Tag: مالک

  • ویڈیو: دنیا کا ہر شخص سونے (GOLD) کا مالک ہے، مگر کیسے؟ جانیے اس حیرت انگیز رپورٹ میں

    ویڈیو: دنیا کا ہر شخص سونے (GOLD) کا مالک ہے، مگر کیسے؟ جانیے اس حیرت انگیز رپورٹ میں

    گزشتہ چند برس میں سونے کی بڑھتی قیمت نے اس دھات کو عام انسان کی دسترس سے دور کر دیا لیکن پھر بھی دنیا کا ہر انسان سونے کا مالک ہے۔

    سونا ہمیشہ ایک قیمتی دھات رہا ہے تاہم حالیہ چند برسوں بالخصوص رواں برس کے ابتدائی ساڑھے تین ماہ میں جس تیزی سے اس دھات کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اس کی وجہ سے سونا اب غریب تو کیا متوسط طبقے کی دسترس سے بھی دور ہو گیا ہے لیکن اس کے باوجود دنیا کی 8 ارب آبادی کا ہر فرد اس قیمتی دھات کا مالک ہے۔

    جی ہاں! یہ حقیقت ہے کہ ہر انسان کے جسم میں جہاں قدرت نے بیش بہا نعمتیں رکھی ہیں وہیں اس کے جسم میں سونا بھی موجود ہوتا ہے۔

    تاہم اس کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اور ایک انسان میں مجموعی طور پر 0.2 ملی گرام سونا موجود ہوتا ہے۔ اگر اس کو دنیا کی مجموعی آبادی سے ضرب دیا جائے تو تمام انسانوں کے جسم میں 2 کلو سونا موجود ہوتا ہے۔

    سونا جسم میں کیا کام کرتا ہے؟

    سونا ہمارے جسم میں کیمیائی ردِ عمل میں استعمال ہوتا ہے، مثلاً: خلیوں میں برقی توازن قائم رکھنا، اینزائمز کی کارکردگی میں مدد فراہم کرنا اور anti-inflammatory اثرات میں بھی کارگر ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بعض اوقات سونے کو جوڑوں کے درد (rheumatoid arthritis) میں استعمال کیا جاتا ہے۔

    سونا انسان کے جسم میں کہاں پایا جاتا ہے؟

    سائنسدانوں کے مطابق انسانی جسم میں موجود سونا زیادہ تر خون اور خلیوں میں پایا جاتا ہے۔ اس کا جسم کے کیمیائی توازن میں کردار بہت معمولی لیکن اہم ہے۔

    یہ خون میں نہایت معمولی مقدار میں پایا جاتا ہے جہاں یہ خلیے میں enzymes کے ساتھ بندھا ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ عضلات و ہڈیوں میں کچھ مالیکیولز میں micro-level پر موجود ہوتا ہے۔

  • کراچی کنگز سے بدترین شکست کے بعد ملتان سلطانز کے مالک کا اپنے ’’کپتان‘‘ پر گہرا طنز

    کراچی کنگز سے بدترین شکست کے بعد ملتان سلطانز کے مالک کا اپنے ’’کپتان‘‘ پر گہرا طنز

    پی ایس ایل 10 میں کراچی کنگز سے بدترین شکست کے بعد ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے اپنے کپتان محمد رضوان کو ہی ٹرول کر دیا۔

    پاکستان سپر لیگ 10 میں گزشتہ روز کراچی کنگز نے فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ملتان سلطانز کو چاروں شانے چت کر دیا۔ لیگ کی مقبول ترین فرنچائز نے ملتان کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 235 رنز کا بڑا ہدف چار گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔

    اس شکست کے بعد ملتان سلطانز فرنچائز کے مالک علی ترین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپے ہی کپتان محمد رضوان کو ٹرول کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ لَرن تو ہوگیا (سیکھ تو لیا)، جیمز ونس اور خوشدل سے خاص طور پر۔

    انہوں نے صرف ایک ہی ٹویٹ پر بس نہیں کیا بلکہ ایک اور ٹویٹ میں گہرا طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’’چلو کوئی نہیں، فیلڈنگ تو کی ہم نے‘‘۔

    مذکورہ میچ میں جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 101 رنز میچ وننگ اننگ اور پی ایس ایل کی تاریخ کی تیسری تیز ترین سنچری اسکور کی تھی۔ خوشدل شاہ نے بھی جارحانہ 37 گیندوں پر 60 رنز بنائے تھے۔ دونوں بیٹرز نے پانچویں وکٹ کے لیے 142 رنز جوڑے تھے۔

    واضح رہے کہ محمد رضوان جو پاکستان کرکٹ وائٹ بال ٹیم کے بھی کپتان ہے اور قومی ٹیم پے در پے شکستوں سے دوچار ہے۔ ہر شکست کے بعد پاکستانی کپتان یہ بیان دیتے ہیں کہ ہم شکستوں سے سیکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    صارفین ملتان سلطانز کے مالک کی ان طنزیہ ٹویٹس کو اسی تناظر میں دیکھ رہے ہیں۔

  • کتے نے گولی مار کر اپنے مالک کو ہلاک کر دیا!

    کتے نے گولی مار کر اپنے مالک کو ہلاک کر دیا!

    کتا وفادار جانور مانا جاتا ہے جو اپنے مالک کے لیے اپنی جان بھی دے دیتا ہے لیکن ایک پالتو کتے نے اپنے ہی مالک کی جان لے لی۔

    یہ واقعہ امریکا میں پیش آیا جہاں پستول سے کھیلنے کے دوران پالتو کتے سے گولی چل گئی جو مالک کی موت کا سبب بن گئی۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی میں امریکی شہری اپنے بستر پر سو رہا تھا جب کہ بیڈ کے قریب ہی اس کی پستول پڑی ہوئی تھی۔

    اسی دوران پالتو کتا کمرے میں آ گیا اور وہاں پڑی پستول سے کھیلنے لگا۔ کھیلتے ہوئے جانور کا پاؤں پستول کے ٹریگر میں پھنس گیا اور اس کو نکالنے کے دوران اتفاقی گولی چل گئی جو سیدھی گہری نیند سوئے اس کے مالک کو لگی۔

    زخمی شخص کو اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زیادہ خون بہہ جانے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

  • مالک نے اپنے 125 مگرمچھوں کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا

    مالک نے اپنے 125 مگرمچھوں کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا

    تھائی لینڈ میں مگرمچھوں کی افزائش کرنے والے ایک فارم کے مالک نے اپنے 125 مگر مچھوں کو کرنٹ لگا کر مار ڈالا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمال مغربی تھائی لینڈ کے صوبہ لامفون میں مگرمچھ کے پالنے والے نتھپاک خمکد نے بتایا کہ موسلاد ھار بارش سے فارم کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ مگر مچھ باہر پانی میں نکل سکتے تھے۔

     فارم کے مالک نے کہا کہ ہمیں ڈر تھا کہ سیلاب کے دوران یہ مگر مچھ فرار ہوسکتے ہیں اور ان کی وجہ سے آبادی کو خطرہ ہوسکتا ہے، اس لئے لوگوں  کو بچانے کے لئے یہ اقدام کیا گیا۔

    فارم کے مالک نے کہا کہ بدقسمتی سے ان رینگنے والے جانوروں میں سے 125 کو مارنا پڑا جن کو میں 17 سال سے پال رہا تھا، سیامی نسل کے نایاب مگرمچھوں کو بجلی کے کرنٹ سے مارا گیا۔

    مالک کا کہنا ہے کہ مگر مچھ پانی سے بھاگنے کے بعد میں گاؤں والوں اور مویشیوں پر حملہ کر سکتے تھے، مالک نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں جانوروں کی باقیات کو دیوار سے نکالا جا رہا ہے۔

    سیامی مگرمچھ کی لمبائی تین میٹر کمبی ہوتی ہے، یہ جنوب مشرقی ایشیا میں انتہائی خطرے سے دوچار نسل ہے، لیکن اس کی جلد سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسے تھائی لینڈ کے فارموں میں اب بھی پالا جاتا ہے۔

     فارم کے مالک نے بتایا کہ اس نے حکام سے رابطہ کیا تھا کہ مگرمچھوں کو عارضی پناہ گاہ میں رکھیں لیکن اس کو اجازت نہیں ملی۔

  • خونخوار مگرمچھوں نے اپنے ہی مالک کی جان لے

    خونخوار مگرمچھوں نے اپنے ہی مالک کی جان لے

    پنوم پن: کمبوڈیا میں مگرمچھوں نے ایک فارم ہاؤس کے 72 سالہ مالک پر حملہ کرکے اس کی جان لے لی۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کمبوڈیا میں مگرمچھوں نے اپنے ہی 72 سالہ فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر کو ٹکڑے ٹکڑے کر کے اُسے اپنا شکار بنا لیا۔

    یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 72 سالہ نوام نامی شخص انڈے دینے والی مگرمچھ کے قریب پہنچا اور اسے پنجرے سے نکالنے کی کوشش کی تو مادہ مگرمچھ باہر نہیں آئی۔

    مگرمچھوں سے بھرے تالاب میں بچے کی تیراکی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    پولیس نے بتایا کہ مادہ مگر مچھ کسی طرح باہر نکلنے کو تیار نہیں تھی جب لوان نے مگرمچھ کے منہ پر چھڑی ماری تو اُس نے چھڑی سمیت 72 سالہ شخص کو بھی ساتھ اپنی جانب کھینچ لیا جس کے بعد دیگر 40 مگرمچھوں نے بھی اس پر دھاوا بول دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ مگرمچھ نے حملے کے دوران نوام کے جسم کے بڑے حصے کو چبا چکے تھے، جس سے اس کی موت ہوگئی۔ مقتول کے جسم پر کاٹنے کے نشانات تھے اور اس کا ایک بازو غائب تھا۔

  • بلی نے مالک کو موت کے منہ میں پہنچا دیا

    بلی نے مالک کو موت کے منہ میں پہنچا دیا

    گھر میں پالتو جانور پالنے والے افراد یہ جانتے ہوں گے کہ کسی نا کسی وجہ سے کبھی ان کا  جانور  کبھی زخمی ہوا ہوگا یا اس جانور کی وجہ سے وہ زخمی ہوئے ہوں گے۔

    لیکن کیا آپ نے کبھی کسی کے بارے میں سنا ہے کہ وہ بلی کے ٹکر سے اپنی جان گنوا بیٹھنے کے قریب پہنچ گئے ہوں؟ جی ایسا ہوا ہے اور صارفین اس حادثے سے حیران ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق اکتوبر  میں برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کی گردن ٹوٹ گئی، ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی اور اس کے پھیپھڑوں میں خون بہنے لگا اور وجہ ان کی اپنی پالتو بلی تھی۔

    برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 59 سالہ کرس رولی ایک پیشہ ور موسیقار ہیں، انہوں نے بتایا کہ یہ حادثہ 23 اکتوبر کو اس وقت پیش آیا جب میں اپنے مصری اسفنکس بلی کے بچے(ایرک) کے ساتھ گھر میں اکیلا تھا۔

    بلی نے خود کو سانپ کے حملے سے کیسے بچایا؟َ حیرت انگیز ویڈیو

    رولی نے بتایا کہ رات کے وقت جب میں سیڑھیوں سے اتر رہا تھا تو ایرک( بلی) نے مجھ پر چھلانگ لگادی، میں اسے بچانے کے چکر میں راستے سے ہٹنے کی کوشش کی تو میرا پاؤں پھسل گیا جس کے باعث میں شدید زخمی ہونے کی بعد بے ہوش ہوگیا۔

    رولی اپنے اپارٹمنٹ میں اپنے دوست کے ہمراہ رہتے ہیں لیکن ان کا دوست نائٹ شفٹ میں کام کررہا تھا  تاہم جب وہ گھر آتا ہے تو رولی کو خون میں لت پت فرش پر پڑا ملتا ہے۔

    رولی نے بتایا کہ ابتدائی طور پر مجھے اپنے چوٹوں کی حد کا احساس نہیں ہوا، لیکن بعد میں مجھے میرے ڈاکٹر نے بتایا کہ میری کھوپڑی، گردن او ریڑھ کی ہڈی ٹوٹی ہوئی ہے۔

    ڈاکٹر نے بتایا کہ میری 9 پسلیاں ٹوٹ گئیں ہیں اور ہر پسلی میں ایک سے زیادہ فیکچر ہیں اس وجہ سے میں نے 2 ہفتے تک اسپتال میں گزارا۔

    کرس رولی کا کہنا تھا کہ مجھے زیادہ یاد نہیں ہے، بس میں بہت تیزی سے گر رہا تھا، اور یہ سب بس کچھ چند سیکنڈ کے اندر ہوا ، پھر میں نیچے گر گیا۔ میں اپنے گھر کی زمین پر 14 گھنٹے تک یونہی پڑا رہا، میرا ساتھی رات کو کام کرتا ہے تو اس کے آنے تک میں زمین پر ہی بے ہوش پڑا رہا۔

    تاہم طبی ماہرین نے اب کہا کہ کرس رولی  کو مسلسل دیکھ بھال کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ چوٹ کو ٹھیک ہونے میں 6-12 ماہ لگیں گے۔

  • مالک کی زوم کال کے درمیان پالتو کتے کی شرارتیں، ویڈیو وائرل

    مالک کی زوم کال کے درمیان پالتو کتے کی شرارتیں، ویڈیو وائرل

    ورک فرام ہوم اور گھر سے ہونے والی زوم کالز کے دوران اکثر دلچسپ واقعات پیش آتے ہیں جن میں گھر والے، بچے یا پالتو جانور ملوث ہوتے ہیں۔

    ایسے ہی ایک شرارتی کتے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو اپنے مالک کی زوم کال کے دوران اسے مسلسل تنگ کر رہا ہے اور نچلا نہیں بیٹھ رہا۔

    یہ کورگی (کتے کی ایک نسل) جس کا نام ڈیش ہے اپنے مالک کو کہیں مصروف دیکھتا ہے تو اس کی توجہ چاہتا ہے جس کے لیے وہ اسے تنگ کرتا رہتا ہے۔

    اکثر جب اس کا مالک گھر سے کام کرنے کے دوران زوم پر ہونے والی کسی میٹنگ میں مصروف ہوتا ہے تو یہ اپنے کھلونے اٹھا اٹھا کر مالک کی طرف پھینکتا ہے۔

    یہ کھلونے کبھی مالک کے سر پر لگتے ہیں، کبھی اس کے برابر سے اڑ کر دور گرتے ہیں، کبھی سیدھا اسکرین پر جا کر لگتے ہیں۔

    زوم کال کے دوسری طرف موجود شخص بھی یہ ساری کارروائی دیکھ رہا ہوتا ہے اور جب اسے پتہ چلتا ہے یہ حرکتیں کتا کر رہا ہے تو اس کے چہرے پر بھی بے ساختہ مسکراہٹ دوڑ جاتی ہے۔

    ڈیش کے مالک نے اس کا انسٹاگرام پیج بھی بنالیا ہے جہاں وہ اس کی شرارتوں کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتا رہتا ہے، ان ویڈیوز پر ہزاروں لائیکس موصول ہوتے ہیں جبکہ لگ بھگ 2 لاکھ افراد نے اس اکاؤنٹ کو فالو کر رکھا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dash The Corgi (@dash_and_furrious)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dash The Corgi (@dash_and_furrious)

    مالک کا کہنا ہے کہ اپنی پیشہ وارانہ مصروفیت کے دوران کتے کی ان حرکتوں پر اسے غصہ نہیں آتا بلکہ اس طرح اسے اپنی بورنگ میٹنگز کے دوران چند لمحے مسکرانے کو مل جاتے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dash The Corgi (@dash_and_furrious)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Dash The Corgi (@dash_and_furrious)

  • مالک کی موت پر دل گرفتہ گائے لاش کے قریب رونے لگی

    مالک کی موت پر دل گرفتہ گائے لاش کے قریب رونے لگی

    اکثر جانوروں کو اپنے مالک سے بے انتہا انسیت ہوجاتی ہے اور وہ اس سے بچھڑنا برداشت نہیں کرسکتے، ایسی ہی ایک گائے کی ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جو اپنے مالک کی موت پر اس کی لاش کے قریب رو رہی ہے۔

    یہ واقعہ بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ کے ایک گاؤں میں پیش آیا، ایک کسان کی موت کے بعد اسے آخری رسومات کے لیے شمشان گھاٹ لے جایا گیا جہاں عجیب واقعہ پیش آیا۔

    میت کے اہل خانہ اور رشتے دار اس کی آخری رسومات کی تیاری کر رہے تھے جب اچانک اس کی گائے بھی وہاں آن پہنچی، وہ ادھر ادھر سر گھما کر مالک کو ڈھونڈنے لگی، لوگوں نے راستہ بنا کر اسے آگے جانے دیا جہاں بیچوں بیچ میت رکھی تھی۔

    گائے وہاں جا کر کھڑی ہوگئی اور رونے لگی جس پر وہاں موجود افراد حیران رہ گئے، ایک روتا ہوا شخص گائے کو روتا دیکھ مزید افسردہ ہوگیا۔

    لوگوں نے گائے کو تسلی سے اس کے مالک کے قریب سوگ منانے دیا اور بعد ازاں میت کی آخری رسومات ادا کیں۔

  • پالتو کینگرو نے مالک پر حملہ کر کے اسے مار ڈالا

    پالتو کینگرو نے مالک پر حملہ کر کے اسے مار ڈالا

    پالتو جانور یوں تو بہت اچھے ساتھی ہوتے ہیں لیکن بعض اوقات وہ اپنے مالک پر حملہ آور بھی ہوجاتے ہیں اور کوئی افسوس ناک حادثہ پیش آسکتا ہے۔

    بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق آسٹریلیا میں ایک 77سالہ بزرگ شہری اپنے ہی پالتو کینگرو کے حملے سے ہلاک ہوگیا۔

    بزرگ شخص کو ایک رشتے دار نے شدید زخمی حالت میں دیکھا تو پیرا میڈیکس کو اطلاع کی گئی، کینگرو طبی عملے کو زخمی شہری کے پاس نہیں آنے دے رہا تھا جس کے بعد پولیس کو بلایا گیا۔

    پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ کینگرو کو گولی مار کر ختم کرنا پڑا کیونکہ وہ طبی عملے پر حملہ آور ہوسکتا تھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص نے جنگلی کینگرو کو گھر میں پال رکھا تھا۔

  • آپ کی پالتو بلی ہر وقت سوتی کیوں رہتی ہے؟ کہیں اس کی وجہ خود آپ تو نہیں؟

    آپ کی پالتو بلی ہر وقت سوتی کیوں رہتی ہے؟ کہیں اس کی وجہ خود آپ تو نہیں؟

    پالتو بلیاں نہایت پیاری ہوتی ہے اور ان کی معصوم شرارتیں ہر کسی کا دل موہ لیتی ہیں، حال ہی میں ایک تحقیق میں ان کے بارے میں ایک اور حیران کن اور پیارا انکشاف ہوا ہے۔

    انگلینڈ کی یونیورسٹی آف لنکن میں کی گئی ایک تحقیق میں پتہ چلا کہ پالتو بلیوں کے مالکوں کی شخصیت و عادات ان کی بلی پر بھی اثر انداز ہوتی ہیں۔

    تحقیق کے لیے ماہرین نے 3 ہزار کے قریب بلیوں اور ان کے مالکان کا تجزیہ کیا۔

    نتائج میں دیکھا گیا کہ جس طرح کوئی بچہ اپنے والدین کی شخصیت کا آئینہ ہوتا ہے اور بالکل اپنی والدین جیسی عادات و فطرت رکھتا ہے، بالکل ویسے ہی بلیاں بھی اپنے مالک کی عادات اپنا لیتی ہیں۔

    تحقیق میں شامل ایک ماہر کا کہنا ہے کہ پالتو جانور کسی بھی گھر کا حصہ بن جاتا ہے اور گھر والے اس سے ایک فیملی ممبر ہی کی طرح برتاؤ کرتے ہیں، چانچہ یہ حیران کن نہیں کہ پالتو جانور اپنے ارد گرد موجود افراد کی عادات کو اپنا لیتے ہیں۔

    یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اگر آپ کی پالتو بلی سست ہے یا بہت ایکٹو ہے، ہر وقت سونے کی عادی ہے یا شرارتیں کرتی ہے، چالاک ہے یا بہت بھولی بھالی ہے، تو یہ عادات یقیناً آپ میں بھی ہوں گی۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ گھر میں پالتو جانور رکھنا بے شمار جسمانی و ذہنی فوائد کا باعث بنتا ہے، پالتو جانور سے آپ کے ذہنی تناؤ میں کمی واقع ہوتی ہے۔

    طویل عرصے تک گھر میں پالا جانے والا جانور گھر میں موجود مریضوں کے لیے ایسا ہی ثابت ہوتا ہے جیسے کسی قریبی عزیز یا اپنے کی موجودگی۔ علاوہ ازیں گھر میں جانور پالنا بچوں کی بہترین تربیت میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔