Tag: ماسٹر پلان

  • بھارت کا دریائے سندھ کا پانی روکنے کیلئے بنایا گیا ماسٹر پلان سامنے آگیا

    بھارت کا دریائے سندھ کا پانی روکنے کیلئے بنایا گیا ماسٹر پلان سامنے آگیا

    اسلام آباد : بھارت نے دریائے سندھ کا پانی روکنے کیلئے بنایا گیا ماسٹر پلان ماسٹر پلان سامنے آگیا، شیری رحمان نے کہا کہ لداخ میں 10 ہائیڈرو منصوبے دریائےسندھ کا بہاؤ خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے بھارت کا دریائے سندھ کا پانی روکنے کیلئے بنائے گئے ماسٹر پلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لداخ میں 10 ہائیڈرو منصوبے دریائے سندھ کے قدرتی بہاؤ کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ سیاحت کی آڑمیں آبی دہشت گردی اور لداخ میں ترقی کےپردےمیں پاکستان کےآبی و سائل پر قبضے کی کوشش ہے، بھارت کادریائےسندھ کاپانی روکناسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور عالمی قوانین کی پامالی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ صرف دستاویز نہیں، جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد ہے، جسے بھارت کمزور کر رہا ہے، دریاؤں کا بہاؤ روکنا ماحولیاتی توازن کو تباہ کر سکتا ہے، بھارت کی روش اس کیلئے بھی خطرناک ہے۔

    پی پی کی سینیٹر کا کہنا تھا کہ بھارتی آبی منصوبوں سےصرف پاکستان نہیں خطے کی زراعت، معیشت اور ماحول متاثرہوسکتےہیں، پاکستان اپنےآبی حقوق پرکوئی سمجھوتانہیں کرے گا اور دریاؤں کےتحفظ کیلئےہرحدتک جائیں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی قوانین کے تحت قانونی اور سفارتی اورسیاسی محاذ پر بھرپورجواب دے گا، پانی کا مسئلہ بڑی تباہی کا سبب بنے گا، بھارت ہوش کے ناخن لے اور خطرناک کھیل سے باز رہے۔

    پیپلز پارٹی کی نائب صدر نے زور دیا مودی کی روش جنوبی ایشیاکوجنگ کی طرف دھکیل سکتی ہے،عالمی برادری غیرقانونی اقدامات کا نوٹس لے۔

  • سعودی ولی عہد نے ماسٹر پلان جاری کردیا

    سعودی ولی عہد نے ماسٹر پلان جاری کردیا

    سعودی عرب کے پہاڑی علاقے السودہ میں لگژری پہاڑی سیاحت کا نیا چہرہ متعارف کرانے کیلیے سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے ایک نئے منصوبے کے ماسڑ پلان کا آغاز کیا ہے۔

    سعودی عرب کی بلند ترین چوٹی پر ’السودہ پیکس‘ پروجیکٹ کے تحت ایک لگژری سیاحتی مقام قائم کیا جائے گا۔ یہ السودہ کے علاقے اور رجال المع کے کچھ حصوں تک پھیلا ہوا ہوگا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’قمم السودۃ‘ منصوبے کا مقصد سطح سمندر سے تین ہزار 15 میٹر اونچے پہاڑ کی بلند ترین چوٹی پر لگژری سیاحتی پہاڑی فرنٹ تیار کرنا ہے۔

    یہ سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے عسیر میں اپنی نوعیت کا منفرد ثقافتی اور قددرتی خوبیوں سے مالا مال علاقہ ہے،اس کے تحت السودۃ اور رجال المع کا کچھ حصے کو جدید بنایا جائے گا۔

    سعودی ولی عہد کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قمم السودہ ایک فقید المثال منصوبہ ہے۔ جس سے سعودی وژن 2030 کے اہداف حاصل کئے جاسکیں گے۔

    سعودی ولی عہدکا کہنا تھا کہ مم السودہ کا ماسٹر پلان ماحولیاتی اور قدرتی و تاریخی وسائل کے تحفظ کے حوالے سے بین الاقوامی اہداف پورے کرے گا۔

    مجموعی قومی پیداوارمیں 29 ارب ریال سے زیادہ کا اضافہ ہوگا۔ بالواسطہ اور بلاواسطہ ہزاروں ملازمتیں نکلیں گی،سیاحتی و تفریحاتی شعبے کو فروغ ملے گا۔ اقتصادی شرح نمو بہتر ہوگی۔

    شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھااس منصوبے سے سعودی عرب بین الاقوامی سیاحتی مقام بنے گا،قمم السودہ منصوبہ سیاحتی شعبے میں شاندار اضافہ ہوگا۔ سعودی عرب کی ثقافتی حیثیت کو اجاگر کرے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اس سے آمدنی کے ذرائع میں تنوع پیدا ہوگا اور یہ ملکی و بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش اقتصادی مرکز بنے گا،آنے والی نسلوں کے لیے عظیم سرمایہ ثابت ہوگا۔

    سعودی ولی عہد نے کہا کہ ماسٹر پلان عسیر کی تعمیراتی شناخت متعارف کرائے گا اور یہاں منفرد مقامات پر چھ بڑے زون ہوں گے۔ قمم السودہ منصوبہ سالانہ بیس لاکھ سیاحوں کا خیر مقدم کرے گا۔

  • جدید پبلک ٹرانسپورٹ، مضافات میں زیادہ سہولتیں: لاہور ماسٹر پلان 2050 منظور

    جدید پبلک ٹرانسپورٹ، مضافات میں زیادہ سہولتیں: لاہور ماسٹر پلان 2050 منظور

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے ماسٹر پلان 2050 کی منظوری دے دی گئی، لاہور میں آبادی کا دباؤ کم کرنے کے لیے مضافات میں رہنے والوں کو شہر کے برابر سہولتیں دی جائیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لاہور کے ماسٹر پلان 2050 کی منظوری دے دی گئی ہے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ لاہور ماسٹر پلان 2050 کے تحت بڑھتی ہوئی آبادی کی رہائشی ضروریات کو مدنظر رکھا جائے گا، لاہور میں آبادی کا دباؤ کم کرنے کے لیے مضافات میں رہنے والوں کو شہر کے برابر سہولتیں دی جائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ بفرزون قائم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر شجر کاری کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، مواصلاتی رابطے بہتر بنانے کے لیے انٹر چینج اور فلائی اوور تعمیر کیے جائیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ مزید زرعی زمین ایکوائر کرنے کے بجائے ملٹی سٹوری بلڈنگ کلچر کو فروغ دیا جائے گا۔