Tag: مالی سال

  • ملک کا تجارتی خسارہ 49 فیصد بڑھ گیا

    ملک کا تجارتی خسارہ 49 فیصد بڑھ گیا

    اسلام آباد: رواں مالی سال 2014-15 ءکے ابتدائی چار ماہ ( جولائی تا اکتوبر 2014ء) کے دوران برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے نتیجے میں ملکی تجارتی خسارہ 49 فیصد بڑھ گیا۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 8ارب 55کروڑ 90لاکھ ڈاکر کی برآمدات کی گئیں، جو اس سال 58کروڑ 70لاکھ ڈالر کی کمی سے 7ارب 97کروڑ 20لاکھ ڈالر رہیں، اس طرح گذشتہ سال کے مقابلے میں برآمدات میں 6.86فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

    دوسری جانب سے ملکی درآمدات جو گذشتہ سال پہلے چار ماہ کے دوران 14ارب 45کروڑ 90لاکھ ڈالر تھیں، امسال دو ارب 32کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر بڑھ کر 16ارب 78کروڑ 50لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں اور درآمدات میں اضافہ 16.09فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ سال ابتدائی چار میں تجارتی خسارہ جو 5 ارب 90کروڑ ڈالر تھا، اس سال پہلے چار ماہ میں دو ارب 91کروڑ 30لاکھ ڈالر کے اضافے سے 9ارب 81کروڑ 30لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

  • قومی برآمدات میں ایک ارب روپے کا اضافہ

    قومی برآمدات میں ایک ارب روپے کا اضافہ

    رواں مالی سال 2014-15ءکے پہلے ماہ جولائی 2014ءکے مقابلہ میں اگست 2014کے دوران مجموعی قومی برآمدات میں ایک ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2014ءکے دوران مجموعی ملکی برآمدات کا حجم اگست میں ملکی برآمدات سے 191ارب روپے کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ۔

    ملکی برآمدات میں ہونے والے اضافہ سے جہاں ملک میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا ، وہیں اس سے ملکی معیشت پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

  • آئل پراڈ کٹس کی فروخت میں 12فیصد اضافہ

    آئل پراڈ کٹس کی فروخت میں 12فیصد اضافہ

    رواں مالی سال 2013-14ء کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر 2013ء )کے دوران آئل پراڈکٹس کی فروخت میں گذشتہ سال کے مقابلہ میں 12فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

    مارکیٹ کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا دسمبر2013ء کے دوران 10.7 ملین ٹن آئل پراڈکٹس فروخت کی گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران9.5 ملین ٹن آئل پراڈکٹس فروخت کی گئی تھیں، اس طرح رواں سال فروخت میں 12فیصدکا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

     

  • زرعی قرضوں کی تقسیم میں11 فیصد اضافہ

    زرعی قرضوں کی تقسیم میں11 فیصد اضافہ

    رواں مالی سال کے ابتدائی پانچ ماہ میں زرعی قرضوں کی تقسیم میں گیارہ فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
    اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار کے مطابق بینکوں نے ایک سواٹھارہ ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کئے۔

    اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال میں بینکوں کیلئے تین سو ساٹھ ارب روپے کے زرعی قرضوں کے اجراء کا عبوری ہدف مقررکیا ۔ گزشتہ سال جولائی تا نومبر ایک سو اٹھارہ ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کئے گئے جو ہدف کا تینتیس فیصد ہے ۔

    گذشتہ سال اسی مدت کے قرضوں کے مقابلے گیارہ فیصد زائد ہے۔ زرعی قرضوں کے مجموعی واجبات میں سینتیس ارب اسی کروڑ ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔ نومبرکے اختتام تک مجموعی واجبات دو سو سڑسٹھ ارب چالیس کروڑ روپے ہوگئے

     

  • اشیائے خورد ونوش کی برآمدات میں 2.63 فیصد اضافہ

    اشیائے خورد ونوش کی برآمدات میں 2.63 فیصد اضافہ

    رواں مالی سال 2013-14ء کے پہلے 5 ماہ (جولائی تا نومبر 2013ء )کے دوران اشیائے خورد و نوش کی برآمدات میں 2.63 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے اکتوبر 2013ء کے دوران ایک ارب 61 کروڑ ڈالر مالیت کی خوراک برآمد کی گئی جبکہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران ایک ارب 57 کروڑ ڈالر مالیت کی اشیاء خورد و نوش برآمد کی گئی تھیں۔

    مذ کورہ عرصہ کے دوران سمندری خوراک، پھلوں اور سبزیوں کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ تمباکو، خشک میوہ جات، خوردنی تیل اور گوشت کی برآمدات میں بھی بتدریج تیزی آئی۔