Tag: مال بردار ٹرین

  • مال بردار ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی

    مال بردار ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی

    امریکی ریاست ٹیکساس میں ٹرین حادثے کے باعث مال بردار ٹرین کی پینتیس بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وائرل وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پٹڑی کے قریب ٹرین کی کئی بوگیاں ایک دوسرے کے اوپر پڑی ہیں۔

    ایمرجنسی سروسز ڈسٹرکٹ کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آئے واقعے کو ممکنہ طور پر خطرناک مواد سے متعلق خطرے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ڈبوں میں کیا سامان موجود تھا۔

    اس سے قبل مشرقی یورپی ملک میں مسافر ٹرین کی زد میں کار آگئی جس کی ویڈیو نے لوگوں کے دل دہلا دیے۔

    رپورٹ کے مطابق مشرقی یورپی ملک پولینڈ کے ایک گاؤں وولا فلیپوفسکا میں ایک تیز رفتار ٹرین سے وین ٹکرا گئی تاہم ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وین کا ڈرائیور ٹریفک لائٹ کے رکنے کے اشارے کے باوجود ریلوے ٹریک کو عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔

    اس دوران بیریئرز نیچے آنے پر وین پھنس گئی اور اسی اثنا میں ٹرین قریب آئی گئی تو ڈرائیور پریشانی میں وین کو پٹریوں کے کنارے کی طرف موڑنے لگا۔

    جرمنی: مسافر ٹرین پٹری سے اترگئی، 3 ہلاک متعدد افراد شدید زخمی

    لیکن مسافر بردار ٹرین وین سے جا ٹکرائی اور وین کے پرخچے اڑ گئے تاہم معجزانہ طور پر وین ڈرائیور محفوظ رہا جس کی دل دہلا دینے ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

  • ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

    چاغی: ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین کی 5 بوگیاں چاغی میں پٹڑی سے اتر گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایران  سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین کی 5 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، مال گاڑی ایران سے گندھک لوڈ کر کے کوئٹہ جارہی تھی۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث پاک ایران ریل سروسز معطل ہوگئی، بوگیوں کو ٹریک پر چڑھانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    حکام نے مزید کہا کہ  پاک ایران ریل ٹریک بوسیدہ  اور پرانا ہوچکا ہے، ٹریک زمین میں دھنس جانے کے باعث ایسے واقعات پیش آرہے ہیں، ٹریک کی از سر نو تعمیر ومرمت کی ضرورت ہے۔

  • بلغاریہ میں مال بردارٹرین پٹڑی سےاتر گئی،5افراد ہلاک

    بلغاریہ میں مال بردارٹرین پٹڑی سےاتر گئی،5افراد ہلاک

    صوفیہ : بلغاریہ کے شمال مشرقی علاقے میں مال بردارٹرین کےحادثے میں پانچ افرادہلاک اورپچیس زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق بلغاریہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ آتش گیرمادہ لے جانے والی ٹرین ملک کے شمال مشرقی علاقے کے گاؤں ھیترینو میں پٹری سےاترگئی اورقریب واقع بجلی کی تاروں سے ٹکراگئی جس کےباعث آتش گیرمادے نے آگ پکڑلی۔

    bb

    مال بردار ٹرین میں آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے قریبی عمارتوں کولپیٹ میں لےلیا۔آگ لگنے سےبیس عمارتیں تباہ اورمتعددگاڑیوں کوبھی نقصان پہنچا۔

    b2

    اسپتال کے ذرائع کا کہناہےکہ زخمیوں میں تین کی حالت نازک ہے اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے-

    b3

    بلغاریہ کے وزیراعظم بویکو بوریسوف نے جائے حادثہ کا دورہ کیااوران کا کہنا تھا کہ زخمیوں کی جو حالت ہے اس کے پیش نظر یقینی طور پر ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتاہے-

    b4

    خیال رہے کہ فائربریگیڈ کی ایک سو پچاس گاڑیاں آگ بجھانے کے عمل میں مصروف تھیں اورلاپتہ افراد کی تلاش کا کام جاری ہے-

    مزید پڑھیں:کیمرون میں ٹرین حادثہ،70افرادہلاک

    واضح رہے کہ رواں سال اکتوبر میں افریقی ملک کیمرون میں ٹرین حادثے کےنتیجےمیں70 افراد ہلاک جبکہ 575افراد زخمی ہوگئے تھے-