Tag: مار ڈالا

  • چڑیا گھر میں شیر نے اپنے رکھوالے کو مار ڈالا

    چڑیا گھر میں شیر نے اپنے رکھوالے کو مار ڈالا

    چڑیا گھر میں جانور اپنے رکھوالوں سے آشنا ہوتے ہیں لیکن یہی کبھی کبھار خطرہ بن جاتی ہیں جیسے ایک شیر نے زو کیپر کو حملہ کر کے مار ڈالا۔

    یہ افسوسناک واقعہ مصر کے ایک چڑیا گھر میں پیش آیا ہے۔ الفیوم گورنریٹ میں واقع اس تفریح گاہ میں شیر نے پنجرے میں موجود زو کیپر سعید جابر پر اچانک حملہ کر کے اس کو ہلاک کر دیا۔

    مصری اخبار الیوم کے مطابق شیر نے 47 سالہ زو کیپر پر ایسا خطرناک حملہ کہا کہ اس کے سر کا کچھ حصہ بھی چبا ڈالا جس کی وجہ سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زو کیپر معمول کے مطابق دیکھ بھال کے کام میں مصروف تھا کہ اس نے شیر کا پنجہ پنجرے کے تاروں میں پھنسا دیکھ کر اسے مشکل سے نجات دلانا چاہی لیکن مدد کے لیے آنے والے اپنے رکھوالے پر شیر نے اچانک حملہ کر کے اس کو دبوچ لیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق شیر نے زو کیپر کے سر اور گردن کو نشانہ بنایا۔ حملہ اتنا برق رفتار تھا کہ موقع پر موجود چڑیا گھر کے دیگر عملے کو اسے بچانے کا موقع نہیں مل سکا۔

    واقعہ کے بعد چڑیا گھر میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہاں تفریح کے لیے آئے ہوئے لوگ چیختے ہوئے بھاگ کھڑے ہونے سے افراتفری مچ گئی۔

    بعد ازاں سیفٹی ٹیموں نے چڑیا گھر میں موجود شیریوں کو بے ہوش کر دیا، جس کے بعد عملے اور تفریح کے لیے آنے والے عوام نے سکون کا سانس لیا۔

    دریں اثنا الفیوم گورنریٹ میں پولیس اطلاع ملنے پر فوری طور پر چڑیا گھر پہنچی اور تحقیقات شروع کر دیں۔

    https://urdu.arynews.tv/lion-escaped-from-its-cage-in-lahores-jallo-park/

  • مالک نے اپنے 125 مگرمچھوں کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا

    مالک نے اپنے 125 مگرمچھوں کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا

    تھائی لینڈ میں مگرمچھوں کی افزائش کرنے والے ایک فارم کے مالک نے اپنے 125 مگر مچھوں کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمال مغربی تھائی لینڈ کے صوبہ لامفون میں مگرمچھ کے پالنے والے نتھپاک خمکد نے بتایا کہ موسلاد ھار بارش سے فارم کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ مگر مچھ باہر پانی میں نکل سکتے تھے۔

     فارم کے مالک نے کہا کہ ہمیں ڈر تھا کہ سیلاب کے دوران یہ مگر مچھ فرار ہوسکتے ہیں اور ان کی وجہ سے آبادی کو خطرہ ہوسکتا ہے، اس لئے لوگوں  کو بچانے کے لئے یہ اقدام کیا گیا۔

    فارم کے مالک نے کہا کہ بدقسمتی سے ان رینگنے والے جانوروں میں سے 125 کو مارنا پڑا جن کو میں 17 سال سے پال رہا تھا، سیامی نسل کے نایاب مگرمچھوں کو بجلی کے کرنٹ سے مارا گیا۔

    مالک کا کہنا ہے کہ مگر مچھ پانی سے بھاگنے کے بعد میں گاؤں والوں اور مویشیوں پر حملہ کر سکتے تھے، مالک نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں جانوروں کی باقیات کو دیوار سے نکالا جا رہا ہے۔

    سیامی مگرمچھ کی لمبائی تین میٹر کمبی ہوتی ہے، یہ جنوب مشرقی ایشیا میں انتہائی خطرے سے دوچار نسل ہے، لیکن اس کی جلد سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسے تھائی لینڈ کے فارموں میں اب بھی پالا جاتا ہے۔

     فارم کے مالک نے بتایا کہ اس نے حکام سے رابطہ کیا تھا کہ مگرمچھوں کو عارضی پناہ گاہ میں رکھیں لیکن اس کو اجازت نہیں ملی۔