Tag: مال بردار گاڑیاں

  • پاکستان ریلویز کا مال بردار گاڑیوں کے کرایے میں 20 فی صد اضافے کا اعلان

    پاکستان ریلویز کا مال بردار گاڑیوں کے کرایے میں 20 فی صد اضافے کا اعلان

    اسلام آباد: پاکستان ریلویز نے مال بردار گاڑیوں کے کرایے میں 20 فی صد اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مال بردار ریل گاڑیوں کے کرائے میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے، پاکستان ریلویز نے بیس فی صد اضافے کا اعلان کیا۔

    ترجمان ریلوے کے مطابق کرایوں میں اضافے کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا، کرایوں میں اضافے کا اطلاق ایچ ایس ڈی اور کارگو ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔

    وزارت ریلوے نے کرایوں میں اضافے کے سلسلے میں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹس کو احکامات جاری کر دیے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان ریلوے میں اب نئی بھرتی ٹیسٹ اور انٹرویو کی بجائے قرعہ اندازی کے ذریعے ہوگی

    یاد رہے کہ جون میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کے کرایوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد یکم جولائی سے اکانومی کلاس کرائے میں 100 روپے کا اضافہ ہوا، مجموعی طور پر کرایوں میں 6 سے 7 فی صد اضافہ کیا گیا۔

    وفاقی وزیر ریلوے نے کراچی سے مزید 3 فریٹ ٹرینیں چلانے کا بھی اعلان کیا تھا۔

    شیخ رشید نے گزشتہ ماہ بتایا کہ وزارت نے تن خوا اور تیل پر 3 ارب کا اضافی خرچ اٹھایا ہے۔ تیل، پنشن اور تن خوا کی مد میں ساڑھے 12 ارب خرچ ہوئے۔ 24 ٹرینیں اور 2 مال گاڑیاں چلائی گئیں۔ سال میں 60 لاکھ مسافر بڑھائے گئے۔

    واضح رہے کہ پاکستان ریلوے میں نئی بھرتی کے سلسلے میں پالیسی بھی تبدیل کر دی گئی ہے، نئی بھرتیاں اب ٹیسٹ اور انٹرویو کی بجائے قرعہ اندازی کے ذریعے ہوں گی، قرعہ اندازی میں نام نکلنے کی صورت میں میڈیکل کے بعد امیدوار کو ملازمت مل جائے گی۔

  • جامشورو:بھولاری ریلو ےاسٹیشن کے قریب2مال گاڑیوں میں تصادم

    جامشورو:بھولاری ریلو ےاسٹیشن کے قریب2مال گاڑیوں میں تصادم

    حیدر آباد: بھولاری اسٹیشن کے قریب مال گاڑیوں میں تصادم کے باعث ڈرائیوراور فائرمین زخمی ہوگیا جبکہ 8بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

    تفصیلات کےمطابق صوبہ سندھ میں بھولاری اسٹیشن کےقرین آئل لے جانے والی مال گاڑی دوسری مال بردار ٹرین سےٹکرا گئی۔حادثے میں مال گاڑی کا ڈرائیور اور فائرمین زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے سول اسپتال جامشورو منتقل کردیا گیاہے۔

    ریلوے حکام کےمطابق دونوں مال گاڑیوں میں تصادم کےبعد 8بوگیاں پٹری سے الٹ گئیں اور ان میں موجود 150ٹن آئل بہہ گیا۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہے تاہم بوگیوں کو سیدھا کرنے کی کوشش جاری ہے اور جلد ٹریک کو بحال کر دیا جائے گا۔

    ڈی سی او ریلوے کا کہناہےکہ کوٹری سے ریلیف ٹرین جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور ریسکیو کاعمل شروع کردیا گیا ہے اس کے علاوہ کراچی سے بھی ایک ریلیف ٹرین روانہ ردی گئی ہے۔

    ڈی سی او ریلوے کےمطابق متاثرہ ٹریک کلیئر ہونے میں وقت لگے گا۔حادثے کے باعث کراچی سے روانہ ہونے والی شالیمار اور عوامی ایکسپریس کو بھی روک دیاگیاہے۔

    ڈی سی او کا مزید کہناہےاندورن ملک سے آنے والی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیاگیاہے۔