Tag: مالی امداد

  • مالی امداد کرنے کے نفسیاتی و طبی فوائد

    مالی امداد کرنے کے نفسیاتی و طبی فوائد

    آج دنیا بھر میں چیریٹی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ چیریٹی کو عام معنوں میں صدقہ و خیرات کہا جاتا ہے جبکہ سخاوت یا انسانی ہمدردی کے تحت مالی طور پر کی جانے والی امداد بھی اسی زمرے میں آتی ہے جو ہر شخص کو کرنی چاہیئے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مدر ٹریسا کے یوم وفات 5 ستمبر کو ورلڈ چیریٹی ڈے کے طور پر منانے کی منظوری دی تھی۔

    مالی امداد دراصل ان لوگوں کے لیے کی جاتی ہے جو معاشی پریشانی کا شکار ہیں، مصیبت میں ہیں، تکلیف میں ہیں، بے گھر، دربدر، پناہ گزین ہیں یا بے سہارا ہیں۔ یا کسی کار خیر کے لیے کوئی فرد یا گروہ کوئی عمل سر انجام دے رہا ہو تو انہیں بھی عطیات دیے جاسکتے ہیں۔

    اسلامی عقائد کے مطابق صدقہ و خیرات اور عطیات یوں تو بلاؤں کو ٹالتا ہے، لیکن مالی طور پر کسی کی مدد کرنے کے بے شمار معاشرتی، نفسیاتی اور طبی فوائد بھی ہیں جن کی سائنس نے بھی تصدیق کی ہے۔

    آئیں دیکھتے ہیں وہ کیا فوائد ہیں۔

    بے پناہ خوشی

    اگر آپ نے کبھی کسی مستحق کی مالی مدد کی ہوگی تو آپ اپنے اندر ایک عجیب سا سکون اور خوشی محسوس کریں گے۔

    امداد پانے والے شخص کی آنکھوں کا تشکر آپ کو شرمندہ تو کرسکتا ہے، تاہم یہ تشکر آپ کے اندر خوشی بھی بھر دے گا۔ یہ خوشی آپ کو پھر سے خیراتی کاموں کی طرف راغب کرے گی تاکہ آپ پھر سے وہ خوشی اور سکون حاصل کریں۔

    زندگی کا مطلب جانیں گے

    جب آپ اپنے سے کم تر اور غریب لوگوں کو دیکھیں گے، ان کے مسائل سنیں گے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ آپ کی زندگی کس قدر نعمتوں سے بھرپور ہے۔ آپ کو اپنی زندگی اور حاصل شدہ نعمتوں کی قدر ہوگی اور آپ میں شکر گزاری کی عادت پیدا ہوگی۔

    بچوں پر مثبت اثر

    اگر آپ والدین ہیں تو کسی کی مالی امداد کرتے ہوئے آپ اپنے بچوں میں لاشعوری طور پر ہمدردی، انسانیت اور مدد کرنے کا جذبہ بو رہے ہیں۔ کار خیر کے کاموں میں اپنے بچوں کو ضرور شریک کریں اور انہیں اس کے بارے میں آگاہ کریں۔

    دیگر افراد کو ترغیب ہوگی

    ہوسکتا ہے آپ کو کسی کی مالی مدد کرتا ہوا دیکھ کر آپ کے آس پاس موجود افراد کو بھی اس کی ترغیب ہو، اور یوں آپ ایک کار خیر کے پھیلاؤ کا سبب بن جائیں۔

    معاشی منصوبہ بندی

    خیرات کرنے سے آپ بہتر طور پر معاشی منصوبہ بندی کرنے کے عادی بنتے ہیں۔ آپ کی فضول خرچی کی عادت کم ہوتی جاتی ہے اور آپ با مقصد اشیا پر پیسہ خرچ کرتے ہیں۔

    ٹیکس میں کمی

    ترقی یافتہ ممالک میں جو شخص جتنے عطیات دیتا ہے، اسے اتنا ہی کم ٹیکس دینا پڑتا ہے۔

    مدد کریں، تاکہ آپ کی بھی مدد ہوسکے

    جب آپ کسی کی مشکل حل کرنے کا وسیلہ بنتے ہیں، تو خدا آپ کی مشکلات میں بھی آسانیاں پیدا کرتا ہے اور آپ کی مشکلات کم ہوتی جاتی ہیں۔ یہ رقم جو آج آپ کسی کی مدد کرنے کے لیے دے رہے ہیں، ہوسکتا ہے کل اس وقت آپ کو اس صورت میں واپس ملے جب آپ خود کسی معاشی پریشانی کا شکار ہوں۔

    ہوسکتا ہے آپ کی مالی امداد کرنے کی عادت مستقبل میں آپ کے بچوں کی معاشی مشکلات کو کم کرسکے، کہ جب انہیں مدد کی ضرورت ہو، تو آپ سے مدد لینے والا کوئی شخص ان کی مدد کردے۔

    گویا یہ ایک قسم کی سرمایہ کاری ہے، جو آپ خدا کے ساتھ کر رہے ہیں، اور یقین رکھیں اس کا منافع آپ کو ضرور ملے گا۔

  • پاکستان فلسطینی مہاجرین کی مدد کرنے والے ادارے کی مالی مدد کرے گا

    پاکستان فلسطینی مہاجرین کی مدد کرنے والے ادارے کی مالی مدد کرے گا

    نیویارک: پاکستان فلسطینی مہاجرین کی مدد کرنے والے عالمی ادارے کی مالی مدد کرے گا، فیصلے کا اعلان اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے سرگرم ہوگیا۔ پاکستان فلسطینی مہاجرین کی مدد کرنے والی اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے امداد ( یونائیٹڈ نیشنز ریلیف ورکس اینڈ ایجنسی فار پیلیسٹین رفیوجیز ۔ یو این آر ڈبلیو اے) کی مالی مدد کرے گا۔

    اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کا کہنا تھا کہ پاکستانی امداد فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی اصولی حمایت کا ثبوت ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ادارے کو وسائل کی کمی کا سامنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ادارہ بے دخل فلسطینیوں کی صحت، تعلیم اور دیگر ضروریات پوری کرتا ہے عالمی برادری کو فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنی چاہیئے۔

    اس سے قبل ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل اصلاحات پر عالمی مذاکراتی عمل میں بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی سے سبق سیکھے بغیر اصلاحات کا عمل مطلوبہ نتائج نہیں دے گا۔

    ملیحہ لودھی نے کہا کہ ممالک کو مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے لچک کا مظاہرہ کرنا ہوگا، چند ممالک کی طاقت کے حصول کی خواہش اتفاق رائے کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

  • دہشتگردوں کی مالی امداد کا الزام، سعودیہ بھی یورپی یونین کی فہرست میں شامل

    دہشتگردوں کی مالی امداد کا الزام، سعودیہ بھی یورپی یونین کی فہرست میں شامل

    برسلز/ریاض : یورپی یونین نے دہشت گردوں کو مالی امداد فراہم کرنے والے ممالک کی فہرست میں سعودی عرب کا نام بھی شامل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں سعودی عرب کا نام بھی شامل کردیا ہے، یورپی یونین نے یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا ہے جب سعودی عرب پر صحافی جمال خاشقجی کے بعد شدید عالمی دباؤ ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے ایجنسی کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کی مذکورہ فہرست میں سعودی عرب کے علاوہ افغانستان، شمالی کوریا، عراق، شام، اور ایران سمیت 16 ممالک شامل ہیں، ان ممالک کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) مرتب کردہ نئے قوانین کے تحت شامل کیا گیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کمیشن کی جانب سے یہ قوانین گزشتہ برس تیار کیے گئے تھے لیکن اس فہرست میں رواں ہفتے ترمیم کی گئی ہے جس میں سعودی عرب کا نام شامل کیا ہے۔

    سعودی عرب کے حکام کی جانب سے یورپی یونین کمشین کے اقدام پر فوری کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق مذکورہ اقدامات سعودی حکومت کی عالمی ساکھ کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جس کے باعث ریاست میں غیر ملکی سرمایہ متاثر ہوسکتی ہے۔

    مزید پڑھیں : مائیک پومپیو کا دورہ سعودی عرب، جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق گفتگو ہوگی

    خیال رہے کہ سعودی صحافی اور کالم نویس جمال خاشقجی کو 2 اکتوبر کو استنبول میں واقع سعودی قونصلیٹ میں قتل کیا گیا تھا، جمال خاشقجی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پالیسیوں کے باعث ان کے ناقد تھے۔

  • یواے ای سے اسٹیٹ بینک کو1 ارب ڈالر مالی تعاون کی پہلی قسط مل گئی

    یواے ای سے اسٹیٹ بینک کو1 ارب ڈالر مالی تعاون کی پہلی قسط مل گئی

    کراچی: متحدہ عرب امارات سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 1 ارب ڈالر مالی تعاون کی پہلی قسط مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق یو اے ای کی جانب سے پاکستان کو مالی تعاون کے سلسلے میں ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط مل گئی ہے۔

    متحدہ عرب امارات نے 3 ارب ڈالر کی مالی تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی۔

    واضح رہے کہ دو دن قبل پاکستان اور یو اے ای میں 3 ارب ڈالر کے قرض کا معاہدہ ہوا ہے، یہ معاہدہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ابوظبی فنڈز فار ڈیولپمنٹ کے مابین ہوا، جس میں پاکستان کی جانب سے گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور یو اے ای کی طرف سے ابوظبی ڈیولپمنٹ فنڈ کے چیئرمین نے دستخط کیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم کی ملاقات

    آج اسلام آبادمیں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔

    شاہ محمود نے کہا ’دونوں ممالک کے تعلقات مزید مستحکم اور گہرے ہو رہے ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات مذہبی، ثقافتی اور تاریخی نوعیت کے ہیں، پاکستان اپنے برادر ملک یو اے ای سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔‘

  • کیا آپ کسی کی مالی مدد کرنے کے فوائد جانتے ہیں؟

    کیا آپ کسی کی مالی مدد کرنے کے فوائد جانتے ہیں؟

    آج دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام چیریٹی کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ یوں تو چیریٹی کو عام معنوں میں صدقہ و خیرات کہا جاتا ہے، تاہم سخاوت یا انسانی ہمدردی کے تحت مالی طور پر کی جانے والی امداد بھی اسی زمرے میں آتی ہے جو ہر شخص کو کرنی چاہیئے۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے مدر ٹریسا کے یوم وفات 5 ستمبر کو ورلڈ چیریٹی ڈے کے طور پر منانے کی منظوری دی تھی۔

    مالی امداد دراصل ان لوگوں کے لیے کی جاتی ہے جو معاشی پریشانی کا شکار ہیں، مصیبت میں ہیں، تکلیف میں ہیں، بے گھر، دربدر یا پناہ گزین ہیں۔ بے سہارا ہیں، یا کسی کار خیر کے لیے کوئی فرد یا گروہ کوئی عمل سر انجام دے رہا ہو انہیں عطیات دیے جائیں۔

    اسلامی عقائد کے مطابق صدقہ و خیرات اور عطیات یوں تو بلاؤں کو ٹالتا ہے، لیکن مالی طور پر کسی کی مدد کرنے کے بے شمار معاشرتی، نفسیاتی اور طبی فوائد بھی ہیں جن کی سائنس نے بھی تصدیق کی ہے۔

    آئیں دیکھتے ہیں وہ کیا فوائد ہیں۔


    بے پناہ خوشی

    اگر آپ نے کبھی کسی مستحق کی مالی مدد کی ہوگی تو آپ اپنے اندر ایک عجیب سا سکون اور خوشی محسوس کریں گے۔

    امداد پانے والے شخص کی آنکھوں کا تشکر آپ کو شرمندہ تو کرسکتا ہے، تاہم یہ تشکر آپ کے اندر خوشی بھی بھر دے گا۔ یہ خوشی آپ کو پھر سے خیراتی کاموں کی طرف راغب کرے گی تاکہ آپ پھر سے وہ خوشی اور سکون حاصل کریں۔


    زندگی کا مطلب جانیں گے

    جب آپ اپنے سے کم تر اور غریب لوگوں کو دیکھیں گے، ان کے مسائل سنیں گے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ آپ کی زندگی کس قدر نعمتوں سے بھرپور ہے۔

    آپ کو اپنی زندگی اور حاصل شدہ نعمتوں کی قدر ہوگی اور آپ میں شکر گزاری کی عادت پیدا ہوگی۔


    بچوں پر مثبت اثر

    اگر آپ والدین ہیں تو کسی کی مالی امداد کرتے ہوئے آپ اپنے بچوں میں لاشعوری طور پر ہمدردی، انسانیت اور مدد کرنے کا جذبہ بو رہے ہیں۔ کار خیر کے کاموں میں اپنے بچوں کو ضرور شریک کریں اور انہیں اس کے بارے میں آگاہ کریں۔


    دیگر افراد کو ترغیب ہوگی

    ہوسکتا ہے آپ کو کسی کی مالی مدد کرتا ہوا دیکھ کر آپ کے آس پاس موجود افراد کو بھی اس کی ترغیب ہو، اور یوں آپ ایک کار خیر کے پھیلاؤ کا سبب بن جائیں۔


    معاشی منصوبہ بندی

    خیرات کرنے سے آپ بہتر طور پر معاشی منصوبہ بندی کرنے کے عادی بنتے ہیں۔ آپ کی فضول خرچی کی عادت کم ہوتی جاتی ہے اور آپ با مقصد اشیا پر پیسہ خرچ کرتے ہیں۔


    ٹیکس میں کمی

    ترقی یافتہ ممالک میں جو شخص جتنے عطیات دیتا ہے، اسے اتنا ہی کم ٹیکس دینا پڑتا ہے۔


    مدد کریں، تاکہ آپ کی بھی مدد ہوسکے

    ویسے تو جب آپ کسی کی مشکل حل کرنے کا وسیلہ بنتے ہیں، تو خدا آپ کی مشکلات میں بھی آسانیاں پیدا کرتا ہے اور آپ کی مشکلات کم ہوتی جاتی ہیں۔

    یہ خیراتی رقم جو آج آپ کسی کی مدد کرنے کے لیے دے رہے ہیں، ہوسکتا ہے کل اس وقت آپ کو اس صورت میں واپس ملے جب آپ خود کسی معاشی پریشانی کا شکار ہوں۔

    ہوسکتا ہے آپ کی مالی امداد کرنے کی عادت مستقبل میں آپ کے بچوں کی معاشی مشکلات کو کم کرسکے، کہ جب انہیں مدد کی ضرورت ہو، تو آپ سے مدد لینے والا کوئی شخص ان کی مدد کردے۔

    گویا یہ ایک قسم کی سرمایہ کاری ہے، جو آپ خدا کے ساتھ کر رہے ہیں، اور یقین رکھیں اس کا منافع آپ کو ضرور ملے گا۔

  • تنگی ڈیم کی تعمیر: امریکہ کا مالی مدد کےمعاہدے پردستخط

    تنگی ڈیم کی تعمیر: امریکہ کا مالی مدد کےمعاہدے پردستخط

    اسلام آباد: امریکہ نے شمالی وزیرستان میں کرم تنگی ڈیم کی تعمیر کے لیے آٹھ کروڑ دس لاکھ ڈالر کی مالی مدد فراہم کرنے پراتفاق کیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق شمالی وزیرستام میں تنگی ڈیم کی تعمیرکےلیے ایک معاہدے پر پہلے ہی امریکہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے ترقی اور واپڈا کے درمیان معاہدے پردستخط کیےگئے ہیں۔

    شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں تعمیر کیے جانے والےتنگی ڈیم کامنصوبہ دو مراحل میں مکمل کیاجائےگا،پہلا مرحلہ تین سال میں مکمل ہوگا۔

    تنگی ڈیم سے83 اعشاریہ 4 میگاواٹ بجلی بھی پیدا کی جاسکے گی اور اس کے علاوہ یہ ڈیم شمالی وزیرستان اور بنوں میں تین سو باسٹھ ہزار ایکڑ اراضی کو سیراب کرے گا۔

    مزید پڑھیں:پاکستان وزیرستان میں خوف اور فساد ختم، اب ترقی ہوگی، نوازشریف

    یاد رہےکہ رواں ماہ 3مارچ کو وزیر اعظم محمد نواز شریف نےشمالی وزیرستان کی تحصیل شوال میں کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئےکہاتھا کہ کرم تنگی ڈیم منصوبے کا آغاز خوف اور فساد کےدور کو ختم کرنے کے لیےاہم سنگ میل ہے۔

    واضح رہےکہ وزیراعظم نوازشریف کا کہناتھاکہ وزیرستان میں خوف اور فساد کے دور کا خاتمہ ہوگیا اور یہاں اب محبت و اخوت کی حکمرانی ہے،ترقیاتی منصوبے کے آغاز سے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔