Tag: مال روڈ

  • لاہور آتشزدگی: ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروس معطل

    لاہور آتشزدگی: ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروس معطل

    لاہور: گزشتہ رات لاہورمال روڈپرٹیلی فون ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے،تاہم آگ لگنےکے باعث معطل ہونےوالی ٹیلی فون اورانٹرنیٹ سروس تاحال بحال نہیں ہو سکی۔

    لاہور میں گزشتہ رات مال روڈ ٹیلی فون ایکسچینج میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔فائر بریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا،تاہم صبح کے وقت عمارت میں دوبارہ آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کےلئے تاحال کوششیں جاری ہیں۔

    آگ لگنے کے باعث شہربھرمیں ٹیلفون ،انٹرنیٹ سمیت ایمرجنسی ون فائیو سروس بھی معطل ہوگئی ہےجبکہ لاہور شہر کا بیرون ملک سے لینڈ لائن رابطہ بھی ختم ہوگیا ہے تاہم موبائل فون پر رابطوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

    ڈی سی اولاہورکاکہناہے کہ ابتدائی طورآتشزدگی کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔تاہم حتمی طورپر تحقیقات کے بعد ہی کچھ واضح ہوگا۔

  • چمن: مال روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکہ, 3افراد زخمی

    چمن: مال روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکہ, 3افراد زخمی

    چمن : مال روڈ پر موٹرسائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

    سرحدی شہر چمن کے مصروف ترین شاہراہ مال روڈ پر تین روز کے وقفے کے بعد ایک اور موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ ہوا، موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے سارا شہر لرز اٹھا، ایس ایچ او سٹی تھانہ شاہد سلیم کے مطابق مال روڈ پر ہوٹل اور موٹر سائیکل کی دوکان کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ اس وقت ہوا جب قریب سے ایک رکشہ گزر رہا تھا، جو اس کے ذد میں آگیا، جس میں سوار تین افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    پولیس اور لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے، دھماکے کے فوری بعد جائے وقوعہ پہنچنے والے پولیس اور لیویز اہلکاروں میں جگہ اے اور بی ایریا ڈیگلیر کرنے میں تھن گئی اور آدھے گھنٹے تک زبردست جملوں کے تبادلہ ہوا ۔

    مال روڈ پاک افغان باڈر شاہراہ بھی ہے ، جس پر چھ اگست کو بھی ایک موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکہ ہوا تھا، جس میں پولیس موبائل کو ٹارگٹ بنایا گیا تھا جس میں دو پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی ہوئے تھے، سخت ترین سیکورٹی انتظامات کے باوجود پے درپے ہونے والے دھماکوں نے پولیس اور لیویز کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

  • لاہور:مہنگائی،کرپشن کیخلاف ریلی،عوامی تحریک کارکنان مال روڈ پرجمع

    لاہور:مہنگائی،کرپشن کیخلاف ریلی،عوامی تحریک کارکنان مال روڈ پرجمع

    لاہور میں پاکستا ن عوامی تحریک کی مہنگائی اورکرپشن کیخلاف احتجاجی ریلی، کارکنوں میں جوش وخروش،خواتین اور بچے بھی شریک،ڈاکٹر علامہ طاہر القادری ویڈیو لنک سےخطاب کرینگے،تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے کارکن مہنگائی کے خلاف لاہور مال روڈ کی سڑکوں پر جمع ہوناشروع ہوگئے۔پارٹی جھنڈے ہاتھوں میں اٹھائے مردوں سمیت خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد مظاہرے میں شریک ہورہی ہے۔

    سردیوں کی ٹھنڈی صبح۔یخ بستہ ہوائیں۔ہر سو سردی کا کا راج۔ لیکن عوامی تحریک کے کارکنان نے اپنے قائدڈاکٹرطاہرالقادری کی آوازپر لبیک کہہ کرسرد موسم کو بھی گرما دیا۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے ہوشربا مہنگائی کے خلاف لاہور مال روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا اعلان کیاتھا۔

    عوامی تحریک کےکارکنوں کی بڑی تعدادہاتھوں میں قومی پرچم اور پارٹی جھنڈے اٹھائے صبح سے ہی مقررہ مقام پرپہنچنا شروع ہوگئے۔ موسم کو گرماتے پارٹی کارکن پرجوش انداز میں نعرے بازی کرتے نظر آئے۔ شرکا نے فیس پینٹنگ اور ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے ہیں۔

    بعض منچلے ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے بھی نظر آئے۔ ریلی کے شرکا کا کہناہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے انہیں گھروں سے باہرآنے پر مجبورکردیا ہے۔

    ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک جانےوالی ریلی کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئےہیں۔ریلی سے جماعت کےروح رواں ڈاکٹر طاہرالقادری کینیڈا سے وڈیولنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔ مال روڈ ریلی کی قیادت ڈاکٹر طاہر القادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کررہے ہیں۔
        
       

  • لاہور:مال روڈ پرالفلاح بلڈنگ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

    لاہور:مال روڈ پرالفلاح بلڈنگ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

    لاہور کے مال روڈ پر الفلاح بلڈنگ کی تیسری منزل پر لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق علیٰ الصبح لاہور کے علاقے مال روڈ پر الفلاح بلڈنگ میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس کے بعد ریسکیو ٹیموں اور فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق تاریخی الفلاح بلڈنگ میں دفاتر قائم ہیں، آگ سے ہونے والے نقصان کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔