Tag: ماسک پہننے

  • کورونا کی وبا،  عالمی ادارہ صحت کا 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو مشورہ

    کورونا کی وبا، عالمی ادارہ صحت کا 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کو مشورہ

    نیویارک : ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لئے بارہ سال سے زائد عمر کے بچوں کو بڑوں کی طرح ماسک پہننے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی ادارے صحت (ڈبلیو ایچ او ) نے بارہ سال یا اس سے زیادہ عمر کے بچوں کے لئے ماسک پہننے کے بارے میں نئے اصول جاری کر دیئے۔

    ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ مختلف ممالک میں بڑوں کے ماسک پہننے کے اصولوں کا اطلاق بچوں پر بھی ہونا چاہئے۔

    عالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا وائرس بڑوں کی طرح بچوں میں بھی پھیل سکتا ہے، پانچ سال سے کم عمرکے بچوں کو ماسک نہیں پہننا چاہئے، والدین اور گھر کے بڑے افراد چھ سے گیارہ سال کی عمر کے بچوں کی ماسک پہننے اور اتارنے میں مدد کریں ۔

    ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ساٹھ سال سے کم عمرکے صحتمند افراد کپڑے کا ماسک پہننیں جبکہ معمر اور دیگر امراض میں مبتلا افراد کو سرجیکل ماسک پہننا چاہئے۔

    خیال رہے برطانیہ میں کروناوائرس کے پیش نظر کئی ماہ تک بند رہنے کے بعد اسکول دوبارہ کھلنا شروع ہوگئے اور لاکھوں طلبا نے اپنی پڑھائی کا آغاز کردیا ہے۔

    نئے قوائد وضوابط کے تحت طلبا کو سماجی فاصلے قائم رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے، اسکول میں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پر مکمل طور پر پابندی ہے، خلاف ورزی پر جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

    تاہم کئی ڈاکٹرز کا ماننا ہے کہ اگر حفاظتی اقدامات کی خلاف ورزی کی گئی تو بڑی تعداد میں بچے کرونا کا شکار ہوسکتے ہیں۔

  • ‘ماسک پہننے سے کورونا وائرس کی منتقلی صرف 5فیصد رہ جاتی ہے’

    ‘ماسک پہننے سے کورونا وائرس کی منتقلی صرف 5فیصد رہ جاتی ہے’

    کراچی : ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ماسک پہننے سے وائرس کی منتقلی صرف 5فیصد رہ جاتی ہے ، اس لئے خودبھی ماسک استعمال کریں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کورونا کےپھیلاؤ اور احتیاطی تدابیر پر بیان میں کہا کورونا کو حقیقت تسلیم کرکے بچنے کی تدبیر اختیارکی جائیں، چندروز میں پاکستان میں کورونا تیزی سے پھیلا ہے۔

    مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ گھرسےنکلتے وقت ماسک پہننا نہ بھولیں، ماسک پہننے سے وائرس کی منتقلی صرف 5فیصد رہ جاتی ہے اور وائرس سے 95 فیصد تک حفاظت ہے، اس لئے خودبھی ماسک استعمال کریں اور دوسروں کو بھی تلقین کریں۔

    ترجمان حکومت سندھ نے کہا وائرس ہم سب کو متاثر کررہا ہے، وائرس ہمارے گلی محلوں میں پھیل چکا ہے، خطرناک وباسے بچنے کا واحد راستہ احتیاط ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت احتیاط برتنے کی بار بار تلقین کرتی رہی ہے، بیمار ،50برس سے زیادہ عمرکے افراد اور بچے باہرنہ نکلیں، اللہ سے دعاگو رہیں کہ ہمیں اس وبا سے چھٹکارا دے۔

    خیال رہے پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ تیز ہوگیا ہے ، چوبیس گھنٹے میں 5 ہزار385 نئے کیس رپورٹ ہوئے، مزید تیراسی افراد جان سے گئے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 2255 ہوگئی ہے۔

  • سرکاری دفاتر میں ماسک پہننے پر سختی سے عمل کی ہدایت

    سرکاری دفاتر میں ماسک پہننے پر سختی سے عمل کی ہدایت

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری دفاتر میں ماسک پہننے پر سختی سے عمل کی ہدایت کردی اور کہا ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سرکاری دفاترمیں ماسک پہننےپرسختی سےعمل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا بغیر ماسک کسی کو سرکاری دفاترمیں داخل ہونےکی اجازت نہ دی جائے، ماسک پہننےکی پابندی سےکوئی بھی مستثنیٰ نہیں ہوگا۔

    عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاترآنےوالےشہریوں کوبھی ماسک لازمی پہنناہوگا اور ماسک پہننے کی پابندی کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائےگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماسک پہننےاورباربارہاتھ دھونےکی عادت کوروناسےمحفوظ رکھےگی، کوروناکاپھیلاؤ کم کرنےکےلیےاحتیاط بےحدضروری ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماسک پہننااورباربارہاتھ دھوناسماجی ذمےداری کادرجہ اختیارکرچکاہے، احتیاط کرنےہی میں سلامتی اورتحفظ ہے۔