Tag: مالک گرفتار

  • کیمیکل ڈور تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ، مالک گرفتار

    کیمیکل ڈور تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ، مالک گرفتار

    پولیس نے عدلانہ چوک میں کیمیکل ڈور تیار کرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ مار کر مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بہاولنگر میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عدلانہ چوک میں کیمیکل ڈورتیارکرنیوالی فیکٹری پر چھاپہ مارا۔ بہاولنگر میں کیمیکل ڈور بنانےوالی فیکٹری کے مالک طارق کو حراست میں لے لیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ فیکٹری سے کیمیکل ڈورکی درجنوں چرخیاں قبضہ میں لے لی گئی ہیں جبکہ مالک کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    فیکٹری سے کیمیکل ڈور، کانچ پاؤڈر اور رولنگ و کلرمشین سمیت جدید سامان برآمد کیا گیا۔ یہاں سے کیمیکل ڈور تیار کرکے مختلف شہروں میں بھیجی جاتی تھیں۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم قصور کا رہائشی ہے، اس نے پولیس کارروائی سے بچنے کیلئے بہاولنگر میں فیکٹری بنا رکھی تھی۔

  • بیوٹی پارلرکے واش روم سے خفیہ کیمرے برآمد، خواتین کو بلیک میل کرنیوالا مالک گرفتار

    بیوٹی پارلرکے واش روم سے خفیہ کیمرے برآمد، خواتین کو بلیک میل کرنیوالا مالک گرفتار

    سکھر: مشن روڈ پر سونیا بیوٹی پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ہوا ہے، خفیہ کیمروں سے خواتین کی ویڈیو بناکر انہیں بلیک میل کیا جاتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سکھر کے علاقے مشن روڈ پر قائم ایک بیوٹی پارلر کا مالک خفیہ کیمرے سے خواتین کی نازیبا ویڈیو بنا کر انہیں کافی عرصے سے بلیک میل کررہا تھا، سونیا بیوٹی پارلر کے مالک کامران نے بیوٹی پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمرے نصب کیے ہوئے تھے۔

    متاثرہ خواتین نے اے آر وائی نیوز کے توسط سے بلیک میل کرنیوالے سونیا بیوٹی پارلر کے مالک کیخلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔ اے آر وائی نیوز کی خبر پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا۔

    پولیس اہلکاروں نے بیوٹی پارلر کے واش روم میں خفیہ کیمرے برآمد کرکے بیوٹی پارلرکے مالک کامران کو گرفتار کرلیا، پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے بیوٹی پارلر اور کاسمیٹکس کی دکانیں سیل کردیں۔

    پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس نے واش روم سے خفیہ کیمروں سمیت شراب کی بوتلیں ودیگرممنوعہ اشیاء بھی برآمد کی ہیں۔

  • کراچی: کھارادر کے ہوٹل پر چھاپہ، گیس چوری پر مالک گرفتار

    کراچی: کھارادر کے ہوٹل پر چھاپہ، گیس چوری پر مالک گرفتار

    کراچی: ایس ایس جی سی کی جانب سے گیس چوروں کے خلاف مہم مزید تیز کردی گئی، گیس چوری کی اطلاع پر کھارا در میں چھاپہ مار کر ہوٹل مالک کو گرفتار کرلیا گیا۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق ہماری ٹیم نے چھاپہ کھارا در میں واقع ایک ہوٹل پر مارا جہاں ہوٹل مالک فیصل جعلی گیس میٹر لگا کر 820 سی ایف ٹی فی گھنٹے کے حساب سے گیس چوری کر رہا تھا۔

    ترجمان کے مطابق گیس چوری کے جرم میں ہوٹل مالک فیصل کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے جب کہ مزید قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    سوئی سدرن گیس کے مطابق گیس کی اس چوری کے سبب ادارے کو لاکھوں روپے ماہانہ کا نقصان ہورہا تھا۔

  • واشنگٹن : پائریسی کی ویب سائٹ کا مالک گرفتار

    واشنگٹن : پائریسی کی ویب سائٹ کا مالک گرفتار

    واشنگٹن : امریکی حکام نے دنیا کی سب سے بڑی آن لائن پائریسی کی ویب سائٹ چلانے کے الزام میں یوکرینی شخص پر فرد جرم عائد کر دی.

    تفصیلات کے مطابق یوکرینی شہری آڑٹم ویلن فائل شیئرنگ ویب سائٹ کسکاس ٹورینٹ کے مالک ہیں اور اُن پر منی لانڈنگ اور کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کا الزام ہے کہ انہوں نےگذشتہ آٹھ برسوں میں ایک ارب ڈالر سے زائد مالیت کی موسیقی اور فلم کو آن لائن غیر قانونی طریقے سے جاری کیا ہے.

    امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کسکاس ٹورینٹ دنیا کی 28 زبانوں میں مواد فراہم کرتا ہے اور اسے کی مجموعی مالیت پانچ کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد ہے.

    امریکہ کی اٹارنی زیکری فردون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’اتنے بڑے پیمانے پر کاپی رائٹس کی خلاف ورزی ہے،انسان،کوئی فنکار،یا کاروباری شخص جس کا گزر بسر اُس کی تخلیقی ایجادات پر ہوتا ہو،انہوں نے کہا کہ ’ویلن مبینہ طور پر انٹرنیٹ کے استعمال سے ان آرٹسٹوں کو نقصان پہنچاتے تھا.

    کیٹ ٹورینٹ خود اپنے سرور پر غیر قانونی مواد نہیں رکھتا لیکن انٹرنیٹ کے ذریعے وہ لنک فراہم کرتا ہے جس سے صارف بغیر اجازت کے خود ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں.

    امریکہ کے محکمہ انصاف ان دنوں انٹرنیٹ پر فائل شیئر کرنے والے مقدمات پر غور کر رہا ہے،ایسی ہی ایک ویب سائٹ ’میگا اپ لوڈ‘ کے بنی کم ڈاٹکام کے بانی کو بھی امریکہ منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

    امریکی حکام کا کا کہنا ہے کہ میگا ڈاٹ کام کی وجہ سے کمپنیوں کو 50 کروڑ ڈالر کا نقصان ہوا ہے.

    واضح رہے کہ ایک ویب مانیٹرنگ فرم کے مطابق کسکاس ٹورینٹ کی ایک ڈومین کا شمار دنیا کی 70 مقبول ترین ویب سائٹس میں ہوتا ہے.