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا دونوں کو ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا جبکہ ان کے ڈی این اے نمونے بھی حاصل کر لیے گئے۔

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ : 22 سالہ بہن کو قتل کرنے والے باپ اور بھائی کے  سنسنی خیز انکشافات

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : 22 سالہ بہن کو قتل کرنے والے باپ اور بھائی کے سنسنی خیز انکشافات

    ٹوبہ ٹیک سنگھ : 22 سالہ بہن کو قتل کرنے والے باپ اور بھائی کے اہم بیانات سامنے آگئے، باپ نے بیٹی کے قتل سےانکارکردیا جبکہ بھائی نے بڑےبھائی پر بہن سے زیادتی کا الزام لگادیا۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماریہ کے قتل کے معاملے پر باپ نے بیٹی کے قتل سےانکارکردیا ، باپ نے بیان میں کہا کہ ماریہ کومیں نے نہیں بیٹے نےغیرت کے نام پر قتل کیا۔

    مرکزی ملزم فیصل نے بیان میں بتایا کہ مقدے کے گواہ اور  بڑےبھائی شہبازکوگرفتار کیا جائے،وہ بہن سےزیادتی کرتا رہا، نامعلوم افراد کو بھی شامل تفتیش کیاجائے۔

    یاد رہے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے لرزہ خیز قتل کا واقعہ پیش آیا ، بائیس سالہ کو ہولناک طریقے سے قتل کیا گیا، سگےبھائی نے گھروالوں کےسامنے بہن کومنہ پر تکیہ رکھ رکھا ہے، قتل کےوقت کمرےمیں باپ اور بھابھی سمیت دیگرموجود تھے ، کسی نے سفاک قاتل کو نہ روکا کیوں کہ یہ سب شریک جرم تھے۔

    قاتل فیصل نے تین منٹ تک ماریہ کا منہ تکیے سے دبائے رکھا اور مرنے کی تصدیق کرنے کے بعد رُکا، پولیس حکام کابتانا ہے سترہ اوراٹھارہ مارچ کی درمیانی رات ماریہ کوقتل کرکےخاموشی سےتدفین کردی گئی تھی۔

    بعد ازاں بھائی کے ہاتھوں 22 سالہ قتل مقتولہ کے بھائی شہباز اور بھابھی نے اےآر وائی نیوز سے گفتگو میں انکشاف کیا تھا کہ بہن ماریہ نے اپنے ساتھ زیادتی کا بتایا تھا۔

    بھائی شہباز کا کہنا تھا کہ افطاری کے بعد جب بہن نے مجھ سے شکایت کی تو میں نے اپنے والد اور بھائی سے بات کی، لیکن جب میں باہر آیا تو والد اور بھائی نے میرے آنکھوں کے سامنے بہن کو قتل کیا۔

    بھابھی نے بتایا تھا کہ جب ہم نے ماریہ سے ملاقات کی تو اس کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے تھے، شہباز نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ ہے کہ پولیس میری مدعیت میں مقدمہ درج کرے۔

  • ٹوبہ ٹیک سنگھ: ماریہ قتل کیس میں اہم پیش رفت

    ٹوبہ ٹیک سنگھ: ماریہ قتل کیس میں اہم پیش رفت

    صوبے پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں باپ اور بھائی کے ہاتھوں ماریہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں غیرت کے نام پر باپ اور بھائی کے ہاتھوں 22سالہ ماریہ کے قتل کے معاملے میں پولیس نے مقتولہ کے دوسرے بھائی شہباز اور اس کی بیوی سمیرا کو بھی گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق ویڈیو بنانے والے بھائی شہباز اور اسکی بیوی کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا دونوں کو ریمانڈ کیلئے عدالت پیش کیا جائے گا جبکہ ان کے ڈی این اے نمونے بھی حاصل کر  لیے گئے۔

    واضح رہے کہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں مبینہ طور پر بھائی نے اپنے والد، بڑے بھائی اور بھابھی کی موجودگی میں بہن کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا تھا۔

    یہ واقعہ 17 اور 18 مارچ کی رات پیش آیا تھا اور اہل خانہ نے ماریہ کو گاؤں کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا تھا، قتل کے دوسرے دن ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کی، اطلاعات کے مطابق ایک وکیل نے اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

    جس کے بعد پولیس نے پولیس نے بھائی اور والد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔