Tag: مالکانہ حقوق

  • سندھ اسمبلی میں  سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی قرارداد منظور

    سندھ اسمبلی میں سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی قرارداد منظور

    کراچی : سندھ اسمبلی میں سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی قرارداد منظور کرلی گئی، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت سے رابطہ کرے اور مارٹن کوارٹرز ،کلیٹن کوارٹرز ، جہانگیر روڈ اور پاکستان کوارٹرز کے لاکھوں مکینوں کو مالکانہ حقوق فراہم کرے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا، جس میں مارٹن کوارٹرز ،کلیٹن کوارٹرز ، جہانگیر روڈ اور پاکستان کوارٹرز کے لاکھوں مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی قرارداد پیش کی گئی ، قراردادایم کیوایم کے خواجہ اظہار الحسن نے پیش کی۔

    قرارداد میں کہا گیا مارٹن اورپاکستان کوارٹرزکےرہائشیوں پرتشددکی مذمت کرتے ہیں ، ان تمام رہائشی افراد کو قیام پاکستان کے بعد ان کی خدمات کے صلے میں پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان نے فراہم کئے تھے، اس لئے فوری طور پر ان رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا کہ سندھ حکومت وفاقی حکومت سے رابطہ کرے اور مارٹن کوارٹرز ،کلیٹن کوارٹرز ، جہانگیر روڈ اور پاکستان کوارٹرز کے لاکھوں مکینوں کو مالکانہ حقوق فراہم کرے اور اس کی رپورٹ سپریم کورٹ کو بھیجے۔

    جس کے بعد پاکستان ،مارٹن، کلیٹن کوارٹرز کے مکینوں کو مالکانہ حقوق دینے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔

    مزید پڑھیں : چیف جسٹس کی سرکاری کوارٹرز کے خلاف آپریشن 3ماہ مؤخر کرنے کی ہدایت

    یاد رہے کہ 24 اکتوبر کو سپریم کورٹ کے احکامات پر پولیس پاکستان کوارٹرز کے رہائشیوں کی بے دخلی کیلئے پہنچی تو شہریوں نے احتجاج کیا اور علاقہ مکینوں نے پاکستان کوارٹرز کے داخلی راستے رکاوٹیں لگا کر بند کردیئے تھے، جس پر پولیس نے مکینوں پر بے دریغ لاٹھی چارج کیا ، شیلنگ کی اور واٹر کینن کا استعمال کیا، جس کے بعد علاقہ میدان جنگ بن گیا تھا۔

    پولیس آپریشن کے دوران متعدد مظاہرین زخمی ہوئے اور کئی افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان کوارٹرز کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو فوری پولیس واپس بلانے کا حکم دے دیا تاہم آپریشن روکنے کے احکامات کے باوجود پولیس کی طرف سے پتھراو اور شیلنگ کا سلسلہ جاری رہا، مشتعل افراد نے گاڑی جلادی اور احتجاج کیا۔

    بعد ازاں پاکستان کوارٹرز کے گھر خالی کرانے کے معاملے پر گورنرسندھ عمر ان اسماعیل نے چیف جسٹس ثاقب نثار نے رابطہ کیا اور آپریشن رکوانے کی درخواست کی تھی، جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے سرکاری کوارٹرز کےخلاف آپریشن 3 ماہ مؤخر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

  • لیونل میسی اپنا نام بطورمالکانہ حقوق استعمال کرسکتےہیں

    لیونل میسی اپنا نام بطورمالکانہ حقوق استعمال کرسکتےہیں

    برسلز : یورپی عدالت نے ارجنٹائن کے معروف فٹبالر اور بارسولنا کلب کے سپراسٹار لیونل میسی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ کھیلوں کی مصنوعات پراپنا نام استعمال کرسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پورپی عدالت نے عہد حاضر کے ممتاز فٹبالر لیونل میسی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنا نام بطور مالکانہ حقوق استعمال کرسکتے ہیں۔

    ارجنٹائن کے معروف فٹبالر لیونل میسی نے کھیلوں کی مصنوعات پراپنا نام استعمال کرنے کے حق کے لیے 7 سال تک یہ مقدمہ لڑا جس کے بعد فیصلہ ان کے حق میں آیا۔

    لیونل میسی کی درخواست پر ہسپانوی سائیکلنگ برانڈ ’ماسی‘ نے اعتراض کرتے ہوئے کہا تھا کہ دونوں ناموں میں مماثلت ہے جس سے لوگوں کو الجھن ہوسکتی ہے۔

    یورپ کی جنرل کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ لیونل میسی اتنے معروف ہیں کہ الجھن نہیں ہوسکتی۔

    خیال رہے کہ لیونل میسی نے اپنا نام بطور مالکانہ حقوق استعمال کرنے کے لیے 2011 میں یورپی یونین آفس فار انٹلیکچول پراپرٹی میں درخواست جمع کروائی تھی۔

    لیونل میسی: ایک منٹ کے تیس ہزار ڈالرز وصول کرنے والا دنیا کا امیر ترین فٹ بالر

    واضح رہے کہ ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے رواں‌ سیزن میں‌ اپنے روایتی حریف کو پیچھے چھوڑ دیا ، ان کی ایک منٹ کی آمدنی تیس ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں