Tag: مالی مشکلات سنگین

  • پی آئی اے کی مالی مشکلات سنگین ہو گئیں

    پی آئی اے کی مالی مشکلات سنگین ہو گئیں

    کراچی: پی آئی اے ملازمین تاحال اگست کی تنخواہوں سےمحروم ہیں، مالی مشکلات کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی مالی مشکلات سنگین ہوگئی ہے، جس کے سبب اب تک تمام ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاسکی ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے پی آئی اے اکائونٹس منجمند کرنے کے باعث ادارے کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ موجودہ مہنگائی کی وجہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے باعث پی آئی اے کے ملازمین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ نگران وفاقی حکومت نے فنڈز دینے کا وعدہ کیا ہے۔ امید ہے اسی ہفتے پی آئی اے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کردی جائے گی۔