Tag: مالک کراچی کنگز

  • کراچی کنگز کےمالک سلمان اقبال کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، آفیشل ٹی شرٹ پیش کی

    کراچی کنگز کےمالک سلمان اقبال کی وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات، آفیشل ٹی شرٹ پیش کی

    کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور سی ای او سلمان اقبال نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کراچی کنگز کی آفیشل ٹی شرٹ پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ہونے والی اہم ملاقات میں پی ایس ایل کے انعقاد اورکراچی میں ہونے والے فائنل کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

    اس موقع پر اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ پی ایس ایل سے دیگرملکوں کے کھلاڑی پاکستان آ رہے ہیں، پاکستان کےعوام کی خواہش ہے کراچی میں کرکٹ کی واپسی ہو۔

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال سے ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ نہ ہوتا تو کراچی کنگزکا کپتان ہوتا۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے گزشتہ سال جووعدہ کیا اس سال وعدے کونبھاؤں گا، میں نےکہا تھا کہ 2018 کے پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں ہوگا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ خوشی ہوگی پی ایس ایل کے فائنل میں کراچی کنگزمیدان میں ہو۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں نے جس بھی ٹیم کی سربراہی کی ہے وہ ہمیشہ جیتی ہے، میرا ریکارڈ ہے ٹیم کوجیتا کرہی واپس لوٹتا ہوں۔

    انہوں نے کراچی کے لوگوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ فائنل کراچی میں ہوگا اور فائنل کے لیے سیکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لے رہا ہوں۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کو ان جیسی شخصیات کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے عالمی کرکٹ کو دوبارہ پاکستان کا دروازہ دکھایا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ انشااللہ کراچی کنگز اس سال پی ایس ایل جیتے گی، شائقین اور ہم بھی کراچی کنگز کےساتھ ہیں۔


    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی آصف زرداری سے ملاقات


    خیال رہے کہ گزشتہ روز اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور سی ای او سلمان اقبال نے بلاول ہاؤس میں سابق صدرآصف زرداری کو کراچی کنگز کی آفیشل ٹی شرٹ پیش کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی آصف زرداری سے ملاقات، آفیشل ٹی شرٹ پیش کی

    کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی آصف زرداری سے ملاقات، آفیشل ٹی شرٹ پیش کی

    کراچی : اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور سی ای او سلمان اقبال نے بلاول ہاؤس میں سابق صدرآصف زرداری کو کراچی کنگز کی آفیشل ٹی شرٹ پیش کی.

    تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے سابق صدر آصف زرداری سے ہونے والی اہم ملاقات میں پی ایس ایل کے انعقاد، پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی اور کراچی میں ہونے والے فائنل کے انتظامات پربھی تبادلہ خیال کیا اور اہم تجاویز پیش کیں.

    اس موقع پرسابق صدر آصف زرداری نے ملک میں جمہوریت اور کھیلوں کے فروغ میں اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک  کے مثالی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی نےعالمی کرکٹ کی پاکستان واپسی کے لیے اہم کردارادا کیا ہے اور پاکستان میں جمہوریت کی بحالی کے لیے سب سے آگے رہا.

    پی پی پی پی کے صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل کراچی میں ہونے سے یہاں کھیلوں کی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا جس کے لیے سندھ حکومت نہ صرف مکمل تعاون کا یقین دلاتی ہے بلکہ کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال کی کاوشوں کی بھی معترف ہے.


     اسی سے متعلق : پی ایس ایل 2018: میچز کا شیڈول جاری


    اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے سی ای او سلمان اقبال نے کراچی کنگز کی حمایت کرنے اور اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے کردار کو سراہنے پر آصف زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں کراچی کنگز کی آفیشل ٹی شرٹ بھی پیش کی.

    خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز رواں ماہ 22 فروری کو دبئی میں ہوگا اور شائقین کرکٹ کو مضبوط ٹیموں کے درمیان سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے جب کہ اس بار فائنل لاہور کے بجائے کراچی میں کھیلا جائے گا.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں.

  • کراچی کنگز: پندرہ لڑکے ٹریننگ کیلئے برطانیہ بھیجیں گے، سلمان اقبال

    کراچی کنگز: پندرہ لڑکے ٹریننگ کیلئے برطانیہ بھیجیں گے، سلمان اقبال

    کراچی : پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے کہا ہے کہ اے آر وائی نے جتنے وعدے کئے سب پورے کئے، جیتنے والی ٹیم کے پندرہ لڑکوں کو ٹریننگ کے لئے برطانیہ بھیجیں گے، کھلاڑیوں کو اکھٹا کرنے میں راشد لطیف نے بہت محنت کی ہے، انہوں نے75شہزادےاکھٹے کیے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیا ناظم آباد میں صائمہ گروپ’’کراچی کےشہزادے‘‘ کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ٹورنامنٹ کا افتتاح صوبائی وزیر کھیل سردار محمد بخش مہر نے کیا، تقریب میں کراچی کنگز کے ٹیم ڈائریکٹرراشد لطیف اورصدر کےسی سی اے نے شرکت کی.

    کراچی کے شہزادے ٹورنامنٹ میں5ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں شارجہ کوکنگ آئل، اگلوآئسکریم، اسٹارمارکیٹنگ، صائمہ گروپ اورمہران فوڈ انڈسٹری کی ٹیمیں شامل ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ9سے16جولائی تک جاری رہے گا، ٹورنامنٹ کا پہلامیچ اگلوآئسکریم اوراسٹارمارکیٹنگ کی ٹیموں کے درمیان کھیلاجائے گا۔

    صائمہ گروپ کراچی کے شہزادے کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اقبال نے مزید کہا کہ ہم ملک میں کرکٹ کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں، کراچی کنگز نے اپنا وعدہ پورا کردیا ہے۔

    راشد لطیف نے محنت کرکے پچھتر شہزادےجمع کئے ہیں، سلمان اقبال نےاس امید کا اظہار بھی کیا انشااللہ یہ شہزادے آگے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چارکھلاڑی پی ایس ایل کی وجہ سے یہاں تک پہنچے۔

    چیمپئنز ٹرافی جتوانے میں پی ایس ایل کےان چاروں کھلاڑیوں کا نمایاں کردارتھا، انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سے قومی ٹیم کیلئے مزید اور بھی کھلاڑی آرہے ہیں، 5ٹیموں میں سے3کھلاڑی بادشاہ بن گئےہیں۔

    مالک کراچی کنگز سلمان اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اس ایونٹ کی کامیابی پر تمام اسپانسرز کا شکرگزارہوں۔