Tag: ماسکو حملہ

  • ماسکو حملے کے بعد دہشتگردوں کا کیا ارادہ تھا؟ تفتیشی حکام کا اہم انکشاف

    ماسکو حملے کے بعد دہشتگردوں کا کیا ارادہ تھا؟ تفتیشی حکام کا اہم انکشاف

    روس کے دارالحکومت ماسکو کے کراکس سٹی ہال میں دہشت گردی کے واقعے کے نتیجے میں 100سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے، تاہم تفتیشی حکام نے دہشت گردوں کے حوالے سے اہم انکشافات کئے ہیں۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ماسکوحملے کے بعدملزمان روس یوکرین سرحد کی جانب فرار ہوئے، رابطہ کار نے دہشت گردوں کوحملے کے بعد یوکرین سرحد جانے کی ہدایت دی۔

    تفتیشی حکام کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کویوکرین پہنچنے پرانعام دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، مگر دہشتگردوں کے یوکرین فرار ہونے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔

    دوسری جانب روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا کا کہنا ہے کہ روس امن کانفرنس میں شرکت کا ارادہ نہیں رکھتا۔

    یوکرین کے وزیر خارجہ دیمیٹرو کولیبا نے کہا کہ روس کے ساتھ جنگ کے حل کے لیے مذاکرات زیلنسکی کے ”امن فارمولے”پر پہلی اور دوسری سربراہی ملاقاتوں کے درمیان ہو سکتے ہیں۔

    اسرائیل نے غزہ کے اسکولوں کو فوجی اڈا بنا دیا، اقوام متحدہ

    لیکن زاخارووا نے کہا کہ روس ایسی کانفرنس میں شرکت کا ارادہ نہیں رکھتا کیونکہ زیلنسکی کا فارمولا کسی کام کا نہیں۔

  • ماسکو کنسرٹ ہال حملہ، چار ملزمان پر فرد جرم عائد

    ماسکو کنسرٹ ہال حملہ، چار ملزمان پر فرد جرم عائد

    ماسکو: روس کے دارالحکومت ماسکو کے کراکس سٹی ہال میں کنسرٹ پر حملہ کرنے والے 4 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے چاروں ملزمان پر عائد فرد جرم عائد کردی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قانونی نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کراکس سٹی ہال کنسرٹ پر حملے میں ملوث 4 ملزمان کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا۔

    ماسکو پولیس کے مطابق ملزمان نے بے گناہ شہریوں کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتارا، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

    یاد رہے کہ سٹی ہال میں جاری کنسرٹ کے دوران دہشتگردی سے ہلاکتوں کی تعداد 143 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 140 سے زائد زخمی ہیں جن میں متعدد افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    روسی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افسوسناک واقعے میں ملوث 4 مشتبہ حملہ آور اور ان کے 7 ساتھی گرفتار کر لیے، ایک ملزم فرید الدین ترکیہ سے ماسکو پہنچا تھا، ملزمان کا ہدف ہال میں موجود افراد کو ہلاک کرنا تھا۔

    غزہ: اسرائیلی فوج کے بھیانک جرائم، اسپتالوں میں خواتین سے زیادتی

    تاجک صدر امام علی رحمان نے کنسرٹ ہال حملے میں تاجکستان کے ملوث ہونے کی تردید کرتے ہوئے بیان میں کہا ہے کہ حملے میں 4 تاجک باشندوں کے ملوث ہونے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

  • ماسکو حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی: امریکی میڈیا کا دعویٰ

    ماسکو حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی: امریکی میڈیا کا دعویٰ

    روس کے دارالحکومت ماسکو میں پیرس کے بوتھا کلان تھیٹر طرز کی دہشت گردی کی زمہ داری عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کر لی ہے۔

    امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش نے سماجی رابطوں کی ایپلی کیشن ٹیلی گرام پر ماسکو کے نواحی علاقے کراکس کے سٹی ہال پر دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

    اس واقع میں 62 افراد ہلاک اور 140 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں 60 ا فراد کی حالت تشیوشناک بتائی جا رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کیمو فلاج وردیوں میں ملبوس چار حملہ آوروں نے ماسکو کے سٹی ہال میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کی اور بم پھینکے، دھماکے کے نتیجے میں آگ تیزی سے پھیلی اورکانسرٹ ہال کی چھت کا ایک حصہ گر گیا اور جس سے کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

    روسی میڈیا کے مطابق مبینہ حملہ آور سفید گاڑی میں فرار ہو گئے، روسی قومی سلامتی کے نائب چیئرمین دیمتری میدرویف نے خون کا بدلہ خون سے لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے کے تمام ذمہ داروں کو بے رحمی سے ختم کریں گے۔

  • ماسکو پر حملہ ہوگا۔۔ امریکہ کی روس کو دھمکی!

    ماسکو پر حملہ ہوگا۔۔ امریکہ کی روس کو دھمکی!

    امریکہ نے ماسکو پر 48 گھنٹے میں حملہ کرنے کی دھمکی دی ہے، روس میں واقع امریکی سفارتخانہ نے کی جانب سے یہ تنبیہ جاری کی گئی ہے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس میں 15 سے 17 مارچ کے درمیان صدارتی انتخاب کا انعقاد ہونا ہے، ایسے میں امریکی سفارتخانہ کی تنبیہ نے حالات میں مزید سنگینی کی صورتحال پیدا کردی ہے۔

    امریکہ کی جانب سے روس میں صدارتی انتخاب سے ٹھیک ایک ہفتہ قبل ماسکو پر حملے کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

    روسی وزارت خارجہ کی جانب سے امریکہ اور مغربی ممالک پر الزام عائد کیا جارہا ہے کہ روس میں صدارتی انتخاب کے دوران بڑے سائبر حملے کیے جا رہے ہیں۔

    امریکی انٹیلی جنس اہلکار چین کیلئے مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    روس کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کے ہیکرز مسلسل انتخاب سے جڑے اداروں و سرکاری محکموں کو نشانہ بنا رہے ہیں تاکہ انتخابی عمل متاثر ہوجائے۔