Tag: مالم جبہ

  • ہری پور سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے 7 بچے ریسکیو، مالم جبہ میں 2 بچے بہہ گئے

    ہری پور سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے 7 بچے ریسکیو، مالم جبہ میں 2 بچے بہہ گئے

    ہری پور: خیبر پختونخوا کے شہر ہری پور کی تحصیل غازی میں سیلابی ریلے میں ڈوبنے والے 7 بچوں کو بچا لیا گیا، تاہم دوسری طرف مالم جبہ میں 2 بچے ریلے میں بہہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہری پور کی تحصیل غازی میں سیلابی ریلے میں بہنے والے سات بچوں کو بروقت ریسکیو کر لیا گیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے اہل خانہ کے ساتھ صوابی سے تربیلہ ڈیم کی سیر کے لیے آئے تھے۔

    پانی کم ہونے پر سات بچے غازی بیراج میں کھیل رہے تھے، کہ اچانک سیلابی ریلا آ گیا، ریلا آنے پر تیز بہاؤ کے باعث تمام بچے ڈوب گئے، تاہم بروقت اطلاع پر ریسکیو نے فوری کارروائی کر کے ساتوں بچوں کو بہ حفاظت نکال لیا۔

    دوسری جانب خیبر پختونخوا میں سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ میں دو بچے سیلابی ریلے میں بہہ گئے، جن میں سے ایک کی لاش مل گئی ہے اور دوسرا لاپتا ہے، خاتون بچوں کے ساتھ ندی پار کر رہی تھی کہ اچانک ریلا آ گیا۔

    ادھر مدین میں لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ایک گھر تودے تلے آ گیا، جس میں 3 بچے دب کر جاں بحق ہو گئے اور ان کی ماں زخمی ہو گئی۔ جب کہ خوازہ خیلہ، مینگورہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آئی ہوئی ہے، اور بونیر کے مختلف علاقوں میں 3 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

  • مالم جبہ سے مینگورہ آنے والی وین کھائی میں جاگری، 7 جاں بحق

    مالم جبہ سے مینگورہ آنے والی وین کھائی میں جاگری، 7 جاں بحق

    مالم جبہ سے مینگورہ آنے والی وین کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہائی ایس گاڑی کھائی میں گرنے کے سبب 7 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہوئے ہیں۔

    ریسکیو حکام کے مطابق گاڑی میں الیکٹرانک کمپنی کااسٹاف سوار تھا، زخمی اورجاں بحق افراد کوکھائی سے نکالنے کیلئے پاک فوج کے دستے بروقت حادثے کی جگہ پہنچے۔

    پاک فوج کی ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں، لاشوں کوکھائی سے نکالا، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    اس سے قبل واشک میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 27 افراد جاں بحق لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    بلوچستان کے ضلع واشک میں افسوسناک حادثہ پیش آیاتھا، جہاں مسافرکوچ کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔

    ایبٹ آباد : مسافر جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

    اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، کوچ تربت سیکوئٹہ جارہی تھی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

  • ویڈیو رپورٹ: مالم جبہ میں جیپ اینڈ بائیک ریلی کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    ویڈیو رپورٹ: مالم جبہ میں جیپ اینڈ بائیک ریلی کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز

    وادئ سوات میں سردی کی آمد کے ساتھ سیاحت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، مالم جبہ میں جیپ اینڈ بائیک ریلی کے دوسرے ایڈیشن کا بھی آغاز ہو گیا۔

    فرنٹیئر فور بائی فور اور پاک فوج کے تعاون سے منعقدہ دو روزہ جیپ اینڈ بائیک ریلی پشاور سے مالم جبہ تک منعقد کی جا رہی ہے، اس ریلی میں پاکستان بھر سے 30 جیپ اور 15 بائیکس حصہ لے رہی ہیں۔

    ریلی کے شرکا نے پشاور موٹر وے انٹرچینج سے اپنے سفر کا آغاز کیا، سڑکوں اور آف روڈ سفر کرتے ہوئے ریلی مالم جبہ پر اختتام پذیر ہوئی۔

    جیپ اینڈ بائیک ریلی کے دوسرے دن مالم جبہ اسکی ریزورٹ پر ٹگ آف وار اور جیپ اینڈ بائیک ڈسپلے کے بعد اختتامی تقریب منعقد ہوگی، جس میں شرکا میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کی جائیں گی۔

  • برفباری کا سلسلہ جاری، مالم جبہ میں درجنوں گاڑیاں پھنس گئیں

    سوات اور گردونواح میں برفباری کا سلسلہ بدستوری جاری ہے مالم جبہ روڈ پر برفباری کے باعث سڑک مکمل بلاک ہوگئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سوات میں برفباری کا سلسلہ بدستوری جاری ہے، مالم جبہ روڈ پر درجنوں گاڑیاں برف میں پھنس گئی ہیں۔

    سیاحت کی غرض سے مالم جبہ جانے والے شہریوں کو گاڑیوں کے ساتھ سنو چین نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات درپیش ہیں۔

    برف میں پھنسے سیاحوں نے مدد کے لیے انتظامیہ سے اپیل کی ہے۔

  • حکومت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا پورا موقع دے گی: عثمان ڈار

    حکومت نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا پورا موقع دے گی: عثمان ڈار

    سوات: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا ہے کہ اسکی گالا میں مقامی نوجوانوں کو اسکیئنگ کی مفت تربیت فراہم کی گئی، حکومت ایسے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا پورا موقع دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سوات کی برفیلی وادی مالم جبہ میں اسکی اسپورٹس گالہ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے امور نوجوان عثمان ڈار نے شرکت کی۔

    معاون خصوصی نے قومی پرچم تھام کر زپ لائن کے مزے لیے اور اسکیئنگ بھی کی۔ انہوں نے تقریب میں حصہ لینے والے نوجوانوں میں انعامات تقسیم کیے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ جنت نظیر وادی مالم جبہ میں پہلی بار آنے کا اتفاق ہوا، ایسے حسین اور دلفریب نظارے لندن، پیرس اور سوئٹزر لینڈ میں نہیں دیکھے۔ پختونخواہ حکومت نے کھیل و سیاحت کے فروغ کا زبردست انتظام کیا۔

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے سیاحتی وژن کو بڑھانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اسکی گالا میں مقامی نوجوانوں کو اسکیئنگ کی مفت تربیت بھی فراہم کی گئی۔ امید ہے یہ نوجوان ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کریں گے۔

    عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت ایسے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کا پورا موقع دے گی، سیاحت کے شوقین افراد سے گزارش ہے مالم جبہ ضرور آئیں، سیاحت کے شوقین افراد کو ایسے خوبصورت مناظر کہیں نہیں ملیں گے۔

  • مالم جبہ، آئس اسکیٹنگ چیمپیئن شپ کا آغاز کل سے ہوگا

    مالم جبہ، آئس اسکیٹنگ چیمپیئن شپ کا آغاز کل سے ہوگا

    سوات : موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ سوات میں پاک فضائیہ کی جانب سے بین الاقوامی اسکیٹنگ چیمپیئن شپ کل سے مالم جبہ میں شروع ہو رہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی اسکیٹنگ چیمپئن شپ کا آغاز کل سے سوات کے علاقے مالم جبہ میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان کے علاوہ دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔

    malam-post-2

    اسکیٹنگ چمپئن شپ میں یونان، چیکوسلاویہ، مراکش، بھارت اور ترکی سمیت 9 ممالک حصہ لیں گے اس کے علاوہ پاکستان کے مختلف علاقوں سے بھی اسکیٹرز مقابلے کا حصہ ہوں گے۔

    واضح رہے مالم جبہ کے پُر فضاء مقام پر ہونے والی اسکیٹنگ چیمپئن شپ 11 سال بعد منعقد ہو رہی ہے جس کے باعث نہ صرف مالم جبہ بلکہ پورے سوات میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    malam-post-1

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ماضی میں دہشت گردی کے باعث سوات میں کھیلوں کا انعقاد متاثر ہوا تھا تا ہم کل سے شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے ذریعے ملک میں سیاحت کافروغ اور دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر ہوگا۔

    یاد رہے سوات میں دہشت گردوں کو دور دورہ تھا جسے پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے ذریعے کچلا جس کے بعد سوات کی رونقیں بحال ہونا شروع ہو گئی ہیں اور دہشت گردی سے تنگ آئے سوات کے مکینوں نے سکھ کا سانس لیا جہاں اب مختلف سماجی اور ثقافتی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں۔

  • برفباری دیکھنے کے لیے ان مقامات کی سیر کریں

    برفباری دیکھنے کے لیے ان مقامات کی سیر کریں

    ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری کا آغاز ہوگیا ہے اور اس کے ساتھ ہی گرم اور خشک علاقوں کے رہنے والوں نے برفباری دیکھنے کے لیے اپنا بوریا بستر باندھ لیا ہے۔

    پاکستان قدرتی مناظر کے حوالے سے دنیا کے حسین ترین ممالک میں سے ایک ہے جہاں چاروں موسم پائے جاتے ہیں۔ اس سال اگر آپ بھی برف باری دیکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ کو کن مقامات کا انتخاب کرنا چاہیئے۔

    وادی کیلاش

    1

    پاکستان کی وادی چترال اور وادی کیلاش دو خوبصورت ترین مقامات ہیں۔ وادی کیلاش میں ایک مختلف مذہب کے لوگ آباد ہیں جن کی روایات و ثقافات نہایت خوبصورت، سحر انگیز اور منفرد ہیں۔

    2

    اگر آپ سردیوں میں یہاں کا دورہ کرتے ہیں تو آپ ان کے تہوار سنو گالف میں شرکت کر سکتے ہیں۔

    وادی ناران

    naran-2

    خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں واقع وادی ناران اپنی خوبصورتی اور جھیل سیف الملوک کی وجہ سے بے حد مشہور ہے۔

    naran-1

    یہاں کی لوک کہانیوں کے مطابق اس جھیل پر چاند راتوں میں آسمان سے پریاں اترتی ہیں۔

    مالم جبہ

    malam-2

    وادی سوات میں واقع ہل اسٹیشن مالم جبہ بھی ایک خوبصورت مقام ہے۔ یہ پاکستان میں برف کے کھیل اسکینگ کا واحد مرکز ہے۔

    malam-1

    یہ مقام تاریخ سے دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے بھی دلچسپی کا باعث ہے کیونکہ یہاں بدھ مت کے دو سٹوپا (جہاں گوتم بدھ کی راکھ دفن ہے) اور 6 بدھ عبادت گاہیں بھی موجود ہیں۔

    وادی ہنزہ

    hunza

    پاکستان کے صوبہ گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ کے کنارے واقع یہ ایک پہاڑی علاقہ ہے۔

    baltit

    یہاں کا بلتت قلعہ سیاحوں کے لیے پرکشش ترین مقام ہے جبکہ یہاں سے پاکستان میں موجود خوبصورت بلند پہاڑی چوٹیوں کا بھی نظارہ کیا جاسکتا ہے۔

    سکردو

    skardu-2

    دریائے سندھ اور دریائے شگر کے سنگم پر واقع اسکردو سطح سمندر سے 8 ہزار 200 فٹ بلند ہے۔

    skardu-1یہاں موجود جھیلیں اپر کچورا جھیل، لوئر کچورا جھیل اور صدپارہ جھیل خوبصورت ترین جھیلیں ہیں۔

    زیارت

    ziarat-1

    ضلع زیارت نہ صرف ایک سیاحتی بلکہ تاریخی مقام بھی ہے۔ یہاں زیارت ریزیڈنسی موجود ہے جہاں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اپنی زندگی کے آخری ایام گزارے تھے۔

    juniper

    یہاں پر دنیا کا دوسرا بڑا صنوبر کا جنگل بھی موجود ہے۔ اس جنگل میں 5 سے 7 ہزار سال قدیم درخت بھی موجود ہیں۔

    نتھیا گلی

    nathia-2

    نتھیا گلی صوبہ خیبر پختونخوا کا ایک پہاڑی قصبہ ہے جو ضلع ایبٹ آباد میں مری کو ایبٹ آباد سے ملانے والی سڑک پر 8200 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔

    nathia-1

    پیر چانسی

    peer-2

    سطح سمندر سے ساڑھے 9 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع یہ مقام مظفر آباد میں واقع ہے۔

    peer-1

    کیل گاؤں

    kel-2

    آزد کشمیر میں وادی نیلم میں موجود یہ گاؤں برفباری کا نظارہ دیکھنے کے لیے نہایت حسین مقام ہے۔

    kel-1

    یہ پاکستان کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک سروائی چوٹی کا بیس کیمپ بھی ہے۔