Tag: ماسک پہننا لازمی

  • پنجاب حکومت نے شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا

    پنجاب حکومت نے شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا

    لاہور: فضائی آلودگی قابو پانے کیلئے لگایا گیا 2روزہ لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا تاہم پنجاب حکومت نے شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں اسموگ کی خراب صورتحال سے نمٹنے کیلئے لگایا گیا دو روزہ لاک ڈاؤن ختم ہوگیا، جس کے بعد آج سے تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھل گئے۔

    پنجاب حکومت نے شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے اور کہا اسموگ کےباعث بیماریوں سےبچنےکیلئےماسک ضرورپہنیں۔

    تاہم لاہور کی فضا میں سموگ کی شدت میں کمی کے بعد لاہورکا ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو اکتیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لاہور میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت27 اور کم سے کم 13 تک جانے کا امکان ہے ، شہر میں ہوا نہ چلنے کے باعث نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں آئندہ24گھنٹےکےدوران موسم خشک رہےگابارش کا امکان نہیں۔

  • پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ، ماسک پہننا لازمی قرار

    پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ، ماسک پہننا لازمی قرار

    لاہور : پنجاب میں کورونا کیسز میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے کورونا کیسز میں اضافے کے خدشے کے پیش نظرماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

    اس حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے نوٹیفیکشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب میں رش والے مقامات پر ماسک پہننا لازمی ہوگا۔

    محکمہ صحت پنجاب نے اسپتالوں میں بھی ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا۔

    این سی او سی کی ہدایات کے بعد محکمہ صحت پنجاب نے باقاعدہ گائیڈ لائنز جاری کردیں، جس میں تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کو عمل درآمد کروانے کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔