Tag: ماسکو
-
ماسکو: مذہبی تہوار پریخ ٹھنڈے پانی میں زائرین کی ڈبکیاں
شدید برفباری، خون جما دینے والی سردی اور یخ ٹھنڈے پانی کے تصور سے ہی انسان تھرتھر اجائے تاہم بعض جگہ مذہبی عقائد و رسومات کی ادائیگی اس طرح بھی ہوتی ہیں کہ جنہیں دیکھ کر لوگ دنگ رہ جائیں۔
روسی دارلحکومت ماسکو میں ایسے ہی ایک مذہبی تہوار کے موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد خصوصی دعا میں شرکت کے لیے انقلابی اسکوائر پر جمع ہوئی، دعا کے بعد مذہبی عقیدے کے مطابق خواتین و حضرات کی بڑی تعداد نے اپنے گناہوں کی تلافی اور بخشش کے لیے سخت سرد موسم یعنی منفی سترہ سینٹی گریڈدرجہ حرارت میں یخ ٹھنڈے پانی میں ڈبکیاں لگائیں تو دیکھنے والے دم بخود رہ گئے۔
خصوصی دعا میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ ہر سال انیس اور بیس جنوری کی درمیانی شب کی ایک گھڑی ایسی ہوتی ہے جس میں توبہ کی قبولیت کا وقت ہوتا ہے، ان افراد کا کہنا تھا کہ ٹھنڈے پانی میں غوطے لگانے کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ گناہوں سے نجات حاصل کی جائے۔ اس عمل سے نہ صرف گناہوں کی تلافی ہوتی ہے بلکہ صحت بھی اچھی رہتی ہے۔
-
ماسکو: روسی سیکورٹی فورسزکی فائرنگ، 7 مشتبہ دہشت گرد مارے گئے
جنوبی روس میں سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے سات مشتبہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ماسکو میں سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے داغستان میں ایک کارروائی کے دوران ایک گھر پر دھاوابول جس میں سیکورٹی فورسزکے ساتھ جھڑپ میں سات مشتبہ افراد ہلاک ہوگے۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق ہلاک مبینہ دہشت گردوں کے بارے میں شبہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ وہ گذشتہ روز داغستان میں ہونے والے بم دھماکوں میں ملوث ہیں۔
-
پرامن جوہری پروگرام ایران کا حق ہے، روسی صدر ولادیمیر پوٹن
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکی بل کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرامن جوہری پروگرام ایران کا حق ہے۔
ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدرکا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے سے ایران اورعالمی طاقتوں کے درمیان ہونے والے معاہدے کو نقصان پہنچ سکتا ہے، صدر ولادیمیر پوٹن کا کہنا تھا کہ پرامن جوہری پروگرام ایران کا حق ہے، جسے عالمی برادری کو تسلیم کرنا چاہیے۔
-
کیف: معاہدے سے یوکرائن دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، وزیراعظم
یوکرائن کے وزیراعظم مائیکولا ازاروف نےکہا ہے کہ ماسکو کے ساتھ اہم تاریخی معاہدہ ہو جانے کے بعد یوکرائن دیوالیہ ہونے سے بچ گیا۔
وزیراعظم مائیکولا ازاروف نے پارلیمنٹ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو کے ساتھ پندرہ بلین ڈالرز کے تاریخی تجارتی معاہدے کی وجہ سےیوکرائن دیوالیہ ہونےسےبچ گیا، انکا کہنا تھا کہ یوکرائن میں صنعت، توانائی اور ہاؤسنگ کے شعبے میں ترقی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔
وزیراعظم نے معاہدے کو سراہتے ہوئے خبردار کیا کہ حکومت ملک میں جاری صورتحال کو مزید عدم استحکام کا شکار ہونیکی اجازت نہیں دے گی۔