Tag: ماسک کا استعمال

  • پھیپھڑوں کے کینسر سے بچنے کا آسان حل کیا ہے؟

    پھیپھڑوں کے کینسر سے بچنے کا آسان حل کیا ہے؟

    کینسر ایک ایسا موذی مرض ہے جس کی جلد تشخیص نہ ہونے سے انسان کی موت یقینی ہے، پاکستان میں ہونے والی طبعی اموات کی دوسری بڑی وجہ پھیپھڑوں، منہ اور چھاتی کا سرطان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں آنکولوجسٹ ڈاکٹر اصغر حسین نے پھیپھڑوں کے کینسر کی وجوہات اور اس کے علاج سے متعلق اہم ہدایات اور احتیاطی تدابیر سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ پھیپھڑوں کے کینسر کی 80 فیصد وجہ سگریٹ نوشی ہے، سے ساتھ ہی ماحولیاتی وجوہات بھی جس میں آلودگی فیکٹریوں کا دھواں وغیرہ شامل ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اگر کوئی شخص اپنے گھر میں روزانہ 20 سگریٹ پیتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ اس کے گھر میں موجود افراد نے بغیر پیے چار سگریٹ پی لیے۔

    انہوں نے بتایا کہ سگریٹ نوشی کیخلاف مہم کا یہ فائدہ ضرور ہوا ہے کہ سال 2000میں پاکستان میں سگریٹ پینے کی شرح 55 فیصد تھی جو اب کم ہوکر 33 فیصد رہ گئی ہے۔

    پھیپھڑوں کی مضبوطی اور صحت سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ کورونا وائرس کے دنوں میں جس طرح لوگوں نے ماسک استعمال کیے اس سے پھیپھڑوں کی حفاظت بہتر طریقے سے ہوئی یہ بہترین طریقہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ماسک استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ سگریٹ نوشی کرنے والے افراد اگر باقاعدگی سے ورزش بھی کریں تو کینسر جیسے ناسور سے بچا جاسکتا ہے۔

  • ملک میں کورونا کی بہتر صورتحال ، این سی او سی  کا بڑا فیصلہ

    ملک میں کورونا کی بہتر صورتحال ، این سی او سی کا بڑا فیصلہ

    اسلام آباد : این سی او سی نے کورونا صورتحال میں بہتری کے پیش نظر ماسک کا استعمال روکنے کی سفارش کردی۔

    تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا کی بہتر ہوتی صورتحال پر بڑا فیصلہ کرلیا اور فیس ماسک کا استعمال روکنے کی سفارش کر دی۔

    ، زرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی نے وفاقی حکومت کو کورونا صورتحال پر سفارشات ارسال کر دیں، مراسلہ وزارت صحت، تعلیم، خارجہ، داخلہ اور مذہبی امور ، وزارت اطلاعات، ریلوے اور سول ایوی ایشن کو بھجوادیا گیا ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ماسک استعمال روکنے بارے فیصلہ 28 مارچ کے اجلاس میں ہوا تھا، ملک بھر میں کورونا کی صورتحال مکمل کنٹرول میں ہےاور کورونا کیسز میں نمایاں کمی آ چکی ہے۔

    این سی او سی کا کہنا تھا کہ شہری ترجیحی بنیادوں پر کورونا سے بچاو کی ویکسینیشن کرائیں اور بوسٹر ڈوز کے اہل شہری ویکسین لگوا لیں۔

    مراسلے کے مطابق موجودہ صورتحال میں ماسک لازمی پہننا ضروری نہیں ہے تاہم شہری بھیڑ والے اور گنجان مقامات پر ماسک پہن سکتے ہیں۔

    این سی او سی کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا کہ شہری کھانستے، چھینکتے وقت ناک، منہ ڈھانپیں۔

  • دنیا کے مہنگے ترین ماسک، رکھیں چہرے کو حسین و جواں

    دنیا کے مہنگے ترین ماسک، رکھیں چہرے کو حسین و جواں

    جواں رہنا اور خوبصورت دِکھائی دینا ہر مرد و عورت کی اولین خواہش ہے، خوبصورت اور جواں جلد کے حصول کے لیے ہر قسم کے جتن کیے جاتے ہیں جس کے لیے مہنگی سے مہنگی اشیاء کا استعمال کرنا بھی عام ہے کیوں کہ نہ تو شوق کا کوئی مول ہے اور نہ ہی خواہش کی کوئی حد ہے۔


    Quick-and-Easy Tips for Healthy, Beautiful Skin by arynews

    خوبصورت اور جواں جلد کے حصول کے لیے دنیا بھر میں خواتین الگ الگ تجربات کرتی نظر آتی ہیں اور شاید یہ سلسلہ ازل سے جاری ہے تا ہم اب مضر رساں کیمیکل اجزاء سے بنے ہوئے کاسٹیمک کے بجائے صحت افزا فطری اورمحفوظ طریقوں کو اپنا جا رہا ہے۔

    2

    چہرہ حسن کا آئینہ دار ہوتا ہے اسی لیے عمومی طورپرخواتین اپنے چہرے کی شادابی اور تازگی کو برقرار رکھنے، خوبصورت نظر آنے اور چہرے کی جلد کو لمبی عمردینے کے لیے مہنگے ترین ماسک استعمال کرتی ہیں۔دنیا بھر میں مہنگے ترین ماسک کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

    اصلی ہیرے سے تیار کردہ ماسک


    دنیا بھر میں استعمال ہونے والے سب سے مہنگے ترین ماسک کو اصلی ہیرے سے تیار کردہ کیا جاتا ہے، اصلی ہیرے کے پاؤڈر سے جلد چمکدار ہوجاتی ہے جب کہ اس میں موجود قیمتی پتھروں کا پاؤڈر، سمندری مٹی اور گلاب کی پتیاں چہرے کی جلد کو نرم و نازک او صحت مند بنانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

    4

    سیپی کی موتی سے تیار کردہ ماسک


    اسی طرح دوسرا مہنگا ترین ماسک سمندری آبی حیات سیپی کے موتی کے پاؤڈر سے تیار کردہ ماسک ہے جس میں شامل پپیتا، ایلوویرا اور کالی ریت جلد کے مردہ خلیوں کو جلا بخش کر پھر سے چہرے کو پر کشش، روشن اور چمکدار بناتے ہیں اورجلد کی نشونما میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

    %db%b7

    سونے کے زرات سے تیارکردہ ماسک


    جلد کو سورج کی تپتی دھوپ سے بچانے کے لیے سونے کے زرات سے تیار کردہ ماسک کا استعمال کیا جاتا ہے، یہ ماسک چہرے کی جلد کو جھلسنے اور جھریوں سے محفوظ رکھتا ہے اس ماسک کی مالیت تو ہزاروں ڈالرز میں ہوتی ہے لیکن یہ چہرے کی دلکشی اور رعنائی کا ضامن بھی ہے۔

    1

    نمک اور چینی سے تیار کردہ ماسک


    اصلی ہیرے، موتی اور سونے سے تیار کردہ ماسک کے علاوہ جس ماسک کا سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے وہ چینی اورنمک سے تیار کیے گئے ماسک ہیں جس میں وٹامن ای بھی شامل کیا جاتا ہے جس سے چہرہ جواں اورچمکدار ہوجاتا ہے۔

    3

    قدرتی معدنیا ت سے جلد کو جاذب نظر بنانا مہنگا ضرور ہو سکتا ہے لیکن یہ تمام تر مضراثرات سے پاک اورانسانی جلد کے لیے محفوظ بھی ہوتے ہیں، شاید یہی وجہ ہے کہ جلد کو تازگی اور شادابی فراہم کرنے والے قدرتی اجزاء سے تیار کردہ یہ ماسک تیزی کے ساتھ خواتین میں مقبول ہو رہے ہیں۔

    5