Tag: مانسہرہ

  • اے آر وائی نیوز کا جعلی لوگو استعمال کرنیوالا ملزم گرفتار، تفتیش کے دوران اہم انکشافات

    اے آر وائی نیوز کا جعلی لوگو استعمال کرنیوالا ملزم گرفتار، تفتیش کے دوران اہم انکشافات

    مانسہرہ میں اے آر وائی نیوز کا جعلی لوگو استعمال کرنے والا ملزم طارق پکڑا  گیا، ملزم نے پولیس تفتیش میں کئی انکشاف کیے۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کا نام استعمال کرنیوالا جعلساز گروپ کے رکن کو پولیس نے گرفتار  کرلیا، نمائندہ اے آر وائی نیوز کی درخواست پر جعلسازوں کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا

    ڈی پی او شفیع اللہ نے بتایا کہ گروہ میں خواتین اور دیگر ملزمان شامل ہیں جن کا پتہ لگا لیا گیا ہے، گروہ میں شامل بیرون ملک مقیم ملزم کو انٹرپول کی مدد سے گرفتار کیا جائیگا۔

    ملزم طارق  نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ اے آر وائی نیوز کے جعلی فیس بُک پیج سے افضل نامی شخص کا نمبر لیا تھا، دس روز قبل افضل نے اے آروائی نیوز کا مائیک اور لوگو بھیجا۔

    ملزم طارق نے بیان دیا کہ مجھے واٹس ایپ گروپ میں بھی شامل کیا جس میں شہزادی نام کی ایک لڑکی بھی تھی، مجھے نہیں پتا تھا یہ سب جعلی ہیں، میں اپنے کیے پر معذرت خواہ ہوں۔ مجھے معاف کیا جائے۔

  • پولیس نے غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کی کوشش ناکام بنادی

    پولیس نے غیرت کے نام پر لڑکی کے قتل کی کوشش ناکام بنادی

    شانگلہ: پولیس نے مانسہرہ کی رہائشی میٹرک کی طالبہ کو قتل ہونے سے بچالیا، اسنیپ چیکنگ کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس نے بتایا کہ باپ، چچا اور دیگر لوگ طالبہ کو کسی لڑکے سے بات کرنے کے شبہ پر ساتھ لے جارہے تھے، پولیس نے اطلاع ملنے پر اسنیپ چیکنگ کے دوران میٹرک کی طالبہ کو تحویل میں لیا۔

    پولیس نے کہا کہ گرفتارملزمان میں طالبہ کا باپ، چچا، رشتہ دار اور کارڈرائیور شامل ہیں۔ کار ڈرائیور شبیر کے قبضے سے پستول اور کارتوس بھی برآمد ہوا ہے۔

    دوران تفتیش ملزمان نے طالبہ کو قتل کی غرض سے ساتھ لے جانے کا اعتراف کرلیا۔ قانونی تقاضے پورے کر کے طالبہ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مانسہرہ کی رہائشی لڑکی جسے پولیس نے تحویل میں لیا ہے وہ سرکاری اسکول میں میٹرک کی طالبہ ہے۔

  • مانسہرہ :  چھت اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات،  خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق،10زخمی

    مانسہرہ : چھت اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق،10زخمی

    مانسہرہ : خیبرپختونخوا کے شہر مانسہرہ میں  موسلا دھار بارشوں سے مختلف مقامات پر مکان کی چھت اور دیواریں گرنے سے ایک خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اور پنجاب میں مون سون بارشوں کے دھواں دار اسپیل نے نظام زندگی درہم برہم کردیا ، مانسہرہ میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔

    مانسہرہ چنار روڈ پر افغان فیملی کے کچے مکان کی چھت گر گئی ، جس سے خاتون جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے، بیڈرہ روڈ پر بارش سےمکان کی دیوار سوئی ہوئی فیملی پر گر گئی، جس کے باعث 9 سالہ بچہ جابحق ہوگیا تاہم گھر کے دیگر چار افراد کو زخمی حالت میں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ایک اور واقعے میں شنکیاری خان ڈھیری میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی جبکہ نواحی علاقہ سفیدہ میں سڑک پر لبنڈ سلائیڈنگ آمدورفت معطل ہوگئی۔

    ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل اکٹھی کرنے کے لئے ٹیمیں روانہ کر دیں اور انتظامیہ نے دریاوں اور برساتی نالوں کے قریب جانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    لکی مروت میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی، جس کے باعث پل اور رابطہ سڑکیں متاثر ہوئے جبکہ میلہ مندرہ خیل اور زنگی خیل روڈ پر سیلابی ریلے کے باعث گاڑیاں پھنس گئیں۔

    اوکاڑہ میں موسلادھار بارش کے بعد نشیبی علاقے ڈوب گئے اور منچن آباد میں شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں۔

    رینالہ خورد میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ دیپالپور میں بھی پانی سے بھری سڑکیں عوام کیلئے مشکلات کا سبب بن گئیں اور بجلی بھی غائب ہوگئی۔۔

  • شہباز شریف چوہا نمبر ون ہے، وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہا تھا: وزیر اعظم

    شہباز شریف چوہا نمبر ون ہے، وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہا تھا: وزیر اعظم

    مانسہرہ: وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپوزیشن رہنما پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف چوہا نمبر ون ہے، وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہا تھا۔

    مانسہرہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہباز شریف کہتا ہے میں اگر ہوتا تو ایبسولوٹلی ناٹ نہ کہتا امریکیوں کو ناراض نہ کرتا، وہ کہتا ہے امریکی یا یورپی دیکھوں تو بوٹ پالش شروع کر دیتا ہوں۔

    عمران خان نے خطاب میں کہا شہباز شریف کا نام میں چیری بلاسم رکھ دیتا ہوں، شہباز شریف اچکن سنبھال کر رکھو وہ کسی اور کو دینا پڑے گی، 27 تاریخ کو اسلام آباد جلسے کے لیے پوری قوم کو دعوت دیتا ہوں۔

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ضمیر کو خریدنے کے لیے 20 کروڑ روپے صالح محمد کے سامنے رکھے گئے تھے، لیکن میں انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، انھیں 50 کروڑ بھی آفر کرتے تب بھی وہ آج پی ٹی آئی ہی میں ہوتے۔

    انھوں نے کہا میں ہر جلسے میں اپنے آپ کو کہتا ہوں فضل الرحمان کو ڈیزل نہیں کہوں گا، لیکن جب تقریر کے لیے کھڑا ہوتا ہوں تو پنڈال سے ڈیزل کی آوازیں آتی ہیں، برے اور مشکل وقت میں پوری کوشش کی کہ ڈیزل کی قیمت کم کی جائے۔

    انھون نے کہا اللہ نے مجھ سے اور میری حکومت سے وہ کام لیا جو کسی حکومت نہیں کیا، ہم نے اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد منظور کرائی، پوری دنیا میں 15 مارچ ہر سال اسلاموفوبیا کے خلاف دن منایا جائے گا، صرف ریاست مدینہ کے اصولوں پر چل کر ہی دنیا میں ہرے پاسپوٹ کی عزت ہو سکتی ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا تین چوہے مل کر میرا شکار کرنے آ رہے ہیں لیکن ہم ان کو شکست دیں گے، یہ ایک چیز چاہتے ہیں کسی طرح ان کے کرپشن کے کیسز ختم کر دوں لیکن ان کے کرپشن کے کیسز ختم کرنا ملک سے بڑی غداری ہوگی۔

    انھوں نے کہا جب امریکا نے ڈرون حملے کیے اس وقت ان 3 میں سے 2 چوہے ملک کے سربراہ تھے، انھوں نے اپنا پیسہ سوئس اکاؤنٹ، آف شور کمپنیوں میں رکھا مگر ایک بار ڈرون حملوں کی مذمت نہیں کی، ان کو شرم نہیں آتی کم سے کم منہ سے تو بول سکتے تھے۔

  • ہزارہ یونیورسٹی 10 روز کے لیے بند

    ہزارہ یونیورسٹی 10 روز کے لیے بند

    مانسہرہ: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر مانسہرہ کی ہزارہ یونیورسٹی 10 روز کے لیے بند کردی گئی، یونیورسٹی میں 7 فروری کو ہونے والے امتحانات 15 فروری کو ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کی ہزارہ یونیورسٹی کرونا کیسز رپورٹ ہونے پر 10 روز کے لیے بند کردی گئی، ضلعی انتظامیہ نے یونیورسٹی کو سیل کیا ہے۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرونا کیسز اساتذہ اور طلبا میں رپورٹ کیے گئے، متعلقہ اداروں کو یونیورسٹی عمارات کو ڈس انفیکٹ کرنے کی ہدایات جاری کردی گئیں۔

    جامعہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جامعہ کی بندش کے پیش نظر امتحانات بھی ملتوی کیے جارہے ہیں، یونیورسٹی میں 7 فروری کو ہونے والے امتحانات 15 فروری کو ہوں گے۔

    خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے کیسز میں کمی دیکھی جارہی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 874 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 14 لاکھ 59 ہزار 773 ہوگئی۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے باعث 30 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 29 ہزار 478 ہوگئی۔

  • ہزارہ یونی ورسٹی: برقع لازمی، غیر شائستہ داڑھی رکھنے پر پابندی

    ہزارہ یونی ورسٹی: برقع لازمی، غیر شائستہ داڑھی رکھنے پر پابندی

    مانسہرہ: ہزارہ یونی ورسٹی میں طلبہ و طالبات کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کر دیا گیا، طلبہ پر یونیفارم پہننا لازمی قرار دے دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہزارہ یونی ورسٹی کی طالبات اب میک اپ کر کے یا جینز شرٹ پہن کر یونی ورسٹی نہیں جا سکیں گی، جب کہ مرد اسٹوڈنٹس لمبے بال یا داڑھی کے ساتھ اسٹائل بنا کر کلاس میں نہیں جا سکیں گے۔

    یونی ورسٹی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برقع، اسکارف اور دوپٹہ طالبات کے یونیفارم کا لازمی حصہ قرار دیا گیا ہے، طالبات برقع پہن کر یونی ورسٹی آئیں گی۔

    اعلامیے کے مطابق طالبات پر ہیوی میک اپ، جیولری اور کھلے بال رکھنے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، دوسری طرف مرد طلبہ یونی ورسٹی میں غیر شائستہ داڑھی نہیں رکھ سکیں گے۔

    طالبات پر جینز، کلائی زنجیر پہننے، اور بھاری بیگ لانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

    ہزارہ یونی ورسٹی ڈریس کوڈ سے متعلق ترجمان خیبر پختون خوا حکومت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جامعات کو نفیس ڈریس کوڈ سے متعلق پالیسی اپنانے کا اختیار دیاگیا ہے، جس کا مقصد غریب و امیر میں تفریق ختم کرنا ہے، کامران بنگش نے کہا کہ کوئی جامعہ ڈریس کوڈ پالیسی کے اہداف سے انحراف نہ کرے۔

  • مانسہرہ: مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    مانسہرہ: مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق

    مانسہرہ: صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر مانسہرہ میں مٹی کا تودہ مکان پر گرنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے علاقے اوگی حسین بانڈہ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں مکان کی چھت پر مٹی کا تودہ گرنے سے خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس نے بتایا کہ جائے حادثہ سے ایک خاتون کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

    اس سے قبل 28 اگست کو پولیس نے شانگلہ میں مٹی کا تودہ گھر پر گرنے سے 2 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی تھی۔مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ فرقان اور واصف خان کی موت اس وقت ہوئی جب وہ گھر میں موجود تھے کہ تودہ آگرا۔

    یاد رہے کہ 27 جولائی کو اورکزئی ایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے 3 بچیاں جاں بحق ہوگئی تھیں۔ڈی پی او اورکزئی نثار خان کا کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی بچیوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔

  • سیاحوں پر ناران کاغان جانے کے لیے کوئی پابندی نہیں: انتظامیہ

    سیاحوں پر ناران کاغان جانے کے لیے کوئی پابندی نہیں: انتظامیہ

    وادئ کاغان: مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ناران کاغان کے کچھ ہوٹل جزوی بندش کے بعد کھول دیے گئے ہیں، سیاحوں پر ناران کاغان جانے کے لیے کوئی پابندی نہیں ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ناران کاغان کی انتظامیہ نے کچھ ہوٹلز کی بندش کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ہوٹل اسٹاف میں کرونا کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس پر انھیں بند کر دیا گیا تھا، تاہم اب ان ہوٹلوں کو ڈس انفیکٹ کرنے کے بعد کھول دیا گیا ہے۔

    انتظامیہ نے بتایا کہ ناران کاغان کے ہوٹلوں میں احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا گیا ہے، 5 ایسے ہوٹل ہیں جن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کیا جا رہا ہے۔

    کرونا وائرس کیسز کی بنیاد پر ناران کے ہوٹلز بند کیے جانے کے بعد احتجاج کیا جا رہا ہے

    معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختون خوا کامران بنگش نے بھی اس سلسلے میں بیان جاری کیا ہے کہ سیاحتی مقامات پر کسی بھی قسم کی پابندی زیر غور نہیں، کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور انتظامیہ نے ہوٹلز انتظامیہ کے نمونے لیے تھے، 7 ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کے افراد میں کرونا کی تشخیص ہوئی ہے اس لیے ان پر اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 18 تاریخ کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے ناران میں درجنوں ہوٹلز کو سیل کر دیا تھا، اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ کی جانب سے ناران میں موجود سیاحوں کو انخلا کے لیے اگلے دن دوپہر 12 بجے تک کا وقت دیا گیا تھا اور سیاحوں کے خلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا تھا۔

    اسسٹنٹ کمشنر بالاکوٹ نے ناران میں 40 ہوٹل سیل کیے، ہوٹل مالکان پہلے ہی کرونا سے معاشی طور پر شدید متاثر تھے

    اے سی بالاکوٹ نے ہدایت جاری کی تھی کہ جب تک پابندی ہے عوام سیاحتی علاقوں کا رخ نہ کریں۔ اس کارروائی کے بعد ناران میں ہوٹل ایسوسی ایشن اور شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔

    اگلے دن ڈپٹی کمشنر نے بیان جاری کیا کہ سیاحتی مقامات حکومتی ہدایت پر بند کیے گئے ہیں، اس لیے سیاح شوگراں کاغان اور ناران جانے سے گریز کریں۔

  • مانسہرہ: بیٹری چوری کرنے کے الزام میں2 بھائیوں پر سفاکانہ تشدد

    مانسہرہ: بیٹری چوری کرنے کے الزام میں2 بھائیوں پر سفاکانہ تشدد

    مانسہرہ: خیبرپختونخواہ کے ضلع مانسہرہ میں گاڑی کی بیٹری چوری کرنے کے الزام میں 2 بھائیوں پر سفاکانہ تشدد کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے گاؤں جگوڑی میں گاڑی کی بیٹری چوری کعنے کے الزام میں گاؤں والوں نے 2 بھائیوں کو برہنہ کر کے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مانسہرہ کے تھانہ بٹل کی حدود میں واقع گاؤں جگوڑی میں دونوں بھائیوں پر بدترین تشدد کیا گیا اور بھاری بیٹری ان کی کمر پر رکھ کر پورے علاقے میں گھمایا گیا۔

    واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی پی او صادق بلوچ نے نوٹس لے لیا اور پولیس نے واقعے میں ملوث 7 افراد کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

  • وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بڑا قدم، 3 منصوبوں کا افتتاح، عید کے بعد سیاحتی مقامات کھولنے کی خوش خبری

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بڑا قدم، 3 منصوبوں کا افتتاح، عید کے بعد سیاحتی مقامات کھولنے کی خوش خبری

    مانسہرہ: وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا نے شوگران میں سڑکوں کی تعمیر کے 3 منصوبوں کا افتتاح کر دیا، عید کے بعد صوبے میں سیاحتی مقامات کھولنے کی خوش خبری بھی سنا دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ نے آج مانسہرہ میں سڑکوں کی تعمیر کے تین منصوبوں کا افتتاح کیا، 35 کلو میٹر سڑکوں کے اس منصوبے میں شوگران، گھنول پابرنگ اور مانور ویلی روڈز شامل ہیں، جن کی تعمیر پر 14 کروڑ سے زائد کی لاگت آئے گی۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان نے کہا سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر سے سیاحت کو فروغ ملے گا، مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے، ہزارہ ڈویژن میں سیاحت کو فروغ دے کر علاقے کی تقدیر بدل دیں گے۔

    انھوں نے کہا صوبائی حکومت وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق اقدامات کر رہی ہے، سیاحتی مقامات تک سڑکوں کی تعمیر کے لیے 2400 ملین روپے مختص کیے جا چکے ہیں، کائیٹ پراجیکٹ کے تحت 370 کلو میٹر روڈ انفرا اسٹرکچر تیار کیا جا رہا ہے، کرونا وبا کی مشکل صورت حال کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھیں گے۔

    وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا سیاحت کے فروغ کے لیے ٹور ازم اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، اب نئے ٹور ازم زونز قائم کیے جا رہے ہیں، صوبے میں سیاحت کے شعبے کو کھولنے کے لیے ایس او پیز بھی تیار کر لیے گئے ہیں، عید کے بعد وفاق اور دیگر صوبوں کی مشاورت سے سیاحت کھولنے پر کام کر رہے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ کرونا وبا کی وجہ سے صوبائی حکومت کو 53 ارب روپے کا بجٹ خسارہ ہوا، ہمارے فلیگ شپ منصوبوں میں بی آر ٹی، مالم جبہ اسکائی ریزورٹ، بلین ٹری، سوات موٹر وے شامل ہیں، یہ سب منصوبے کرپشن سے پاک ہیں، ہم متعلقہ تحقیقاتی اداروں کو منصوبوں کی تحقیقات کی دعوت بھی دیتے ہیں، پن بجلی، صنعت، معدنیات، سیاحت کا فروع ہماری اولین ترجیحات ہیں۔