Tag: مالک

  • مالک نے اپنے پالتو کتوں کو سخت امتحان میں ڈال دیا

    مالک نے اپنے پالتو کتوں کو سخت امتحان میں ڈال دیا

    سوشل میڈیا پر وائرل ایک خوبصورت ویڈیو نے صارفین کا دل موہ لیا جس میں 2 کتے اشتہا انگیز کھانے کے سامنے صبر کا دامن تھامے بیٹھے ہیں۔

    ویڈیو میں 2 نہایت خوبصورت کتے موجود ہیں جن میں سے ایک سائبیرین ہسکی ہے، کتوں کا مالک دونوں کے سامنے نہایت لذیذ اور اشتہا انگیز چکن پیس رکھتا ہے جسے دیکھ کر دونوں بے چین ہوجاتے ہیں۔

    اس کے بعد وہ ان سے کہتا ہے کہ اس سے دور رہنا، میں تھوڑی دیر میں واپس آتا ہوں، اور کمرے سے باہر چلا جاتا ہے۔

    کمرے میں دونوں کتے اشتہا انگیز کھانے کے ساتھ اکیلے رہ جاتے ہیں اور یہاں سے ان کے صبر کا امتحان شروع ہوتا ہے۔

    سنہری کتا خود پر ضبط کر کے مالک کا انتظار کر رہا ہے، اس دوران اس کی کوشش ہے کہ وہ کھانے کو دیکھے بھی نہیں، لیکن ہسکی کی حالت بری ہے، وہ بے قراری سے کھانے کے ارد گرد چکر لگا رہا ہے۔

    ہسکی کے منہ میں پانی بھی آرہا ہے جبکہ وہ وہ بار بار کمرے سے باہر جا کر مالک کو دیکھ رہا ہے کہ وہ کب واپس آئے گا۔

    بالآخر اس کے ضبط کا پیمانہ چھوٹ جاتا ہے اور وہ چکن پیس کو کھانا شروع کردیتا ہے، سنہری کتا ابھی بھی فرمانبرداری سے اپنے مالک کا انتظار کر رہا ہے۔

    آخر کار مالک واپس آتا ہے اور دونوں کو چکن پیس کھلانا شروع کرتا ہے جسے دونوں نہایت بے قراری سے کھاتے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا جارہا ہے اور صارفین دونوں معصوم اور پیارے کتوں کے لیے اپنی محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • کروڑوں ریال کے مالک سعودی شہری کے ساتھ کیا ہوا؟

    کروڑوں ریال کے مالک سعودی شہری کے ساتھ کیا ہوا؟

    ریاض: سعودی عرب میں شہریوں کو رات راتوں مال دار بننے کے سبز باغ دکھانے والے سعودی نوجوان کو دھوکہ دہی کے الزام میں جرم ثابت ہونے پر جیل بھیج دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں راتوں رات امیر بننے والے نوجوان قانون کے شکنجے میں پھنس گیا،جدہ فوجداری کی عدالت نے اسے منی لانڈرنگ اور دھوکہ دہی کا الزام ثابت ہونے پر جیل بھیج دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ نوجوان ایک گروہ کی مدد سے چند ماہ کے اندر غیر معمولی دولت بن گیا تھا، اس کے ساتھ ایک شامی اور تین سعودی شریک تھے۔

    سعودی نوجوان نے 10 لاکھ ریال کرائے سے عالیشان دفتر کھولا تھا جہاں وہ سادہ لوح شہریوں سے ای بزنس، انٹرنیشنل شیئرز مارکیٹ اور بیرون مملکت کمپیوٹر پروگرام کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرواتا تھا۔

    متاثرین کی شکایتوں پر نوجوان کو جیل بھیج دیا گیا ہے، ،جدہ فوجداری کی عدالت نے اسے منی لانڈرنگ اور دھوکہ دہی کا مجرم قرار دیا تھا۔

    نوجوان نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کورٹ سے رجوع کیا تو وہاں سے بھی سابقہ عدالتی فیصلے کی توثیق کی گئی۔ کورٹ نے کہا کہ اول تو اپیل قبل ازوقت کی گئی ہے، دوم یہ کہ مجرم نوجوان کے خلاف مزید 4 عدالتوں میں مقدمات چل رہے ہیں۔

    سعودی شہری کا ڈرائیور اس کا دایاں ہاتھ بنا ہوا تھا وہ یومیہ 15 ہزار اور ماہانہ ساڑھے 4 لاکھ ریال لے کر سادہ لوح عوام سے فرضی منصوبوں میں سرمایہ کاری کرا رہا تھا۔

    نوجوان معصوم شہریوں سے جعلسازی کر کے 350 ملین ریال اور 20 لگژری کاروں کا مالک بن گیا تھا۔

  • قسمت مہربان، مزدور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

    قسمت مہربان، مزدور راتوں رات کروڑ پتی بن گیا

    نئی دہلی: بھارت میں لوٹری نے ایک مزدور کی زندگی بدل دی، بیٹھے بٹھائے کروڑ پتی بن گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کریلا کے علاقے کننر سے تعلق رکھنے والا مزدور کروڑوں روپے کا مالک بن گیا، بمپر لوٹری نے روزانہ کی بنیاد پر دہاڑی کمانے والے شخص کی قسمت بدل دی۔

    رپورٹ کے مطابق راجن پیرونن نامی مزدور کی 12 کروڑ کی لوٹری نکلی، مذکورہ شخص نے گھر کی تعمیر کے لیے مقامی بینک سے لون لے رکھا تھا جبکہ رقم کی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں بینک انتظامیہ نے گھر بھی ضبط کرلیا تھا۔ راجن نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ جیتی ہوئی رقم سے قرض ادا کرتے ہوئے گھر کی نئے سرے سے تعمیر بھی کرائے گا۔

    مزدور کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خوش قسمت شخص کا کہنا تھا کہ وہ اس رقم سے اپنی چھوٹی بیٹی کی شادی بھی کرائے گا، ہمشیہ اسی آس میں رہتا تھا کہ کاش میری لوٹری نکلے اور بالاآخر وہ دن آہی گیا، خدا پر بھروسہ رہا اور آج کہہ سکتا ہوں کہ میرے پاس سب کچھ ہے۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 12 کروڑ میں سے ٹیکس کٹنے کے بعد مزدور کو 7.2 کروڑ ملیں گے۔

  • سیاحوں کو شکایت کرنا مہنگا پڑگیا، ریسٹورنٹ مالک نے کھانا منہ پر دے مارا

    سیاحوں کو شکایت کرنا مہنگا پڑگیا، ریسٹورنٹ مالک نے کھانا منہ پر دے مارا

    ویانا : آسڑیا میں کھانے سے متعلق شکایت کرنے پر ریسٹورنٹ مالک آپے سے باہر ہوگیا اور مہمانوں کی شکایت کا ازالہ کرنے کے بجائے کھانا ان کے منہ پر دے مارا۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی آسٹریا میں پولیس کو ریسٹورنٹ سے متعلق انوکھی شکایت موصول ہوئی جہاں ریسٹورنٹ مالک نے آڈر کی گئی ڈش نہ ملنے کی شکایت کرنے پر مہمانوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ شمالی آسٹریا میں واقع باڈ شالر باخ پر سیاحوں کی آمد و رفت کا سلسلہ چہل قدمی، خاموشی اور سکون کے باعث جاری رہتا ہے اور جس گیسٹ ہاؤس میں مہمانوں کے ساتھ ناروا واقعہ پیش آیا وہ ’اچھے گھریلوں کھانوں کیلئے جانا جاتا ہے‘۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بدھ کی رات مذکورہ جگہ جانے والے دو سیاحوں کو خاموشی اور سکون مسیر نہیں آیا اور ریسٹورنٹ مالک کے ہاتھوں انہیں زخمی ہونا پڑا۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ افراد نے غلط ڈش ملنے پر شکایت کی جس کے بعد 56 سالہ ریسٹورنٹ مالک نے کھانا ان کے منہ پر دے مارا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر متاثرہ شخص نے تحریر کیا کہ ’مجھے کبھی ایسا تجربہ نہیں ہوا، میرے خیال سے ریسٹورنٹ مالک نشے میں تھا‘۔

    متاثرہ سیاحوں کا کہنا تھا کہ ریسٹورنٹ مالک مسلسل نازیبا زبان بھی استعمال کرتا رہا اور پولیس کی ریسٹورنٹ آمد کے بعد بھی مالک نے گالم گلوچ بند نہیں کی جبکہ پولیس کو فون کرنے کی کوشش کے دوران مارپیٹ بھی کی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ ریستوران پیدل چلنے والوں، سائیکل پر سفر کرنے والوں اور دوسرے مسافروں میں بھی خاصا مقبول ہے۔

  • فیس بک کے مالک کی سیکیورٹی پر سالانہ تین ارب 20 کروڑ روپے خرچ

    فیس بک کے مالک کی سیکیورٹی پر سالانہ تین ارب 20 کروڑ روپے خرچ

    نیویارک : رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ فیس بُک کے مالک مارک زکربرگ نے سیکیورٹی کی مد میں استعمال ہونے والے نجی طیارے پر 26 لاکھ ڈالر خرچ کیے۔

    تفصیلات کے مطابق حالیہ چند برس میں فیس بک پر جعلی خبروں کی ترسیل اور پرتشدد واقعات پر مبنی ویڈیوز نشر ہونے کے بعد سوشل میڈیا کے بانی مارک زکربرگ کو ممکنہ خطرات کے پیش نظر سال 2018 میں اپنی اور اپنے اہلخانہ کی سیکیورٹی پر 2 کروڑ 26 لاکھ ڈالر خرچ کرنے پڑے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فیس بک کے سی ای او مارک زکر برگ کی ماہانہ تنخواہ ایک ڈالر ہے اور انہیں کمپنی سے کوئی بونسز یا مراعات وغیرہ بھی نہیں ملتی مگر ان کی سیکیورٹی پر ہر سال کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔

    فیس بک پر جعلی خبروں اور قابل اعتراض مواد کی تشہیر کے بعد عوام کی جانب سے شدید ردعمل آیا تاہم مارک زکربرگ نے سال 2018 نے سیکیورٹی کی مد میں دگنا اضافہ کردیا یعنی سال 2017 میں ان کی سیکیورٹی پر 90 لاکھ ڈالر خرچ ہوئے تھے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق مارک زکر برگ نے سیکیورٹی کی مد میں استعمال ہونے والے نجی طیارے پر 26 لاکھ ڈالر خرچ کیے۔

    واضح رہے کہ فیس بک کو غلط معلومات پھیلانے، آن لائن سیاسی پروپیگنڈہ، معلومات کی چوری اور پرائیوسی خدشات کی وجہ سے شدید مخالفت کا سامنا رہا۔

    دوسری جانب امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی کمپنی کیمبرج اینالیٹیکا کی خدمات حاصل کی جس نے فیس بک کی اجازت کے بغیر ہی کروڑ صارفین کی ذاتی معلومات کی چوری کی اور انتخابات میں مداخلت کی۔

    اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ فیس بک کی چیف آپریٹرنگ افسر شیریل سینڈبرگ نے سال 2018 میں 2 کروڑ 37 لاکھ ڈالر کا گھر خرید جبکہ گزشتہ انہوں نے 2 کروڑ 52 لاکھ ڈالر کا گھر خریدا تھا۔

  • مالک کی بے وفائی سے غمزدہ کتا جان کی بازی ہار گیا

    مالک کی بے وفائی سے غمزدہ کتا جان کی بازی ہار گیا

    انسانوں کی بے وفائی صرف دوسرے انسانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ جانوروں کے لیے بھی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے جس کا حالیہ ثبوت یہ کتا ہے جسے اس کا مالک ایئرپورٹ پر چھوڑ کر چلا گیا۔

    کولمبیا کے شہر بکارامنگا کے ائیرپورٹ پر اس کتے کو کئی روز سے دیکھا جارہا تھا جو آنے جانے والوں کو سونگھتا پھر رہا تھا۔ اس کے بعد وہ ایک کونے میں جا کر خاموشی سے بیٹھ جاتا۔

    کتا جب یہاں آیا تو وہ خاصا صحت مند تھا۔ وہاں آںے والے مسافر اور ایئرپورٹ کا عملہ اس کے لیے کھانے کی چیزیں چھوڑ جاتا لیکن وہ انہیں نہیں کھا رہا تھا اور دن بدن لاغر ہوتا جارہا تھا۔

    مزید پڑھیں: کتے کی زندگی کا مقصد اپنے مالک کو خوش کرنا

    بعد ازاں اسے جانوروں کا خیال رکھنے والی ایک تنظیم کے حوالے کیا گیا جنہوں نے کتے کا بغور جائزہ لے کر بتایا کہ کتے کا مالک اسے یہاں چھوڑ گیا ہے اور کتا اس کی تلاش میں لوگوں کو سونگھتا پھر رہا ہے۔

    ادارے نے کتے کو اپنی تحویل میں لے کر اس کے علاج اور غذا پر توجہ دینی شروع کی تاہم کتے کی حالت میں کوئی بہتری نہ آئی اور ایک وقت ایسا آیا کہ اسے چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں بھی مشکل پیش آنے لگی۔

    بالآخر کئی دن تک جان کنی کے عالم میں رہنے کے بعد کتا زندگی کی بازی ہار گیا۔ گو کہ ادارے کے طبی عملے نے اسے زندگی کی طرف واپس لوٹانے کے لیے بھرپور کوششیں کیں تاہم ان کی کوششیں رائیگاں چلی گئیں۔

    جانوروں کے ڈاکٹر کے مطابق مرنے سے قبل کتا ڈپریشن اور شدید اداسی کا شکار تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • اسپین کے ریستوران میں 120افراد کھاناکھاکرفرار

    اسپین کے ریستوران میں 120افراد کھاناکھاکرفرار

    میڈرڈ: اسپین میں ایک شخص کا کہناہےکہ 120افراد اس کے ریستوران میں کھاناکھاکےبل اداکیے بغیرفرار ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق اسپین کے شمال مغربی علاقے بیمبائبر میں ریستوران کےمالک اینٹونیو روڈرج کاکہناہےکہ کہرومینیائی نسل کےلوگوں نے پہلے ہی سے 950 ڈالر کی رقم ادا کر کے کارمین ریستوران بک کروایا تھا لیکن کھانا کھانے کے بعد ابھی ڈیزرٹ باقی تھا کہ بقایا رقم ادا کیے بغیر ہی سب بھاگ گئے۔

    اینٹونیو روڈرج کےمطابق سب کچھ ایک منٹ کے وقفے میں ہی ہوا۔ہوٹل میں کھانا کھانے کے لیے آنے والے افراد پہلے سے ہی منصوبہ بندی کرکے آئے تھے اور فرارہوگئے۔

    ریستوران مالک کاکہناہےکہ ہوٹل میں کھاناکھانے والے افراد کو 2000یورو ادا کرنے تھےانہوں نے اس حوالے سے پولیس کو بھی آگاہ کیاہےتاہم پیسہ مل جائےگا اس کی انہیں امید نہیں ہے۔

    مقامی اخبار کے مطابق پولیس حکام کا کہناہےکہ ابھی تک کھانا کھانے والے گروپ میں سے کسی سے بھی رابطہ نہیں ہو پایا ہے۔

    واضح رہےکہ اینٹونیو روڈرج نے کہا کہ وہ گذشتہ 35 برس سے یہ کاروبار کر رہے ہیں لیکن اس سے قبل ان کے ساتھ کبھی ایسا واقعہ پیس نہیں آیا تھا۔

  • مالک کی وفات، گھوڑے کے الوداع نے سب کو رلا دیا

    مالک کی وفات، گھوڑے کے الوداع نے سب کو رلا دیا

    گھوڑا نہ صرف وفادار جانور ہے بلکہ وہ ہر قیمت پر اپنی وفاداری نبھانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے، جنگ کا میدان ہو یا کھیل گھوڑا اپنے مالک کو فتح دلانے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔

    گھوڑے کی وفاداری کاایک تازہ واقعہ برازیل کے شہر پارائیبا میں پیش آیا جہاں گھوڑے نے مالک کی آخری رسومات میں شرکت کی اور تابوت پر سر رکھ کر دیر تک آنسو بہاتا رہا۔

    horse-3

    جنازے کے شرکاء اس دلخراش منظر کو دیکھ کر اور بھی رنجیدہ ہوگئے اور وہ گھوڑے اور مالک کی جدائی کے درد کو بیان بھی کرنے لگے۔

    برازیل کے رہائشی نوجوان یکم جنوری کو موٹر سائیکل حادثے میں شدید زخمی ہوا تھا، اہل خانہ کے مطابق ’’ویگنز‘‘ کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد سے سیرینو (گھوڑا) کافی اداس تھا۔

    horse-2

    اہل خانہ نے نوجوان کی جان بچانے کے لیے ڈاکٹر کے مشورے پر آپریشن بھی کروایا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا، ویگنز کی آخری رسومات میں گھوڑا گھر کے فرد کے ہمراہ آیا اورملک کی شکل دیکھنے کے بعد تابوت پر سر رکھ کر دیر تک روتا رہا۔

    horse-1

    ویگنز کے دوست کا کہنا ہے کہ ’’یہ گھوڑا میرے دوست کو بہت عزیز تھا کیونکہ یہ اُن کی فیملی کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے بلکہ وہ لوگ گھوڑے کو اپنے گھر کا فرد ہی سمجھتے ہیں‘‘۔

    horse-4

    انہوں نے کہا کہ سیرینو (گھوڑے) اور ویگنز کے درمیان گہری دوستی تھی، دونوں ایک دوسرے کی کل کائنات تھے۔

  • کراچی: مخدوش عمارت کےمالک اور رہائشیوں میں مذاکرات کامیاب

    کراچی: مخدوش عمارت کےمالک اور رہائشیوں میں مذاکرات کامیاب

    کراچی:شہرقائد کے علاقے پاکستان چوک پر مخدوش عمارت کے مکین اور بلڈر کے درمیان مزاکرات کامیاب ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کے علاقے پاکستان چوک پر قائم مخدوش عمارت میں محصور مکینوں اور بلڈر کے درمیان مزاکرات کی کامیابی کے بعد عمارت کو مکمل طور پر خالی کرالیاگیا۔

    ایس ایس ساوتھ ثاقب اسمایل میمن کی سربراہی میں بلڈر اور متاثرہ خاندان کے درمیان مذاکرات ہوئے۔متاثرہ مکینوں کے مطابق بلڈر کی جانب سے 10 روز میں فی خاندان 5 لاکھ روپے دینے کی یقنی دہانی کرائی گئی ہے۔

    خیال رہے کہ مخدوش عمارت کا زینہ گر جانے کے بعد محصور 4 خاندانوں کو اسنارکل کی مدد سے اتاراگیا۔

    مزید پڑھیں:مخدوش عمارت کے مکین کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور

    یاد رہےکہ گزشتہ روز اے آر وائی نیوز سے بات کرتے ہوئےمخدوش عمارت کے مکینوں نے مطالبہ کیاتھا کہ انہیں رقم یا متبادل رہائش دی جائے۔

    واضح رہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے دوماہ قبل ہی عمارت کی حالت زارسے متعلق مکینوں کو آگاہ کرد یا تھا۔

  • کتے خواب میں کیا دیکھتے ہیں؟

    کتے خواب میں کیا دیکھتے ہیں؟

    جو افراد پالتو جانور رکھنے کے شوقین ہیں، وہ جانتے ہوں گے کہ جانور سوتے ہوئے عجیب و غریب انداز میں حرکت کرتے ہیں جس سے یوں لگتا ہے جیسے وہ خواب میں اپنی کوئی پسندیدہ چیز دیکھ رہے ہوں۔

    یہی حال کتوں کا بھی ہے۔ کتے سوتے ہوئے اکثر اپنے پنجوں کو اس زاویے سے موڑتے ہیں جیسے خواب میں وہ کسی بلی کا پیچھا کررہے ہوں۔

    مزید پڑھیں: کتے انسانوں کی طرح الفاظ اور موسیقی سمجھنے کے اہل

    شاید ہمیں لگتا ہو کہ کتے سوتے ہوئے خواب میں اپنا پسندیدہ کھانا یا کوئی پسندیدہ چیز دیکھتے ہوں گے، لیکن سائنسدانوں نے اس کا جواب تلاش کرلیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کتے خواب میں ان افراد کو دیکھتے ہیں جس سے وہ بہت زیادہ قریب ہوتے ہیں، اور ایسا شخص ان کے مالک کے علاوہ بھلا اور کون ہوسکتا ہے۔

    dog-2

    کتے خواب میں اپنے مالک کی خوشبو، اس کی مسکراہٹ کو دیکھتے ہیں، یا وہ خود کو ایسی حرکتیں کرتے ہوئے دیکھتے ہیں جس سے ان کا مالک بہت خوش یا بہت تنگ ہوتا ہو۔

    مزید پڑھیں: کتے کے لیے 8 آئی فون

    یعنی ثابت ہوا، کہ کتے کی ضرب المثل وفاداری غلط نہیں، یہ ہر وقت آپ کے بارے میں سوچتے ہیں حتیٰ کہ سوتے ہوئے بھی۔

    تو پھر کیا خیال ہے آپ کا؟ آپ بھی کتا پالنے کا سوچ رہے ہیں؟